TL؛DR
کرپٹو کرنسیز ایسے ڈیجیٹل اثاثہ جات ہیں جو کرپٹو گرافک طور پر محفوظ کردہ منقسم نیٹ ورک پر چلتے ہیں۔ یہ ایکسچینج کے ذریعے اور قدر کے اسٹور کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اسٹاکس کسی کمپنی میں شیئرز کی جزوی ملکیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ اثاثہ جات کے مختلف درجات ہیں، تاہم کرپٹو اور اسٹاکس دونوں ہی قابل ٹریڈ ہیں اور سرمایہ کاری کی سواریوں کے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
تعارف
اسٹاکس طویل عرصے سے قائم شدہ اثاثہ جاتی درجہ ہیں جو طویل اور مختصر مدتی آمدنیوں، دونوں سے منافع بنا سکتے ہیں۔ کرپٹو ایک نیا مالیاتی آلہ ہے جس میں قیمت کے زیادہ اتارچڑھاؤ اور خطرے کا امکان رہتا ہے۔ اگرچہ دونوں آلات ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کو مائل کرتے ہیں، تاہم اکثر کرپٹو کرنسیز کو ہی زیادہ روایتی اثاثہ جات کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تاہم، دونوں مارکیٹس میں قابل نفع حکمت عملیاں ہو سکتی ہیں۔ یہ آرٹیکل دونوں اثاثہ جات نیز ان کے فوائد اور نقصانات کے درمیان مرکزی فرق کو تقسیم کرتا ہے۔
کرپٹو کرنسی کیا ہوتی ہے؟
آسان الفاظ میں، کرپٹو کرنسیز بلاک چین ٹیکنالوجی کی جانب سے تقویت یافتہ ڈیجیٹل کرنسیز ہوتی ہیں۔ یہ ٹرانزیکشنز کو محفوظ بنانے اور ان کی توثیق کرنے کے لیے کرپٹو گرافک تکانیک پر انحصار کرتی ہیں اور عموماََ ایکسچینج کے ذریعے اور قدر کے اسٹور کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ زیدہ تر کرپٹو کرنسیز غیر مرکزی نیٹ ورکس پر چلتی ہیں، اور مارکیٹ میں ان کی قدر سپلائی اور ڈیمانڈ کی بنیاد پر بنتی ہے۔
اسٹاک کیا ہوتا ہے؟
اسٹاکس کسی کاروبار میں ایکویٹی کی جزوی ملکیت کی نمائندگی کرتے ہیں، اور یہ ایک فعال کمپنی کی قدر کی عکاسی کرتے ہیں۔ کبھی کبھار، اسٹاک کا مالک منافع جاتی تقسیم کی صورت میں کمپنی کے منافع جاتی شیئر کا حقدار بھی ہوتا ہے۔ اسٹاک کی قدر کمپنی کی کارکردگی اور دیگر عوامل، جیسا کہ متعلقہ خبروں کے اعلانات کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔
کرپٹو کرنسیز اور اسٹاکس میں بنیادی فرق کیا ہیں؟
کرپٹو کرنسیز اور اسٹاکس، دونوں ہی دولت پانے کے لیے سرمایہ کاران کی جانب سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مگر پھر بھی، اسٹاکس میں سرمایہ کاری، کرپٹو میں سرمایہ کاری سے مختلف ہوتی ہے۔
اسٹاکس کے برعکس، کرپٹو میں سرمایہ کاری کسی کمپنی کے شیئر کی ملکیت کے ساتھ نہیں آتی۔ کرپٹو کے سرمایہ کاران کو روایتی اعتبار سے منافع جاتی حصہ بھی موصول نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے، کوئی بھی شخص غیر فعال آمدنی کے لیے اپنے کرپٹو ٹوکنز کو ادھار دے سکتا ہے یا اسٹیک کر سکتا ہے۔
اس امر میں بھی ایک بہت بڑا فرق موجود ہے کہ کرپٹو اور اسٹاک کی ٹریڈ کیسے کی جاتی ہے۔ آپ کرپٹو کو ڈیجیٹل کرنسی کے کسی بھی ایکسچینج پر دن اور رات کے کسی بھی وقت خرید سکتے ہیں، جبکہ اسٹاک ایکسچینجز ہفتے کے دنوں میں محدود گھنٹوں میں کھلتے ہوئے کام کرتے ہیں۔
کیا مجھے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے یا پھر اسٹاکس میں؟
دونوں اثاثہ جاتی درجات کے اپنے فوائد اور حدود ہیں۔ تاہم، فیصلے کا دارومدار آپ کی خطرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور دیگر ترجیحات پر ہوتا ہے۔ حتمی طور پر، جو چیز آپ کی سرمایہ کاری کو کامیابی سے چلاتی ہے، وہ آپ کی استعمال کی جانے والی سرمایہ کاری کی مصنوعات نہیں بلکہ آپ کی خطرات اور انعامات کو جاننے کی صلاحیت ہے۔ بہت سے تجربہ کار سرمایہ کاران اپنے پورٹ فولیوز کو متنوع بناتے ہیں، جس کے سبب انہیں کرپٹو کرنسی اور اسٹاکس، دونوں سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔
کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے فوائد اور نقصانات
فوائد
قابل رسائی: کرپٹو سرحدوں سے بالاتر ہے، اور انٹرنیٹ کا حامل کوئی بھی شخص اسے استعمال کر سکتا ہے۔
غیر مرکزی: کرپٹو کرنسی کے زیادہ تر سسٹمز مرکزی حکام پر انحصار نہیں کرتے، جو کہ کرپٹو کو سینسرشپ اور مرکزی اختیار کے خلاف مزاحم بناتا ہے۔
افراط زر مزاحم: کرپٹو کرنسیز مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسیز سے براہ راست متاثر نہیں ہوتیں، اس لیے ان کی قیمتیں افراط زر کا شکار ہو کر زیادہ تبدیل نہیں ہوتیں۔ تاہم، تمام کرپٹو کرنسیز ایک جیسی نہیں ہوتیں، اس لیے اجراء کی شرح اور ہر کرپٹو اثاثے کی سپلائی کو مدِ نظر رکھنا اہم ہے۔
لچک پذیر: اسٹاکس کے مقابلے میں، سرمایہ کاران کے پاس اپنی کرپٹو ہولڈنگز میں اضافہ کرنے کے لیے ٹریڈنگ کے علاوہ بھی مزید کئی طریقے موجود ہیں۔ کرپٹو سرمایہ کاران منافع جاتی فارمنگ، اسٹیکنگ، اور لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے بھی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ Binance کمائی جیسی پراڈکٹس اس امر کی ایک بہترین مثال ہیں کہ آپ اپنی کرپٹو کی ہولڈنگز میں کس طرح سے اضافہ کر سکتے ہیں۔
متنوع: بہت سے ٹوکنز کی قدر صرف مالی نہیں ہوتی۔ ایک کے لیے، فین ٹوکنز، ٹوکن ہولڈرز کی پسندیدہ اسپورٹس ٹیمز یا برانڈز کے ساتھ انہیں خصوصی فوائد اور مراعات فراہم کر سکتے ہیں۔ کچھ کرپٹو کرنسیز ایسے گورننس ٹوکنز پر مشتمل ہیں، جو ہولڈرز کو کسی متعلقہ پراجیکٹ یا پروٹوکول کی ترقی میں شرکت کا حق دیتے ہیں۔
نقصانات
قیمت میں اتار چڑھاؤ: کرپٹو مارکیٹ میں قیمتیں شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔ نئے سرمایہ کاران کے لیے فوری نفع جات کا امکان نہایت پُرکشش ہو سکتا ہے۔ تاہم، انہیں اس بات سے آگاہ رہنا چاہیئے کہ دوسری طرف اس میں خسارے کا امکان بھی برابر کا ہوتا ہے۔
نامکمل ضابطہ کاری: کرپٹو کرنسیز کو بہت سے ممالک میں قانونی حیثیت حاصل ہے، لیکن یہ پوری طرح سے اور عالمی سطح پر باضابطہ نہیں ہیں۔ سرمایہ کاران کو ممکنہ تعمیلی مسائل کا دھیان رکھنا چاہیئے اور اپنے مقام کے مطابق قانونی تحقیق کر لینی چاہیئے۔
تحویلی خطرات: کرپٹو کرنسیز جیسا کہ Bitcoin کو کسی ڈیجیٹل کرپٹو والیٹ میں اسٹور کردہ ٹوکنز تک رسائی پانے کے لیے نجی کلید درکار ہوتی ہے۔ اپنی سیڈ عبارت کو بھول جانے یا کسی مادی کرپٹو والیٹ کو کھو دینے کا نتیجہ ہمیشہ کے لیے آپ کی کرپٹو تک رسائی سے محرومی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
منافع جات کی کوئی ضمانت نہیں: کسی بھی مالیاتی مارکیٹ کی طرح، کرپٹو میں بھی منافع جات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ اگرچہ Bitcoin اور دیگر altcoins کی طویل مدتی کارکردگی اچھی رہی، تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ مستقبل میں بھی بڑھنا جاری رکھیں گے، اور اس بات کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ سرمایہ کاری کی کسی مختصر مدت کے دوران اچھی کارکرگی نہ دکھا سکیں۔
اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے فوائد اور نقصانات
فوائد
تیزی سے قابل رسائی: مارکیٹ میں بہت سے آن لائن پلیٹ فارمز اور موبائل ایپس کے ابھرنے کے بعد سے، اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرنا آسان تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایسی بہت سے پیشکشیں بدیہی انٹرفیسز کی حامل ہوتی ہیں اور دیگر مالیاتی سروسز کے ساتھ ضم کی جاتی ہیں۔
باضابطہ: بہت سی حکومتیں اسٹاک مارکیٹ کو نہایت باضابطہ بناتی ہیں۔ مثال کے طور پر، امریکہ میں، عوامی سطح پر ٹریڈ کرنے والی کمپنیز کو لازماََ ایسی معلومات کو افشاء کرنا ہوتا ہے جو کہ سکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (SEC) — یعنی سرمایہ کار کی حفاظت کے عہدے دار حکومتی نگرانی کے ادارے کی اسٹاک کی قدر پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
(کسی حد تک) افراط زر مزاحم: اسٹاکس کی چند مخصوص اقسام، جیسا کہ افراط زر سے محفوظ خزانے کی سکیورٹیز (TIPS)، افراط زر کے خلاف ایک ہیج کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔
وسیع اقسام: مختلف صنعتوں اور شعبوں میں ریٹیل سرمایہ کاران کے لیے اسٹاکس کا ایک وسیع انتخاب موجود ہے۔ ٹریڈرز معیار کی کئی اقسام کی بنیاد پر ایکویٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس میں کمپنی کے کاروباری ماڈل اور مقام سے لے کر، یہ امر شامل ہے کہ آیا وہ منافع جاتی حصے ادا کرتے ہیں یا نہیں۔
نقصانات
اتار چڑھاؤ: اسٹاک مارکیٹ بھی، مختصر مدت میں قیمتوں کی اچانک تبدیلیوں سے محفوظ نہیں ہے۔ اگر کوئی کمپنی اچھا کام کر رہی ہے، تو ممکن ہے کہ اس کی اسٹاک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اسی طرح، اگر کوئی کمپنی خسارہ جات کی اطلاع دیتی ہے یا اس کی ساکھ خراب ہو جاتی ہے، تو اسٹاک کی قدر ممکنہ طور پر کم ہو جائے گی۔ مزید برآں، بعض اسٹاکس دوسروں کے مقابلے میں زائد اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اضافے کی جانب گامزن اسٹاکس کی قدر میں، نیلی چپ کے حامل اسٹاکس کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ کا امکان ہوتا ہے جو بے نقص ساکھ کے حامل مستحکم طور پر قائم شدہ کمپنیز میں شیئرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔
زیادہ فیس: زیادہ تر صورتوں میں، اسٹاک ایکسچینج کی ٹرانزیکشنز سے وابستہ فیس نسبتاََ زیادہ ہوتی ہیں، اور کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے مقابلے میں ان کی تعداد زیادہ ہے۔ جب آپ اپنے اسٹاکس خریدتے یا فروخت کرتے ہیں، تو اس پر بروکریج کی فیس اور کمیشنز کے علاوہ، دیگر چارجز بھی عائد ہوتے ہیں۔
منافع جات کی کوئی ضمانت نہیں: کسی بھی مالیاتی مارکیٹ کی طرح، اسٹاکس میں بھی منافع جات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ اگرچہ ایسے اسٹاکس بھی موجود ہیں جو طویل مدت میں متبادل سرمایہ کاریوں کی نسبت اکثر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تاہم اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ یہ سرمایہ کاری کی کسی مختصر مدت کے دوران اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں۔
اختتامی خیالات
اگرچہ کرپٹو اور اسٹاکس کے درمیان واضح فرق ضرور ہے، تاہم ان میں مماثلتیں بھی موجود ہیں۔ کرپٹو اور اسٹاکس دونوں سرمایہ کاری کے موثر انتخابات ہیں، اور یہ آپ کے پورٹ فولیو میں مختلف مقاصد انجام دے سکتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ دونوں میں سے کس کا انتخاب کرتے ہیں، ہمیشہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ وابستہ خطرات سے آگاہ رہیں اور DYOR انجام دیں۔