Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کس طرح سے کریں
امواد کا جدول
تعارف
Bitcoin یا altcoins؟
مجھے سرمایہ کاری کرنی چاہیئے یا ٹریڈ؟
بنیادی تجزیہ بمقابلہ تکنیکی تجزیہ
Binance پر اپنا پہلا Bitcoin خریدنا
Binance پر اپنا پہلا altcoin خریدنا
میں اپنی کرپٹو کرنسی کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں؟
اختتامی خیالات
Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کس طرح سے کریں
ہوم
آرٹیکلز
Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کس طرح سے کریں

Bitcoin اور کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کس طرح سے کریں

نو آموز
شائع کردہ May 13, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
7m

TL؛DR

Bitcoin، سرمایہ کاری کے لیے مقبول ترین کوائنز میں سے ایک ہے، لیکن یہ واحد کوائن نہیں ہے۔ کرپٹو خریدتے وقت Altcoins ایک شاندار متبادل ثابت ہوتے ہیں جو کہ آپ کے پورٹ فولیو کے تنوع میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ کی پسند کی کرپٹو کو اس امر کو مدنظر رکھنے سمیت کہ آیا آپ سرمایہ کاری کر رہے ہیں یا ٹریڈنگ، اس بات کا دھیان بھی رکھنا ہو گا کہ آپ کی خطرے کی پروفائل کیا ہے، اور آپ کس قسم کا تجزیہ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ بنیادی یا تکنیکی تجزیے یا دونوں کے امتزاج کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان سب باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آپ Binance میں سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے لیے تیار رہیں گے۔


تعارف

Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری اپنی سرمایہ کاریوں کو متنوع بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، لیکن اس میں زیادہ خطرہ بھی شامل ہوتا ہے۔ لہٰذا اس میں شامل ہونے سے پہلے، آپ کو کچھ بنیادی تصورات اور اصولوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس میں صرف کرپٹو خریدنے اور اچھے کی امید کرنے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔ 

سرمایہ کاری کے باخبر فیصلے میں احتیاط کے ساتھ تحقیق اور تجزیہ بھی شامل ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، آپ کے پاس اپنی خطرے کی پروفائل پر مبنی ایک حکمت عملی ہونی چاہیئے، اور آپ کو چاہیئے کہ اس سے زیادہ سرمایہ کاری نہ کریں جتنی کا آپ نقصان برداشت کر سکتے ہیں۔


Bitcoin یا altcoins؟

کرپٹو کے نوآموزوں کے لیے، عموماً Bitcoin سرمایہ کاری کا پہلا انتخاب ہوتا ہے۔ یہ مشہور ترین بلاک چین پراجیکٹ اور مارکیٹ میں کل مالیت کے حساب سے سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

تاہم، اس کے علاوہ ہزاروں مختلف کرپٹو کرنسیز (altcoins) بھی موجود ہیں۔ کچھ altcoins کی اپنے ذاتی بلاک چین ہوتی ہے، جبکہ دیگر پیشگی طور پر موجود نیٹ ورک (جیسا کہ BNB اسمارٹ چین یا Ethereum) استعمال کرتے ہیں۔ ہر پراجیکٹ کی پیشکش، اپنے ممکنہ خطرات اور فوائد کے حساب سے مختلف ہوتی ہے۔ 

آیا آپ صرف BTC میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں، یا متعدد کرپٹو اثاثوں میں، اس کا دارومدار آپ پر ہے۔ کچھ لوگ BTC سے جڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں؛ جبکہ دیگر altcoins کے ساتھ اپنی ہولڈنگز کو متنوع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک طرف، متنوع اثاثہ جات صرف ایک پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے خطرے کو ختم کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس متعدد اثاثے موجود ہوں، تو کسی ایک کی ناکامی کی صورت میں آپ کا کسی بڑی رقم سے محروم ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ دوسری طرف، altcoin کی سرمایہ کاریاں خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور افسوس، کہ اس حوالے سے کافی اسکیمز موجود ہیں۔ اس لیے خطرات مول لینے سے پہلے اپنی تحقیق کرنا نہایت اہم ہے۔

کوائنز کی ایک بھاری تعداد کی دستیابی کے ساتھ، یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ شروعات کہاں سے کی جائے۔ کرپٹو کرنسیز کی مختلف اقسام کے متعلق مزید معلومات کے لیے ایک نظر، Bitcoin کے علاوہ اور کون سی کرپٹو کرنسی خریدی جائے ملاحظہ کریں۔


مجھے سرمایہ کاری کرنی چاہیئے یا ٹریڈ؟

کیا خریدنا ہے اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں اس چیز کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے کہ آپ سرمایہ کاری کر رہے ہیں یا ٹریڈ۔ ان دونوں کے درمیان فرق تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے, تاہم فرق موجود ہے۔ آسان الفاظ میں، سرمایہ کاری میں ایسے اثاثے منتخب کرنا شامل ہوتا ہے جن پر آپ کو یقین ہوتا ہے اور جنہیں آپ ایک طویل عرصے تک ہولڈ کرتے ہیں۔ ایسی حکمت عملی میں زیادہ دیر تک فعال نہیں رہنا پڑتا اور عام طور پر اس میں کم خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اس کے برعکس، ٹریڈنگ کا مقصد معمول کی خرید و فروخت سے مختصر یا درمانی مدت پر مشتمل نفع جات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اچھا ٹریڈر بننے میں بہت سا وقت اور مشق لگتی ہے۔ ٹریڈر کو زیادہ پیچیدہ حکمت عملیاں تیار کرنے، مارکیٹ اور ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کا تجزیہ کرنے کے لیے زیادہ وقت صرف کرنے، اور زیادہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں ٹریڈنگ اور ٹرانزیکشن کی فیس پر خرچ ہونے والے پیسے کو بھی زیر غور لانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹس، روایتی مارکیٹس کے مقابلے میں اکثر زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہیں۔ اگرچہ ٹریڈرز کو منافع جات حاصل کرنے کے لیے زیادہ اتار چڑھاؤ کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم اتار چڑھاؤ کی یہ زیادہ شدت، زیادہ خطرے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

نوآموزوں کے لیے، سرمایہ کاری بلاشبہ آسان ترین اور محفوظ ترین آپشن ہے۔ سرمایہ کاران عموماً سالوں کے تناظر میں سوچتے ہیں، لہٰذا مختصر مدتی قیمت کی تبدیلیاں زیادہ اہم نہیں ہوتیں۔ سرمایہ کاری کے فیصلے کا انحصار، کسی کوائن کے بنیادی پہلوؤں پر زیادہ ہوتا ہے (کہ پراجیکٹ کتنا مستحکم ہے اور طویل مدت میں اس کے کامیاب ہونے کا کتنا امکان ہے)۔

کچھ لوگ سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور مختصر مدتی اتار چڑھاؤ کی پرواہ نہیں کرتے۔ دیگر افراد اکثر منافع جات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش میں ٹریڈ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ لوگ ایک ہی وقت میں دونوں کام کرتے ہیں۔ یہ سب حکمت عملی، پروفائل، اور خطرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہوتا ہے۔

ایک بار پھر، فیصلہ آپ کا ہے، لیکن آپ کو ان فنڈز کے ساتھ سرمایہ کاری یا ٹریڈ نہیں کرنی چاہیئے جن کا خسارہ آپ برداشت نہ کر سکتے ہوں۔

اس سب کو مدنظر رکھتے ہوئے، اگر آپ کرپٹو کی ایک روزہ ٹریڈنگ اور سوئنگ ٹریڈنگ کے متعلق جاننے کے خواہش مند ہیں، تو آپ کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کا ہدایت نامہ برائے نوآموز افراد میں مزید معلومات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔


crypto-investing-cta


بنیادی تجزیہ بمقابلہ تکنیکی تجزیہ

اس حوالے سے فیصلہ کرنے میں کچھ تجزیہ کرنا درکار ہوتا ہے کہ کون سی چیز ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو گی۔ تجزیے کی قسم بنیادی طور پر سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ پر منحصر ہو گی، لیکن بنیادی اور تکنیکی تجزیے، دونوں ہی مفید ہو سکتے ہیں۔

جیسا کہ ذکر کیا گیا، مختصر تا درمیانی مدت پر مشتمل قیمت کی تبدیلیاں سرمایہ کاری (یا HODLing) کرتے وقت زیادہ اہم نہیں ہوتیں۔ عموماً، طویل مدتی سرمایہ کاری کا تعلق کوائن یا پراجیکٹ کی اصل مالیت سے ہوتا ہے، جو بنیادی تجزیے (FA) سے منسوب ہوتی ہے۔

بنیادی تجزیے میں مجموعی طور پر پراجیکٹ کی بنیاد پر کسی اثاثے کی صلاحیت، بشمول اس کی افادیت، ٹیم، وائٹ پیپر، ترقی، مارکیٹنگ، نظم کاری، ساکھ، طویل مدتی اہداف، اور دیگر عوامل شامل ہوتے ہیں۔

دوسری طرف، تکنیکی تجزیہ (TA)، مستقبل میں قیمت میں رد و بدل کی پیشین گوئی کرنے کے لیے پچھلی قیمت کی حرکات اور حجم کے ڈیٹا کو زیر غور لاتا ہے۔ تکنیک میں عام طور پر کینڈل اسٹک چارٹس اور TA اشارے، جیسا کہ متحرک اوسطیں اور ٹرینڈ لائنز شامل ہوتی ہیں۔


Binance پر اپنا پہلا Bitcoin خریدنا

آپ Binance کرپٹو ایکسچینج پر آسانی کے ساتھ bitcoin اور دیگر altcoins خرید سکتے ہیں۔

1. Binance ہوم پیج پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں [Register] پر کلک کر کے ایک اکاؤنٹ تخلیق کریں۔

2. آگے، آپ کو اپنے Binance اکاؤنٹ کی توثیق کی ضرورت ہو گی۔ KYC کا یہ طریقہ اس بات کو یقینی بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ آپ وہی ہیں جس کا آپ دعویٰ کرتے ہیں اور ہمارے قانونی تقاضوں کو پورا اترتے ہیں۔

3. کچھ کرپٹو خریدنے کا آسان ترین طریقہ تبدیلی کے فیچر کا حامل اپنا کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنا ہے۔

crypto-investing-img1


آپ ٹریڈنگ کے مقصد سے ڈیجیٹل اثاثے خریدنے کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ سے فیاٹ کرنسی بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ دونوں طریقوں کے متعلق مکمل ہدایات کے لیے Binance کا ہدایت نامہ برائے نوآموز افراد دیکھیں۔


Binance پر اپنا پہلا altcoin خریدنا

آپ BNB جیسا altcoin خریدتے ہوئے اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کا عمل شروع کر سکتے ہیں، جو کہ استعمال کی کئی صورتوں کا حامل ایک سہولتی ٹوکن ہے۔ 

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، [Buy Crypto] بٹن پر آئیں، اور [Credit/Debit Card] پر کلک کریں۔

crypto-investing-img2


2. آگے، آپ مختلف اقسام کی کرپٹو کرنسیز میں سے منتخب کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس کے علاوہ درست فیاٹ کرنسی منتخب کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔ اس مثال میں، ہم EUR کے ساتھ BNB خریدنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

crypto-investing-img3


3. خریداری کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے کارڈ کی تفصیلات پُر کریں اور اپنے اکاؤنٹ پر کرپٹو کے کریڈٹ ہو جانے کا انتظار کریں۔


میں اپنی کرپٹو کرنسی کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں؟

کرپٹو خریدنا، بیچنا، اور ہولڈ کرنا وہ کچھ حکمت عملیاں ہیں جو آپ کرپٹو کی سرمایہ کاری یا ٹریڈ کرتے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔ جب طویل مدتی ہولڈنگ کی بات کی جائے، تو آپ اپنے Binance اکاؤنٹ میں اپنی کرپٹو کرنسیز برقرار رکھنے یا انہیں کسی بیرونی کرپٹو کرنسی والیٹ پر ٹرانسفر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

اگر آپ اپنے Binance اکاؤنٹ میں اپنی کرپٹو برقرار رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ Binance کمائیں کی جانب سے فراہم کردہ کئی آپشنز کو بھی زیر غور لا سکتے ہیں۔ آپ اسے سیونگز اکاؤنٹ سمجھ سکتے ہیں جو آپ کو کرپٹو ہولڈ کرتے ہوئے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔


اختتامی خیالات

کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری یا ٹریڈ کرنے کا طریقہ سیکھنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ اپنی معلومات میں اضافہ، سرمایہ کاری کے مجموعی خطرے کو کم کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے، جس کے ذریعے آپ مزید باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔ جذبات کی بنیاد پر گھبراہٹ میں آ کر کسی اثاثے کو بیچنا آسان ہے، لیکن جب آپ سرمایہ کاری اور ٹریڈںگ کے حوالے سے مطالعہ کرتے ہیں تو اس چیز کے ہونے کے امکانات کہیں کم ہوتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات کے لیے، مارکیٹ سائیکل کی نفسیات ملاحظہ کریں۔