کرپٹو پر خوش آمدید

ہم کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی انقلاب پذیر صلاحیت کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینے کے مشن پر ہیں۔ اس ویب سائٹ پر، آپ کو 390 آرٹیکلز ملیں گے جو کمپیوٹر سکیورٹی سے معاشیات تک ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ اوہ، اور یہ 17 مختلف زبانوں میں ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ جب آپ نئے ہوں تو یہ تھوڑا کٹھن ہو سکتا ہے۔ یہاں پر موجود اس رہنمائی کا مقصد آپ کو ان کلیدی تصورات سے اچھی طرح متعارف کروانا ہے جو آپ کو بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا سفر شروع کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

کسی مزید تاخیر کے بغیر، آئیں اس طریقہ کار کو گہرائی سے سمجھتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی نقدی کی ڈیجیٹل شکل کی طرح ہوتی ہے۔ آپ دوستوں کو بار ٹیب کا اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے، جرابوں کا وہ نیا جوڑا خریدنے کے لیے جس پر آپ نظر 👀 رکھے ہوئے ہیں، یا اپنی اگلی چھٹی کے لیے فلائٹس ✈️ اور ہوٹلز 🏨 بُک کرنے کے لیے، اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ چونکہ کرپٹو کرنسی ڈیجیٹل ہوتی ہے، اس لیے یہ دنیا میں کہیں بھی دوستوں اور فیملی کو بھیجی جا سکتی ہے۔

بالکل PayPal یا بینک ٹرانسفرز کی طرح، ہے نا؟
ویسے، ایسا نہیں ہے۔ یہ کہیں زیادہ دلچسپ ہے!

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، روایتی آن لائن ادائیگی کے گیٹ ویز تنظیموں کی ملکیت ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے لیے آپ کی رقم کو ہولڈ کرتے ہیں، اور جب آپ اسے خرچ کرنا چاہیں آپ کو انہیں اپنی طرف سے اسے ٹرانسفر کرنے کا کہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں، ایسی کوئی تنظیم نہیں ہوتی۔ آپ، آپ کے دوست، اور ہزاروں دوسرے لوگ مفت سافٹ ویئر چلاتے ہوئے اپنے ذاتی بینکس کے طور پر عمل انجام دے سکتے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر دوسرے لوگوں کے کمپیوٹرز سے مربوط ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ براہ راست مواصلت کرتے ہیں – درمیانے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی!

کرپٹو کرنسی استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کے ساتھ کسی ویب سائٹ کے لیے سائن اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ منٹوں میں بھیجنے اور وصول کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون پر ایپس کی وسیع ورائٹی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

وہ اسے کرپٹو کرنسی کیوں کہتے ہیں؟

یہ نام کرپٹو کرنسی کرپٹوگرافی اور کرنسی کا مجموعہ ہے۔ کرپٹو گرافی کے ذریعے، ہم اپنے فنڈز کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ریاضی کا استعمال کرتے ہیں، اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ کوئی اور ان کو خرچ نہ کر سکے۔

یہ سب کچھ سمجھنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے – جو ایپلیکیشنز آپ استعمال کریں گے وہ یہ تمام مشکل کام کریں گی۔ آپ کو پتا بھی نہیں ہو گا کہ پس منظر میں کیا ہو رہا ہے۔

اگر آپ اس طرح کی چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، پھر بھی، ہمارے پاس آپ کے لیے چند آرٹیکلز ہیں:

لہٰذا، یہ جادوئی انٹرنیٹ رقم کسی کی ملکیت نہیں ہوتی اور سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے کرپٹو گرافی استعمال کرتی ہے۔ لیکن لوگوں کو ادائیگی کرنے کے لیے آپ کے پاس پہلے ہی ایپس موجود ہیں – تو آپ کو پرواہ کیوں کرنی چاہیئے؟

یہ

عوامی ہے icon
عوامی ہے icon

عوامی ہے

کرپٹو کرنسی استعمال کرنے سے آپ کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ مرکزیت یافتہ ادائیگی کی سروسز، اس کے برعکس، اکاؤنٹس کو منجمد کر سکتی ہیں یا ٹرانزیکشنز ہونے سے روک سکتی ہیں۔

سینسر شپ مزاحم icon
سینسر شپ مزاحم icon

سینسر شپ مزاحم

نیٹ ورک جس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے اس کے سبب، ہیکرز یا دیگر حملہ آوروں کے لیے اس کو بند کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

سستا اور تیز رفتار ادائیگی کا طریقہ icon
سستا اور تیز رفتار ادائیگی کا طریقہ icon

سستا اور تیز رفتار ادائیگی کا طریقہ

جب دنیا کے کسی دوسرے حصے میں کسی کو ٹرانزیکشن کرتے ہیں، تو آپ کی رقم سیکنڈز کے اندر – بین الاقوامی وائر ٹرانسفر کی قیمت کے ایک چھوٹے سے حصے کے عوض ان تک پہنچ سکتی ہے۔

اس Bitcoin کے متعلق کیا ہے جس کے بارے میں آپ کا دوست یا فیملی ممبر بات کرتا رہتا ہے؟ وہ حقیقی کرپٹو کرنسی ہے، اور، آج کی تاریخ تک، مشہور ترین ہے۔

Bitcoin کس نے ایجاد کیا؟

حیران کن طور پر، کوئی نہیں جانتا کہ Bitcoin کس نے ایجاد کیا تھا۔ ہم انہیں صرف ان کے اسکرین نام - Satoshi Nakamoto کے ذریعے جانتے ہیں۔ Satoshi کوئی واحد شخص، پروگرامرز کا کوئی گروپ، یا اگر آپ عجیب و غریب مفروضوں پر یقین رکھتے ہیں تو، کوئی ٹائم ٹریولر ایلین یا کوئی خفیہ حکومتی ٹیم ہو سکتی ہے۔
Satoshi نے 2008 میں 9 صفحاتی دستاویز شائع کی، جس میں اس بات کی تفصیل تھی Bitcoin سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔ مہینوں بعد، 2009 میں، بذات خود سافٹ ویئر ریلیز کر دیا گیا تھا۔

Bitcoin نے بہت سی دوسری کرپٹو کرنسیز کے لیے بنیاد فراہم کی۔ کچھ اسی سافٹ ویئر پر مبنی تھیں، جبکہ دیگر کرپٹو کرنسیز نے بہت مختلف انداز اختیار کیا۔ ٹھیک ہے، لیکن تمام کرپٹو کرنسیز کے درمیان فرق کیا ہے؟

تمام مختلف کرپٹو کرنسیز کی صرف فہرست بنانے میں ہمیں کئی ہفتے لگیں گے۔ کچھ دوسروں سے زیادہ تیز ہیں، کچھ زیادہ پرائیویٹ ہیں، کچھ زیادہ محفوظ ہیں اور کچھ پروگرام کیے جانے کے قابل ہیں۔

کرپٹو کرنسی اسپیس میں ایک عام کہاوت ہے: اپنی ذاتی تحقیق کریں (یا DYOR)۔ بخدا، ایسا کہنے کا مقصد کسی قسم کی گستاخی نہیں ہے۔ اس کا مطلب فقط یہ ہے کہ ایک ہی ذریعے کو سچ سمجھتے ہوئے آپ کو معلومات نہیں لینی چاہیئیں۔

کسی خاص پراجیکٹ میں اپنی رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے، اپنی جانب سے ضروری احتیاط برتنے کو یقینی بنائیں۔

کرپٹو کرنسیز ایک ہی جیسی نہیں ہوتی ہیں!

اگر آپ کچھ مختلف کوائنز اور ٹوکنز کے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو، ہم نے Binance اکیڈمی پر رہنمائیوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے:

اگلے سیکشن میں، ہم اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس پر ڈیجیٹل کرنسیز کی بڑی اکثریت کی بنیاد ہے، جسے بلاک چین کے طور پر جانا جاتا ہے۔
بلاک چین کیا ہے؟

بلاک چین کیا ہے؟

"بلاک چین" کی وضاحت کے لیے لوگوں کی جانب سے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی مشکل اصطلاحات سے خوفزدہ مت ہوں۔ بلاک چین فقط ایک ڈیٹا بیس ہوتی ہے۔ یہ کوئی خاص پیچیدہ چیز نہیں ہوتی، بلکہ - آپ تھوڑی سی کوشش کے ساتھ اسے ایک اسپریڈ شیٹ میں تخلیق کر سکتے ہیں۔

ان ڈیٹا بیسز کی کچھ امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ بلاک چینز صرف انضمامی ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صرف معلومات کو شامل کر سکتے ہیں - آپ بس ایک کلک کے ذریعے اپنی جانب سے کسی سیل میں پہلے سے شامل کردہ مواد کو حذف، یا کسی بھی طرح اسے تبدیل نہیں کر سکتے۔
دوسری یہ کہ ڈیٹا بیس میں ہر اندراج (جو بلاک کہلاتا ہے) کرپٹو گرافی کے طریقے سے پچھلے اندراج کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ عام فہم انگریزی میں، ہر اندراج میں پچھلے کے کسی قسم کا ڈیجیٹل فنگر پرنٹ (ہیش) لازمی شامل ہونا چاہیئے۔

اور بس اتنی سی بات ہے! چونکہ ہر فنگر پرنٹ واپس پچھلے کی طرف شارہ کرتا ہے، تو اس طرح آپ کے سامنے بلاکس کی ایک چین آتی ہے۔ یا - جیسا کہ باذوق بچے اسے - بلاک چین کہنا پسند کرتے ہیں۔

بلاک چین عدم تغیر پذیر ہوتا ہے: اگر آپ کوئی بلاک تبدیل کرتے ہیں، تو یہ فنگر پرنٹ کو بھی تبدیل کر دیتا ہے۔ اور چونکہ وہ فنگر پرنٹ اگلے بلاک میں شامل ہوتا ہے، تو اگلا بلاک بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور چونکہ اس بلاک کا فنگر پرنٹ... خیر، آپ کو بات سمجھ آ گئی۔ نتیجتاً آپ کے سامنے ایک ڈومینو اثر آتا ہے جہاں ہر تبدیلی واضح ہو جاتی ہے۔ آپ دوسروں کے مشاہدے میں لائے بغیر کسی معلومات میں تبدیلی نہیں کر سکتے۔

بس اتنی سی بات ہے؟

مغلوب محسوس کر رہے ہیں؟ ایسا ہوتا ہے۔ یہ ایجاد Google Sheets کا کوئی پیچیدہ متبادل نہیں ہے۔ بات کچھ یوں ہے کہ اپنے کمپیوٹرز پر بلاک چین کی جڑواں کاپیز بنانے کے لیے ہر کوئی نیٹ ورک پر موجود دوسرے لوگوں سے بلاکس ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ یہی کام وہ سافٹ ویئر کرتا ہے جس کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں۔

فرض کریں آپ اور آپ کے دوست ایلس (Alice)، باب (Bob)، کیرول (Carol)، اور ڈین (Dan) سافٹ ویئر چلا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کہیں "میں باب کو پانچ کوائنز بھیجنا چاہتا ہوں۔" تو آپ ہر ایک کو یہ ہدایت بھیج دیتے ہیں، لیکن کوائنز فوری طور پر باب کو نہیں بھیجے جاتے۔

کیرول بھی اسی وقت ایلس کو پانچ کوائنز بھیجنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ وہ بھی نیٹ ورک کو ہدایت بھیجتی ہے۔ کسی بھی وقت، کوئی بھی شرکت کنندہ زیر التواء ہدایات کو جمع کر کے بلاک تخلیق کر سکتا ہے۔

اگر ہر کوئی بلاک تخلیق کر سکتا ہے، تو انہیں دھوکہ دہی سے کیا چیز روکتی ہے؟

ہو سکتا ہے ایسا بلاک تخلیق کرنا آپ کو دلکش معلوم ہو جو یہ کہے کہ "باب مجھے ایک ملین کوائنز ادا کرتا ہے۔" یا ان فنڈز کے ساتھ ٹرانزیکشنز کرنے کے ذریعے کیرول سے Lamborghinis اور اونی کوٹس خریدنا شروع کرنا جن کے آپ مالک نہیں ہیں۔

خیر، یہ اس طرح سے کام نہیں کرتا۔ کچھ کرپٹو گرافی، گیم تھیوری، یا ایک ایسی چیز جو رضامندی کا الگورتھم کہلاتی ہے، کی وجہ سے سسٹم آپ کو وہ فنڈز خرچ کرنے سے روکتا ہے جو آپ کو خرچ نہیں کرنے چاہیئیں۔

کیا آپ کو اس تمام کا پہلے سے علم تھا، اور صرف یہ سیکھنا چاہتے ہیں کہ ٹریڈ یا سرمایہ کاری کیسے کریں؟ چلیں اس اگلے موضوع کو سمجھتے ہیں۔

Trading

ٹریڈنگ

جیسا کہ آپ نے سنا ہو گا، بلاک چین اور کرپٹو کرنسیز پہلے ہی بہت سے مختلف ایریاز میں استعمال کی جاتی ہیں۔ بلاشبہ، حالیہ استعمال کی سب سے بڑی صورتوں میں سے ایک پیسہ لگانا ہے۔

ٹریڈنگ سے مراد عام طور پر منافع حاصل کرنے کے لیے مختصر مدت کا طریقہ کار ہوتی ہے۔ ٹریڈرز تمام وقت پوزیشنز میں داخل یا خارج ہو سکتے ہیں۔ لیکن انہیں یہ کیسے پتا لگتا ہے کہ کب داخل یا خارج ہونا ہے؟

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کا شعور حاصل کرنے کے عمومی ترین ذرائع میں سے ایک تکنیکی تجزیہ (TA) کہلانے والا طریقہ کار ہے۔ تکنیکی تجزیہ کار منافع دینے کے اچھے امکان کی حامل شرطیں تلاش کرنے کے لیے قیمت کی ہسٹری، چارٹس، اور مارکیٹ ڈیٹا کی دیگر اقسام کو دیکھتے ہیں۔

آپ یقیناً فوری طرح پر شروع کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔ اور تکنیکی اعتبار سے، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ یہ اتنا آسان ہے! لیکن، مشکل سے سمجھ میں آنے والی دیگر چیزوں کی طرح، ٹریڈنگ بھی مشکل ہے! جو چیزیں آپ کے لیے ذہن نشین کرنا ضروری ہیں ان تمام کے متعلق بات کرنے میں ہمیں طویل وقت لگے گا۔

چارٹ پر عبور حاصل کرنے کا خصوصی ہنر سیکھیں!

آپ کے شروعات کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ آرٹیکلز ہیں:

خوش قسمتی سے، ہم نے نئے کرپٹو ٹریڈرز کے لیے ایک جامع رہنمائی بھی تخلیق کی ہے! آپ کو کرپٹو ٹریڈنگ جاننے سے متعلق جو درکار ہے تقریباً ہر وہ چیز (یا شاید اس سے بھی زیادہ) اس میں شامل ہے:

ایک بار جب آپ صبح پانچ بجے اٹھنے کے بعد اس آرٹیکل کا حوالہ دے سکیں، تو آپ دوسرے متعلقہ موضوعات پر جا سکتے ہیں:

Investing

سرمایہ کاری کر رہے ہیں

سرمایہ کاران سرمایہ کاری کے مرکزی اصولوں کی بنیاد پر طویل مدتی شرطیں تلاش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی کمپنی کتنا منافع حاصل کر رہی ہے۔ جبکہ کرپٹو کرنسیز اثاثوں کی ایک نئی اور منفرد قسم ہیں، انہیں بھی یکساں تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Bitcoin کے بہت سے سرمایہ کاران "HODL" فلاسفی کی پیروی کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ Bitcoin کی کامیابی پر اتنا گہرا یقین رکھتے ہیں کہ وہ لمبے عرصے کے لیے بیچنے کا ارادہ ہی نہیں کرتے۔ لیکن اس معاملے میں ان کی بات نہ مانیں! ہماری مفصل Bitcoin کی رہنمائی کو پڑھیں اور اپنے لیے خود فیصلہ کریں۔
وہ پڑھنے کے بعد، آپ اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ Bitcoin HODLer بننا چاہتے ہیں۔ خیر، آپ منٹوں میں یہ بن سکتے ہیں۔ بس کرپٹو خریدیں کے صفحے پر جائیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

آن بورڈ لینے کا طریقہ کار بے خلل اور فوری ہے۔ آپ کو نسبتاً بڑی رقوم کے ساتھ اندر داخل نہیں ہونا پڑتا۔ آپ 15 ڈالرز تک کی کم رقم سے بھی شروع کر سکتے ہیں! تو، کرپٹو سرمایہ کاری سے متعلقہ ایسا آسان مواد کون سا ہے جسے آپ کو دیکھنا چاہیئے؟

کرپٹو سرمایہ کاری 101

اگر آپ کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، تو یہ آرٹیکلز آپ کو شروعات کرنے میں مدد کریں گے:

Passive Income

غیر فعال آمدنی

اب تک، ہم نے ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی ہے۔ یہ طریقے بالعموم بہت زیادہ وقت کا تقاضا کرتے ہیں، جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ اگر آپ ان مصروف لیکن مستعد لوگوں میں سے ایک ہیں، تو ہمارے پاس آپ کے لیے کچھ دوسرے آپشنز ہیں۔

جیسا کہ، تمام وقتوں کے کامیاب ترین سرمایہ کاروں میں سے ایک، وارن بفیٹ (Warren Buffett) نے کہا تھا: "اگر آپ اپنی نیند کے دوران رقم کمانے کا کوئی ذریعہ تلاش نہیں کرتے، تو آپ مرتے دم تک کام ہی کرتے رہیں گے۔"

اچھی خبر، کرپٹو کرنسی کی دنیا غیر فعال آمدنی کی کمائی کرنے کے بہت سے مواقع کی پیشکش کرتی ہے۔ بنیادی طور پر آپ مزید کرپٹو بنانے کے لیے اپنی کرپٹو ہولڈنگز کو استعمال کر سکتے ہیں!

ہر کوئی ایسا کیوں نہیں کر رہا؟ خیر، انہیں شاید معلوم نہیں۔ لیکن اب آپ کو معلوم ہے!

غیر فعال آمدنی کی کمائی کرنے کے طریقوں میں سے ایک حفاظت کے ساتھ دوسرے لوگوں کو اپنی ہولڈنگز ادھار پر دینا ہے۔ آپ کے فنڈز ادھار لینے کے موقع کے بدلے میں، وہ آپ کو سود ادا کریں گے۔

علاوہ ازیں، آپ نے Bitcoin کی مائننگ کے بارے میں سن رکھا ہو گا۔ عام طور پر اس میں بہت سی بلند آواز اور مہنگی مشینیں شامل ہوتی ہیں جو Bitcoin انعامات کے لیے گول چکر کی صورت میں گھومتی ہیں۔ تاہم، کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے دوسرے طریقے بھی ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک اسٹیکنگ کہلانے والے طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے۔ اور یہ انکشاف بھی ذہن میں رکھیں، کہ اس میں گوشت شامل نہیں ہوتا۔

اسٹیکنگ کیا ہوتی ہے؟

سادہ اصطلاح میں، اسٹیکنگ کا مطلب ہے کہ کوائنز کو لاک کرنے کے عوض انعامات حاصل کرنا۔ تو، اگر آپ کسی ایسے کوائن میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو اسٹیکنگ کی معاونت کرتا ہے، تو آپ وقت کے ساتھ ساتھ نسبتاً بڑی ہولڈںگ بنا سکتے ہیں۔ ان آرٹیکلز میں اس کے متعلق مزید پڑھیں:

Privacy and Security

رازداری اور سکیورٹی

ہم ایک کرپٹو کرنسی ویب سائٹ ہیں، لیکن ہم رازداری اور سکیورٹی کے موضوعات سے ❤️ کرتے ہیں – اور، آپ کو بھی کرنی چاہیئے!

ڈیجیٹل عہد اپنے ساتھ کچھ سنجیدہ جدت لے کر آیا ہے۔ آپ کا فریج آپ کو متنی پیغام بھیج سکتا ہے جب آپ دروازہ بند کرنا بھول جاتے ہیں، آپ اسمارٹ فون ایپ سے اپنی کار کو بلا سکتے ہیں، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ جلد ہی ڈرون کے ذریعے میل وصول کریں گے۔

بدقسمتی سے، آپ کے حساس ڈیٹا کو چرانے میں بھی جدت آئی ہے – ایک ایسی چیز جو ہم خاصی زیادہ پیدا کرتے ہیں۔ کیا آپ رینسم ویئر سے نبرد آزما ہونے کا بہترین طریقہ جانتے ہیں؟ یا وہ اقدامات جنہیں اٹھا کر آپ ویب سائٹس کو یہ تلاش کرنے سے روک سکتے ہیں کہ آپ کہاں سے براؤزنگ کر رہے ہیں؟
up to speed

خیر، تو یہ چیز ہماری رفتار کو تیز کرتی ہے!

امید کرتے ہیں کہ آپ کرپٹو کرنسی اور اس کے کام کرنے کے طریقے کی بہتر سمجھ کے ساتھ اس رہنمائی سے اخراج کر سکتے ہیں۔ Binance Academy پر، آپ کو نو آموز کی رہنمائیوں سے لے کر زیادہ جدید موضوعات کے جائزوں تک، آرٹیکلز کی بڑی ورائٹی ملے گی۔

جو چیزیں آپ کے سامنے آئی ہیں ان سے متعلق سوالات؟ Academy سے پوچھیں پر جائیں تاکہ کمیونٹی ان کا جواب دے سکے۔