XRP لیجر (XRPL) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
XRPL کیسے کام کرتا ہے؟
ڈویلپرز کے لیے XRPL
XRPL کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
XRP کیا ہے؟
Binance پر XRP کیسے خریدا جائے؟
اختتامی خیالات
XRP لیجر (XRPL) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
XRP لیجر (XRPL) کیا ہے؟

XRP لیجر (XRPL) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ May 24, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 16, 2022
5m

TL؛DR

XRP لیجر (XRPL) 1,500 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ کے تھروپٹ پر مشتمل تیز رفتار ٹرانزیکشن اور ٹرانزیکشن کی کم فیس کا دعویٰ کرنے والا ایک اوپن سورس پلیٹ فارم ہے۔ اس کی فی ٹرانزیکشن توانائی کی کھپت اس کو بلاک چین کی صنعت میں زیادہ پائیدار پراجیکٹس میں سے ایک بناتی ہے۔ XRPL ادائیگیوں اور مالیاتی ٹرانزیکشنز سے متعلقہ سروسز اور استعمال کی صورتوں کی ایک وسیع اقسام کی پیشکش کرتا ہے۔


تعارف

XRP لیجر (XRPL) تین ڈویلپرز کی جانب سے بنائی گئی ایک مرکزی، عوامی بلاک چین ہے جو ایک نسبتاََ تیز رفتار، زیادہ موثر توانائی کی حامل بلاک چین کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ 2012 میں تنصیب کردہ، یہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے ڈویلپرز اور صارفین کی مدد کرتا رہا ہے، اور XRPL کے ایکو سسٹم کے پاس اب ایپلیکیشنز کی ایک وسیع حد موجود ہے، جس میں مائیکرو ادائیگیاں، اور DeFi شامل ہیں، نیز جلد ہی، NFTs بھی شامل ہو جائیں گے۔



XRPL کیسے کام کرتا ہے؟

Bitcoin یا Ethereum کے برعکس، XRPL ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے کے طریقے کے طور پر ایک منفرد متحدہ معاہداتی میکانزم کا استعمال کرتا ہے۔ 

XRPL پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق ایک معاہداتی پروٹوکول کے ذریعے کی جاتی ہے، جس میں توثیق کار کہلانے والے مختص کردہ آزادنہ سرورز، آرڈر اور XRP ٹرانزیکشنز کے نتیجے پر ایک معاہدہ طے کر لیتے ہیں۔ نیٹ ورک میں موجود تمام سرورز ہر ٹرانزیکشن پر یکساں اصولوں کے مطابق عمل کرتے ہیں، اور پروٹوکول پر عمل کرنے والی ہر ٹرانزیکشن کی تصدیق فوری طور پر کر دی جاتی ہے۔ تمام ٹرانزیکشنز عوامی اور شفاف ہوتی ہیں، اور کوئی بھی توثیق کار ان پر عمل درآمد کر سکتا ہے۔ فی الوقت لیجر پر دنیا بھر کی یونیورسٹز، ایکسچینجز، کاروباروں، اور افراد کی جانب سے چلائے جانے والے، 150 سے زائد توثیق کاران موجود ہیں۔ XRPL نے جنوری 2013 سے مسلسل عمل درآمد انجام دیا ہے، اور اب تک اربوں ٹرانزیکشنز مکمل ہو چکی ہیں۔

متحدہ معاہداتی میکانزم کے ذریعے، XRPL تصدیق کی 3 سے 5 سیکنڈز پر مشتمل رفتار کے ساتھ 1,500 سے زائد ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) کی معاونت کے قابل ہے۔ صارفین ٹرانزیکشن کی کم فیس (عموماََ ایک سینٹ سے کم) اور ایک منصفانہ فائدے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ محض ایک شرکت کنندہ اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کون سی ٹرانزیکشنز کو ترجیح دی جائے۔ چونکہ کوئی بھی شرکت کنندہ انفرادی طور پر فیصلہ نہیں کرتا اس لیے تمام توثیق شدہ ٹرانزیکشنز پر ناکامی کے کسی ایک بھی پہلو کے بغیر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔


ڈویلپرز کے لیے XRPL

لیجر ڈویلپرز کو طاقت ور سہولت اور لچک پذیری فراہم کرتا ہے، جہاں وہ Python، Java، اور JavaScript کی زبانوں میں کوڈ لکھ سکتے ہیں۔ XRPL ایسے ہر خودمختار ڈویلپر یا انٹر پرائز کے لیے موزوں ہے جو استعمال کی صورتوں کی وسیع اقسام بنانا چاہتا ہو۔ یہ ڈویلپرز XRPL کی ویب سائٹ پر، کوڈنگ کی مختلف زبانوں کو استعمال کر کے، ایپس بنا کر، اکاؤنٹس کی نظم کاری کر کے، اور دیگر بہت سی کارروائیاں انجام دے کر شروعات میں اپنی مدد کے لیے، مختلف ٹیوٹوریلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

اپنے مقامی کوائن، XRP کے ساتھ، XRP لیجر، ڈویلپرز کی جانب سے ایسے حل تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو نا اہلیوں کا حل نکالتے ہیں جن میں ترسیل زر اور اثاثے کو ٹوکنائز کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔ فی الوقت، XRP لیجر کی پانچ بنیادی ایپلیکیشنز میں ادائیگیاں، ٹوکنائز کرنے کا عمل، DeFi، CBDCs، اور اسٹیبل کوائنز شامل ہیں۔

ادائیگیاں

XRP لیجر کو استعمال کرتے ہوئے، ترسیلات زر، خزانے کی ادائیگیوں، پے رولز، اور دیگر سرحد پار ادائیگیوں کے لیے پیسے کے فوری ٹرانسفرز کو ممکن بنانتے ہوئے، اثاثے دنیا بھر میں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، RippleNet بینکس اور ادائیگی کے فراہم کنندگان کے ایک ایسے غیر مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کو تقویت دیتا ہے جو XRP لیجر کا استعمال کرتا ہے۔ صارفین XRP کو ٹرانزیکٹ کرنے کے لیے Xumm جیسا ایک XRP والیٹ بھی ترتیب دے سکتے ہیں، جو کہ کم فیس کے ساتھ عالمی ادائیگیوں کے لیے مرضی کے مطابق بنایا گیا ایک غیر جانبدار برج کا اثاثہ ہے۔

ٹوکنائز کرنا

XRP لیجر پر فنجیبل ٹوکنز، اسٹیبل کوائنز، اور مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسیز (CBDCs) سمیت، کسی بھی قسم کا اثاثہ ٹوکنائز کیا جا سکتا ہے۔ مئی 2022 تک، XRPL پر 5,400 سے زائد کرنسیز جاری اور ٹریڈ کی جا چکی ہیں۔

Defi

مالیاتی پراڈکٹس اور سروسز تک XRP لیجر کے غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ DEX پروٹوکول کی مقامی سطح پر موجود ہے اور یہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹریڈ کرنے کے لیے مرکزی حد کی آرڈر بُک کو استعمال کرتا ہے۔ صارفین XRP لیجر پر براہ راست ٹریڈ کرنے کے لیے، آرڈر بُک کے انٹر فیسز کی وسیع اقسام، جیسا کہ Sologenic، کے ذریعے DEX تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

CBDCs

XRP لیجر CBDCs کو ٹوکنائز کرنے کی معاونت کرتا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ، مرکزی بینکس ادائیگیوں کے دوسرے سسٹمز کے ساتھ پائیدار طور پر اور محفوظ طریقے سے باہمی عمل انجام دے سکتے ہیں۔

اسٹیبل کوائنز

مالیاتی ادارے اسٹیبل کوائنز کو XRP لیجر پر جاری کر سکتے ہیں۔ 


XRPL کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

تیز رفتار، سستا، اور قابل اعتماد ہونے کے علاوہ، XRPL موثر توانائی کا حامل ہے۔ اس کے مقامی کوائن، XRP، کی ہر ٹرانزیکشن محض 0.0079kWh فی ٹرانزیکشن خرچ کرتی ہے، جو اسے دوسرے نیٹ ورکس کے مقابلے میں مزید نمایاں طور پر موثر بناتا ہے۔


XRP کیا ہے؟

XRP XRP لیجر کا مقامی ڈیجیٹل اثاثہ ہے۔ ڈیجیٹل والیٹ اور انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والا کوئی بھی شخص XRP ٹوکنز کو بازیافت کر سکتا ہے، ہولڈ کر سکتا ہے، اور بھیج سکتا ہے۔ صارفین XRP کو عالمی ادائیگیاں بھیجنے، XRPL کے غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر ٹرانزیکٹ کرنے، اور NFTs کی خریداری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

مائیکرو ادائیگیاں

کوئی بھی صارف ٹرانزیکٹ کرنے کا آغاز کرنے کے لیے والیٹ کے مختلف فراہم کنندگان کی جانب سے XRP والیٹ کو ترتیب دے سکتا ہے۔ آپ محض چند سیکنڈز میں XRP کو دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں یا کہیں سے بھی وصول کر سکتے ہیں۔ XRP بھیجنے والے افراد ایک پینی سے بھی کم ٹرانزیکشن کی غیر اہم فیس ادا کرتے ہیں، جوکہ اسے صارفین کے لیے ایک قابل گنجائش حل بناتا ہے۔

DeFi کی ٹرانزیکشنز

XRPL ایک مقامی غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) کا حامل ہے جو صارفین کو DeFi ٹرانزیکشنز میں مشغول ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ DEX کی ایک مقبول ایپلیکیشن ٹریڈنگ ہے، جہاں کوئی بھی فرد کسی ایک اثاثے کو کسی دوسرے کے بدلے ایکسچینج کر سکتا ہے۔ ڈویلپرز (جیسا کہ Sologenic اور Gatehub) آرڈر بُک کے ایسے انٹر فیسز بنا چکے ہیں جہاں صارفین اپنے XRP والیٹس کو مربوط کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ XRPL کے بہت سے مقامی اثاثہ جات اور رواں کردہ اثاثہ جات موجود ہیں جن کو صارفین ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

NFTs

XLS-20 مین نیٹ کی تجویز کے نفاذ پر عمل کرتے ہوئے، XRPL کے ایکو سسٹم میں NFTs تازہ ترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ یہ نفاذ NFT کی تمام لازمی خصوصیات، بشمول منٹنگ، ٹریڈنگ، اور ضیاع کے ساتھ ساتھ تخلیق کاران کے لیے خودکار اعزازیے اور اثاثہ جات کی مشترکہ ملکیت جیسے جدید فیچرز کو بھی ممکن بنائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین XRPL بلاک چین کے فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مختلف مارکیٹ پلیسز پر NFTs کو تخلیق کرنے، خریدنے، بیچنے، اور ٹریڈ کرنے کے قابل ہوں گے۔


Binance پر XRP کیسے خریدا جائے؟

آپ XRP کو Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔

2. ٓٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے دیکھنے کے لیے تلاش کریں کے بار میں "XRP" ٹائپ کریں۔ ہم XRP/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔


3. [Spot] باکس پر جائیں اور XRP کی وہ رقم درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کا استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy XRP] پر کلک کریں، اور خریدے گئے XRP آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔



اختتامی خیالات

شکر ہے اس کے موثر توانائی کے حامل پروٹوکول اور ڈویلپر کے لیے دوستانہ ماحول کا، کہ XRPL اپنے پلیٹ فارم پر ٹرانزیکشنز اور ایپلیکیشنز کی حوصلہ افزائی جاری رکھتا ہے۔ ہم XRPL کو ایسے وسائل کے لیے داخلی راستہ سمجھ سکتے ہیں جو بینکس، اداروں، اور انٹرپرائزز کے لیے سرحد پار ادائیگیوں سے متعلقہ موجودہ مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔