BurgerCities (BURGER) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
BurgerCities کیا ہے؟ 
BurgerCities ایکو سسٹم
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
BURGER ٹوکن کیا ہے؟
Binance پر BURGER کیسے خریدیں
BurgerCities کے لیے اس کے بعد کیا ہے
اختتامی خیالات
BurgerCities (BURGER) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
BurgerCities (BURGER) کیا ہے؟

BurgerCities (BURGER) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Sep 14, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 16, 2023
6m

TL؛DR

BurgerCities ایک ہمہ گیر MetaFi پلیٹ فارم ہے جو اپنے مقامی ٹوکن BURGER، غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)، اور نان فنجیبل ٹوکنز(NFTs) سمیت، فیچرز کی وسیع تعداد پیش کر رہا ہے۔ BurgerCities ایکو سسٹم میں، صارفین روزانہ کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں، جیسا کہ DeFi اور NFT فیچرز کو دریافت کرتے ہوئے، سماجی میل جول اور گیمز کھیلنا۔ 

ٹوکن BURGER کو لیکویڈیٹی کی فراہمی، سنگل ٹوکن مائننگ، اور ان گیم ٹریڈنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صارفین BurgerCities میں گیم کھیل کر یا Binance جیسی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خریداری کر کے BURGER حاصل کر سکتے ہیں۔

تعارف

میٹاورس نے کرپٹو کرنسی میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے، کرپٹو کی انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔ اب، 2022 میں، یہ مزید قابل رسائی ہو گیا ہے، نیز اب زیادہ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ مستقبل ہے۔ 

اس اضافے کے تناظر میں، متعدد پراجیکٹس نے انفراسٹرکچرز کو سمجھنے کے طریقہ کاروں کو زیر غور لایا ہے تاکہ ایسی ورچوئل معیشتوں کو مضبوط کیا جائے جو اصل دنیا کی طرح کام کرتی ہیں۔ یہاں MetaFi کام کرتا ہے، جو کرپٹو کی دنیا میں BurgerCities کی تسلسل کے ساتھ موجودگی کی وجہ بنتا ہے۔

BurgerCities کیا ہے؟ 

چوںکہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک نئی burger چین ہے، BurgerCities اس سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔ Burgerswap سے اخذ کردہ، ایک DeFi پروڈکٹ جو BNB چین پر پہلی مرتبہ ظاہر ہوئی، یہ DeFi اور NFT کو اپنے ہدف کے طور پر یکجا کرتی ہے تاکہ ایک ہموار اور معیاری Web3 میٹاورس تخلیق کیا جا سکے۔

BurgerCities کی دنیا میں، صارفین اپنے آن لائن اواتار کے ساتھ متعدد DeFi اور NFT فیچرز سے لطف اندوز ہونے کے لیے سماجی میل جول اور گیمز کھیلنے جیسی روزانہ کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس نئے ایکو سسٹم کے ساتھ، BurgerCities میٹاورس کی متحرک ترقی کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے، جو کہ Web3 کو مستحکم کرتا ہے۔

BurgerCities ایکو سسٹم

BurgerCities ایکو سسٹم متعدد فیچرز سے تیار کیا گیا ہے جیسا کہ: 

BURGER ٹوکن: BurgerCities اپنے مقامی ٹوکن، BURGER کی جانب پیش کیا جاتا ہے۔ اس میں 63,000,000 ٹوکنز کی کُل سپلائی ہوتی ہے، جس کو لیکویڈیٹی کی فراہمی، سنگل ٹوکن مائننگ، اور ہیرو NFTs جیسے ٹریڈنگ ان گیم آئٹمز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

جمع کار (بلیک مارکیٹ): BurgerCities ایک جمع کاری کے پروٹوکول کے ساتھ انضمام کرتی ہیں جو کہ متعدد DEXs اور CEXs سے لیکویڈیٹی کو اخذ کرتا ہے، اور صارفین کے ٹریڈرز ری روٹ کرنے کے قابل ہوتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ بہترین قیمت وصول کر رہے ہیں۔

پول (انرجی پلانٹ): صارفین انرجی پلانٹ میں لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ کسی بھی وقت اپنے انعامات کی رقم نکلوا سکتے ہیں۔

بینک (مرکزی بینک): مرکزی بینک BurgerCities کے واحد کوائن کی دہری مائننگ کی آمدنی کا جمع کار ہے، جو کہ صارفین کے واحد کوائن کی مائننگ ریٹرنز کو بڑھا سکتا ہے۔ اس دوران، BurgerCities صارفین کے درمیان USDT کی شکل میں مائننگ کی کارروائیاں تقسیم کرتا ہے۔

ہیرو (ڈائننگ روم): ہیروز متعدد فوائد کے حامل NFT کے منفرد اثاثے ہوتے ہیں، جن میں سے ایک فائدہ BurgerCities کا مرکزی گیم پلے ہے۔ صارفین ان میں اضافہ کر سکتے ہیں اور ان گیم ٹاسکس کو مکمل کرتے ہوئے BURGER حاصل کرنے کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ انعامات حاصل کرنے کے لیے ہیروز کو ڈائننگ روم میں بھی بیچا جا سکتا ہے۔

زمین اور عمارت: زمین اور عمارت BurgerCities کے گیم پلے کا حصہ ہے، جو کہ صارفین کو اپنے ذاتی قصبے بنانے اور ان کو قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین ٹاسکس مکمل کرنے کے بعد عمارتوں میں وقفہ کر سکتے ہیں، یا انہیں صارفین یا پراجیکٹس کو کرائے پر دے سکتے ہیں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

BurgerCities کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے، یہاں BurgerCities میں چند اہم اصطلاحات یا پروٹوکولز موجود ہیں جنہیں جان کر آپ آغاز کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

سواپر: بہترین قیمت کی خواہش رکھنے والے صارفین ٹوکنز کو سواپ کرتے ہوئے BurgerCities میں بلیک مارکیٹ میں جا سکتے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں جمع کاری کے پروٹوکولز موجود ہوتے ہیں جو کہ متعدد DEXs میں بہترین قیمت کو یقینی بناتے ہوئے دیگر ایکسچینجز سے لیکویڈیٹی کو اخذ کرتے ہیں۔ 

لیکویڈیٹی کا فراہم کنندہ: BurgerCities میں لیکویڈیٹی کی فراہمی سرمایہ کاروں کے لیے نہایت منافع بخش ہو سکتی ہے۔ BurgerCities ٹوکن انعامات استعمال کرتے ہوئے لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ 

اسٹیکر: BurgerCities اپنے صارفین کو مرکزی بینک میں ٹوکنز اسٹیک کرتے ہوئے منافع کمانے کی اجازت دیتا ہے، جو کہ زائد منافع کے پولز کے حامل اسٹیکنگ اثاثوں کے ساتھ مماثل ہوتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے، سنگل ٹوکن اسٹیکنگ کے انعامات کو بڑھا دیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ والٹ میں صارفین کے پاس جتنے زیادہ اثاثے ہوں گے، ان کو اتنے ہی زیادہ انعامات موصول ہوں گے۔ 

گیمر: BurgerCities گیم پلے اورکمائی کا انضمام کرتے ہیں، جو کہ بنیادی طور پر صارفین کو نہ صرف گیم پلے کے ذریعے انعامات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے بلکہ مہمات سے لے کر زمین کی انتظامیہ تک، متعدد گیمنگ آپشنز سے محظوظ ہونے کا موقع بھی دیتا ہے۔ 

مرکزی NFT — ہیروز: ہیروز BurgerCities کا منفرد NFT اثاثہ ہے اور مرکزی حصہ اس کا گیم پلے ہے۔ چوںکہ گیمرز کو BurgerCities میں سواپ کرنے، اسٹیک کرنے، یا لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے ہیروز کی ضرورت نہیں ہوتی، لہٰذا وہ ان اثاثوں کو مہمات میں شرکت کرنے، PvP مقابلے لڑنے، اور شعبوں میں مشغول ہونے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

بزنس سمولیشن: گیمرز کے سامنے میٹاورس منظرنامہ رکھا جاتا ہے جہاں وہ ان گیم فیصلہ سازی کے ذریعے کاروبار قائم کر سکتے ہیں۔ معیشت کی روایتی سمولیشن گیمز کی نسبت، BurgerCities گیمرز کو گیم سے باہر کے انعامات وصول کرنے کا موقع دیتے ہوئے، NFT اثاثوں کو کرائے پر دینے، اپ گریڈ کرنے، اور ان کی ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

تدبیری مقابلہ: چوںکہ میں تدبیری لیول پر مخالفین کو مات دینا مقابلوں کے نتائج کا ایک اہم عنصر ہے، لہٰذا گیمرز کو مضبوط ہیروز کو بلاتے ہوئے اور مقابلے کی تدابیر استعمال کرتے ہوئے مخالفین کو مات دینا ہو گی۔۔

PvP اور PvE: جب BurgerCities کی PvP اور PvE گیمز کا آغاز ہوتا ہے تو جنگ میں PvP اور PvE گیم پلے کے متعدد آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔ 

زمین کی انتظامیہ: NFTs جیسے ڈیجیٹل اثاثے بیچنے کے علاوہ، گیمرز متعدد وجوہات کی بنیاد پر BurgerCities کے اندر زمین خرید کر یا بیچ کر بھی رقم کما سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ تشہیر ہے، کیوںکہ پراجیکٹس اس طرح کی زمین پر ملکیتوں کے حوالے سے اشتہارات دینے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں۔

BURGER ٹوکن کیا ہے؟

BurgerCities کا اہم ترین پہلو اس کا مقامی ٹوکن، BURGER ہے، جو BNB چین کا ذاتی ٹوکن ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر 63,000,000 BURGER ٹوکنز ہیں۔

BEP-20 ٹوکن کے معیار کے طور پر، BurgerSwap ایکو سسٹم میں BURGER نہایت مفید ہے، کیونکہ یہ ہولڈرز کو اپڈیٹس پر ووٹنگ کے حقوق اور پروٹوکول کے لیے تجاویز فراہم کرتا ہے۔ اس کو لیکویڈیٹی کے انعامات، سنگل ٹوکن مائننگ، اور ان گیم ٹریڈنگ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کو صارفین کا ان گیم سرگرمیاں مکمل کرنے پر انعامات سے نوازنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی دوران، مجموعی BURGER سپلائی، مراعات کے لیے مقرر کردہ 50%، پراجیکٹ ٹیم کے لیے 10%، اسٹریٹجک فنانسنگ کے لیے 10%، پراجیکٹ آپریشن اور لیکویڈیٹی کی انتظامیہ کے لیے 10%، ماحولیاتی ترقی اور مستقبل کے اضافے کے لیے 20% کے ساتھ، مختلف یوٹیلیٹیز میں تقسیم کی جاتی ہے۔

Binance پر BURGER کیسے خریدیں

شاید اس وقت آپ کے ذہن میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آپ BURGER خرید کر BurgerCities کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔ آپ یہاں Binance پر دو طریقہ کاروں سے BURGER خرید سکتے ہیں: 

  1. آپ منتخب شدہ فیاٹ کرنسیز سے کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ پہلے، Binance کے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ساتھ کرپٹو خریدیں کے صفحے پر جائیں، پھر اپنی مرضی کی کرنسی منتخب کریں اور نیچے کی فیلڈ میں BURGER منتخب کریں۔ آخر میں، اپنی خریداری کی تصدیق کرنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔

  1. آپ BURGER کے لیے دیگر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں، جیسا کہ USDT، BUSD، BNB، اور ETH۔ پہلے، Binance پر ٹریڈنگ ویو میں جائیں، پھر ٹریڈنگ کے جوڑے کی تلاش کی فیلڈ میں BURGER ٹائپ کریں جو کہ تمام ٹریڈنگ کے دستیاب جوڑوں کو ڈسپلے کرتا ہے۔ ٹریڈنگ ویو پر مزید معلومات کے لیے، ہماری Binance ویب سائٹ پر ٹریڈنگ ویو کو کیسے استعمال کریں گائیڈ پڑھیں۔  

BurgerCities کے لیے اس کے بعد کیا ہے

میٹاورس، اور اس کے ساتھ BurgerCities کا مستقبل، یقیناً تابناک ہے۔ BurgerCities کا ایک نیا ورژن جلد ریلیز ہو گا، جو کہ صارفین کو نئے گیم پلے فنکشنز فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، میٹاورس کی زمین اور ہاوس لینڈ اسکیپ کو مکمل طور پر بہتر بنایا جائے گا۔ 

اختتامی خیالات

جیسا کہ MetaFi بڑھنا جاری رکھتا ہے، BurgerCities MetaFi کی کمائی اور گیمنگ کے مجموعے کے ساتھ اس میں متنوع لینز پر غور کرے گا۔ BurgerCities کے ساتھ، پلیئرز نئے اور دلچسپ طریقہ کار سے کرپٹو کی دنیا تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گیم کھیلنے کے قابل ہوں گے۔