TL;DR
Lisk ایک اوپن سورس بلاک چین ایپلیکیشن کا پلیٹ فارم ہے جو ڈویلپرز اور صارفین کے لیے Web3 تک رسائی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ استعمال کے لحاظ سے آسان ایک ایسی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کٹ (SDK) کی پیشکش کرتا ہے جو ڈویلپرز کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اس JavaScript کو استعمال کرتے ہوئے بلاک چین کی ایپلیکیشنز تیار کر سکیں، جو کہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پروگرامنگ کی زبانوں میں سے ایک ہے۔ حتمی طور پر Lisk کو ڈویلپرز کو اپنے نیٹ ورک میں سائیڈ چینز نصب کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ ان کی بلاک چین ایپلیکیشنز Lisk کے وسیع تر ایکو سسٹم کے ساتھ مربوط رہتے ہوئے توسیع کر سکیں۔
تعارف
بلاک چین ٹیکنالوجی کو Web3 کے عہد میں جن بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان میں سے ایک رسائی کی کمی ہے۔ مختلف بلاک چینز مختلف قسم کی پروگرامنگ کی زبانوں کو استعمال کرتی ہیں، جو ڈویلپرز کے لیے ایسی ایپلیکیشنز کو تیار کرنا مشکل بنا دیتا ہے کہ جنہیں متعدد پلیٹ فارمز پر لچک پذیری کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔
Lisk کیا ہے؟
Lisk ایک اوپن سورس، سطح 1 پر مشتمل بلاک چین کی ایپلیکیشن کا پلیٹ فارم ہے جس کا عزم پراجیکٹس کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ صارفین کو کرپٹو اور Web3 کی اسپیس میں شامل کر سکیں۔ اس کی استعمال کے لحاظ سے آسان SDK کے ذریعے، ڈویلپرز بآسانی بلاک چین کی قابلِ توسیع ایپلیکیشنز بنا سکتے ہیں۔ میٹاورس پراجیکٹس، DAOs، NFT مارکیٹ پلیسز، اور ان کی جانب سے تخلیق کردہ بہت سی دیگر ایپلیکیشنز اپنے صارفین کے لیے کم فیس پر تیز رفتار ٹرانزیکشنز کی پیشکش بھی کر سکتی ہیں۔
Lisk کیسے کام کرتا ہے؟
2016 میں Max Kordek اور Oliver Beddows نے Lisk کی بنیاد رکھی تھی۔ اس کا مقصد ڈویلپرز اور صارفین کے لیے Web3 کی رسائی کو بہتر بنانا تھا۔ Lisk کے بعض بنیادی فیچرز میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (DPoS)
Lisk بلاک چین کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک (DPoS) نامی معاہداتی الگورتھم کو استعمال کرتا ہے۔ DPoS کو مقبول پروف آف اسٹیک (PoS) میکانزم کا مزید موثر اور جمہوری ورژن خیال کیا جاتا ہے۔ یہ توثیق کاران کو ووٹنگ سسٹم کے ذریعے بلاک کی توثیق کو آؤٹ سورس کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Lisk بلاک چین پر، ووٹرز اپنے LSK ٹوکنز کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 10 ڈیلیگیٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں تاکہ ان کی جانب سے نیٹ ورک کو محفوظ بنایا جا سکے اور ان کے مابین LSK انعامات تقسیم کیے جا سکیں۔ عموماً، اس بات کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ زیادہ ووٹس حاصل کرنے والے ڈیلیگیٹر کو بعد والے بلاکس تیار کرنے کے لیے منتخب کیا جائے۔ چونکہ یہ عمل 100+ ڈیلیگیٹڈ توثیق کاران میں تقسیم کیا جاتا ہے، اس لیے Lisk کافی حد تک غیر مرکزی انداز میں کام کر سکتا ہے۔ یہ نیٹ ورک کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ وہ توسیع پذیری حاصل کر سکے اور اپنے فی سیکنڈ ٹرانزیکشن (TPS) کے ریٹ میں اضافہ کر سکے۔
The Lisk SDK
Lisk کا ایک منفرد فیچر JavaScript پر مبنی اس کی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کٹ ہے، جو دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پروگرامنگ زبانوں میں سے ایک ہے۔ بلاک چین کے مقبول نیٹ ورکس عام طور پر مختلف زبانوں پر انحصار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Bitcoin (BTC) C++ کو استعمال کرتا ہے، جبکہ Ethereum کو Solidity پر بنایا گیا ہے۔ جب تک کہ ڈویلپرز کو متعدد زبانوں پر مضبوط گرفت حاصل نہ ہو، ان کے لیے مختلف بلاک چینز کے ساتھ تعامل انجام دینا خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔
Lisk نے JavaScript پر ایک اوپن سورس اور ماڈیولر SDK کی صورت میں اس کا حل نکالا ہے تاکہ عالمی سطح پر مختلف قسم کے ڈویلپرز کے لیے بلاک چین اور Web3 کو قابل رسائی بنایا جا سکے۔ پروگرامنگ کی عام فہم زبان استعمال کرنے سے بلاک چین ایپلیکیشنز بنانے والے نئے لوگوں کے لیے رکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ نوآموز افراد بلاک چین سے متعلق مخصوص زبانیں سیکھنے میں وقت اور محنت لگائے بغیر، JavaScript اور TypeScript کو استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر تعمیر کا عمل شروع کر سکتے ہیں،۔
مزید برآں، ممکنہ Lisk پلیٹ فارم کے آغاز کے بعد، ڈویلپرز اسمارٹ معاہدہ جات کی بجائے سائیڈ چینز پر اپنی ایپلی کیشنز کو لاگو کرنے کے لیے Lisk کی SDK سے لیوریج حاصل کر سکیں گے۔ سائیڈ چینز کی باہمی عمل کی صلاحیت توسیع پذیری کو بہتر بنائے گی اور ٹرانزیکشن کی فیس کو کم سے کم رکھے گی۔ Lisk کی SDK سے اس چیز کی توقع بھی کی جا رہی ہے کہ یہ NFTs، P2P، اور پروف آف اتھارٹی (PoA) کے ماڈیولز کی ڈویلپمنٹ میں معاونت کرے گی۔
قابلِ توسیع سائیڈ چینز
Lisk اپنے نیٹ ورک پر اپیلیکیشنز کے لحاظ سے مخصوص تمام بلاک چینز میں باہمی عمل کی صلاحیت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے، Lisk پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے، جو ڈویلپرز کو اس قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ سائیڈ چینز پر مزید خود مختاری اور لچک پذیری کے ساتھ قابلِ توسیع ایپلیکیشنز بنا سکیں۔ سائیڈ چینز ایسی علیحدہ بلاک چینز ہوتی ہیں جو مرکزی چین سے مربوط ہوتی ہیں۔ Lisk پر، ڈویلپرز اپنی بلاک چین ایپلیکیشنز میں توسیع اور ٹرانزیکشن کی کم فیس اور زیادہ TPS کی پیشکش کرنے کے لیے اپنی ذاتی سائیڈ چینز کو نصب کر سکیں گے۔ سائیڈ چینز، کراس چین پیغامات کے ذریعے براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ مواصلت انجام دیں گی۔ اس امر کی توقع کی جا رہی ہے کہ باہمی عمل کی اس صلاحیت کے ذریعے، سائیڈ چینز اور مرکزی Lisk پر مبنی بلاک چین کے مابین ہموار اثاثہ جاتی ایکسچینج کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
Lisk کی ٹیم، سطح-1 پر مبنی دیگر بلاک چینز اور پروٹوکولز، جیسے کہ Ethereum (ETH)، Polkadot (DOT)، اور Cosmos (ATOM) کو باہمی عمل کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنے ایکو سسٹم کی توسیع پر کام کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین Lisk برجز کے ذریعے باہم مربوط کردہ ایپس کے ترقی پذیر ایکو سسٹم سے مستفید ہو سکیں۔
LSK کیا ہے؟
Lisk (LSK) Lisk کی مقامی کرپٹو کرنسی اور سہولتی ٹوکن ہے۔ یہ نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے اور ڈیلیگیٹرز کو انعام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ LSK کے ہولڈرز DPoS کے ذریعے Lisk نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اس ٹوکن کو استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ ووٹ دینے یا ڈیلیگیٹ کرنے کے لیے اپنے LSK ٹوکنز کو Lisk ڈیسک ٹاپ والیٹ میں اسٹیک کر سکتے ہیں، اور یہ ٹوکنز اس وقت تک لاک شدہ رہیں گے جب تک کہ صارف ان میں سے کوئی بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔
Lisk نیٹ ورک کی جانب سے دیگر بلاک چینز کے ساتھ باہمی عمل کے ساتھ، استعمال کی صورتوں میں اضافہ ہونے پر LSK کی سہولت میں اضافہ متوقع ہے۔ مثال کے طور پر، LSK کو بلاک چین ایپلیکیشنز کو رجسٹر کرنے یا مختلف ایپلیکیشنز کے مابین پیغامات ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
Binance پر LSK کس طرح خریدا جائے؟
آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے Lisk ٹوکن (LSK) کو خرید سکتے ہیں۔
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔
2. دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے "LSK" کو تلاش کریں۔ ہم LSK/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس پر جائیں اور خریدی جانے والی LSK کی رقم کا اندراج کریں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر کا استعمال کریں گے۔ [Buy LSK] پر کلک کریں اور خریدے گئے ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
اختتامی خیالات
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایک بڑے پیمانے پر Web3 کی مقبولیت کے لیے درکار کلیدی اجزاء میں سے ایک یہ ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی کو مزید وسیع پیمانے پر قابل رسائی بنایا جائے۔ Lisk جیسے پراجیکٹس کے ساتھ، مزید ڈویلپرز کوڈنگ کی ایسی زبانوں کا استعمال کرتے ہوئے بآسانی بلاک چین کی ایپلیکیشنز تیار کر سکتے ہیں جن سے وہ پہلے سے ہی واقف ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ، صارفین کم فیس پر تیز رفتار ٹرانزیکشنز کے ساتھ باہم مربوط کردہ ایپلیکیشنز کے ترقی پذیر ایکو سسٹم سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔