ہوم
لغت
سوشل بحالی کا والیٹ

سوشل بحالی کا والیٹ

جدید

سوشل بحالی کے والیٹ سے کیا مراد ہے؟

سوشل بحالی کا والیٹ، جسے سوشل کلید کی بحالی کا والیٹ بھی کہا جاتا ہے، کرپٹو والیٹ کی ایک ایسی قسم ہے جس میں با اعتماد افراد کے ایک سوشل نیٹ ورک کے ذریعے والیٹ تک رسائی کو بحال کرنے کا میکانزم شامل ہے۔ ذاتی تحویل پر مبنی کرپٹو والیٹس اس حکمت عملی کے استعمال سے والیٹ کے مالکان کو سکیورٹی کی اضافی سطح اور آسان استعمال کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔

ایک روایتی والیٹ میں، اگر صارفین اپنی نجی کلید کھو دیں، یا اپنا پاس ورڈ بھول جائیں، تو ممکن ہے کہ وہ مستقل طور پر اپنے فنڈز تک رسائی سے محروم ہو جائیں۔ تاہم، ایک سوشل بحالی کے والیٹ کے ذریعے، صارف ایک ایسا نیٹ ورک تخلیق کر لیتا ہے جس میں موجود با اعتماد روابط گمشدہ کلید یا پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں مجموعی طور پر والیٹ تک رسائی واپس حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

سوشل بحالی کے والیٹس کیسے کام کرتے ہیں؟

سوشل بحالی کے والیٹس کی کارکردگی اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ ہر با اعتماد رابطے کے پاس ایک بحالی کی کلید یا وہ منفرد معلومات موجود ہوں جو والیٹ تک رسائی کو بحال کرنے کے لیے درکار ہیں۔ ضرورت کے وقت، صارف کی جانب سے بحالی کے عمل کے آغاز پر با اعتماد روابط باہم عمل کاری کے ذریعے ضروری اسناد کو دوبارہ تخلیق کرتے ہیں، جس کے ذریعے صارف دوبارہ سے اپنے والیٹ اور فنڈز پر اختیار حاصل کر سکتا ہے۔ 

سوشل بحالی کے والیٹ کی مثال

مثال کے طور پر Alice کے پاس اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کے لیے ایک سوشل بحالی کا والیٹ موجود ہے۔ وہ اپنے والیٹ کو تین با اعتماد روابط کے ساتھ سیٹ اپ کرتی ہے: Bob، Carol، اور Dave۔ ہر رابطے کو کچھ منفرد معلومات دی جاتی ہیں، جنہیں یکجا کرنے سے Alice کے والیٹ تک رسائی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

ایک روز، Alice غلطی سے اپنی نجی کلید کھو دینے کے باعث اپنے والیٹ تک رسائی سے محروم ہو جاتی ہے۔ وہ اپنے با اعتماد روابط سے رابطہ کرتی ہے اور بحالی کے عمل کا آغاز کرتی ہے۔ Bob، Carol، اور Dave، ہر ایک اپنے پاس موجود متعلقہ معلومات کے حصے فراہم کرتے ہیں، تاکہ Alice کی نجی کلید واپس حاصل کی جا سکے۔ معلومات کے تینوں حصے جمع ہو جانے پر، تو Alice ان کے استعمال سے اپنے والیٹ اور فنڈز تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ 

اس مثال میں، سوشل بحالی کا والیٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ Alice نجی کلید کھو دینے کی صورت میں مستقلاً اپنے فنڈز تک رسائی سے محروم نہ ہو جائے۔ وہ اپنے والیٹ کی بحالی اور اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈنگز کا نظم جاری رکھنے کے لیے اپنے با اعتماد روابط کی مجموعی معلومات پر انحصار کر سکتی ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
متعلقہ لُغات
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں