ہوم
لغت
لیکویڈیٹی کا بحران

لیکویڈیٹی کا بحران

نو آموز

لیکویڈیٹی کا بحران کیا ہے؟

لیکویڈیٹی کا بحران ایک ایسی مالیاتی صورتحال ہے، جہاں ایک فرد، تنظیم، یا مارکیٹ کو کیش کی قلت کا سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فوری مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔ لیکویڈیٹی دراصل کیش، یا ایسے بآسانی قابلِ تبادلہ اثاثوں کے دستیاب ہونے کی عکاسی کرتی ہے، جنہیں قرضے ادا کرنے، اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مالیاتی دنیا میں، لیکویڈیٹی کا بحران، وسیع پیمانے کے مضمرات کا باعث بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے مالیاتی عدم استحکام اور ممکنہ معاشی خسارے پیش آ سکتے ہیں۔

لیکویڈیٹی کے بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

لیکویڈیٹی کا بحران ایسے اثاثوں کے قلیل ہونے کی صورت میں پیش آتا ہے، جنہیں بآسانی کیش میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ متعدد عناصر کی وجہ سے پیش آ سکتا ہے، بشمول:

  1. اثاثے کی غیر لیکویڈیٹی

ہو سکتا ہے کہ کچھ اثاثوں، جیسے ریئل اسٹیٹ یا نجی ایکویٹی، کو کیش میں تبدیل کرنا آسان نہ ہو۔ لیکویڈیٹی کا بحران ایسی صورت میں پیش آ سکتا ہے جب افراد یا تنظیمیں کافی حد تک ایسے غیر لیکویڈ اثاثوں پر انحصار کریں، اور لیکویڈیٹی کی فوری ضروریات کا سامنا کریں۔

  1. ادھار دینے کے مخدوش حالات

اگر ادھار دینے والے افراد محتاط ہو جائیں اور کریڈٹ کو ممنوع کر دیں، تو اس امر سے مالیات تک رسائی محدود کی جا سکتی ہے، نیز لیکویڈیٹی کا بحران پیش آ سکتا ہے۔ سود کی زائد شرح یا ادھار لینے کے زیادہ سخت تقاضا جات جیسے حالات، افراد اور کاروباری ادارہ جات کے لیے ضروری فنڈز حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

  1. معاشی خسارہ جات

اقتصادی اور مالیاتی بحران، یا مارکیٹ کے خسارے لیکویڈیٹی کے بحران کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ان مدتوں کے دوران، صارفین کی طرف سے کم خرچ، زوال پذیر منافع جات، اور کریڈٹ تک ممنوع کردہ رسائی، کیش فلوز میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے، جس کی وجہ سے لیکویڈیٹی کا بحران پیش آ سکتا ہے۔

  1. کیش کے ناکافی ریزروز

کیش کے ناکافی ریزروز کی وجہ سے افراد اور تنظیموں کو اپنی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اگر لیکویڈ اثاثے کافی تعداد میں موجود نہ ہوں، تو ایسے صارفین کو بلز یا قرضوں کی ادائیگی کرنے یا اپنے آپریشنز کو فنڈ کرنے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔

لیکویڈیٹی کے بحران میں کمی

لیکویڈیٹی کے بحران میں کمی لانے کی کاوشوں میں متعدد حکمت عملیاں شامل ہیں، بشمول:

  1. کیش فلو کی نظم کاری

لیکویڈیٹی کے بحران سے بچنے کے لیے کیش فلو کی نظم کاری ضروری ہے۔ اس میں آنے اور جانے والے فنڈز کی باقاعدہ نگرانی کرنا، کیش ریزروز کی کافی تعداد کو برقرار رکھنا، اور جمع کاری اور ادائیگی کی موثر مشقوں کو عمل میں لانا شامل ہے۔

  1. اثاثوں کا تنوع

افراد، کاروباری ادارہ جات اور مالیاتی اداروں کے لیے کسی ایسے واحد اثاثے پر منحصر ہونا نقصان دہ ہو سکتا ہے، جو کم لیکویڈیٹی سے زدپذیر ہو۔ لیکویڈ اور غیر لیکویڈ اثاثوں کے مابین تنوع، اس بات کو یقینی بنانے میں بنیادی عمل ہے کہ ضرورت پیش آنے پر اثاثے فوراً کیش میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

کرپٹو میں لیکویڈیٹی کے بحران سے کیا مراد ہے؟

کرپٹو مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کا بحران دراصل خریداروں اور فروخت کنندگان کی دستیابی کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ قیمتوں پر اثر انداز ہوئے بِنا کرپٹو کرنسیز کی خرید و فروخت کے عوامل کتنے آسان ہیں۔ لیکویڈیٹی کرپٹو مارکیٹ کی درست عمل کاری اور استحکام کے لیے نہایت اہم عنصر ہے، کیونکہ یہ موثر ٹریڈنگ، قیمت معلوم کرنے، اور پوزیشنز میں موثر طریقے سے داخل ہونے یا ان سے خارج ہونے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ 

کرپٹو کرنسیز میں زیادہ لیکویڈیٹی اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ سرمایہ کاران کثیر سلِپیج کے بنا اپنی ہولڈنگز کو فوری طور پر کیش یا دیگر اثاثوں میں تبدیل کر سکتے ہیں، نیز یہ مارکیٹ میں دھوکہ دہی کے خطرے میں کمی لانے اور مارکیٹ کی تاثیر کو بہتر بنانے میں مدد بھی کرتی ہے۔ Bitcoin اور Ether ایسی دو مثالیں ہیں، جو اپنی مارکیٹ کی زائد مالیت، اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے وسیع پول کے باعث کرپٹو کے نہایت لیکویڈ اثاثوں میں شمار ہوتی ہیں۔ 

تاہم، کرپٹو کی مارکیٹ بھی لیکویڈیٹی کے بحران سے زدپذیر ہوتی ہے، جہاں مارکیٹ کے رجحان میں اچانک تبدیلیاں، انضباطی مداخلتیں، یا سائبر سکیورٹی کے واقعات لیکویڈیٹی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ لیکویڈیٹی کے بحران کے دوران خریداروں اور فروخت کاروں کی دستیابی میں کمی کی وجہ سے ٹریڈز کو مطلوبہ قیمتوں پر سرانجام دینا دشوار ہو جاتا ہے، اور نتیجے کے طور پر تغیر پذیری اور قیمت کی سلِپیج میں زیادتی واقع ہو جاتی ہے۔ لیکویڈیٹی کا بحران DeFi مارکیٹس میں بھی اس وقت پیش آ سکتا ہے، جب کسی پروٹوکول میں دستیاب فنڈز کی کمی ہو۔

پوسٹس شیئر کریں
متعلقہ لُغات
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں