Lido (LDO) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Lido کیا ہے؟
Lido کیسے کام کرتا ہے؟
Lido DAO
LDO کیا ہے؟
Binance پر LDO کیسے خریدا جائے؟
اختتامی خیالات
Lido (LDO) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Lido (LDO) کیا ہے؟

Lido (LDO) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Sep 14, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 23, 2022
5m


TL;DR

Lido (LDO) پروف آف اسٹیک (PoS) کرپٹو کرنسیز کے لیے محفوظ لیکویڈ اسٹیکنگ حل ہے جو Ethereum 2.0 (انضمام) اسٹیکنگ اور دیگر سطح 1 PoS بلاک چینز کے بڑھتے ہوئے ایکو سسٹم کی معاونت کرتا ہے۔ صارفین Lido پر اپنے PoS ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں اور 1:1 تناسب میں اپنے اسٹیک کردہ اثاثوں کا ٹوکنائزڈ ورژن وصول کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے اسٹیک کردہ اثاثوں کا یہ ٹوکنائزڈ ورژن، Lido پر اپنے ڈپازٹ کردہ ٹوکنز سے اسٹیکنک انعامات وصول کرتے ہوئے دیگر DeFi پروٹوکولز سے اضافی منافع کمانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تعارف

PoS بلاک چینز میں اسٹیکنگ کا ایک چیلنج اسٹیک کردہ اثاثوں کی لیکویڈیٹی ہے۔ ٹوکنز لاک ہونے کے بعد، صارفین لاک اپ مدت کے ختم ہونے تک ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے یا انہیں اَن اسٹیک نہیں کر سکتے، جو کہ مارکیٹ میں ان کے لیے دیگر DeFi پروٹوکولز سے اضافی منافعے کمانے کا موقع رد کر دیتے ہیں۔ توثیق کار کے مشکل سیٹ اپ اور داخلے کے لیے بڑی رکاوٹوں نے بھی جنرل ریٹیل صارفین کو PoS اسٹیکنگ میں شرکت ترک کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسٹیک کردہ ٹوکنز کی لیکویڈیٹی کو بڑھانے اور اسٹیکنگ کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے، Lido روایتی PoS اسٹیکنگ کے متبادل کی پیشکش کر رہا ہے۔ 

Lido کیا ہے؟

2020 میں قائم کردہ، Lido Solana (SOL)، Polygon (MATIC)، Polkadot (DOT) اور Kusama (KSM) سمیت، Ethereum (ETH) اور دیگر PoS بلاک چینز کے لیے ایک لیکویڈ اسٹیکنگ حل ہے۔

Lido صارفین کے لیے اسٹیک کردہ اثاثوں کا 1:1 ٹوکنائزڈ ورژن جاری کرتا ہے۔ یہ ان کو اپنے اسٹیک کردہ PoS ٹوکنز کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اضافی منافع جات کے لیے دیگر DeFi آن چین سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے Lido پر اسٹیکنگ انعامات حاصل کر سکیں۔

Lido کیسے کام کرتا ہے؟

(PoS) نیٹ ورکس حاصل کرنے کی خاطر مزید صارفین کو شرکت کا موقع دینے کے لیے، Lido جیسی لیکویڈ اسٹیکنگ سروسز صارفین کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ بلاک انعامات حاصل کرنے کے لیے PoS اثاثوں کی کسی بھی رقم کو اسٹیک کریں۔ لیکویڈ اسٹیکنگ ایک متنوع متبادل ہے جو کہ صارفین کے اسٹیک کردہ ٹوکنز کو لاک نہ کر کے PoS اسٹیکنگ کی لیکویڈیٹی، پیچیدگی، اور مرکزیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ اسٹیکنگ کے لیے داخلے کی رکاوٹوں اور لاک اپ کے تقاضوں سے متعلقہ مواقع کی لاگت کو بھی کم کرتا ہے۔

جب صارفین PoS اثاثوں کو Lido پر ڈپازٹ کرتے ہیں، تو ان کے ٹوکنز Lido پروٹوکول کے ذریعے PoS بلاک چین پر اسٹیک کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک اسٹیکنگ پول کا اسمارٹ معاہدہ ہے جو صارفین کے ڈپازٹس اور نکلوائی کی رقوم کا نظم کرتا ہے، نوڈز آپریٹر تک فنڈز پہنچاتا ہے، اور اسٹیکنگ انعامات، نیز ٹوکنز کی منٹنگ اور برننگ کی فیس کا تعین کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ معاہدے میں نوڈ آپریٹر کی مکمل فہرست، ان کی توثیقی کلیدیں، اور انعامات کی تقسیم کے ریکارڈز بھی شامل ہوتے ہیں۔

صارفین اپنے ڈپازٹ کردہ فنڈز (stAsset ٹوکنز) کا ٹوکنائزڈ ورژن وصول کریں گے، جس کو اصل ڈپازٹ کردہ پروٹوکول اور دیگر DeFi پروٹوکولز اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps) میں بیک وقت انعامات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ انعامات کو بڑھانے کی خاطر ادھار دینے اور فارمنگ کے منافع کے لیے ضمانت۔

ETH اسٹیک کرنے کو مثال کے طور پر لیں۔ جیسا کہ Ethereum نہایت مطلوب اپ گریڈ انضمام (سابقہ طور پر ETH 2.0 سے پہچانے جانے والا) کے تحت PoS پر ٹرانزیٹ کرتا ہے، لہٰذا صارفین توثیق کار بننے اور نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرنے کی خاطر ادائیگی وصول کرنے کے لیے کم از کم 32 ETH مقرر کر سکتے ہیں۔ تاہم، اسٹیکنگ کا کم سے کم تقاضہ عمومی طور پر صارفین کے لیے ممکن نہیں۔ 

Lido صارفین کو بلاک کے انعامات حاصل کرنے کے لیے 1 ETH کے حصے جتنا کم اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اپنے ETH کی اسٹیکنگ کرنے کے بعد، صارفین stETH وصول کریں گے، ایک ERC-20 ٹوکن جو 1:1 کی بنیاد پر ان کے ڈپازٹ کردہ ETH کو ظاہر کرتا ہے۔ فنڈز کو Lido اسٹیکنگ پول کے اسمارٹ معاہدے میں ڈپازٹ کیے جانے پر stETH ٹوکنز کو منٹ کیا جاتا ہے، اور صارفین کا اپنے ETH ٹوکنز کی رقم نکلوانے پر ان کو خرچ کر دیا جائے گا۔

صارفین کے اسٹیک کردہ ETH کو Lido نیٹ ورک پر نوڈ کے آپریٹرز (توثیق کار) میں تقسیم کیا جائے گا اور توثیق کیے جانے کے لیے Ethereum بیکن چین میں ڈپازٹ کیا جائے گا۔ فنڈز کو اسمارٹ معاہدوں میں محفوظ کیا جاتا ہے اور توثیق کار ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ اس کے بعد، ido DAO توثیق کاروں کے ایڈریسز کو رجسٹری اسمارٹ معاہدے پر منتخب، آن بورڈ، اس کی معاونت، اور اسے شامل کرے گا، جس کے بعد منتخب کردہ توثیق کاروں کو توثیق کرنے کے لیے کلیدوں کا ایک سیٹ فراہم کیا جائے گا۔ 

صارفین کی جانب سے ڈپازٹ کردہ ETH کو، تمام فعال Lido نوڈ آپریٹرز میں، 32 ETH کے سیٹس میں تقسیم کیا جائے گا، جو عوامی توثیقی کلید کو صارفین کے اسٹیک کردہ اثاثوں پر مشتمل ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ صارفین کے اسٹیکرز کو متعدد توثیق کاروں میں تقسیم کرنا واحد توثیق کار اسٹیکنگ سے متعلقہ ناکامی کے واحد پوائنٹ کے خطرات کو مؤثر طور ختم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، نوڈ آپریٹرز صارفین کو انضمام کی تکمیل کے بعد اپنے اسٹیک کردہ ETH سے رقم نکلوانے کی اجازت دینے کے لیے ایک ایڈریس کو سیٹ اپ کریں گے۔ 

Lido DAO

Lido پروٹوکول کو غیر مرکزی طور پر چلانے کے لیے، Lido نے پروٹوکول کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کے لیے غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) لانچ کی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ پروٹوکول اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفادات کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور زیادہ شفافیت اور غیر مرکزیت کو پروموٹ کرتا ہے۔ 

Lido DAO لیکویڈ اسٹیکنگ پروٹوکولز کے ایک سیٹ کو چلاتا ہے۔ یہ اصولوں کا تعین کرنے اور ان کا نفاذ کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدوں کو لیوریج کرتا ہے تاکہ غیر مرکزی فیصلہ سازی کے عمل کو مؤثر طور پر آسان بنایا جائے۔ اس میں فیس کے پیرامیٹرز اور تقسیم کی نظم کاری کرنا، نیز نیٹ ورک پر نوڈ آپریٹرز کو شامل کرنا یا ہٹانا شامل ہے۔

LDO کیا ہے؟

LDO Lido کا مقامی یوٹیلیٹی اور گورننس ٹوکن ہے۔ یہ ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی کُل سپلائی 1 بلین ہے۔ 

LDO کو نیٹ ورک پر صارفین کو انعامات سے نوازنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہولڈرز کو Lido DAO کے اندر گورننس حقوق بھی عطا کرتا ہے، جو کہ ان کو مخصوص فیصلوں پر ووٹنگ کے ذریعے گورننس پروسیس میں شرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ وہ جتنے زیادہ ٹوکنز ہولڈ کریں گے، ان کا ووٹ اتنا ہی مضبوط ہو گا۔ 

Binance پر LDO کیسے خریدا جائے؟

آپ Binanceجیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر LDO خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔

2۔ دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے دیکھنے کے لیے "LDO" تلاش کریں، بشمول LDO/BUSD، LDO/USDT، اور LDO/BTC۔

3۔ [اسپاٹ] باکس پر جائیں اور LDO کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ [Buy LDO] پر کلک کریں اور خریدے گئے ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات

Lido کی لیکویڈ اسٹیکنگ سروس صارفین کو ان کے ٹوکنز کی لیکویڈیٹی کی قربانی دیے بغیر اسٹیکنگ کے تمام فوائد فراہم کرے گی۔ یہ چھوٹے اور بڑے دونوں PoS ٹوکن ہولڈرز کو سہولت دیتی ہے، نیز ان کو کسی بھی وقت اسٹیک اور اَن اسٹیک کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، مشکل اسٹیکنگ سیٹ اپس کو ختم کرتے ہوئے اور PoS اسٹیکنگ میں داخلے کے لیے کم رکاوٹوں کی پیشکش کرتے ہوئے، Lido جیسے پروٹوکولز پر لیکویڈ اسٹیکنگ مستقبل میں DeFi کی ترقی کو بڑھا سکتی ہے۔