ہوم
لغت
B ٹوکنز

B ٹوکنز

جدید
B ٹوکنز مکمل طور پر ضمانت یافتہ نمائندہ ٹوکنز کی رینج کے لیے Binance کا آفیشل نام ہیں۔ ہر B ٹوکن ایک مختلف بلاک چین پہ اصل اثاثے کا قابلِ نقل و حمل ورژن پیش کرتا ہے۔ آئیں ایک فوری مثال پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ 
تصور کریں کہ آپ Ethereum پر ETH کو ہولڈ کرتے ہیں لیکن BNB اسمارٹ چین (BSC) پر اسٹیکنگ سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے ETH کو اس کی موجودہ ERC-20 شکل میں اسٹیک نہیں کر سکتے، اس لیے آپ کو اسے ایک مطابقت پذیر ٹوکن معیار کے ساتھ BSC سے برج کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو اپنے ETH کو ریپ کرنا ہو گا اور، اس کے عوض، ایسا BEP-2 یا BEP-20 ETH B ٹوکن موصول کرنا ہو گا جو BSC سے مطابقت پذیر ہو۔  

Binance آپ کے ETH کو لے کر اور اس کو محفوظ طریقے سے بطور ضمانت ہولڈ کر کے ایسا کرتا ہے۔ آپ کا B ٹوکن ETH کی فراہم کردہ رقم کے ساتھ 1:1 تناسب سے منٹ کیا جاتا ہے، اور آپ اپنی منشاء کے مطابق کسی بھی وقت بنیادی ضمانت کے بدلے اپنے B ٹوکن کو واپس سواپ کر سکتے ہیں۔ یہ میکانزم اپنی بنیادی ETH ضمانت کی سمت میں B ٹوکن کے لیے مستحکم پیگ کردہ قیمت کو برقرار رکھتا ہے۔

یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ B ٹوکنز ہمیشہ مکمل طور پر ضمانت یافتہ ہوتے ہیں۔ آپ ہمارے B ٹوکنز کے ضمانتی والیٹس کی موجودہ صورتِ حال دیکھنے کے لیے ہمارا B ٹوکنز کے لیے ضمانت کے ثبوت کا صفحہ دیکھ سکتے ہیں۔ نمائندہ ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟ ٹوکن نمائندگی کے کام کرنے کے طریقے کے متعلق مزید معلومات کے لیے ہمارا Binance اکیڈمی کا آرٹیکل ملاحظہ کریں۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں