TL;DR
SKALE ممکنہ طور پر ان بلاک چینز کی لامحدود تعداد پر مشتمل ہے جو ماڈیولر، تیز، اور محفوظ ہیں۔ یہ Ethereum بلاک چین کے ساتھ ایک مربوط انداز میں کام کرتا ہے۔ ڈویلپرز زیادہ تھروپُٹ اور کم سے صفر گیس فیس کے لیے اپنے DeFi پراجیکٹس کو اپنی ذاتی SKALE چینز پر منتقل کرتے ہوئے Ethereum کی سکیورٹی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
تعارف
ایسی مقبول بلاک چینز رفتار اور استعداد کے اعتبار سے اپنی حد کو پہنچ جاتی ہیں، جنہیں صارفین اور ڈویلپرز کی جانب سے مسلسل بڑھتی ہوئی سرگرمی کا سامنا رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، بلاک چین کمیونٹی کے لیے ہموار صارفی تجربے کی اشد ضرورت ہے تاکہ Web3 کا مستقبل تخلیق کیا جا سکے۔ SKALE ان پراجیکٹس میں سے ایک ہے جو Ethereum نیٹ ورک پر غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی برق رفتار بڑھوتری میں معاونت کے لیے بنائے گئے ہیں۔
SKALE کیا ہے؟
SKALE باہم مربوط، قابل توسیع بلاک چینز کا لیئر 1 اور لیئر 2 پر مشتمل ایک نمونہ جاتی مخلوط نیٹ ورک ہے۔ یہ ڈویلپرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کم ترین گیس فیس کے ساتھ زیادہ تھروپُٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے پراجیکٹس کو Ethereum کے نیٹ ورک سے SKALE کے زیرِ انتظام چلنے والی بلاک چینز پر منتقل کر سکیں۔
2018 میں Jack O'Holleran اور Stan Kladko کے ذریعے قائم کردہ SKALE کو بلاک چین اسپیس میں اس لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ صارف کا مجموعی تجربہ بہتر بنایا جا سکے۔ اس کا وژن تمام صارفین کے لیے بلاک چین کی ایپلی کیشنز کو تیز رفتار، آسان اور مفت بنانا ہے۔ SKALE اپنی EVM (Ethereum ورچوئل مشین) سے مطابقت پذیر بلاک چینز کے ذریعے ایک تیز اور گیس سے پاک ایکو سسٹم بناتا ہے تاکہ NFTs، گیمز، DApps، اور دیگر بہت سی چیزوں میں معاونت کی جا سکے۔
SKALE کس طرح سے کام کرتا ہے؟
SKALE اپنے ذاتی معاہداتی میکانزم کو چلاتے ہوئے Ethereum بلاک چین کے ساتھ ایک مربوط انداز میں کام کرتا ہے۔ یہ ڈیزائن ETH کے پروف آف اسٹیک (PoS) نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتا ہے اور اسے SKALE کے ساتھ یکجا کر دیتا ہے تاکہ تیز رفتار، محفوظ، اور کم سے صفر گیس فیس کی حامل ٹرانزیکشنز کی پیشکش کی جا سکے۔ یہ لاگت اور کارکردگی کے اعتبار سے Web3 اور DeFi ایپلی کیشنز کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر قبولیت کے لیے Ethereum کی استعداد کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
ملٹی چین
SKALE ایک ملٹی چین نیٹ ورک ہے۔ SKALE چینز کی تعداد ممکنہ طور پر لامحدود ہو سکتی ہے جو خودمختار بلاک چینز کے طور پر آپریٹ کر سکتی ہیں۔ یہ بلاک چینز باہمی طور پر آپریٹ کرنے کے قابل اور EVM سے مطابقت پذیر ہوتی ہیں، یعنی صارفین اپنے پہلے سے موجود Ethereum پر مبنی اسمارٹ معاہدوں کو براہ راست SKALE چینز پر نصب کر سکتے ہیں اور زیادہ تھرو پٹ اور کم تاخیر سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ ڈویلپرز SKALE چینز کو اسمارٹ معاہدوں کو چلانے، غیر مرکزی اسٹوریج، رول اپ معاہدوں پر عمل درآمد کرنے، اور مزید بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
SKALE نے پہلے سے موجود EVM کی فعالیت میں بھی ترمیم کی ہے تاکہ اسمارٹ معاہدوں کے استعمال کی مزید صورتوں کی اجازت دی جا سکے۔ مثلاً، صارفین نیٹ ورک کے نوڈز پر بڑی فائلوں کو اسٹور کرنے کے لیے FileStorage نامی اسمارٹ معاہدے کے ساتھ SKALE چینز کی تنصیب کر سکتے ہیں۔ درون چین پیغام رسانی کی صلاحیت مختلف SKALE چینز کے درمیان ٹوکنز اور NFTs کے ٹرانسفر کو بھی ممکن بناتی ہے۔
SKALE پر، ہر بلاک چین انتہائی حد تک قابلِ تشکیل ہے۔ صارفین اپنی ضروریات کے مطابق چین کا سائز، معاہداتی پروٹوکول، ورچوئل مشین، پیرنٹ بلاک چین، اور اضافی حفاظتی اقدامات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ نیٹ ورک مستقبل میں Ethereum کے علاوہ دیگر بلاک چینز کی معاونت کے لیے ترقی کرے گا۔
SKALE چین کا استعمال کرنے کے لیے، ڈویلپرز کو نیٹ ورک سبسکرپشن کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جو Ethereum پر موجود ایک اسمارٹ معاہدے کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ فیس توثیق کاران اور SKALE کمیونٹی کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
SKALE نیٹ ورک
SKALE ایک پول شدہ سکیورٹی سسٹم وضع کرنے کے لیے غیر مرکزی نوڈز کے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ہر نوڈ کئی SKALE چینز کو وسائل فراہم کرتا ہے، جن میں اسٹوریج، اپ ٹائم اور تاخیر کی نگرانی کرنا شامل ہے، اور نوڈ کے مالکان کو SKL نامی مقامی سہولتی ٹوکن نکلوانے، ڈپازٹ کرنے، اسٹیک کرنے یا اس کا دعویٰ کرنے کے لیے ایک انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔ نیٹ ورک میں شامل ہونے والی ہر SKALE چین دیگر سائیڈ چینز کے ساتھ حفاظتی وسائل جمع کرتے ہوئے زیادہ استعداد پیدا کر سکتی ہے۔
SKALE نیٹ ورک SKALE مینیجر اور SKALE نوڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔ SKALE مینیجر Ethereum کے مین نیٹ پر وجود رکھتا ہے۔ یہ SKALE کے ایکو سسٹم میں دیگر تمام اسمارٹ معاہدہ جات کا داخلی مقام ہے، جو SKALE چینز کو تخلیق کرنے اور ختم کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
SKALE نوڈز ایسے صارفین کی جانب سے چلائی جاتی ہیں جو Ethereum پر SKL ٹوکنز کی پہلے سے طے شدہ رقم اسٹیک کرتے ہیں اور نیٹ ورک کے ہارڈویئر کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ ایک بار نیٹ ورک میں داخل ہو جانے کے بعد، وہ ایک یا متعدد SKALE چینز کی معاونت کر سکتے ہیں۔ SKALE مینیجر اتفاقیہ طریقے سے ہر نوڈ کو 24 ہم مرتبہ توثیق کاران کے گروپ کو تفویض کرے گا تاکہ غیر مرکزیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے بعد رفقاء نوڈ کے اپ ٹائم اور تاخیر کا آڈٹ کریں گے۔ نیٹ ورک کے ہر دور کے اختتام پر ان کی کارکردگی کے اعتبار سے، انہیں SKL ٹوکنز سے نوازا جائے گا۔
SKALE نوڈز ورچوئل طرز پر بنائے گئے ذیلی نوڈ کے آرکیٹیکچر کو استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر نوڈ کو بیک وقت متعدد SKALE چینز کو چلانے کی اجازت دی جا سکے۔ ورچوئل طرز پر بنائے گئے ذیلی نوڈز کو متحرک سائز کے اعتبار سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ نیٹ ورک کی لچک پذیری کو سہولت فراہم کر سکیں۔ ورچوئل طرز پر بنائے گئے ذیلی نوڈز SKALE کی EVM، SKALE کے معاہدے، اور انٹرچین مواصلت کو چلانے کے لیے بھی ذمہ دار ہیں۔
SKL کیا ہے؟
SKL SKALE کی مقامی کرپٹو کرنسی اور سہولتی ٹوکن ہے۔ اس کی کُل سپلائی 4.27 بلین ٹوکنز ہے۔
SKL ایک ایسا ERC-777 ٹوکن ہے جو ERC-20 اسٹینڈرڈ کے ساتھ دو طرفہ مطابقت رکھتا ہے۔ یہ ٹوکن کی سطح پر ڈیلیگیشن کی معاونت کرتا ہے، جو کہ غیر تحویلی اسٹیکنگ کا ایک محفوظ طریقہ ہے۔ فنڈز کو اسمارٹ معاہدوں میں لاک کرنے کے بجائے، صارفین اپنے والیٹس سے حاصل کردہ ڈیلیگیشن کی کلید کے ساتھ SKL کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔
SKALE ٹوکن کو نیٹ ورک پر ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں SKALE چین کی سبسکرپشنز بھی شامل ہیں۔ ٹوکن ہولڈرز SKL کو توثیق کاران یا ڈیلیگیٹرز کے طور پر اسٹیک کر سکتے ہیں اور انعامات کما سکتے ہیں۔ توثیق کاران کے طور پر، وہ ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے، اسمارٹ معاہدہ جات پر عمل درآمد کرنے، اور SKALE نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے نوڈز کو چلا سکتے ہیں۔ اس طرح وہ SKALE چین سبسکرپشنز سے نکلنے والے SKL کے انعامات کما سکتے ہیں۔ اگر SKL ہولڈر ڈیلیگیٹرز کے طور پر اسٹیک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو انہیں توثیق کار کے انعامات کا صرف ایک حصہ حاصل ہو گا۔
مزید برآں، SKL اپنے ٹوکن ہولڈرز کو SKALE نیٹ ورک کی گورننس میں شرکت کرنے کا حق دیتا ہے۔ آن چین ووٹنگ کے ذریعے، وہ SKALE کے اقتصادی پیرامیٹرز اور مستقبل کی ترقی کی سمت کو متعین کر سکتے ہیں۔
Binance پر SKL کس طرح سے خریدیں؟
آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے SKALE ٹوکن (SKL) کو خرید سکتے ہیں۔
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔
2. دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے "SKL" کو تلاش کریں۔ ہم SKL/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس پر جائیں اور خریدی جانے والی SKL کی رقم کا اندراج کریں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ [Buy SKL] پر کلک کریں اور خریدے گئے ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
اختتامی خیالات
DApps کے استعمال میں اضافے کے ساتھ، SKALE میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے متحرک ملٹی چین نیٹ ورک کے ذریعے برق رفتار ترقی کر سکتا ہے۔ SKALE زیادہ تھروپٹ، کم لاگت، اور ٹرانزیکشنز کی کم تاخیر کی پیشکش کرتے ہوئے، Ethereum بلاک چین میں توسیع کے لیے ایک قابل عمل حل ہو سکتا ہے۔