TL;DR
MANTRA ایک عمودی طور پر ضم کردہ بلاک چین ایکو سسٹم ہے۔ MANTRA میں OMniverse DAO کا احاطہ کیا جاتا ہے؛ MANTRA نوڈز: بلاک چین کا انفراسٹرکچر بطور سروس کاروبار؛ MANTRA چین: کاسموس ایکو سسٹم کے متعدد اثاثہ جات کا پروٹوکول؛ اور MANTRA فنانس: ایک DeFi پلیٹ فارم جو TradFi کی دنیا میں DeFi کی رفتار اور شفافیت کو متعارف کرواتا ہے۔
تعارف
2020 میں آغاز شروع ہونے والا MANTRA، ایک عمودی طور پر ضم کردہ بلاک چین ایکو سسٹم ہے۔ سابقہ طور پر MANTRA DAO کے نام سے جانا جانے والا یہ ایکو سسٹم، کرپٹو ٹریڈنگ، فنڈ کی جمع کاری، اور اختراع کے حوالے سے ایک شفاف اور ایماندارانہ ساکھ کا حامل ہے، جو کہ اس کے اس ہدف کا ایک حصہ ہے کہ کرپٹو پر آغاز کو رازدارانہ، محفوظ اور سکیور بنایا جائے۔
OMniverse کیا ہے؟
MANTRA کے ری برانڈ ہونے کے ساتھ، MANTRA کے ہمہ گیر ایکو سسٹم کی صورت میں MANTRA کی از سر نو تشکیل بھی دیکھنے میں آئی، جسے بصورت دیگر OMniverse کہا جاتا ہے۔ OMniverse چار اسٹیکس پر مشتمل ہے جو ایسی پراڈکٹس اور سروسز کی وسیع اقسام کے حامل ہیں جن کی MANTRA ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، دونوں کو پیشکش کرتا ہے۔ ان چار اسٹیکس میں، MANTRA نوڈز، MANTRA چین، MANTRA فنانس اور MANTRA DAO شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک MANTRA کے ایکو سسٹم میں موجود اختراعی پراڈکٹس کے ایک مکمل سلسلے پر مشتمل ہے۔
MANTRA نوڈز
MANTRA نوڈز، عمودی طور پر ضم کردہ اسٹیک کا سنگ بنیاد ہے جو OMniverse کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ نوڈ آپریشنز کا بنیادی فنکشن، متعدد بلاک چینز پر منافع حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کرتے ہوئے کاروباروں کے لیے آمدن کے مواقع پیدا کرنا اور شیرپا کمیونٹی کی ہولڈنگز میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ توثیق کار نوڈز، MANTRA کے نئے اور ابھرتے ہوئے بلاک چین نیٹ ورکس پر موجودگی کو مستحکم بنانے اور ایک ایکو سسٹم کے طور پر اسے ایک وسیع تر ادارہ جاتی اسپیس بنانے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ یہ MANTRA کے متعدد چین پر مبنی DeFi ایکو سسٹم میں وسعت پیدا کرنے کے لیے نئے در بھی وا کرتے ہیں۔
MANTRA سروس کے طور پر انفراسٹرکچر (IaaS) کی پیشکش بھی کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے، کہ یہ اداروں اور افراد دونوں کے لیے توثیق کار کے نوڈ آپریشنز ترتیب دے سکتا ہے۔ MANTRA نوڈز کی سروس لائن میں نوڈ کا نظم، ریٹیل اسٹیکنگ (آف اور آن چین، دونوں)، ادارہ جاتی نوڈز، اور کلاؤڈ / وائٹ لیبل نوڈ کی تیاری اور تقرری شامل ہیں۔
MANTRA چین
MANTRA چین کاسموس ایکو سسٹم کے لیے ایک پروٹوکول ہے۔ یہ IBC ماڈیول کے ساتھ کاسموس میں موجود دیگر بلاک چینز کے ساتھ بھی باہم عمل کے قابل ہے، نیز، یہ ڈویلپر ٹولز فراہم کرتے ہوئے گیمز اور web3 ایپلیکیشنز سے لے کر محفوظ اور غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) تک کوئی بھی چیز بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ نیٹ ورک، EVM سے مطابقت پذیر بھی ہے، جو کاسموس اور Ethereum کے ایکو سسٹمز، دونوں کی لچک پذیری اور پائیداری کو ایک تعمیر دوست ماحول میں یکجا کرتا ہے۔
MANTRA چین، KYC اور AML کی تمام ضروریات کے لیے ایک طاقت ور غیر مرکزی شناخت (DID) کا ماڈیول بھی استعمال میں لاتا ہے۔ یہ ماڈیول ایسی پراڈکٹس کی تیاری کی سہولت کاری کرتا ہے جو بہتر فیچرز اور ایکو سسٹمز کو بروئے کار لاتی ہیں۔
MANTRA فنانس
MANTRA فنانس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بننا ہے جو کہ DeFi کی رفتار اور شفافیت کو TradFi کی قائم شدہ، تاہم مبہم دنیا میں متعارف کرواتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے صارفین کو ایک غیر تحویلی اور عوامی انداز سے ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ٹریڈ کرنے، انہیں جاری کرنے، اور کمانے کی اجازت دیتا ہے۔
MANTRA DAO
اپنے آغاز سے، MANTRA نے ہمیشہ ہر مرحلے پر اپنی کمیونٹی کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ہے، اور گورننس کا شفاف میکانزم وہ بنیاد ہے جو لوگوں کو یکجا کرتی ہے۔ OMniverse اور Sherpas کے باہر موجود وسیع تر کمیونٹی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، M DAO، دیگر پراجیکٹس اور ان کے متعدد پروٹوکولز میں اس نقطہ نظر اور اسٹرکچر کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ اسٹیک ایسی DAO سروسز کی پیشکش کرتا ہے جو فنانس سے لے کر HR مینیجمنٹ سمیت، DAO کے کئی کاروباری فنکشنز کی استعداد میں محفوظ انداز میں اضافہ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، بعض DAO کے سالوشنز میں خزانے کا نظم، DAO کا اجراء اور Launchpads، DAO کی گورننس اور گرانٹس، نیز DAO کی اسٹیکنگ اور DeFi شامل ہیں۔
DAO کی کچھ کامیاب شراکت داریوں میں HeliSwap، Hedera نیٹ ورک پر پہلا DEX اور DAO اور ZENSTAR شامل ہیں، جو کہ ایک مخصوص ڈھانچے پر مبنی پہلی مالیاتی مارکیٹ ہے، جو Polkadot پر Astar نیٹ ورک پر بنائی گئی ہے۔
OM ٹوکن
$OM OMniverse کا مقامی ٹوکن ہے اور اس میں متعدد سہولیات شامل ہیں بشمول:
گورننس: $OM کے اسٹیکرز پیشکشیں جاری کر سکتے ہیں، گورننس ووٹس میں شرکت کر سکتے ہیں، اور OMniverse میں موجود متعدد پراڈکٹس میں بہتریوں کی تجاویز دے سکتے ہیں۔
اسٹیکنگ: $OM کو بالواسطہ منافع حاصل کرنے کے لیے براہ راست MANTRA کی ویب ایپ یا Binance پر اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔
DAO ٹوکن پر رسائی/ ایئر ڈراپ کی مراعات: $OM اسٹیکرز کو نئے DOA ٹوکن کے اجراء نیز شریک DOA ٹوکن کے ایئر ڈراپس تک خصوصی رسائی حاصل ہوتی ہے۔
اب جبکہ آپ ان اہم اسٹیکس سے واقف ہیں جو MANTRA کو ایک ایکو سسٹم بناتے ہیں، لہٰذا آئیں دیکھتے ہیں کہ آپ Binance پر MANTRA کے ٹوکنز، یعنی $OM کیسے خرید سکتے ہیں۔
Binance پر $OM کیسے خریدا جائے
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔
2. ٓٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے تلاش بار میں "OM" ٹائپ کریں۔ ہم OM/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس پر جائیں اور $OM کی وہ تعداد درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy OM] پر کلک کریں، اور خریدا گیا $OM آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
Binance پر $OM کیسے اسٹیک کیا جائے؟
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اور پھر [Earn] - [Binance Earn] پر جائیں۔
2. اسٹیکنگ کی دستیاب مدت (30، 60 یا 90 دن) دیکھنے کے لیے تلاش بار میں "OM" ٹائپ کریں، اور [Stake Now] پر کلک کریں۔
4۔ OM کی وہ تعداد درج کریں جو آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں اور [confirm] پر کلک کریں۔
اختتامی خیالات
اگرچہ MANTRA کا مقصد اپنے صارفین کے لیے ایک سکیور، محفوظ اور ذاتی ایکو سسٹم تخلیق کرنا ہے، لہٰذا ہمیشہ یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کرپٹو انڈسٹری خطروں سے خالی نہیں۔ MANTRA کے انفراسٹرکچر سے واقفیت حاصل کرنا OMniverse میں فراہم کردہ سروسز کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔