TL;DR
EOS ایک لیئر 1 بلاک چین ہے اور اس توسیع پذیری کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو پہلی اور دوسری جنرشین کی بلاک چینز کو درپیش ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ انڈسٹری میں Bitcoin اور Ethereum کے بعد سب سے زیادہ طویل عرصے تک چلنے والی بلاک چین ہے، اس لیے ڈویلپرز اسے بلاک چین ایپلیکیشنز اور ایکو سسٹمز تخلیق کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، دیگر شعبوں کے علاوہ سپلائی چین، غیر مرکزی فنانس (DeFi)، اور گیمنگ فنانس (GameFi) کے شعبوں میں استعمال کی کئی صورتیں ظاہر ہوئی ہیں۔
تعارف
2018 میں EOS کو کیمن آئی لینڈ میں قائم کردہ B1 نامی کمپنی کی اوپن سورس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے شروع کیا گیا تھا۔ EOS کو اپنے ابتدائی دنوں میں اپنی تکنیکی اختراع کی بدولت، دیگر پراجیکٹس پر فوقیت کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔
تاہم، EOS پر تیار ہونے والے پراجیکٹس کی پیش رفت آہستہ ہو گئی، اور اس وجہ سے ان کے لیے مختص کردہ مجموعی سرمایہ ناکامی کا شکار ہو گیا۔ چونکہ EOS کے پراجیکٹس کو اس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس وجہ سے ان کے پاس نیٹ ورک پر کام جاری رکھنے کے لیے مطلوبہ وسائل باقی نہ رہے۔
اس مسئلے میں تعاون کرتے ہوئے EOS بلاک پروڈیوسرز ایک نیا ادارہ تخلیق کرنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچے جو EOS نیٹ ورک فاؤنڈیشن (ENF) کے نام سے موسوم ہے، یہ اب EOS پر سرمائے کی موثر تفویض کاری اور اس کی ترقی کے حوالے سے ذمہ دار ہے۔ EOS بلاک پروڈیوسرز نے B1 کو استعمال کے لیے ٹوکنز لاک اپ کرنے — یا ٹوکن ویسٹنگ — سے روکنے کے لیے ایک تجویز بھی منظور کی، اور EOS نیٹ ورک ایک غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) بن گئی۔
21 ستمبر 2022 کو، کوڈ کی مکمل خود مختاری حاصل کرنے کے لیے، ENF کی سربراہی میں کمیونٹی انجینئرز EOSIO 2.0 سے Leap 3.1 پر منتقل ہو گئے، یہ نئے Antelope پروٹوکول کا C++ نفاذ تھا۔ آج EOS اپنے نئے فیچرز کے ساتھ، بلاک چینز کو درپیش توسیع پذیری کے مسائل کو حل کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
EOS کیا ہے؟
EOS ٹوکن
EOS اپنے معاہدے کے میکانزم کے طور پر ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (DPoS) کو استعمال کرتا ہے۔ اس کا مقامی ٹوکن، EOS ایک سہولتی ٹوکن ہے، جو نیٹ ورک پر سسٹم کے وسائل کی خریداری، EOS گورننس میں حصہ لینے، مقامی ایپلی کیشنز پر قدر ٹرانسفر کرنے، اور سرمایہ کاروں اور پیسہ لگانے والے افراد کی جانب سے مالیتی قدر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
بعض صارفین EOS پاور اپ ماڈل کے ذریعے EOS سسٹم کے وسائل کو استعمال کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، جس کے عوض ان سے فیس وصول کی جاتی ہے، ٹوکن ہولڈرز اپنے فالتو EOS ٹوکنز کو اسٹیک کرتے ہوئے اس فیس کا ایک فیصدی حصہ بھی وصول کر سکتے ہیں۔
EOS بلاک چین کا تعارف
حقیقی دنیا کی اکثر صورتوں میں، جب عوامی بلاک چینز قائم کرنے کی بات ہو تو اس ضمن میں توسیع پذیری ایک سنگین رکاوٹ ہے۔ بلاک چینز کی توسیع پذیری کا مسئلہ عموماً اس وقت سامنے آتا ہے جب نیٹ ورک ترقی کرتا ہے اور اس کی ٹرانزیکشنز میں اضافہ ہوتا ہے۔
عام طور پر بلاک چین کی کارکردگی کے ضمن میں سواپس فی سیکنڈ، ٹرانزیکشن تھروپٹ، اور تاخیر جیسے مسائل زیر بحث آتے ہیں، اور ابھی تک اکثر بلاک چینز میں اس حوالے سے خاطر خواہ سطح معیاری سروس کی معیاری سروس حاصل نہیں ہوئی۔
EOS کا مقصد اپنے ایکو سسٹم کے مذکورہ بالا فیچرز کے ذریعے، نیٹ ورک کی سکیورٹی یا ڈویلپر کی آزادی پر سمجھوتہ کیے بغیر ان خامیوں کو دور کرنا ہے۔
ایک WebAssembly C++ انجن
EOS بلاک چین میں ایک اعلیٰ کارکردگی کے حامل WebAssembly (WASM) انجن کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جو اسمارٹ معاہدے کے کوڈ پر عمل درآمد کرتا ہے۔ اس انجن کو ایسی بلاک چین ایپلیکیشنز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو WASM انجن سے ویب براؤزرز کی نسبت کہیں زیادہ خصوصیات کا تقاضا کرتی ہیں۔
زیادہ تھروپٹ، تیز تصدیقات، اور کم تاخیر
اچھا صارفی تجربہ ایک ایسے پائیدار ردعمل کا تقاضا کرتا ہے جس میں چند سیکنڈز سے زیادہ تاخیر نہ ہو۔ EOS ٹرانزیکشن کا زیادہ تھروپٹ اس لیے حاصل کر لیتا ہے کیونکہ اس کے DPoS میکانزم کو تکمیل حاصل کرنے کے لیے اس حوالے سے انتظار نہیں کرنا پڑتا کہ تمام نوڈز اپنی ٹرانزیکشن مکمل کر لیں۔ توثیق کا یہ عدم مطابقت پذیر طریقہ تیز تصدیقات اور کم تاخیر کا سبب بنتا ہے، یعنی ٹرانزیکشن شروع ہونے کے بعد اس کی تصدیق کے لیے درکار وقت کم سے کم ہوتا ہے۔
EVM انضمام
EOS کے پاس ایک Ethereum-سے مطابقت پذیر ورچوئل مشین (EOS EVM) موجود ہے جو Ethereum پر سولیڈیٹی ڈویلپرز کو EOS بلاک چین کی توسیع پذیری اور پائیداری سے استفادہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ اس میں ان کے صارفین کے لیے تقریباً مفت ٹرانزیکشنز کے علاوہ، ایسی اوپن سورس کوڈ کی لائبریریز اور ٹولنگ تک رسائی شامل ہے جنہیں استعمال کرنے کا طریقہ وہ پہلے سے جانتے ہیں۔
رسائی کی کلیدوں کے ذریعے اجازت
EOS بلاک چین کا بنیادی ڈیزائن ایک جامع اور انتہائی لچک پذیر اجازتی سسٹم کو شامل کرتا ہے تاکہ استعمال کی مختلف صورتوں کے لیے حسب منشاء اجازتی ماڈلز تخلیق ہو سکیں۔ اکاؤنٹ کے مالکان فریقین ثالث کو مخصوص اجازتیں بھی فراہم کر سکتے ہیں جبکہ اس دوران انہیں ان اجازتوں کو کسی بھی وقت منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے۔
EOS درجاتی اکاؤنٹ اسٹرکچرز کی معاونت کرتی ہے، جو کسی بھی صارف کو واحد ماخذ اکاؤنٹ کے تحت متعدد اسمارٹ معاہدوں کا نظم کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ متبادل طور پر، اکاؤنٹ کا مالک کسی اسمارٹ معاہدے میں ترمیم کے لیے درکار اتھارٹی کو مختلف اکاؤنٹس میں تقسیم کر سکتا ہے۔
لچک پذیری
EOS کے پروٹوکول ڈیزائن کی بدولت، اس پر تفویض کردہ ایپلیکیشنز کو اپگریڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈویلپرز کوڈ کی اصلاحات کی تعیناتی، فیچرز کو شامل کرنے، اور ایپلیکیشن کی لاجک کو تبدیل کرنے کی سرگرمیاں اس وقت تک انجام دے سکتے ہیں جب تک ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے ضروری اتھارٹی موجود ہوتی ہے۔
EOS ڈویلپرز کو ایسے اسمارٹ معاہدے بھی تفویض کرنے کا موقع دیتی ہے جن میں ترمیم نہیں کی جا سکتی ہے۔ ان فیصلوں کو پروٹوکول کے ہاتھ میں دینے کے بجائے EOS ڈویلپرز کی صوابدید پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
وسائل کی قابلِ پروگرام مختصی اور گورننس
ڈویلپرز حسب منشاء اقتصادی ماڈلز اور گورننس کے اصول تشکیل دینے کے لیے سسٹم کے اسمارٹ معاہدوں میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ چونکہ تبدیلیاں انجام دینے کے لیے ہمیشہ کوڈ کی مرکزی سطح کو اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس لیے سسٹم کے اسمارٹ معاہدوں کو استعمال کرتے ہوئے اس آن چین میکانزم میں ترمیم ہو سکتی ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو EOS کو منفرد بناتی ہے؟
انسان کے لیے قابلِ مطالعہ اکاؤنٹس
EOS انسان کے لیے قابل مطالعہ اکاؤنٹس سے لیوریج کرتی ہے تاکہ صارفین اس خصوصیت کے ذریعے اپنے ذاتی اکاؤنٹس کے علاوہ، اپنے زیر تعامل اکاؤنٹس کو بھی بآسانی یاد رکھ سکیں۔ عام طور پر EOS کے اکاؤنٹس بے ترتیب حروف پر مشتمل طویل اسٹرنگز کے بجائے "Alice.gm" جیسے قابلِ شناخت ایڈریسز کو استعمال کرتے ہیں۔
مناسب ٹرانزیکشن کی فیس
EOS اپنے صارفین کو تقریباً مفت ٹرانزیکشنز کی پیشکش کرتی ہے، جس کی بدولت یہ چھوٹی ادائیگیاں بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔ یہ خصوصیت Web3 میں داخلے کی چند اہم رکاوٹوں میں سے ایک کو حذف کر سکتی ہے، کیونکہ دیگر چینز پر گیس فیس کسی واحد خریداری میں نمایاں لاگتیں شامل کر سکتی ہیں۔
تقریباً فوری حتمیت
کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز میں، حتمیت سے مراد اس بات کی یقین دہانی یا ضمانت ہے کہ ٹرانزیکشنز کو تکمیل کے بعد تبدیل یا واپس نہیں کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ کسی بلاک چین کی رفتار اس بات کا تعین کرتی ہے کہ ٹرانزیکشنز کتنی جلدی تصدیق اور حتمی شکل حاصل کرتی ہیں، اس لیے یہ اس کی حتمیت کی شرح پر اثر انداز ہو گی۔
فی الوقت، EOS کے حتمی ہونے کا وقت تقریباً تین منٹ ہے — جو Bitcoin کے 60 منٹ اور Ethereum کے چھ منٹ سے کہیں زیادہ تیز ہے۔
تاہم، Web2 کی حتمیت کے برعکس، تین منٹ اب بھی سست ہے۔ لہذا، ENF اور اس کے کلیدی ٹیکنالوجی شراکت داران – جو Antelope اتحاد کے نام سے جانے جاتے ہیں – نے صارفین کو فوری اور ناقابل واپسی ٹرانزیکشن کے تصفیے کی پیشکش کرنے کے لیے فوری حتمیت کے اقدام کا آغاز کیا۔
توانائی کا موثر استعمال
EOS کا DPOS میکانزم اس کی نوڈز کو زیادہ تیز رفتاری اور نیٹ ورک کے نسبتاً محدود وسائل کے ساتھ ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چونکہ اس میں پروف آف ورک (PoW) نیٹ ورکس کی طرح مائننگ کا عمل شامل نہیں ہے، اس لیے EOS نیٹ ورک انڈسٹری میں توانائی کے لحاظ سے زیادہ موثر کارکردگی کی حامل بلاک چینز میں سے ایک ہے۔
بنیادی سطح کی انشورنس
Recover+ (مختصراً R+) ایک سائبرسیکیوریٹی پورٹل اور تیز رفتار واقعاتی جواب پر مبنی پروگرام ہے جو EOS کے DeFi پراجیکٹس اور ان کے صارفین کو بگ تلاش کرنے کے انعامات اور بہتر رویے کی مراعات کے ساتھ تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جوابی پروگرام کے ساتھ، نقصان دہ ہیکس کی صورت میں چوری شدہ فنڈز کو تیزی سے بازیافت کیا جا سکتا ہے۔
مورخہ 5 نومبر 2021 کو، بلاک چین پر ادھار دینے کے ایک پلیٹ فارم Pando Rings کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس سے $70 ملین بٹور لیے گئے۔ گوکہ Pando Rings EOS پر مبنی ایپلیکیشن نہیں ہے، اس کے باوجود حملہ آور نے EOS ٹوکنز کی مد میں $2 ملین سے زیادہ رقم چوری کر لی۔ اس پروگرام کی بدولت، Recover+ ٹیم بروقت مداخلت کرنے اور چوری شدہ فنڈز کو منجمد کرنے میں کامیاب رہی، جس کے نتیجے میں EOS کے DeFi صارفین محفوظ رہے تھے۔
EOS کے ورکنگ گروپس
ENF نے 2021 میں اپنے قیام کے بعد سے، ایکو سسٹم کی بہتر کاریوں کے لیے EOS کے متعدد ورکنگ گروپس کو فنڈ کیا ہے۔ اس نے "بلیو پیپرز" کے ذریعے قابل عمل آئٹمز کے کورس کی تجویز بھی دی ہے، جو بنیادی انفراسٹرکچر، APIs، SDKs، DeFi، اور سکیورٹی کی تجزیاتی ٹولنگ سمیت کئی شعبوں میں بہتری کے لیے تجاویز کی پیشکش کرتے ہیں۔
EOS کے نیٹ ورک وینچرز
EOS نیٹ ورک وینچرز (ENV) ایک $100m مالیت کا اجتماعی کیپیٹل فنڈ ہے جس کا مشن EOS نیٹ ورک کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور اس کی تفویض کرنا ہے۔ یہ Web3 اسپیس میں موجود ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس میں حکمت عملی پر مبنی ایکویٹی اور ٹوکن پر مبنی سرمایہ کاریاں بھی انجام دیتا ہے۔ ENV کے دائرہ کار میں — GameFi، میٹاورس، eSports، NFTs، اور fintech شامل ہیں — تاہم، یہ صرف انہی تک محدود نہیں۔
EOS نیٹ ورک فاؤنڈیشن
EOS نیٹ ورک فاؤنڈیشن (ENF) ایک کمیونٹی کی زیرقیادت غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کی بنیاد Yves La Rose نے ستمبر 2021 میں رکھی تھی۔ اس کا مشن ایسے مواقع تلاش کرنا ہے جہاں Web3 کی اختراع کے تناظر میں سرمایہ کاری، بنیادی فنڈنگ، اور تعاون حاصل کیا جا سکے۔
یہ کام انجام دینے کے لیے، ENF EOS نیٹ ورک کی ترقی، ڈویلپمنٹ، اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر مقبولیت کے لیے عوامی اشیا کی فنڈنگ اور غیر مالی معاونت کا نظم کرتا ہے۔ اس کے قیام کے بعد سے، متعدد عوامی اشیاء کے پروگرامز منظم اور فنڈ کیے جا چکے ہیں، جو EOS کی کلیدی ڈویلپمنٹس میں اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں۔
9 نومبر 2022 کو، ENF نے اعلان کیا کہ اس نے ENV کے زیر انتظام $100 ملین مالیت کے ایکو سسٹم فنڈ کا آغاز کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اختتامی خیالات
چونکہ EOS کو Bitcoin اور Ethereum کے بعد سب سے طویل عرصے تک چلنے والے بلاک چین کی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اس نے اپنے افتتاح کے بعد سے ماضی کے مسائل پر قابو پا لیا ہے اور خود کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کر لیا ہے۔ یہ اپنی کارکردگی، لچک پذیری، اور توسیع پذیری کو استعمال کرتے ہوئے ایک مضبوط سسٹم کی سمت میں ترقی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ڈویلپرز اور حتمی صارفین دونوں کے لیے Web3 میں GameFi کے مقامی تجربات تخلیق ہو سکیں۔