کرپٹو ایئر ڈراپ کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو ایئر ڈراپ کیا ہوتی ہے؟

کرپٹو ایئر ڈراپ کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Feb 11, 2022اپڈیٹ کردہ May 31, 2023
8m

TL؛DR

کرپٹو ایئر ڈراپ اسٹارٹ اپس کی جانب سے اختیار کردہ اپنے پراجیکٹ اور ان کے نئے ٹوکن کی تشہیر کے لیے ایک مارکیٹنگ حکمت عملی ہوتی ہے۔ اس میں موجودہ یا ممکنہ صارفین کو ان کی مقامی کرپٹو کرنسی کو مفت میں تقسیم کرنا شامل ہوتا ہے۔ بعض اوقات، صارفین کو دعویٰ کرنے سے پہلے پراجیکٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فالو کرنے اور ان کی پوسٹس شیئر کرنے جیسی آسان تشہیری سرگرمیوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایئر ڈراپس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، اور ہر کرپٹو پراجیکٹ کے اپنے ذاتی تقاضے ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر ایئر ڈراپس کا ہدف یکساں ہوتا ہے: پراجیکٹ سے متعلق آگاہی اور مجموعی دلچسپی کو فروغ دینا۔ ان میں سے کچھ کو صارفین کے والیٹس میں براہ راست انجام دیا جاتا ہے، جبکہ دیگر دستی طور پر دعویٰ کا تقاضا کرتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی والیٹ کا حامل کوئی بھی فرد ایک ایئر ڈراپ کو وصول کر سکتا ہے یا اس کا دعویٰ کر سکتا ہے، لیکن آپ کو جعلسازوں کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہیئے۔ دھوکہ دہی پر مبنی کئی ایسے ایئر ڈراپس موجود ہیں جو آپ کی جانب سے مفت ٹوکنز کے دعوے یا ٹرانسفر پر آپ کے والیٹ فنڈز چرا سکتے ہیں۔ ایئر ڈراپ کا دعویٰ کرنے سے پہلے پراجیکٹ کی قانونی حیثیت کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ جب یہ آپ سے کسی ایئر ڈراپ ویب سائٹ کے ساتھ اپنے والیٹ کو مربوط کرنے کا تقاضا کرے تو آپ کو خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے


تعارف

نئے کوائنز کی ہمیشہ سے بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے، کرپٹو سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کے لیے تمام نئے پراجیکٹس پر نظر رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لیے، بعض کرپٹو پراجیکٹس امتیازی حیثیت کو برقرار رکھنے اور آگاہی کو فروغ دینے کے ذریعے کے طور پر ایئر ڈراپس کی پیشکش کرتے ہیں۔ اگرچہ ہر کوئی مفت کرپٹو پسند کرتا ہے، لیکن ایئر ڈراپس ہمیشہ قانونی نہیں ہوتے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں اور آپ ایئر ڈراپ کی جعلسازیوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔


کرپٹو ایئر ڈراپ کیا ہوتی ہے؟

کرپٹو ایئر ڈراپ سے مراد اثاثوں کو کسی کرپٹو پراجیکٹ سے متعدد والیٹس میں ٹرانسفر کرنا ہے۔ اس کا مقصد پراجیکٹ سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے موجودہ یا نئے صارفین میں کوائنز یا ٹوکنزکی تقسیم کار ہے۔ یہ ٹوکنز مفت تقسیم کیے جاتے ہیں، لیکن کچھ ایئر ڈراپس دعوے سے قبل صارفین سے مخصوص ٹاسکس کو انجام دینے کا تقاضا کرتے ہیں۔ کرپٹو ایئر ڈراپس 2017 کے ابتدائی کوائن آفر (ICO) کے عروج کے دوران مقبول ہوئے، لیکن آج بھی کئی کرپٹو پراجیکٹس ان کو مارکیٹنگ حکمت عملی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔


کرپٹو ایئر ڈراپس کیسے کام کرتے ہیں؟

کرپٹو ایئر ڈراپس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، لیکن یہ عام طور پر کرپٹو کرنسی کی اس معمولی سی رقم پر مبنی ہوتے ہیں جسے متعدد والیٹس (عموماً Ethereum یا Binance اسمارٹ چین پر) میں تقسیم کرنا ہوتا ہے۔ اگرچہ زیادہ عام تو نہیں، لیکن ایسے پراجیکٹس بھی موجود ہیں جو باقاعدہ کرپٹو کی بجائے NFTs تقسیم کرتے ہیں۔

بعض پراجیکٹس کسی چیز کا مطالبہ کیے بغیر یہ تقسیم کریں گے، جبکہ دیگر دعوے سے پہلے آپ سے مخصوص ٹاسکس کو انجام دینے کا مطالبہ کریں گے۔ عام طور پر ان ٹاسکس میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس فالو کرنا، نیوز لیٹر سبسکرائب کرنا، یا اپنے والیٹ میں کوائنز کی کم از کم تعداد ہولڈ کرنا شامل ہوتا ہے۔ تاہم، آپ کو ہمیشہ ایئر ڈراپ کردہ ٹوکنزکو حاصل کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی۔

بعض صورتوں میں، ایئر ڈراپس صرف ان والیٹس کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے ایک خاص تاریخ سے پہلے پراجیکٹ پلیٹ فارم کے ساتھ تعامل انجام دیا ہو۔ 1INCH اور Uniswap مقبول مثالیں ہیں جنہوں نے ابتدا میں اپنانے والے افراد کی معاونت کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا۔ لیکن عمومی ایئر ڈراپس کے برعکس، وہ ہزاروں ڈالرز کی مالیت کے حامل تھے۔


کرپٹو پراجیکٹس ایئر ڈراپس کو کیوں انجام دیتے ہیں؟

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، بلاک چین پراجیکٹس وسیع پیمانے پر قبولیت کو حاصل کرنے اور اپنا نیٹ ورک بڑھانے کی کوشش میں مفت ٹوکنز کو تقسیم کرتے ہیں۔ ہولڈرز کی نسبتاً بڑی تعداد کو عموماً مثبت میٹرک تصور کیا جاتا ہے، جو کہ ٹوکن کی ملکیت کے اعتبار سے پراجیکٹ کو زیادہ غیر مرکزی بھی بناتا ہے۔ کرپٹو ایئر ڈراپس وصول کنندگان کو پراجیکٹ کا استعمال کرنے اور اس کی تشہیر کرنے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔ یہ چیز کرپٹو ایکسچینجز پر پراجیکٹ کی فہرست سازی سے پہلے ابتدائی صارفی بیس کی تشکیل میں مدد کر سکتی ہے۔

دوسری جانب، ایئر ڈراپس بڑھوتری کا غلط تاثر بھی دے سکتے ہیں۔ لہٰذا، قبولیت کی پڑتال کے وقت دیگر عوامل پر توجہ دینا ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر سینکڑوں ہزاروں ایڈریسز کسی خاص ٹوکن کو ہولڈ کر رہے ہیں، لیکن کوئی بھی در اصل اسے استعمال نہیں کر رہا، تو اس کا مطلب ہے کہ پراجیکٹ یا تو جعلی ہے یا پھر کمیونٹی کی توجہ کو حاصل کرنے میں یکسر ناکام ہو گیا ہے۔


کیا کرپٹو ایئر ڈراپ اور ICO ایک ہی چیز ہوتے ہیں؟

کرپٹو ایئر ڈراپس اور ICOs مختلف تصوارت ہیں، اگرچہ یہ دونوں نئے کرپٹو کرنسی پراجیکٹس پر مبنی ہوتے ہیں۔ گوکہ ایئر ڈراپس شرکاء سے کسی سرمایہ کاری کا مطالبہ نہیں کرتے، لیکن ICO کراؤڈ فنڈنگ کا ایک طریقہ ہے۔

ICO میں، پراجیکٹ کی ٹیم سرمایہ کاروں سے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے ٹوکن کی فروخت کو انجام دیتی ہے۔ ICOs 2014 میں مقبول ہونا شروع ہوئے، جب Ethereum نے اپنی ڈیویلپمنٹ میں معاونت کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کے ایونٹ کو انجام دیا۔ 2017 میں، کرپٹو اسپیس میں ICO کو عروج حاصل ہوا، جس میں سینکڑوں پراجیکٹس نے یہ طریقہ کار اختیار کیا۔ اگر آپ ICOs کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں، تو ICO(ابتدائی کوائن کی آفر) کیا ہے؟ کو ملاحظہ کریں۔


ایئر ڈراپ کی اقسام

جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں، کرپٹو کرنسی کے ایئر ڈراپ انجام دینے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ متعدد والیٹس میں بآسانی کرپٹو کو ٹرانسفر کرنے والے معیاری ایئر ڈراپ کے علاوہ، ہمارے پاس کچھ دیگر اقسام بھی ہیں۔ عمومی مثالوں کے اندر انعامی، خصوصی، اور ہولڈر ایئر ڈراپس شامل ہیں۔


انعامی ایئر ڈراپ

ایک انعامی ایئر ڈراپ صارفین سے پراجیکٹ کے متعلق کسی پوسٹ کو Twitter پر شیئر کرنے، پراجیکٹ کے آفیشل Telegram پر شامل ہونے، یا Instagram پر کسی پوسٹ کو تخلیق کرنے اور اس پر چند دوستوں کو ٹیگ کرنے، کی طرح کے مخصوص ٹاسکس کو مکمل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انعامی ایئر ڈراپ کا دعویٰ کرنے کے لیے، آپ سے اپنے والیٹ ایڈریس کے ساتھ ایک فارم کو پُر کرنے اور اس بات کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا کہ آپ نے ٹاسکس کو مکمل کر لیا ہے۔


خصوصی ایئر ڈراپ

خصوصی ایئر ڈراپس صرف مخصوص والیٹس پر کرپٹو کوبھیجتا ہے۔ عام طور پر، وصول کنندگان پراجیکٹ کے حوالے سے فعال کمیونٹی کے ممبر ہونے یا پراجیکٹ کے ابتدائی معاون ہونے جیسے امور پر مشتمل خاص تاریخ رکھتے ہیں۔

ستمبر 2020 میں، غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) Uniswap نے ہر اس والیٹ میں 400 UNI ایئر ڈراپ کیے جو ایک مخصوص تاریخ سے قبل ان کے پروٹوکول کے ساتھ تعامل کر چکے تھے۔ گورننس ٹوکن ہولڈرز کو مستقبل میں پراجیکٹ ڈیویلپمںٹ سے متعلق فیصلوں پر ووٹ دینے کا حق فراہم کرتا ہے۔

 

ہولڈر ایئر ڈراپ

ہولڈر ایئر ڈراپس ان افراد میں مفت ٹوکنز تقسیم کرتے ہیں جو اپنے والیٹ میں ڈیجیٹل کرنسیز کی مخصوص رقم ہولڈ کرتے ہیں۔ پراجیکٹ ٹیم کسی مخصوص تاریخ اور وقت پر صارفین کی کرپٹو ہولڈنگز کا اسنیپ شاٹ لیتی ہے۔ اگر والیٹ بیلنس کم از کم تقاضے کو پورا کرے، تو وصول کنندگان اسنیپ شاٹ کے وقت اپنی ہولڈنگز کے اعتبار سے مفت ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

بہت سے نئے پراجیکٹس bitcoin (BTC)، ether (ETH)، یا BSC والیٹ ہولڈرز میں ٹوکنز ایئر ڈراپ کرتے ہیں، کیونکہ اسپیس میں وہ سب سے وسیع کمیونٹیز کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، 2016 میں Stellar Lumens (XLM) نے BTC ہولڈرز میں 3 بلین XLM ایئر ڈراپ کیے، اور یہ ایئر ڈراپ صرف Bitcoin نیٹ ورک صارفین کے لیے مخصوص تھا۔


ایئر ڈراپ کا دعویٰ کیسے کریں؟

جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، اس کا طریقہ ہر پراجیکٹ کے لحاظ سے مختلف ہو گا۔ لیکن ایئر ڈراپ کا دعویٰ کرنے کے لیے آپ کو جو اہم ترین درکار ہے وہ ایک کرپٹو کرنسی والیٹ ہے۔ MetaMask ایک مقبول اور استعمال میں آسان کرپٹو والیٹ ہے۔ اس کے بعد، آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے والیٹ کو مفت ٹوکنز وصول ہوئے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا، تو آپ کو ایئر ڈراپ کا دعویٰ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر کسی ویب سائٹ سے تعامل کرنا پڑے گا۔


ایئر ڈراپ جعلسازیوں سے کیسے بچیں؟

اس بات کا تعین کرنا مشکل ہو سکتا ہے کہ آیا کوئی ایئر ڈراپ قانونی ہے یا جعلی ہے۔ کسی بھی ایئر ڈراپ کے لیے سائن اپ کرنے سے پہلے آپ کو ہمیشہ DYOR کر لینا چاہیئے، بالخصوص جب آپ کو اپنا والیٹ کسی ویب سائٹ سے مربوط کرنے کی ضرورت ہو۔ بعض اوقات، جعلساز افراد متعدد والیٹس میں ٹوکنز کو ایئر ڈراپ کریں گے، لیکن جب آپ ان ٹوکنز کو کسی کرپٹو ایکسچینج یا کسی دوسرے والیٹ پر ٹرانسفر کرنے کی کوشش کریں گے، تو آپ کو اپنا والیٹ خالی ملے گا۔

دیگر صورتوں میں، جعلساز افراد ایک جعلی ایئر ڈراپ کا اعلان کریں گے جو آپ کو کسی فشنگ ویب سائٹ پر لے جائے گا۔ وہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ سے اپنا والیٹ مربوط کرنے کا جھانسہ دیں گے جو بالکل اصل ویب سائٹ جیسی دکھائی دیتی ہے۔ جیسے ہی آپ اپنے والیٹ کو مربوط کریں گے اور ٹرانزیکشن سائن کریں گے، آپ کے والیٹ سے دیگر ٹوکنز نکال لیے جائیں گے۔ عام طور پر ایسا Twitter اور Telegram کے ایسے جعلی اکاؤنٹس کے ساتھ ہوتا ہے جو آفیشل اکاؤنٹس سے بہت حد تک مماثل نظر آتے ہیں۔

ایئر ڈراپ کی بعض جعلسازیوں میں آپ سے کسی نامعلوم والیٹ ایڈریس پر کرپٹو کو بھیجنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاکہ بدلے میں آپ کے مفت ٹوکنز ان لاک کیے جا سکیں۔ قانونی ایئر ڈراپس آپ سے کبھی بھی فنڈز یا سیڈ کی عبارت کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ ایئر ڈراپ ای میلز یا براہ راست پیغامات کے حوالے سے محتاط رہیں۔

جعلسازی سے بچنے کے لیے، پراجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز دیکھنا یقینی بنائیں۔ آفیشل لنکس بک مارک کر لیں اور دوبارہ چیک کریں کہ آیا وہ واقعی کوئی ایئر ڈراپ ایونٹ کر رہے ہیں۔ اگر آپ پراجیکٹ کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے، تو آپ کو یہ جاننے کے لیے کچھ اضافی تحقیق کر لینی چاہیئے کہ کرپٹو کمیونٹی اس حوالے سے کیا کہہ رہی ہے۔ اگر آپ خاطر خواہ معلومات کو تلاش نہیں کر پاتے، تو ایئر ڈراپ نظر انداز کر دینا ہی بہتر ہے۔ 

اضافی حفاظت کے لیے، آپ صرف ایئر ڈراپس کو وصول کرنے کے لیے ایک نیا والیٹ اور نیا ای میل ایڈریس سیٹ کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ آپ کے ذاتی والیٹ میں موجود فنڈز ایئر ڈراپ سے متعلقہ فشنگ کی کوششوں سے محفوظ ہیں۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ، اپنی نجی کلیدیں کبھی بھی کسی سے شیئر مت کریں۔


اختتامی خیالات

کرپٹو ایئر ڈراپس کرپٹو کے پراجیکٹس کو کرپٹو اسپیس میں امتیازی حیثیت اور توجہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ کرپٹو کے پُر جوش شائقین کے لیے آنے والے ٹوکنز کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو بڑھانے کا ایک اچھا طریقہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، قانونی ایئر ڈراپس کے مقابلے میں جعلی ایئر ڈراپس کی تعداد زیادہ ہے، لہٰذا محتاط رہیں اور حصہ لینے سے پہلے بذات خود تحقیق کرنے کو یقینی بنائیں۔