NEXO (NEXO) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Nexo ایکو سسٹم کیا ہوتا ہے؟
فوری کرپٹو کریڈٹ لائن
NFT ادھار لینے کا ڈیسک
Nexo ایکسچینج
Nexo کارڈ
NEXO ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
Binance پر NEXO کیسے خریدا جائے؟ 
Nexo پر شروعات کس طرح سے کی جائے؟
اختتامی خیالات
NEXO (NEXO) کیا ہوتا ہے؟
ہومآرٹیکلز
NEXO (NEXO) کیا ہوتا ہے؟

NEXO (NEXO) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ May 17, 2022اپڈیٹ کردہ Jul 14, 2022
5m

TL؛DR

NEXO ٹوکن (NEXO)، Nexo کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا مقامی ٹوکن اور ادھار دینے والا پلیٹ فارم ہے، جوکہ ERC-20 اور BEP-2 دونوں کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ ایسے صارفین کو بہت سی مراعات دی جاتی ہیں جو Nexo کے پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹس میں NEXO کو ہولڈ میں رکھتے ہیں، جن میں ان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات پر زائد منافع جات، کارڈ کی خریداریوں پر کرپٹو کے مفت انعامات، اور کرپٹو سے تقویت یافتہ کریڈٹ لائنز پر قرض لینے کی شرح میں چھوٹ شامل ہے۔


تعارف

Nexo کی شروعات 2018 میں، کرپٹو کی صورت میں قرض دینے والے پلیٹ فارم کی حیثیت سے ہوئی اور اسے کرپٹو کی کریڈٹ لائنز کا سرخیل مانا جاتا ہے۔ آج کل، Nexo پلیٹ فارم کرپٹو کی مالیات کا ایک ایسا مکمل ایکو سسٹم بن چکا ہے جہاں صارفین اپنی کرپٹو کرنسیز کے بدلے خریداری، فروخت، ٹریڈ، اور قرض لینے کا عمل انجام دے سکتے ہیں۔ اس مجموعے میں تازہ ترین اضافہ ایک Nexo کارڈ ہے – جوکہ کرپٹو سے تقویت یافتہ دنیا کا پہلا کارڈ ہے۔


Nexo ایکو سسٹم کیا ہوتا ہے؟

دنیا بھر میں Nexo کے چار ملین سے زیادہ کلائنٹس ہیں، جن کی تعداد میں 2020 میں کمائی کی پراڈکٹ کے ریلیز ہونے کے بعد سے کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے نے پلیٹ فارم کے صارفین کو اس قابل بنایا کہ آج وہ اپنے کرپٹو کے اثاثہ جات پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ اس اقدام نے کرپٹو کے شوقین ایسے بہت سے افراد کو متوجہ کیا جو بالخصوص قرض لینے کے خواہاں نہیں تھے، تاہم اس فعال آمدنی کو کمانے کے لیے اپنی کرپٹو کو استعمال کرنا چاہتے تھے۔ 

Nexo کا اگلا ایکو سسٹم، کرپٹو سے متعلقہ ہر شئے کا ہمہ گیر حل ہے۔ نوآموز صارفین چند ہی کلکس میں اپنی پہلی کرپٹو خرید سکتے ہیں اور حاصل ہونے والی کمائی کو دوبارہ سے سرمایہ کاری میں لگاتے ہوئے اس پر روزمرہ کی بنیاد پر سود کمانے کا آغاز کر سکتے ہیں، جبکہ تجربہ کار صارفین اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لیے استعمال کرنے یا مزید کرپٹو میں دوبارہ سے سرمایہ کاری کرنے کے لیے نقد قرض لے سکتے ہیں۔ 


فوری کرپٹو کریڈٹ لائن

Nexo اپنے کلائنٹس کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک فوری کرپٹو کریڈٹ لائن کھول سکیں اور اپنے ہولڈ میں موجود کرپٹو کرنسی کا بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے نقد یا اسٹیبل کوائنز کو قرض میں لے سکیں۔ صارفین فوری منظوری کے ساتھ $50 سے $2M تک قرض لے سکتے ہیں، اور ماہانہ بنیادوں پر کسی قسم کی باز ادائیگیاں نہیں کی جاتیں، جبکہ فنڈز 24 گھنٹوں کے اندر دستیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ 40 سے زائد فیاٹ کرنسیز، اسٹیبل کوائنز (USDT یا USDC)، یا پھر کرپٹو اور فیاٹ کرنسیز، دونوں کے مجموعے کی صورت میں جزوی یا مکمل طور پر ادا کیا جا سکتا ہے۔


ایک فوری کرپٹو کریڈٹ لائن کو کھولنے کے لیے، صارفین کو بس اتنا کرنا ہو گا کہ باز ادائیگی کے لیے اپنے ہولڈ میں موجود کرپٹو کرنسی کو بطور سکیورٹی استعمال کرنا ہو گا۔ یہ انہیں اس قابل بنائے گا کہ زیادہ سے زیادہ 13.9% APR کو ادھار لے سکیں، جس کا دارومدار ان کے لایلٹی کے درجے اور NEXO ٹوکنز اور ان کے پورٹ فولیوز میں موجود دیگر کرپٹو ہولڈنگز کے بیچ کا تناسب ہے۔ اگر ضمانت کا کام کرنے والے ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مالیت مارکیٹ کے حالات کے سبب کم ہونے لگے اور قرض سے مالیت کا تناسب بڑھنے لگے، تو اس سلسلے میں Nexo نے ایک ایسا الگورتھم مختص کیا ہے جو فوری کرپٹو کریڈٹ لائنز سے باخبر رہنے اور بنا کسی رکاوٹ کے ان کی نظم کاری کرنے میں کلائنٹس کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ان میں قرض سے مالیت کے قابل قبول تناسب کی نظم کاری، اور خودکار طور پر باز ادائیگیوں کے لیے مارجن کالز، اور ضمانت کا خودکار ٹرانسفر شامل ہیں۔


NFT ادھار لینے کا ڈیسک

صارفین اپنے بیزار بندر اور CryptoPunks کے NFTs کے بدلے اسٹیبل کوائنز، ETH، اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیز بھی ادھار میں لے سکتے ہیں۔ Nexo کی کریڈٹ لائنز کی طرح، اس فوری لیکویڈیٹی کے لیے بھی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی فروخت درکار ہوتی ہے۔ صارفین اپنے NFTs کی مالیت سے 20% تک ادھار لے سکتے ہیں اور یا تو اس بوجھ کو خرچ کر سکتے ہیں یا پھر دوبارہ سے سرمایہ کاری میں لگا سکتے ہیں۔ Nexo کی OTC سروسز کے حصے کے طور پر، صارفین کے پاس اکاؤنٹ کا ایک وقف شدہ منیجر ہوتا ہے جو اس عمل کے دوران ان کی معاونت کر سکے۔


Nexo ایکسچینج

گزشتہ برسوں کے دوران، Nexo نے اپنا کرپٹو کرنسی ایکسچینج بھی قائم کر لیا ہے۔ یہ BTC اور ETH جیسے مقبول کوائنز، BNB، AVAX، اور NFT جیسے لیئر 1 پر مبنی ٹوکنز اور APE اور MANA جیسے میٹاورس کے ٹوکنز کی میزبانی کرتا ہے۔ Nexo ایکسچینج کے صارفین کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کرپٹو خرید سکتے ہیں اور 300 سے زائد کرپٹو کے جوڑوں کو براہ راست سواپ کر سکتے ہیں، جن میں 140 نایاب جوڑے بھی شامل ہیں۔ یہ ایکسچینج ایک سادہ سے 1.25x تا 3.00x لیوریج کے آپشن کا بھی حامل ہے۔ یہ Nexo بوسٹر کہلاتا ہے اور صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ کرپٹو سے تقویت یافتہ قرض کے ساتھ ٹرانزیکشن کی فنڈنگ کرتے ہوئے اپنی دیگر پسندیدہ کرپٹو کرنسیز بھی خرید سکیں۔


Nexo کارڈ

اپریل 2022 میں، Nexo نے باضابطہ طور پر اپنا کرپٹو کریڈٹ کارڈ لانچ کیا۔ یہ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ در حقیقت اپنی کرپٹو کو بیچے بغیر اس کی مالیت سے خرچہ کر سکیں۔ یہ باز ادائیگی کے لیے بطور سکیورٹی، کرپٹو کو استعمال کرتے ہوئے روزمرہ کی خریداریوں پر خودکار طور پر فیاٹ کو قرض میں لیتے ہوئے کام کرتا ہے۔

Nexo کارڈ ہر اس جگہ پر استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں Mastercard قبول کیا جاتا ہے۔ کارڈ کے مالکان ضمانت یافتہ کریڈٹ کی معاونت کے لیے بطور ضمانت اپنا Bitcoin، Ethereum، یا دیگر 40 کرپٹو کرنسیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ امر انہیں ہر خریداری پر ان کی کرپٹو کے بدلے فیاٹ فراہم کرتا ہے۔ وہ ہر خریداری یا بذریعہ ATM رقم نکلوانے پر انعامات بھی حاصل کر سکتے ہیں، جوکہ Bitcoin (0.5% تک کی واپسی) یا NEXO ٹوکنز (2% تک کی واپسی) کی صورت میں ادا کیے جائیں گے۔ Nexo کے لیے ماہانہ بنیاد پر کم سے کم باز ادائیگیاں درکار نہیں ہوتیں اور نہ ہی یہ ماہانہ، سالانہ، یا غیر فعال ہونے کی فیس وصول کرتا ہے۔


NEXO ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

2018 میں، Nexo نے سہولتی فیچرز کا حامل دنیا کا پہلا مطابقت پذیر، منافع جاتی ادائیگی پر مبنی، اثاثے سے تقویت یافتہ ٹوکن جاری اور تقسیم کیا۔ NEXO پر منافع جات سے لے کر روزمرہ کے سود تک کے ارتقاء کے بعد سے، ٹوکن نے Nexo کے صارفین کو ان کے پلیٹ فارم پر زیادہ سود کی شرح، ادھار لینے کی کم شرح، اور مفت رقم کو نکلوانے کی صورت میں افادیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ عین فوائد کا تعین وفاداری کے درجے پر مبنی پروگرام کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ درجات کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ NEXO ٹوکنز میں انفرادی پورٹ فولیو کا کتنے فیصد رکھا گیا ہے۔ مثلاً، اگر ایک Nexo صارف کے پاس اس کے NEXO کے ہولڈ میں اپنے پورٹ فولیو کا 10% موجود ہے، تو ان کا شمار پلاٹینم درجے میں ہو گا، جوکہ انہیں اکثر اثاثہ جات کے لیے 17% تک کے سود کی شرح اور ماہانہ مفت میں کرپٹو نکلوانے کی پانچ سرگرمیوں کے قابل بناتا ہے۔ مئی 2022 تک، پلیٹ فارم پر زیادہ سے زیادہ شرح سود AXS پر 36% رہی۔

گزشتہ دو سالوں سے، NEXO کے ٹوکنامکس کی مرمت کے حصے کے طور پر، کمپنی کھلی مارکیٹ سے اپنے مقامی ٹوکن کو دوبارہ خریدتی رہی ہے۔ اس نام نہاد واپس خریداری کے پروگرام کا مقصد ٹوکن کی لیکویڈیٹی کو بڑھانا ہے، جو قیمت کے اتار چڑھاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ 525 ملین NEXO ٹوکنز کی انتہائی حد کے ساتھ NEXO ٹوکن محدود فراہمی کا حامل ہے۔


Binance پر NEXO کیسے خریدا جائے؟ 

آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے NEXO ٹوکن (NEXO) خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] پر کلک کریں۔ شروع کرنے کے لیے آیا کلاسیک یا جدید ٹریڈنگ کے موڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ 

2. ٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے دیکھنے کے لیے تلاش کریں کے بار میں "NEXO" ٹائپ کریں۔ ہم  NEXO/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔ 

3. [Spot] باکس پر جائیں اور NEXO کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کا استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy NEXO] پر کلک کریں، اور خریدا گیا NEXO آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔


Nexo پر شروعات کس طرح سے کی جائے؟

Nexo پر اکاؤنٹ بنانا آسان ہے اور اس میں تقریباً 3 منٹ لگتے ہیں۔ آغاز کرنے کے لیے،  www.nexo.io پر بالائی دائیں کونے میں موجود بٹن پر کلک کریں۔

یہ آپ کو Nexo پلیٹ فارم پر لے جائے گا، جہاں آپ کو اپنے ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہو گا۔ توثیق کے بعد، آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کو پُر کرنے اور فوری KYC سے گزرنے کی ضرورت ہو گی۔



اختتامی خیالات

Nexo ایکو سسٹم کے ہمہ گیر حل کی سادگی کی وجہ سے اس کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ ان کی کمائی کی پراڈکٹ خود کار ہے اور اس میں کرپٹو سے تقویت یافتہ قرض لینا آسان ہے۔ NEXO ٹوکنز ہولڈ کرتے ہوئے، صارفین اپنے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور Nexo کارڈ کے اجراء کے ساتھ، Nexo کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہونے لگیں گے۔