TL؛DR
بلاک چین اوریکلز کو ان درمیانی حصوں سے مربوط کیا جا سکتا ہے جو بلاک چینز کو حقیقی دنیا کی معلومات سے مربوط کرتے ہیں۔ Binance Oracle اعتماد یافتہ اور توثیق شدہ ڈیٹا ذرائع کے ساتھ اسمارٹ معاہدہ جات کو مربوط کرتے ہوئے یہ کام سرانجام دیتا ہے۔ اسے ابتدائی طور پر BNB چین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاہم یہ مستقبل میں دیگر چینز تک توسیع کی صلاحیت کا حامل ہے۔ فی الوقت، یہ BNB چین پر مبنی ہر پراجیکٹ کو استعمال اور استفادے کے قابل بناتا ہے۔ Binance Oracle کے ساتھ، ڈیویلپرز کو ڈیٹا کے معاملات کے حوالے سے فکر کی کوئی ضرورت نہیں اور وہ اپنے بلاک چین پراجیکٹس کے دیگر اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔
تعارف
بلاک چین اوریکلز بلاک چین ایکو سسٹم کا اہم بلڈنگ بلاک ہیں۔ ان کے بغیر، اسمارٹ معاہدہ جات کسی بھی طرح سے حقیقی دنیا کا ڈیٹا حاصل نہیں کر سکتے۔ Binance Oracle ایک ایسا بلاک چین اوریکل ہے جو اسمارٹ معاہدہ جات کو حقیقی دنیا میں موجود ڈیٹا کے ایسے ذرائع تک رسائی کے قابل بناتا ہے جو بلاک چین کی ایپلی کیشنز کو درکار ہوتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسمارٹ معاہدہ جات کے پاس درست وقت پر درست ڈیٹا موجود ہے۔
بلاک چین اوریکل کیا ہے؟
بلاک چین اوریکلز ایسی سروسز ہیں جو بلاک چینز اور حقیقی دنیا کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں اسمارٹ معاہدہ جات اپنے مقامی نیٹ ورکس سے باہر ڈیٹا کے ذرائع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ بالفاظ دیگر، یہ آن چین ایپلیکیشنز اور آف چین ڈیٹا کے مابین رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔
اسی طرح سے، آف چین ایونٹس کو اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے شناخت کردہ آف چین ایونٹس تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات ٹوکن یا اسٹاک کی قیمتوں سے لے کر کسی فٹ بال گیم کے نتائج، یا موسم کی پیشن گوئی تک کچھ بھی ہو سکتی ہیں۔
بلاک چین اوریکلز اس چیز کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں کہ آیا ڈیٹا درست ہے، اگرچہ وہ خود ڈیٹا کا ذریعہ نہیں ہیں۔ اس کے بجائے، وہ ایک اضافی سطح کے مشابہ ہیں جو معلومات کو جمع اور ان کی تصدیق کرتی ہے اور انہیں درست منزل تک پہنچاتی ہے۔
بلاک چین اوریکلز لوگوں کو طے شدہ معاہدوں میں بلاک چین استعمال کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اور آپ کا دوست فٹ بال کے کھیل پر اس طرح شرط لگا سکتے ہیں: سب سے پہلے، آپ دونوں شرائط پر اتفاق کرتے ہیں اور اپنے فنڈز کو ایک اسمارٹ معاہدے میں لاک کر دیتے ہیں۔ دوئم یہ کہ، بلاک چین اوریکل اسمارٹ معاہدے کو گیم کے نتیجے کے حوالے سے مطلع کر دے گا۔ حتمی طور پر، گیم ختم ہونے کے بعد، اسمارٹ معاہدہ شرط جیتنے والے فرد کو فنڈز ریلیز کر دے گا۔
بلاک چین اوریکلز کی مختلف اقسام ہیں، اور ایک اوریکل متعدد زمرہ جات میں آ سکتا ہے: سافٹ ویئر، مرکزی، غیرمرکزی، زیرِ تحویل اور بیرونی اوریکلز۔ بنیادی طور پر، بلاک چین اوریکل کے آپریٹ کرنے کا دارومدار اس مقصد پر ہوتا ہے کہ جس کے لیے اسے بنایا گیا تھا۔
Binance Oracle کیا ہے؟
ایک اسمارٹ معاہدہ مدد کے بغیر بیرونی ڈیٹا سے تعامل نہیں کر سکتا۔ اس کے بجائے، یہ اوریکل کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے اس پر انحصار کرتا ہے۔ Binance Oracle اس پہلو میں دوسرے بلاک چین اوریکلز سے ملتا جلتا ہے کہ — یہ Binance کی طرف سے پیش کردہ ایک ایسی ڈیٹا سروس ہے جو بلاک چین کو قابل اعتماد اور محفوظ آن چین ڈیٹا فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
Binance Oracle کو فی الوقت BNB چین کے لیے بنایا گیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مستقبل میں دیگر چینز تک اس کی توسیع نہیں ہو سکتی۔ اس کے علاوہ، BNB چین پر قائم کردہ تمام پراجیکٹس اس کی سروسز کو استعمال کر سکتے ہیں۔
BNB چین کا ایکو سسٹم Binance Oracle سے کئی طریقوں سے مستفید ہوتا ہے۔ اول یہ کہ، مقامی بلاک چین اوریکل کی موجودگی سے بلاک چین ڈیٹا کی ساکھ مضبوط ہوتی ہے۔ دوم، زیادہ قابل اعتماد ڈیٹا پہلے سے موجود اور نئے پراجیکٹس کے لیے نئے امکانات کا باعث بنتا ہے۔
حتمی طور پر، Binance Oracle نئے ڈیویلپرز کو BNB چین کے ایکو سسٹم کی جانب راغب کر سکتا ہے۔ یہ کسی بھی ڈیویلپر کو اپنے BNB چین پر مبنی پروجیکٹس کو آف چین ڈیٹا سے جوڑنے کے قابل بناتا ہے، اس طرح وہ ان کو پہلے سے موجود ڈیٹا کو برقرار رکھنے، نئے ذرائع تلاش کرنے، اور ناقابل اعتماد ذرائع کو استعمال کرنے کے خطرے جیسی پریشانیوں سے بچاتا ہے۔
کس قسم کے حل پیش کیے جا رہے ہیں؟
بلاک چین پراجیکٹس کا دارومدار قابلِ اعتماد ڈیٹا پر ہے۔ Binance Oracle چار ایسے گوشوں پر مشتمل ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اوریکل درست، بروقت، اور جعلسازی سے پاک ہے۔ آئیں Binance Oracle کے ان فیچرز کو ذرا تفصیل سے دیکھتے ہیں جو BNB چین کو حقیقی دنیا سے مربوط کرتے ہیں۔
ڈیٹا کے ذرائع
Binance oracle احتیاط سے منتخب کردہ ڈیٹا کے ذرائع کو استعمال کرتا ہے۔ یہ چیز اس امر کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہے کہ معلومات درست ہیں اور اس کا ماخذ اعتماد یافتہ ہے۔ مثال کے طور پر، Binance Oracle قیمت کے ڈیٹا کو متعدد مرکزی ایکسچینجز (CEXs) اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی ایپلیکیشنز سے اخذ کرتا ہے، اور اوزانی اوسط کے فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کو جمع کرتا ہے۔
ڈیٹا کی عمل کاری اور دستخط
Binance Oracle میں ڈیٹا کی عمل کاری اور دستخط کرنے کا فیچر موجود ہے جس کا مقصد ڈیٹا کو جعلسازی سے پاک کرنا ہے۔ اس نے تقسیم شدہ دستخط کا ایک سسٹم قائم کیا ہے جو تھریشولڈ دستخطی اسکیم کہلاتا ہے اور مختلف ذرائع سے تازہ ترین ڈیٹا پر دستخط کرتا ہے۔ عوامی کلید کا حامل کوئی بھی شخص کسی ڈیجیٹل دستخط کی درستگی اور مستند ہونے کی توثیق کر سکتا ہے، اور نجی کلیدوں کے ایک سیٹ کے بغیر کوئی بھی شخص ڈیٹا کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
ڈیٹا کی نشر و اشاعت
ڈیٹا کو بلاک چین پر موجود ایسی ملٹی نوڈز کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے جو صرف دستخط شدہ معلومات کو شائع کرتی ہیں۔ ڈیٹا کو اسٹور کرنے والے اسمارٹ معاہدے محفوظ اور آڈٹ شدہ ہوتے ہیں، اور ملٹی نوڈز ڈیٹا کی اشاعت کے تواتر کو مارکیٹ کے مختلف حالات کے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمت میں اتار چڑھاؤ کے دوران بھی درست ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ملٹی نوڈز انتہائی سنگین حالات کے باوجود، ڈیٹا کی اشاعت کے عمل میں پائیداری کو بھی یقینی بناتے ہیں۔
ڈیٹا کی نگرانی
Binance Oracle پر ڈیٹا کو ایک خودمختار نگرانی سروس کے ذریعے جدید ترین رکھا جاتا ہے جو دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن کام کرتی ہے۔ یہ مختلف ڈیٹا ذرائع سے قیمتیں اخذ کرتی ہے اور شائع شدہ بلاک چین ڈیٹا سے ان کا موازنہ کرتی ہے۔ قابلِ ذکر انحراف کا پتا لگنے کی صورت میں Binance Oracle کی معاونتی ٹیم مداخلت کرے گی۔
Binance Oracle کو کیسے استعمال کریں
اگر آپ نے اس سے پہلے بلاک چین ایپلی کیشنز استعمال کی ہیں، تو شاید آپ کو یہ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ Binance Oracle کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ جہاں ضروری ہوا، وہاں ڈیولپرز نے پہلے ہی اپنی ایپلیکیشنز کو مخصوص ڈیٹا سے مربوط کیا ہے۔ تاہم، اگر آپ کوئی ایسے بلاک چین ڈیولپر ہیں جسے Binance Oracle کی سہولت سے استفادے کی ضرورت ہے، تو آفیشل کتابچہ انضمام کے حوالے سے آپ کی مرحلہ وار رہنمائی کرے گا۔
اختتامی خیالات
بلاک چینز کی وسیع پیمانے پر مقبولیت کے لیے، اوریکلز کے بغیر ان کی صلاحیت کم اور امکانات محدود ہونا تھے کیونکہ اس صورت میں ان کی معلومات صرف اندرونی ڈیٹا تک محدود ہوتیں۔ اگرچہ بلاک چین اوریکلز ڈیٹا کی دستیابی کے مسئلے کو حل نہیں کرتی ہیں، تاہم یہ بیرونی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے آف چین دستیاب ڈیٹا کو آن چین بنا سکتی ہیں۔
Binance Oracle اسمارٹ معاہدہ جات کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک سے باہر تمام مصدقہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار کو استعمال کرتا ہے کہ ڈیٹا مستقل طور پر درست، محفوظ اور جدید ترین ہے۔ Binance Oracle نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چار حل تیار کیے ہیں کہ ڈیٹا پائیدار ہے اور ممکنہ مسائل کے لیے مستقل طور پر زیرِ نگرانی ہے۔