Algorand (ALGO) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Algorand (ALGO) کیا ہے؟

Algorand (ALGO) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jan 25, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 9, 2022
8m

TL؛DR

Algorand کی بنیاد جون 2019 میں مین نیٹ اور ALGO ٹوکن شروع کرنے سے پہلے 2017 میں ڈالی گئی تھی۔ بلاک چین کی توجہ کا مرکز پہلی اور دوسری جنریشن کی بلاک چینز میں موجود مشترکہ توسیع پذیری اور معاہدہ جاتی مسائل ہیں۔ Algorand کی اہم خصوصیت اس کا خالص پروف آف اسٹیک پر مبنی رضامندی کا پروٹوکول ہے جو بے ترتیب طریقے سے ان کے اسٹیک کردہ ALGO کوائنز کے وزن کی بنیاد پر توثیق کاروں کو منتخب کرتا ہے۔

اپنے ALGO اسٹیک کرنے والے صارفین کو ایک نئے بلاک کی تجویز اور توثیق کرنے کے لیے منتخب کیے جانے کا موقع ملتا ہے، جس کی توثیق بے ترتیب طور پر منتخب کمیٹی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ بلاک کو بلاک چین میں شامل کرنے کے بعد، تمام ٹرانزیکشنز تصدیق شدہ سمجھی جاتی ہیں۔ اگر بلاک خراب سمجھا جاتا ہے، تو ایک نیا صارف توثیق کار کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے، اور یہ عمل دوبارہ شروع ہوتا ہے۔

سسٹم کی بنیادی طاقت اس کی طاقت کی غیر مرکزیت ہے، کیونکہ اسٹیک کرنے والے ہر فرد کے پاس توثیق کار بننے کا موقع ہوتا ہے۔ معاہدے کے علاوہ، ALGO نیٹ ورک ٹرانزیکشن فیس اور بلاک کے انعامات کو حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ ALGO کو خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں، تو آپ Binance کی تبدیلی کے فیچر یا ایکسچینج ویو کے ذریعے آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں۔


تعارف

Algorand غیر مرکزیت پر سمجھوتہ کیے بغیر توسیع پذیری کو بہتر بنانے والی ایک نسبتاً نئی بلاک چین ہے۔ یہ مسئلہ پہلی اور دوسری جنریشن کی متعدد بلاک چینز، جیسے کہ Bitcoin اور Ethereum میں عام ہے۔ یہ ہدف پورا کرنے کے لیے، Algorand نے شاید اپنی سب سے قابل ذکر خصوصیت تیار کی: خالص پروف آف اسٹیک (PPoS) پر مبنی معاہدے کا طریقہ کار۔ اس کی غیر فعال اسٹیکنگ کے ساتھ، ان دونوں فیچرز نے Algorand کو مارکیٹ کی زائد حد کا حامل پراجیکٹ بنا دیا ہے جو انعامات کے متلاشی صارفین میں مقبول ہے۔


Algorand کیا ہے؟

Algorand ایک بلاک چین نیٹ ورک اور پراجیکٹ ہے جس کی بنیاد 2017 میں MIT کے کمپیوٹر سائنسدان، پروفیسر Silvio Micali نے ڈالی۔ مین نیٹ کا نیٹ ورک اپنی مقامی کرپٹو کرنسی، ALGO کے ساتھ جون 2019 میں لانچ کیا گیا۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، بلاک چین کی توجہ کا مرکز بہتر توسیع پذیری ہے اور یہ اسمارٹ معاہدہ جات کی معاونت بھی کرتی ہے۔ Algorand نیٹ ورک ایک عوامی، غیر مرکزی، خالص پروف آف اسٹیک بلاک چین ہے جس میں اپنے مطابق بنائی جانے والی سطح-1 کی بلاک چینز کی معاونت پائی جاتی ہے۔ ان کو مخصوص استعمال کے لیے مختص کردہ بلاک چینز کو تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پراجیکٹ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی خاص طور پر مالیاتی خدمات، غیر مرکزی فنانس (DeFi)، فنٹیک، اور ادارہ جات کے لیے مفید ہے۔


Algorand فاؤنڈیشن کیا ہے؟

Algorand فاؤنڈیشن 2019 میں شروع کی گئی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو Algorand نیٹ ورک کو فنڈ اور ترقی فراہم کرتی ہے۔ یہ بلاک چین کی کمیونٹی، تحقیق اور گورننس میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 

مثال کے طور پر، اس تنظیم نے یونیورسٹز میں ڈیویلپرز کو تربیت دی ہے اور ایکسلریٹر پروگرامز کے ساتھ اپنے ایکوسسٹم میں Algorand پراجیکٹس کی معاونت کی ہے۔ تاہم، تکنیکی ترقی کا کام نجی کمپنی Algorand Inc کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ Algorand کی تنظیم ALGO کا ایک بڑا ہولڈر بھی ہے، جسے وہ اپنی سرگرمیاں فنڈ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔


Algorand کس طرح کام کرتا ہے؟

Algorand کی توسیع پذیری کا راز اس کے خالص پروف آف اسٹیک پر مبنی رضامندی کے طریقہ کار میں پنہاں ہے۔ یہ پروٹوکول اسے غیر مرکزیت کی قربانی دیے بغیر بہت سی ٹرانزیکشنز پر تیزی سے عمل کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پروف آف اسٹیک (PoS) بلاک چینز توسیع پذیر ہیں لیکن ان کا نقصان یہ ہے کہ اس میں ایسے توثیق کاران کی ایک چھوٹی سی تعداد ہوتی ہے جن کی بڑی بڑی اسٹیکس بلاک کی منظوری کے عمل پر حاوی ہوتی ہیں۔ پروف آف ورک (PoW) میں بھی یہی مسئلہ درپیش ہے کیونکہ بڑے مائننگ پولز تقریباً ہمیشہ ہی نئے بلاکس بنانے کی دوڑ میں جیت جاتے ہیں۔

اس کے برعکس، Alogrand کا PPoS رضامندی کا طریقہ کار بے ترتیب طور پر کسی بھی ایسے بندے کو توثیق کاران اور بلاک تجویز کنندگان میں منتخب کرتا ہے جس نے اسٹیک کیا ہو اور ایک شرکت کی کلید کو تخلیق کیا ہو۔ منتخب کیے جانے کے امکان کا تعلق براہ راست شریک کار کے اسٹیک کی مجموعی اسٹیک کردہ رقم کے تناسب سے ہوتا ہے۔ 

قدرتی طور پر، ایک چھوٹے ہولڈر کے بڑے ہولڈر کے مقابلے میں منتخب ہونے کے امکانات کم ہوں گے۔ لیکن PoS بلاک چینز کے برعکس، Algorand کے لیے کم از کم اسٹیک کی کوئی شرط نہیں ہے، جوکہ اوسط صارف کے لیے داخلے میں ایک واضح رکاوٹ ہے۔ چونکہ اسٹیک کرنے والا ہر وہ فرد ایک توثیق کار بھی ہو سکتا ہے جو نوڈ کو چلاتا ہے، نیٹ ورک کی سکیورٹی منتخب کردہ توثیق کاران کے لیے زیادہ مرکزی ہوتی ہے، جیسے کہ ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (DPoS) میں۔

تجویز کا مرحلہ

ایک بار جب صارفین اسٹیک کر لیں اور اپنی شرکت کی کیی کو تخلیق کر لیں، تو وہ شرکت کرنے والے نوڈز بن جاتے ہیں۔ ان نوڈز کے مابین مواصلت Algorand ریلے نوڈز کے ذریعے انجام دی جاتی ہے۔ اس کے بعد بلاک پروپوزل کا مرحلہ ایک قابل توثیق و بے ترتیب فنکشن (VRF) کا استعمال کرتے ہوئے کئی ایک بلاک تجویز کنندگان کا انتخاب کرتا ہے، جو کہ ہر توثیق کار کے اسٹیک کے تناسب کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ بلاک کے تجویز کنندگان کا انتخاب ہو جانے کے بعد، ان کی شناخت کو اس وقت تک خفیہ رکھا جاتا ہے جب تک کہ نیا بلاک تجویز نہ کیا جائے۔ یہ نیٹ ورک سکیورٹی بہتر بناتا ہے کیونکہ بدنیتی پر مبنی عوامل منتخب شدہ توثیق کاران کو بری نیت سے نشانہ نہیں بنا سکتے۔ تاہم، ایک تجویز کنندہ اپنا VRF آؤٹ پٹ اپنے مجوزہ بلاک کے ساتھ ظاہر کر سکتا ہے تاکہ وہ اپنی قانونی حیثیت ثابت کر سکے۔

ابتدائی ووٹ کا مرحلہ

ایک دفعہ بلاک جمع کروا دیے جانے کے بعد، سافٹ ووٹ کمیٹی میں شامل ہونے کے لیے شرکت کرنے والے نوڈز کا انتخاب بے ترتیب طور پر کیا جاتا ہے۔ یہ مرحلہ تجاویز فلٹر کرتا ہے، اس لیے صرف ایک امیدوار بلاک چین میں شامل ہو سکتا ہے۔ سافٹ کمیٹی پر ووٹنگ کی طاقت ہر نوڈ کی جانب سے اسٹیک کردہ مقدار کے متناسب ہوتی ہے، اور ووٹز سب سے کم VRF ہیش والے مجوزہ بلاک منتخب کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بلاک کے تجویز کنندہ پر قبل از وقت حملہ کرنا ناممکن ہو گا، کیونکہ سب سے کم VRF ہیش ایک ایسی مالیت ہے جس کے بارے میں پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔

ووٹ کی توثیق کا مرحلہ

پھر، دوہرے اخراجات اور ابتدائی ووٹ کے مرحلے سے بلاک میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کی سالمیت کی پڑتال کے لیے ایک نئی کمیٹی کو تخلیق کیا جاتا ہے۔ اگر کمیٹی کو کام درست لگتا ہے، تو بلاک کو شامل کر دیا جاتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا، تو بلاک کو مسترد کر دیا جاتا ہے، بلاک چین بحالی کے موڈ میں داخل ہو جاتی ہے، اور ایک نیا بلاک منتخب کیا جاتا ہے۔ ایک برے بلاک کی پیشکش کرنے والے لیڈر پر سلیشنگ کی پینالٹی عائد نہیں ہوتی، جوکہ اسے PPoS معاہداتی میکانزم کا ایک متنازعہ حصہ بناتا ہے۔ Algorand کی صورت میں فورک کا امکان بہت کم ہوتا ہے، جیسا کہ ایک وقت میں بلاک کی صرف ایک ہی پیشکش توثیقی مرحلے تک پہنچ پاتی ہے۔ ایک دفعہ بلاک شامل ہو جانے کے بعد، پھر تمام ٹرانزیکشنز کو حتمی تصور کیا جاتا ہے۔


ALGO کیا ہے؟

ALGO، Algorand کا مقامی کوائن ہے اور اس میں 10 بلین سے زائد کوائنز کی کُل سپلائی موجود ہے جو کہ 2030 تک تقسیم کیے جائیں گے۔ نیا ALGO ہر نئے بنائے گئے بلاک کے ساتھ مخصوص ALGO ہولڈنگ والیٹس کو بھیجا جاتا ہے۔ ان ALGO انعامات کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم 1 ALGO کو غیر تحویلی والیٹ میں رکھنا ہوگا۔ یہ انعام ALGO ہولڈرز کے لیے تقریباً 5-8% کے APY کو پیدا کر سکتا ہے اور تقریباً ہر 10 منٹ بعد تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار ALGO کوائن کو غیر فعال آمدنی پیدا کرنے کے لیے آسان ترین کرپٹو کرنسیز میں سے ایک بنا دیتا ہے، کیونکہ آپ ٹوکن "غیر فعال طور پر اسٹیک" کر سکتے ہیں۔


ALGO کے استعمال کی صورتیں کیا ہیں؟

بہت سے دوسرے مقامی کوائنز کی طرح، ALGO کے استعمال کی تین بنیادی صورتیں ہیں:

1. ALGO کو Algorand نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن فیس ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Ethereum (ETH) اور Bitcoin (BTC) جیسے نیٹ ورکس کے مقابلے میں، Algorand میں فیس بہت کم ہے۔ جنوری 2022 تک، اس کی لاگت صرف $0.0014 فی ٹرانزیکشن ہے۔

2. ALGO کو بلاک تجویز کنندہ یا توثیق کار کے طور پر منتخب ہونے کا موقع حاصل کرنے کے لیے اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔

3. ALGO کو کامیابی کے ساتھ چین میں شامل کیے جانے والے ہر بلاک کے ساتھ انعامات کی کمائی کرنے کے لیے ایک غیر تحویلی والیٹ میں رکھا جا سکتا ہے۔
استعمال کی تیسری صورت ALGO میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک اوسط صارف کو بڑا فائدہ دیتی ہے۔ اپنے کوائنز اسٹیک کرنے کے لیے غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp) کے استعمال یا کمائی شروع کرنے کے لیے لاک اپ مدت کی ضرورت نہیں ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات ان تمام امور سے خودکار طور پر نمٹ لیتے ہیں۔ Algorand ایسے پراجیکٹس کی فہرست کو بھی شائع کرنے جا رہی ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، جن میں سے کئی کے لیے ALGO کا استعمال درکار ہے۔


Binance پر ALGO کو کیسے خریدیں

آپ صرف دو مراحل میں کسی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے Binance پر ALGO کو خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ میں پہلے سے ہی کرپٹو موجود ہے، تو اس صورت میں آپ اس کو براہ راست ALGO کے ساتھ سواپ کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں اگر یہ آپ کے ہولڈ میں موجود کوائن کا جوڑ ہو۔ آغاز کے لیے، آئیے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیتے ہیں۔

جیسا کہ ALGO کو براہ راست فیاٹ سے نہیں خریدا جا سکتا، لہٰذا آپ کو ALGO کے ٹریڈنگ کے جوڑے میں ایک اور ٹوکن کو خریدنا ہو گا۔ BUSD ایک اچھا اختیار ہے، جیسا کہ اس کی قیمت مستحکم ہوتی ہے۔ آپ اس ہدایت نامے میں آگے جا کر دستیاب جوڑوں کی مکمل فہرست کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

1۔ اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں اور ہوم پیج کے بالائی بائیں کنارے پر موجود [Buy Crypto] پر ہوور کریں۔ ڈراپ ڈاؤن مینو میں، [Credit/Debit Card] کو منتخب کریں۔


2۔ پھر، اوپر موجود فیلڈ سے اس فیاٹ کرنسی کو منتخب کریں جو آپ اپنے کارڈ کے ساتھ ادا کریں گے۔ نچلی فیلڈ میں، اپنی مطلوبہ کرپٹو کرنسی کو منتخب کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ALGO کا جوڑ ہو تاکہ اس کو براہ راست ٹریڈ کیا جا سکے۔

3۔ [Credit/Debit Card] پر کلک کریں اور اس صورت میں تمام شرائط و ضوابط کو قبول کر لیں اگر آپ پہلی مرتبہ فیاٹ سے خریداری کر رہے ہیں۔


4۔ [Add new card] پر کلک کریں یا پہلے سے اپنے اکاؤنٹ میں موجود کارڈ کو منتخب کریں، اور پھر اپنی ادائیگی کو مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔



5۔ اب، آپ کو اپنے BUSD کو ALGO سے تبدیل کرنا ہو گا۔ آپ [Trade] ہیڈر کے نیچے قابل رسائی [Convert] فیچر کے ذریعے جلد ہی اس عمل کو انجام دے سکتے ہیں۔


6۔ اوپر موجود فیلڈ سے اس کرپٹو کو منتخب کریں جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور پھر نچلی فیلڈ سے ALGO کو منتخب کریں۔ اگر آپ کو نچلی فیلڈ پر ALGO نہ دکھائی دے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی جانب سے منتخب کردہ کرپٹو کے لیے ٹریڈنگ کے جوڑے کی صورت میں دستیاب نہیں ہے۔ وہ رقم درج کرنے کے بعد [Preview Conversion] پر کلک کریں جس کو آپ سواپ کرنا چاہتے ہیں۔


7۔ آپ کو آگے بڑھنے کی واضح ہدایات کے ساتھ ALGO کی اس رقم کا پیش منظر نظرآئے گا جسے آپ وصول کریں گے۔ ایک دفعہ آپ کی جانب سے سواپ کر لینے کے بعد، ALGO آپ کے اسپاٹ والیٹ میں آ جائے گا۔


8. آپ کلاسیکی یا جدید ایکسچینج ویو کا استعمال کرتے ہوئے بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ موجودہ طور پر ڈسپلے کردہ جوڑے کے اوپر ہوور کرتے ہوئے، آپ دستیاب ہونے والے تمام ALGO کے جوڑوں کی تلاش کر سکتے ہیں۔


Binance پر ALGO کو کیسے بیچیں

1۔ ALGO بیچنے کے لیے، آپ ایک مرتبہ پھر سے تبدیل کریں کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مرتبہ، اوپر موجود فیلڈ پر جا کر ALGO اور نیچے جا کر اس کرپٹو کرنسی کو منتخب کریں جسے آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ایکسچینج ریٹ کو دیکھنے کے لیے [Preview Conversion] پر کلک کریں۔


2۔ ایک دفعہ آپ کی جانب سے موصول کی جانے والی رقم کی تصدیق ہو جانے کے بعد، آپ کی ٹریڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔


3۔ اس کے بعد اسی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے فیاٹ پر تبدیل کر سکتے ہیں بشرطیکہ جس کوائن کے لیے آپ نے اپنے ALGO کو ٹریڈ کیا تھا، فیاٹ کے جوڑے کی شکل میں ہو۔


خلاصہ

Bitcoin اور Ethereum پر دیگر متبادل بلاک چینز کی طرح، Algorand کی توجہ کا مرکز بھی توسیع پذیری اور غیر مرکزیت رہا ہے۔ اس کا خالص پروف آف اسٹیک پر مبنی معاہداتی میکانزم VRFs کے ساتھ ایک منفرد حل پیش کرتا ہے، اور بہت سے لوگوں کے لیے پاور کی غیر مرکزیت میں کامیابی کے باعث ہی بلاک چین کی یہ ٹیکنالوجی پرکشش ہے۔