Multichain (MULTI) کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Multichain (MULTI) کیا ہوتی ہے؟

Multichain (MULTI) کیا ہوتی ہے؟

جدید
شائع کردہ Apr 12, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 24, 2022
6m

TL؛DR

Multichain، بلاک چینز میں کرپٹو کرنسیز اور NFTs کے لیے ایک رابطے کا پلیٹ فارم ہے۔ Multichain، جو اس سے قبل Anyswap کے نام سے جانا جاتا تھا، صارفین کو پیگ کردہ ٹوکنز یا لیکویڈیٹی پولز کے ذریعے برج کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ Multichain کا راؤٹر اس کوائن کے لیے بہترین طریقے کا تعین کرے گا جسے آپ برج کرنا چاہتے ہیں۔ 

متعدد چینز پر مقامی ٹوکنز کے حامل کوائنز کے لیے، Multichain لیکویڈیٹی پولز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف چینز پر کرپٹو کرنسیز سواپ کرے گا۔ کسی مقامی کوائن کے موجود نہ ہونے کی صورت میں، Multichain، ٹوکن کو ایک اسمارٹ معاہدے میں لاک کر دے گا اور ہدفی چین پر کسی پیگ کردہ ٹوکن کو منٹ کرے گا۔

Multichain اپنے ذاتی ٹوکن، یعنی MULTI کا حامل ہے، جو مستقبل قریب میں بطور گورننس ٹوکن آپریٹ کرے گا۔ Anyswap پر اپنے سابقہ گورننس ٹوکن ANY کے ہولڈرز، اسے 1:1 تناسب سے MULTI میں تبدیل کر سکتے ہیں۔


تعارف

اگر آپ وقتاً فوقتاً بلاک چینز میں سرمایہ کاری یا منافعے کا جائزہ لیتے رہے ہیں، تو یقیناً آپ نے Multichain کے متعلق بھی سن رکھا ہو گا۔ یہ ٹوکنز کو برج کرنے کے لیے دستیاب ہونے والے مقبول ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ اس کے بغیر، آج ہمارے پاس چینز کراس کرنے کا یہ آسان تجربہ موجود نہ ہوتا۔ جب تک کہ پراجیکٹس اپنی ذاتی ملٹی چین کی صلاحیتوں کی پیشکش کو شروع نہیں کر دیتے، Multichain جیسی سروسز بدستور ناگزیر رہیں گی۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ Multichain اور دیگر برجز میں کیا فرق ہے اور اس کے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے۔


Multichain کیا ہے؟

Multichain ایک اوپن سورس، کراس چین راؤٹر پروٹوکول (CRP) ہے جو صارفین کو بلاک چینز میں ٹوکنز برج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پراجیکٹ کی بنیاد جولائی 2020 میں رکھی گئی تھی، اور اس کے بعد سے، اسے Multichain پر ری برانڈ کر دیا گیا ہے۔ Binance نے اپنے ایکسلریٹر پروگرام کے حصے کے طور پر Multichain کو $350,000 بھی فراہم کیے، اور Binance Labs نے $60,000,000 کے ساتھ اس میں نمایاں سرمایہ کاری کی۔ اس راؤنڈ میں Tron Foundation، Sequoia Capital، اور IDG Capital شامل تھے۔

Multichain 42 سے زائد چینز کی معاونت کرتا ہے، جن میں BNB اسمارٹ چین، Fantom، اور Harmony شامل ہیں۔ صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے اس کے کراس چین برجز اور کراس چین راؤٹرز کے ذریعے بلاک چین پر اپنے اثاثوں کو ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ Multichain کے پاس ایک گورننس ٹوکن، MULTI بھی موجود ہے، تاکہ ہولڈرز پراجیکٹ کے آئندہ کے گورننس میکانزم میں حصہ لے سکیں۔


Multichain کس طرح سے کام کرتا ہے؟

بنیادی سطح پر، Multichain ٹوکنز برج کرنے کے لیے دو طریقے استعمال کرتا ہے۔ اول یہ کہ، یہ ایک بلاک چین پر ٹوکنز لاک کرنے اور کسی دوسرے بلاک چین پر رواں کردہ ٹوکنز منٹ کرنے کے لیے اسمارٹ معاہدہ جات کو استعمال کرتا ہے۔ جب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوتا، تو یہ برج کردہ ٹوکنز ٹریڈ کرنے کے لیے چینز پر لیکویڈیٹی پولز کے ایک نیٹ ورک کو استعمال کرتا ہے۔ عموماً، یہ مکمل عمل 30 منٹ سے بھی کم وقت میں بنا سلِپیج کے انجام دیا جا سکتا ہے۔ 
Multichain Cosmos اور Terra جیسی مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے نیٹ ورکس اور بلاک چین نیٹ ورکس کے ایک انتخاب کی معاونت کرتا ہے۔ Multichain NFTs (نان فنیجبل ٹوکنز) کے لیے بھی اسی طرح کی برجنگ سروس کی پیشکش کرتا ہے۔ ایسے پراجیکٹس جو اپنے ٹوکن برج کرنا چاہتے ہیں، وہ انہیں نئی بلاک چینز پر جاری کرنے کے لیے Multichain کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ سروس مفت ہے اور ایک ہفتے کے اندر مکمل کی جا سکتی ہے۔

اس مکمل عمل کی سہولت کاری کے لیے، Multichain کے پاس سیکیور ملٹی پارٹی کمپیوٹیشن (SMPC) نوڈز کا ایک ایسا نیٹ ورک موجود ہے جسے مختلف فریقین چلاتے ہیں۔ آئیں اس مکمل طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

برجنگ

مختلف چینز پر ٹرانسفر کرتے وقت، Multichain بعض کوائنز اور ٹوکنز کے لیے کرپٹو کو پیگ کرنے کے معیاری میکانزم کو استعمال کرتا ہے۔ فرض کریں کہ آپ BNB کو BNB اسمارٹ چین سے Ethereum پر برج کرنا چاہتے ہیں۔ Multichain آپ کے BNB کو BNB اسمارٹ چین پر ایک اسمارٹ معاہدے میں لاک کر دے گا اور اس کے بعد Ethereum پر ایک پیگ کردہ BNB ٹوکن منٹ کرے گا۔ یہ عمل 1:1 کے تناسب سے انجام دیا جائے گا۔ Anyswap کے طور پر آپریٹ کرتے وقت یہ آپشن Multichain کی جانب سے پیشکش کردہ اصل سروس تھی۔

لیکویڈیٹی پولز

تمام ٹوکنز کو مندرجہ بالا MPC طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے برج نہیں کیا جا سکتا۔ بعض ٹوکنز، مثلاً، USDC، پہلے سے ہی متعدد بلاک چینز پر اپنی مقامی شکلوں میں موجود ہوتے ہیں۔ یہاں اپنے اثاثہ جات کو برج کرنے کے لیے، آپ کو اپنے کوائنز کو سواپ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ 

ہمیشہ کی طرح، سواپ کرنے کے عمل میں لیکویڈیٹی کی ضرورت شامل ہوتی ہے۔ آپ کے مطلوبہ کوائن کے لیے کسی فرد کو آپ کے ساتھ ٹریڈ کرنی ہو گی، جوکہ لیکویڈیٹی پولز کی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے۔ دیگر صارفین ٹرانسفر فیس کے ایک شیئر کے عوض اپنے ٹوکنز کو لیکویڈیٹی کے طور پر فراہم کر سکتے ہیں۔

کراس چین راؤٹرز

Multichain کا راؤٹر کسی صارف کی درخواست لیتا ہے اور مندرجہ بالا بیان کردہ دونوں طریقوں میں سے مناسب طریقہ کار کا استعمال کرتا ہے۔ یہ فیچر برج کرنے والے صارف کا تجربہ ہموار بناتا ہے۔ کسی بھی قسم کے معاونت یافتہ اثاثہ جات متعدد چینز کے درمیان ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں، خواہ یہ مقامی ٹوکنز ہوں یا Multichain کے ذریعے برج کیے گئے ہوں۔ بعض چینز پر مقامی ٹوکنز کے حامل چند پراجیکٹس، ہائبرڈ طریقہ کار کے ساتھ Multichain استعمال کرتے ہوئے برج کر سکتے ہیں، لیکن تمام پراجیکٹس میں ایسا ممکن نہیں۔ 

SMPC نوڈز

Multichain کو نوڈز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے جسے سیکیور ملٹی پارٹی کمپیوٹیشن (SMPC) کہا جاتا ہے۔ یہ نوڈز ایسی خود مختار اکائیاں ہیں جو اجتماعی طور پر ٹرانزیکشنز پر دستخط کر سکتی ہیں۔ کلید کی تخلیق کے منقسم الگورتھم استعمال کرتے ہوئے، ہر نوڈ آزادانہ طور پر نجی کلید کے ایک حصے کا مالک بن جاتا ہے۔ نجی کلیدیں عیاں ہونے کا امکان تو دور کی بات ہے، یہ کبھی ظاہر تک نہیں ہوں گی۔ یہ عمل غیر مرکزیت اور سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے، ناکامی کے واحد پوائنٹس سے بچ جاتا ہے۔ Multichain MPC نیٹ ورک 2.0، کمیونٹی اور شراکت داروں کی جانب سے چلائے جانے والے کھلے نوڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ چیز مضبوط کارکردگی اور مزید غیر مرکزیت کو یقینی بناتی ہے۔


Multichain کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

ویسے تو آپ برجز کے ایک وسیع سلسلے سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ تو آپ کو Multichain ہی کیوں منتخب کرنا چاہیئے؟ جب آپ یہ پراجیکٹ دیکھتے ہیں تو اس کے کئی ایسے پہلو موجود ہیں جو اسے منفرد اور پرکشش بناتے ہیں:

1. Multichain پراجیکٹس کو مختلف چینز پر ٹوکنز جاری کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس خصوصیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ پراجیکٹس اور صارفین دونوں کے لیے برجنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
2. Multichain صرف 1:1 تناسب کے حامل کراس چین برج ہی کی پیشکش نہیں کرتا ہے۔ اس کے پاس بلاک چینز پر لیکویڈیٹی تک رسائی حاصل کرنے کا اعتماد یافتہ سسٹم بھی موجود ہے۔ روایتی لحاظ سے اس میکانزم کو ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد طریقے سے آپریٹ کرنا کافی مشکل رہا ہے۔ Multichain ہزاروں پراجیکٹس اور DeFi پروٹوکولز کو کرپٹو ٹوکنز اور NFTs کے لیے 2,000 سے زائد برجز کی پیشکش کرتا ہے، جن میں SushiSwap اور Curve Finance شامل ہیں۔
3. اسے انڈسٹری کے قابل اعتماد نمایاں افراد اور VC فرموں کی جانب سے حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے۔ یہی پہلو گمنام برجنگ سروسز کے مقابلے میں اسے قابل اعتماد بناتا ہے۔
4. یہ ٹوکنز کی ایک وسیع حد پیش کرتا ہے جس کا مقابلہ کرنا دیگر برجز کے لیے خاصا مشکل ہے۔ اس میں 42 سے زائد بلاک چینز نیٹ ورکس پر کرپٹو کرنسیز اور NFTs کے لیے معاونت شامل ہے، جن میں EVMs اور غیر EVMs شامل ہیں۔


MULTI ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

MULTI Multichain کا گورننس ٹوکن ہے۔ اس سے پہلے، Multichain نے Anyswap کے نام سے، ANY نامی گورننس ٹوکن کو ریلیز کیا۔ اب صارفین 1:1 تناسب کے ساتھ ANY کو MULTI میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس میکانزم کا مطلب یہ ہے کہ اگر ANY کے تمام ہولڈرز اپنے ٹوکنز تبدیل کر لیں تو MULTI کے پاس کُل 100 ملین کی سپلائی ہو گی۔ Multichain کے پاس veMULTI بھی موجود ہے، جو ٹوکن ہولڈرز کو Multichain برج کی فیس کے انعامات کے لیے MULTI کو اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہولڈرز veMULTI فریم ورک کے ذریعے گورننس کی پیشکشوں پر ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔


میں MULTI کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

آپ Binance ایکسچینج پر Bitcoin (BTC)، USDT، یا BUSD استعمال کرتے ہوئے MULTI کو خرید سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑوں کی فہرست کو ملاحظہ کرنے کے لیے Binance ایکسچینج ویو پر جائیں اور تلاش کریں کی فیلڈ میں MULTI کو ٹائپ کریں۔ ایکسچینج ویو کے استعمال کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، Binance ویب سائٹ پر TradingView کس طرح استعمال کیا جائے پر جائیں۔


میں Multichain کس طرح سے استعمال کروں؟

آپ عموماً 30 منٹ سے بھی کم وقت میں ٹوکنز کو برج کرنے کے لیے Multichain استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے راؤٹر استعمال کرتے ہوئے BUSD کو BNB اسمارٹ چین سے Polygon پر برج کرنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہیں۔
1. Multichain کی ویب سائٹ کو کھولیں اور راؤٹر پر جائیں۔

2. اوپر دائیں کونے میں موجود [Connect Wallet] بٹن پر کلک کر کے اپنا والیٹ مربوط کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ BNB اسمارٹ چین کا استعمال کرتے ہوئے مربوط ہوں۔


3. سب سے اوپر والی فیلڈ میں BNB چین کا مین نیٹ اس نیٹ ورک کے طور پر منتخب کریں جس سے برج کرنا ہے۔


4. سب سے اوپر والی فیلڈ میں BUSD - BUSDToken کو اس ٹوکن کے طور پر منتخب کریں جسے آپ برج کرنا چاہتے ہیں۔


5. نچلی فیلڈ میں  Polygon اس نیٹ ورک کے طور پر منتخب کریں جس پر آپ برج کرنا چاہتے ہیں۔ اس BUSD Binance-PegBUSDToken کو خودکار طور پر منتخب کر لیا جائے گا۔


6. [Swap] بٹن پر کلک کرنے سے قبل اس تعداد کو درج کریں جسے آپ برج کرنا چاہتے ہیں۔ اب آپ کو اپنے والیٹ میں ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرنی ہو گی۔


اختتامی خیالات

Multichain اپنے "Web3 میں حتمی راؤٹر" بننے کے ہدف کے لیے قابل برج ٹوکنز کے سب سے بڑے انتخاب میں سے ایک کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر آپ DeFi میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ کو Solana (SOL)، Avalanche (AVAX) اور Ethereum نیٹ ورک (ETH) جیسے نیٹ ورکس کے درمیان منتقل ہونے کی ضرورت ہے، تو آپ Multichain کے ذریعے بآسانی ایسا کر سکتے ہیں۔ 

Multichain، باہمی عمل کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے، DApps اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے مکمل ایکو سسٹم کے مابین منتقلی کا عمل آسان بناتا ہے۔ چونکہ باہمی عمل کی صلاحیت Web3 کا ایک اہم حصہ ہے، اس لیے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ Multichain اسے عملی شکل دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔