معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کیا ہوتا ہے اور یہ بلاک چین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
امواد کا جدول
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کس طرح کام کرتا ہے؟
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ 
کلیدی پیش رفتیں
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کے استعمال کی صورتیں
بلاک چین میں معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کا مستقبل
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کے کمزور پہلو
اختتامی خیالات
مزید مطالعہ
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کیا ہوتا ہے اور یہ بلاک چین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کیا ہوتا ہے اور یہ بلاک چین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کیا ہوتا ہے اور یہ بلاک چین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jan 18, 2023اپڈیٹ کردہ Mar 28, 2023
7m


یہ آرٹیکل کمیونٹی نے جمع کروایا ہے۔ اس کے مصنف Kenny Li ہیں، جو کہ Manta نیٹ ورک کے شریک بانی ہیں، جو معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کی ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ سطح 1 کا قابلِ پروگرام رازداری پروٹوکول ہے۔  

TL؛DR

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت (ZKP) ایک کرپٹو گرافک ٹیکنالوجی ہے جو کہ ازخود معلومات کو ظاہر کیے بغیر، معلومات کے ایک حصے کی صداقت کی توثیق کرتا ہے۔ بلاک چین، کرپٹو کرنسی، اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں اس ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے تاکہ ان کی رازداری اور سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ 

بہت سے DeFi پراجیکٹس پہلے سے ہی ZKPs استعمال کر رہے ہیں تاکہ صارفین کو ادھار دینے، ادھار لینے، اور ٹریڈنگ جیسی سروسز کے حوالے سے بہترین رازداری اور سکیورٹی فراہم کر سکیں۔ اسی طرح، سطح 1 کی متعدد بلاک چینز ZKP پر مبنی رول اپس یا zkEVMs شامل کر رہی ہیں۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں سے اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ وہ بلاک چین اور Web3 کی دنیا میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے، کیونکہ ان کی ایپلیکشنز کی مقبولیت میں بھی بڑے پیمانے پر اضافے کی توقع ہے۔

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت کس طرح کام کرتا ہے؟

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والا ثبوت ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ایک فریق (ثابت کنندہ) کوئی اضافی معلومات ظاہر کیے بغیر، دوسرے فریق (توثیق کنندہ) پر یہ چیز ثابت کر سکتا ہے کہ یہ بیان درست ہے۔ یہ طریقہ بالخصوص اس صورت میں کارآمد ثابت ہوتا ہے، جب معلومات حساس ہوں اور ثابت کنندہ توثیق کنندہ کو اس تک رسائی نہ دینا چاہتا ہو۔

ثابت کنندہ ریاضیاتی ثبوت فراہم کرتا ہے جو کہ صرف یہ لوگ تخلیق کر سکتے ہیں اور توثیق کنندہ اس ثبوت کو بیان کی صداقت کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ تاہم، وہ اس ثبوت کو اصل معلومات کی تعمیرِ نو کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔

ایک سرنگ کے بارے میں سوچیں جس کے دو داخلی راستے ہوں، A اور B۔ یہاں ایک مقفل دروازہ ہے جس نے ایک رازداری کوڈ کے ساتھ اس واحد راستے کو بلاک کر رکھا ہے اور لوگوں کو سرنگ کے ذریعے ایک سرے سے دوسرے سرے تک (A تا B) جانے سے روکتا ہے۔ آپ رازداری کوڈ جانتے ہیں اور اسے مسز X کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، جو اس سرنگ تک رسائی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

آپ چاہتے ہیں کہ رازداری کوڈ ظاہر کرنے سے قبل وہ آپ کو پیشگی طور پر ادائیگی کریں، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ پہلے آپ ثابت کریں کہ واقعی آپ کو کوڈ معلوم ہے۔ اس صورت میں، وہ اس طرح کر سکتی ہیں کہ سرنگ کے سامنے کھڑی ہو جائیں اور آپ کو ان داخلی راستوں میں سے ایک میں جاتے اور دوسرے راستے سے واپس آتے ہوئے دیکھیں۔ اس طرح سے وہ مطمئن ہو جائیں گی کہ آپ کو واقعی رازداری کوڈ معلوم ہے۔

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ 

ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی انجام دہی میں رازداری اور سکیورٹی کی بڑھتی ہوئے مانگ کی وجہ سے، بلاک چین اور کرپٹو میں معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کی مقبولیت اہمیت کی حامل ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کے عروج کے ساتھ، حساس معلومات ظاہر کیے بغیر ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے طریقے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے — جو ایک ایسی ضرورت ہے جسے ZKPs ہی پورا کر سکتے ہیں۔

چونکہ حالیہ برسوں میں، معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت زائد توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنے رہے ہیں، اس لیے، ZKPs کو استعمال کرنے والے بہت سارے پروٹوکولز کا آغاز کیا گیا اور بڑی بلاک چینز نے معلومات فراہم کیے بنا رول اپس تشکیل دیے۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کی مقبولیت کی واضح علامت کا مشاہدہ DevCon 2022 کی کانفرنس میں کیا گیا تھا، جہاں زیرِ بحث تمام باتوں کا 20% سے زائد حصہ اس ٹیکنالوجی سے متعلق تھا۔

کلیدی پیش رفتیں

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں میں ZK-سنارکس کے استعمال میں اضافہ ایک کلیدی پیش رفت ہے، جو کہ ZKP کی ایک مخصوص قسم ہے۔ zk-سنارکس کو متعدد DeFi ایپلیکیشنز میں جیسا کہ نجی ٹوکن کی ٹرانزیکشنز اور محفوظ کردہ ادھار دینے اور ادھار لینے کے لیے وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں میں ایک اور بڑی پیش رفت zkRoll-ups کے ذریعے توسیع پذیری اور کارکردگی پر اضافی توجہ ہے۔ 

zk-سنارکس

معلومات فراہم کیے بغیر دیے جانے والے جامع غیر تعاملاتی علمی دلائل (zk-سنارکس)، معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کی ایک مخصوص قسم ہے جو بیان کو بیان کے اپنے متعلق کوئی معلومات ظاہر کیے بغیر اس کی توثیق کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

zk-سنارکس Zcash اور JP Morgan Chase کی بلاک چین پر مبنی ادائیگی کے سسٹم جیسی ایپلیکیشنز پر پہلے سے استعمال ہو چکے ہیں۔ اسے ایک ایسے طریقے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کلائنٹس کو سرورز پر محفوظ طریقے سے مستند بنا سکے۔

zkRoll-ups

zkRoll-ups بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے ایسے توسیع پذیری کے حل ہیں جو متعدد ٹرانزیکشنز کو ایک ہی بڑی ٹرانزیکشن کی شکل میں بیچ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جو اس کے بعد بلاک چین پر ریکارڈ کی جاتی ہے۔ مثلاً، BNB چین نے اپنے zkBNB ٹیسٹ نیٹ کا آغاز کیا، جو کہ 2022 میں zkRoll-up کے طرزِ تعمیر پر تشکیل دیا گیا تھا۔

zkBNB سینکڑوں ٹرانزیکشنز کو ایک ہی آف چین بیچ میں اکٹھا کر سکتی ہے اور تمام ٹرانزیکشنز کی درستگی کو ثابت کرنے کے لیے کرپٹو گرافک ثبوت تخلیق کر سکتی ہے۔ zkRoll-ups توسیع پذیری اور سکیورٹی کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہیں اور اعلٰی سطحی توسیع، کم ترین تاخیر کی حامل سیٹنگز کے لیے موزوں ہیں۔

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کے استعمال کی صورتیں

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کے استعمال کی بہت ساری صورتیں ہیں، جن میں سے چند ایک پہلے سے معلوم کی جا چکی ہیں؛ جبکہ دیگر صورتوں سے مستقبل میں حقیقت بننے کی توقع کی جاتی ہے۔ ZKP کی چند استعمال کی صورتوں میں شامل ہیں: 

ڈیجیٹل شناخت کی توثیق کاری

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کسی بھی قسم کی حساس نوعیت کی معلومات ظاہر کیے بغیر صارفین کی شناختوں کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈیجیٹل ووٹنگ سسٹمز جیسی ایپلیکشنز میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، جہاں ووٹرز کی شناخت ظاہر کرنے پر سمجھوتہ کیے بغیر ان کی شناختوں کا توثیق شدہ ہونا لازم ہوتا ہے۔

رازداری محفوظ رکھنے والی ٹرانزیکشنز

کرپٹو میں معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کی استعمال کی مقبول ترین صورتوں میں سے ایک رازداری محفوظ رکھنے والی ٹرانزیکشنز کو فعال کرنا ہے۔ مثلاً، Manta نیٹ ورکس کی MantaPay غیر مرکزی ایپلیکیشن(DApp) ZKPs استعمال کرتی ہے تاکہ وہ صارفین کو ان کی شناخت یا ٹرانزیکشن کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر ٹرانزیکشنز کی انجام دہی کے قابل بنا سکے۔ یہ صارفین کو اس وقت بھی اپنی رازداری برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جب وہ ٹرانزیکشنز سرانجام دینے کے لیے پلیٹ فارم استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

محفوظ کردہ ٹرانزیکشنز

Zcash ایک ایسی کرپٹو کرنسی ہے جو محفوظ کردہ ٹرانزیکشنز کو فعال کرنے کے لیے معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت استعمال کرتی ہے۔ اس طرح کی ٹرانزیکشنز میں، ارسال کنندہ اور وصول کنندہ کے ایڈریسز، نیز ٹرانزیکشن کی رقوم کو عوامی بلاک چین سے حذف کر دیا جاتا ہے، تاکہ صارفین کو اضافی رازداری فراہم کی جا سکے۔

ٹوکنائزیشن اور ملکیت کی توثیق کاری

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت اثاثوں کو ٹوکنائز کرنے اور ان کی ملکیت کے ثبوتوں کی توثیق کرنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، کسی پراپرٹی کو ٹوکنائز کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی فریق کسی قسم کی دیگر معلومات کو عوامی طور پر ظاہر کیے بغیر، اپنی ملکیت کی توثیق کر سکتا ہے۔

عالمی تعمیل

مالیاتی معلومات کی کلیکشن اور شیئر کرنے کے متعلق چند ممالک میں کڑے ضوابط موجود ہیں، جن کی پابندی کرنا غیر مرکزی پلیٹ فارم کے لیے مشکل ہوسکتا ہے۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کو دیگر فریقین سے خفیہ رکھتے ہوئے ضابطہ کاران کے ساتھ مطلوبہ معلومات شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ غیر مرکزی پلیٹ فارمز اور روایتی مالیاتی اداروں کے درمیان حائل رکاوٹ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، جو کہ مختلف عملداریوں میں DeFi کے لیے ضوابط کی پابندی کرنا آسان بناتا ہے۔

بلاک چین میں معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کا مستقبل

اس بات کا امکان ہے کہ مستقبل میں معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت ٹیکنالوجی پر مبنی نئی اختراعات سامنے لائیں گے۔ ZKP کے متعلق چند قابلِ توجہ پیش رفتوں میں شامل ہیں: 

کراس چین کی رازداری کی سطوحات

چونکہ بلاک چین اور DeFi ایکو سسٹمز میں ترقی اور ارتقاء کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے متعدد بلاک چین نیٹ ورکس میں باہمی عمل کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراس چین کی رازداری کی سطوحات متعدد بلاک چین نیٹ ورکس پر شامل فریقین کی رازداری کی حفاظت کرتے ہوئے، ٹرانزیکشنز انجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

zk-STARKs

ایک اور شعبہ جس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے وہ zk-STARKs (معلومات فراہم کیے بغیر دیے جانے والے قابلِ توسیع شفاف علمی دلائل) کا بڑھتا ہوا استعمال ہے، جو کہ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کی ایک نئی قسم ہے، جس کو zk-سنارکس کی نسبت زیادہ مؤثر اور محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ zk-سنارکس کی نسبت zk-STARKs کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ توثیق کرنے کے لیے پہلے والے زیادہ تیز ہیں اور قابلِ اعتماد سیٹ اپ کا تقاضا نہیں کرتے۔

صارف دوست ٹول کِٹس 

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت کی ٹیکنالوجی پیچیدہ ہو سکتی ہے اور ہر ڈویلپمنٹ ٹیم کرپٹو گرافی کے اس مخصوص شعبے میں ماہر نہیں ہوتی۔ صارف دوست ZKP ٹول کِٹس، اس وقفے کو ختم کرنے اور مختلف پسِ منظر کے حامل ڈویلپرز کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال آسان بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ 

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کے کمزور پہلو

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت رازداری کی حفاظت کرتے ہوئے معلومات کی صداقت کی توثیق کرنے کے منفرد طریقے کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن وہ 100% ضمانت فراہم نہیں کرتے۔ جب ثابت کنندہ جھوٹ بول رہا ہو تو توثیق کاری کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، اس لیے صارفین کو آگاہ ہونا چاہیئے کہ ZKPs مکمل طور پر محفوظ نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ، معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں کی جانب سے استعمال ہونے والے الگورتھمز کو جامع کمپیوٹیشنل وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ZKPs کی چند اقسام میں، جامع کمپیوٹنگ اس لیے ضروری ہے کیونکہ ان کو توثیق کنندگان اور ثابت کنندگان کے مابین بہت سے تعاملات کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ دیگر میں، شماریاتی لحاظ سے الگورتھمز انتہائی جامع ہوتے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر ZKPs کی ایپلیکیشنز کو محدود کر سکتے ہیں۔

اختتامی خیالات

معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت رازداری کی حفاظت اور توسیع پذیری کی صلاحیت پر مبنی اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے تیزی سے توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ بلاک چین، کرپٹو کرنسی، اور DeFi میں اس ٹیکنالوجی کی ایپلیکیشن میں اضافہ مزید اختراعی سروسز فراہم کرے گا جس سے صارفین کافی استفادہ کر سکیں گے۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں سے اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ وہ DApp ایکو سسٹمز کی تخلیق کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، جو کہ زیادہ محفوظ، نجی، اور مؤثر ہیں۔

مزید مطالعہ