Reef (REEF) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Reef بلاک چین
Reef کی گورننس کیسے کام کرتی ہے
Reef پر اسٹیکنگ
Reef کا ایکو سسٹم
REEF کیا ہے؟
REEF کو کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟
خلاصہ
Reef (REEF) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Reef (REEF) کیا ہے؟

Reef (REEF) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Apr 27, 2022اپڈیٹ کردہ Jun 22, 2022
6m

TL؛DR

Reef لیئر 1 کی بلاک چین ہے جسے Parity کی بنیادی سطح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اسے 2019 میں Denko Mancheski کی جانب سے لانچ کیا گیا تھا، یہ ایک اہم تبدیلی سے گزر کر ایک سادہ سے DeFi پلیٹ فارم سے مکمل طور پر فعال بلاک چین بنی ہے۔

اس کا نیٹ ورک ٹرانزیکشنز کے درست بلاکس پر کارروائی کرنے کے لیے نامزد کردہ پروف آف اسٹیک (NPoS) کو استعمال کرتا ہے۔ نامزد کنندگان REEF کو توثیق کاران کے پیچھے اس امید پر اسٹیک کرتے ہیں کہ انہیں فعال توثیق کاران کے سیٹ میں منتخب کر لیا جائے گا۔ جب کوئی توثیق کار کسی بلاک پر کارروائی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو اس کے اور 64 نامزد کنندگان کے درمیان ایک انعام شیئر کیا جاتا ہے۔

نیٹ ورک کی اپگریڈز کے لیے، پروف آف کمٹمنٹ (PoC) کے معاہداتی میکانزم کے ذریعے نامزد کردہ ایک تکنیکی کونسل تبدیلیوں کی تجویز دیتی ہے۔

بلاک چین کی مقامی کرپٹو کرنسی، REEF، کو گورننس میں حصہ لینے اور نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ Binance پر ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ساتھ یا دیگر کرپٹو کرنسیز کے ذریعے اس کی ٹریڈنگ سے REEF کو خرید سکتے ہیں۔


تعارف

Reef ایک بنیادی سطح پر مبنی، لیئر 1 کی بلاک چین ہے جسے 2019 میں Denko Mancheski نے قائم کیا تھا۔ نومبر 2021 میں، اس پراجیکٹ نے غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے پلیٹ فارم سے مکمل طور پر فعال بلاک چین پر ترقی کی عکاسی کے لیے اپنا نام، Reef Finance سے تبدیل کر لیا۔ 

دیگر نیٹ ورکس کی طرح، Reef بھی NFTs، DeFi، اسمارٹ معاہدے کی ڈویلپمنٹ، اور GameFi کے لیے استعمال کی صورتوں کی پیشکش کرتا ہے۔ Reef اور Ethereum کے درمیان ERC-20 ٹوکنز اور Reef اور BNB چین کے درمیان BEP-20 ٹوکن کو منتقل کرنے کے لیے Reef لیکویڈیٹی برجز بھی فراہم کرتا ہے۔


Reef بلاک چین

Reef کو Parity کی بنیادی سطح کی ڈویلپمنٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا تھا۔ یہ خصوصیت اس کو Polkadot اور Web3 چینز کے بڑے نیٹ ورک کے ایک مخصوص حصے سے باہمی عمل انجام دینے کے قابل بناتی ہے۔ Reef Ethereum ورچوئل مشین (EVM) سے مطابقت پذیر ہوتا ہے، جس سے EVM کی غیر مرکزی ایپلی کیشنز (DApps) کی جانچ کرنا اور ان پر تعمیر کرنا آسان ہو جاتا ہے، بالخصوص ان صارفین کے لیے جو Solidity (Ethereum کی بنیادی کوڈنگ لینگویج) کا تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ بلاک چین بلاک بنانے کے لیے NPoS کے معاہداتی میکانزم اور تکنیکی کونسل کے ممبرز منتخب کرنے کے لیے پروف آف کمٹمنٹ (PoC) کو استعمال کرتی ہے۔ Reef نیٹ ورک پر موجود فیس کے تمام سرمائے کو ضائع کر دیتی ہے (جس میں اسمارٹ معاہدہ جات کی فیس بھی شامل ہے)، اور توثیق کاران کو ایک طے شدہ انعامی پول سے ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ امر اعلیٰ فیس کے حامل غیر موثر معاہدے تخلیق کرنے کے لئے کسی بھی ایسی معاشی ترغیب کو ختم کر دیتا ہے، جس کی وجہ سے نیٹ ورک پر رش جمع ہو سکتا ہے۔


Reef کی گورننس کیسے کام کرتی ہے

Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH) کے مقابلے میں، Reef نے ایک ایسا گورننس ماڈل نافذ کیا ہے جو اپگریڈ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے براہ راست طریقے فراہم کرتا ہے۔ Bitcoin اور Ethereum اس بات کا تعین کرنے کے لیے اپنے پروف آف ورک (PoW) مائنرز پر انحصار کرتے ہیں کہ کون سی اپگریڈز کو قبول کیا جائے۔ یہ طریقہ جمود اور توسیع پذیری کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں ہچکچاہٹ کا سبب بنتا ہے، جس سے مائننگ کے منافع جات کو نقصان پہنچتا ہے۔

تاہم، Reef، نیٹ ورک میں تبدیلیوں کو نافذ کرنے کے لیے دو گروپس کو مل کر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے: ایک تکنیکی کونسل اور توثیق کاران۔

تکنیکی کونسل

تکنیکی کونسل نیٹ ورک کی اپڈیٹس کو منظور کرتی ہے اور ان کا جائزہ لیتی ہے۔ یہ ممبرز PoC معاہداتی میکانزم کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ PoC ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک سے کافی مماثلتیں رکھتا ہے لیکن اس میں کم از کم ایک سال پر مشتمل طویل معاہداتی مدت شامل ہوتی ہے۔ لہذا، کوئی بھی ایسا فرد جو تکنیکی کونسل کے ممبر کو نامزد کرنے کے لیے Reef کو اسٹیک کرتا ہے، اسے ایک طویل عرصے سے موجود اہل ممبرز کو ووٹ دینے کی ترغیب دی جاتی پے۔

تکنیکی کونسل کے ممبرز بلاک کے سائز، بلاک کے وقت، تھرو پٹ، اور دیگر تکنیکی پیرامیٹرز کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ تکنیکی کونسل کی اکثریت سے منظوری کے بعد ان تبدیلیوں کو آن چین انجام دینا ممکن ہے۔

توثیق کار

توثیق کاران قانونی طور پر درست ٹرانزیکشنز کے بلاکس پر کارروائی کرتے ہیں اور نوڈ کو چلاتے ہیں۔ انہیں NPoS کے معاہداتی میکانزم کے ذریعے منتخب کیے جاتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے، ٹرانزیکشن کی تمام فیس Reef پر ضائع کی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ توثیق کاران کو افراط زر کے سالانہ پول سے انعامات کی مد میں ادائیگیاں (جو تقریباً 8% پر سیٹ کردہ ہیں) کی جاتی ہیں۔ 

توثیق کاران کا انتخاب نامزد کنندگان کی جانب سے کیا جاتا ہے، جس پر ہم جلد ہی بات کریں گے۔ اگر کوئی توثیق کار بدنیتی سے کام کرتا ہے یا غلط برتاؤ کا مرتکب ہوتا ہے، تو وہ اپنے اسٹیک سے مکمل طور پر محروم ہو جائے گا۔


Reef پر اسٹیکنگ

NPoS میں توثیق کاران اور نامزد کنندگان، دونوں کو حصہ لینے کے لیے REEF کو لازماً اسٹیک کرنا چاہیئے۔ REEF کو اسٹیک کر کے نامزد کنندگان، اچھے توثیق کار امیدواران کو چن کر مزید REEF کماتے ہیں۔ اگر توثیق کار کو فعال سیٹ میں منتخب کر لیا جاتا ہے اور وہ بلاکس پر کارروائی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو نامزد کنندہ اپنے انعامات کو شیئر کر سکتا ہے۔ اگر توثیق کار غلط برتاؤ کرتا ہے، تو نامزد کنندہ اپنے اسٹیک کے کچھ حصے سے محروم ہو جائے گا، اور توثیق کار کو مکمل نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسٹیک کردہ REEF اس وقت تک لاک رہتا ہے جب تک کہ نامزد کنندہ اپنے توثیق کار کی نامزدگی کو ہٹانے کا فیصلہ نہیں کر لیتا، جو اگلے دور (تقریباً 24 گھنٹوں) سے موثر ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد نامزد کنندہ پر لازم ہو گا کہ وہ اپنے اسٹیک کی واپسی کے لیے 28 دن تک انتظار کرے۔

توثیق کار کا فعال سیٹ اور انعامات

نامزد کردہ ہر توثیق کار اس قابل نہیں ہو گا کہ وہ توثیق کاران کے فعال سیٹ میں اپنی جگہ بنا لے۔ اکثر صورتوں میں، کوئی الگورتھم آپ کو ایک دور میں صرف ایک کامیاب توثیق کار کی معاونت کرنے کی اجازت دے گا۔ اگر آپ نے فعال سیٹ کے لیے منتخب کردہ متعدد لوگوں کے پیچھے اسٹیک کیا تھا، تو اس صورت میں بھی ایسا ہی ہو گا۔

ہر توثیق کار صرف 64 نامزد کنندگان کو ادائیگیوں کی معاونت کر سکتا ہے۔ اگر کسی توثیق کار کے پاس اس سے زیادہ نامزد کنندگان ہیں، تو انہیں سبسکرائب کرنے کی حد سے متجاوز تصور کیا جاتا ہے۔ اسٹیک کردہ رقم کے لحاظ سے صرف 64 بہترین نامزد کنندگان کو انعامات ملیں گے۔ 

اگر انہیں انعامات نہیں بھی ملتے، تو دوسرے نامزد کنندگان کے اسٹیکس اب بھی کسی توثیق کار کے پیچھے اسٹیک کردہ کُل رقم کی صورت میں شمار کیے جائیں گے۔ توثیق کاران کا سیٹ آف چین شمار کیا جاتا ہے، جس میں سے کچھ نامزد کنندگان کو ان کے اسٹیک کے سائز کے لحاظ سے ہٹا دیا جاتا ہے۔


Reef کا ایکو سسٹم

صرف اتنا ہی نہیں کہ Reef اپنی بلاک چین سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے پاس ٹولز اور سروسز کا ایک ایسا ایکو سسٹم بھی موجود ہے جو اس کے لیئر 1 نیٹ ورک کو پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔

Reef کا ویب والیٹ

Reef ویب والیٹ، Reef پر موجود ایک کرپٹو والیٹ، غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)، اور ٹوکن کا تخلیق کار ہے۔ آپ یہاں پر بالکل ReefSwap کی طرح ٹوکنز کو سواپ کر سکتے ہیں، بھیج سکتے ہیں، اور پول کر سکتے ہیں۔ ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو Reef کی براؤزر ایکسٹینشن بھی ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی۔


ReefScan

ReefScan ایک ایسا بلاک چین ایکسپلورر ہے جہاں صارفین ٹرانزیکشنز، والیٹ IDs، اسمارٹ معاہدوں، اور دیگر آن چین معلومات کو براؤز کر سکتے ہیں۔ یہ Etherscan یا BscScan سے ملتا جلتا فارمیٹ استعمال کرتا ہے، جو اسے استعمال کے لحاظ سے آسان بناتا ہے۔ آپ Reefscan کے ذریعے Reef کے اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ بھی تعامل انجام دے سکتے ہیں۔


ReefSwap

ReefSwap ایک DEX ہے، جو Reef ٹوکنز کے لیے سواپنگ سروس کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ Uniswap V2 کے معروف ماڈل کو استعمال کرتا ہے اور صارفین سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ Reef براؤزر ایکسٹینشن کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ Reef ایک بنیادی سطح پر مبنی ہوتا ہے۔ صارفین EVM والیٹ ایڈریس کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں اور اسے اپنے Reef اکاؤنٹ پر تفویض کر سکتے ہیں۔


REEF کیا ہے؟

REEF ٹوکن، Reef کی مقامی کرپٹو کرنسی ہے۔ اس کا گیس سسٹم استعمال کرتے ہوئے اسے نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کے لیے اور آن چین گورننس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں NPoS اور PoC، دونوں کے معاہداتی میکانزم شامل ہیں۔ 

REEF کو درحقیقت Ethereum پر ERC-20 ٹوکن اور BNB اسمارٹ چین پر بطور BEP-20 منٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اب آپ اسے Reef پر 1:1 کے تناسب سے تبدیل کر سکتے ہیں۔


REEF کو کہاں سے خریدا جا سکتا ہے؟

REEF کی خریداری کے لیے Binance دو طریقوں کی پیشکش کرتا ہے۔ پہلا یہ کہ، آپ منتخب شدہ فیاٹ کرنسیز استعمال کرتے ہوئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے REEF خرید سکتے ہیں۔ Binance کے [Buy Crypto with Debit/Credit Card] کے صفحے پر جائیں، اس کرنسی کا انتخاب کریں جس کی صورت میں آپ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، اور پھر نیچے والی فیلڈ سے REEF منتخب کریں۔ 

اپنی خریداری کی تصدیق کے لیے [Continue] پر کلک کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔


آپ REEF کے بدلے مختلف کرپٹو کرنسیز کو بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں، جن میں BUSD، BTC، USDT، اور TRY شامل ہیں۔ Binance کے اسپاٹ ویو پر جائیں اور ٹریڈنگ کے جوڑے کی تلاش کی فیلڈ میں REEF ٹائپ کریں۔ یہ ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑوں کو ڈسپلے کر دے گا۔ ایکسچینج ویو کے استعمال کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، ہمارے Binance ویب سائٹ پر TradingView کیسے استعمال کیا جائے کے ہدایت نامے کو ملاحظہ کریں۔


خلاصہ

بہت سے لوگوں کے لیے، Reef اب بھی اپنے DeFi پر مشتمل کاروباری ماڈل کے حوالے سے مقبول ہے۔ تاہم Reef، نہایت ہی اہم ترقیاتی تبدیلیوں سے گزر کر ایک مزید ترقی یافتہ ایکو سسٹم اور مکمل طور پر فعال بلاک چین میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بلاک چین کے نئے ترقیاتی پہلو اب تک اپنے ابتدائی مراحل میں ہیں، جس کی وجہ سے اس میں اسمارٹ معاہدہ جات اور نیٹ ورک پر قابلِ تنصیب غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے کافی استعداد موجود ہے۔