شراکت داری
یونیورسٹیز اور کالجز
Binance کے اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل ہوں
Binance کے اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل ہوں
Binance اکاڈیمی، بلاک چین ٹیکنالوجی کے بارے میں مفت اور مقامی معلومات فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد، دنیا کو بلاک چین اور Web3 کے مواقع سے روشناس کروانا ہے۔
اپنے اسکول میں کرپٹو کی مقبولیت اور معلومات کو پھیلانے کے لیے Binance کے اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل ہوں!
آج ہی Web3 کی معلومات کے ساتھ کرپٹو کا مستقبل بنائیں
اسٹوڈنٹ ایمبیسیڈر کو ملنے والی مراعات
ایونٹس پر خصوصی دعوت
نیٹ ورکنگ اور رہنمائی
خصوصی SWAG اور تجارتی اشیاء
انٹرنشپ اور ملازمتی مواقع
Web3 کی تربیت اور سرٹیفکیٹس
آپ کو کیوں اپلائی کرنا چاہیئے؟
فرق پیدا کریں
کرپٹو کے حوالے سے ہر چیز کے لیے اپنے کیمپس کے چیمپئن بن جائیں۔ دوسرے ایسے طلباء سے ملاقات کریں جو آپ ہی کی طرح بلاک چین اور Web3 کا شوق رکھتے ہیں، اور اپنے تمام ساتھیوں تک ٹیکنالوجی سے متعلقہ معلومات پھیلانے میں مدد کریں۔
مستقبل میں پیشہ ورانہ مواقع
یہ پروگرام، کسی بھی ریزیومے میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہو گا۔ Web3 کے سرخیل کی حیثیت سے اپنی مہارتیں بڑھائیں اور اپنی ساکھ بنائیں۔ تربیت و اسناد، ورچوئل ایونٹس کے لیے معاونت، اور ماہرین و رہنماؤں تک منفرد رسائی کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کریں۔
رہنمائی کا تجربہ
اپنی مقامی تکنیکی کمیونٹی کے رہنما بنیں اور کیمپس میں موجود اپنے ساتھیوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ Web3 کے ایونٹس کی میزبانی کریں، دوسرے طلباء کو رہنمائی فراہم کریں اور Web3 کے کاروبار اور ممکنہ اسپانسرشپس سے آگاہی حاصل کریں۔
Web3 کے طلباء کو معلومات فراہم کرنے، مشغول رکھنے اور بااختیار بنانے کی ایک مشترکہ کاوش