رواں کردہ XRP (wXRP) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
رواں کردہ XRP (wXRP) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

رواں کردہ XRP (wXRP) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 14, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 14, 2022
5m

TL؛DR

رواں کردہ XRP، XRP سے پیگ کردہ ایسا ٹوکن ہوتا ہے جسے XRP لیجر کے علاوہ دیگر بلاک چینز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رواں کردہ اثاثہ 1:1 کے حساب سے ایسے محافظ کے پاس محفوظ XRP کے ساتھ ایکسچینج کیا جا سکتا ہے جو XRP کو رواں کرنے اور رواں شدہ XRP کو غیر رواں کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہو۔ 

بیک وقت خرید و فروخت کی وجہ سے رواں کردہ XRP کی قیمت XRP کے ساتھ پیگ شدہ ہوتی ہے۔ جب رواں شدہ XRP کی قیمت نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، تو ٹریڈرز نسبتاً سستے XRP کو رواں کر دیتے ہیں اور اس کے بعد wXRP کو بیچ دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔ جب رواں کردہ XRP کی قیمت کم ہوتی ہے، تو ٹریڈرز wXRP کو خریدتے ہیں اور اسے غیر رواں کرتے ہیں اور wXRP کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے، XRP کو بیچ دیتے ہیں۔ یہ چیز دو ٹوکنز کے درمیان ایک مستحکم پیگ تخلیق کرتی ہے۔

XRP رواں کرنے کا عمل آپ کو ایک مختلف بلاک چین کا DApp ایکو سسٹم استعمال کرنے اور اس چین پر اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Wrapped.com کے ERC-20 رواں کردہ XRP (wXRP) کو Binance کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔ wXRP کے ذخیرہ جات کا نظم لائسنس یافتہ محافظ Hex Trust کے ذریعے کیا جاتا ہے، اور آپ Wrapped کے ساتھ اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کرتے ہوئے wXRP کو رواں کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ آپ اسے Uniswap اور Sushiswap جیسے پلیٹ فارمز پر ٹوکن کے جوڑے کی شکل میں فراہم کرتے ہوئے wXRP کو لیکویڈیٹی پولز میں اسٹیک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔


تعارف

روایتی کرپٹو کرنسی کا پورٹ فولیو متعدد بلاک چینز پر کوائنز اور ٹوکنز کا حامل ہونے کا امکان رکھتا ہے۔ تاہم، ان تمام اثاثوں کی نظم کاری اور سرمایہ کاری مشکل ہو سکتی ہے، بالخصوص جب بلاک چینز باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کے حامل نہ ہوں۔ ایک چین سے دوسرے پر کوائنز کو ملانے کے لیے رواں کردہ ٹوکنز کو استعمال کرنا اس مسئلے پر قابو پانے کا ایک طریقہ ہے۔ اگرچہ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) کے رواں کردہ ورژنز غیر مرکزی فنانس (DeFi) پر پہلے ہی معروف چیزیں ہیں، لیکن اب ہمارے پاس کام کرنے کے لیے ایک نیا رواں کردہ اثاثہ ہے: رواں کردہ XRP (wXRP)۔


رواں کردہ XRP کیا ہوتا ہے؟

XRP کو رواں کرنے کا عمل آپ کو اس کے مقامی XRP لیجر کے علاوہ دیگر بلاک چینز پر XRP استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، Ethereum پر رواں کردہ XRP آپ کو Ethereum کی DApps اور والیٹس پر wXRP کو ٹرانسفر، اسٹیک، اور ایکسچینج کرنے کے قابل بنائے گا۔ 
ہر رواں کردہ ٹوکن کو اصل XRP پر 1:1 کے تناسب سے رواں اور تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ رواں کردہ ٹوکن XRP کی قیمت سے بھی پیگ کردہ ہوتا ہے اور اس کی قیمت میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹوکن کی علامت wXRP سے خاص طور پر مراد Ethereum پر Wrapped کے ذریعے تخلیق کردہ رواں کردہ XRP ہوتی ہے۔ XRP کو متبادل رواں کرنے کے فراہم کنندگان کے ذریعے دیگر بلاک چینز پر بھی رواں کیا جا سکتا ہے۔


رواں کردہ XRP کیسے کام کرتا ہے؟

XRP کے ساتھ اپنا پیگ برقرار رکھنے کے لیے، ہر رواں کردہ XRP ذخیرہ جات میں ایک ہی XRP سے حمایت یافتہ ہوتا ہے۔ جب صارفین اپنے XRP کو رواں کرتے ہیں، تو وہ عام طور پر اپنے کوائنز کو ایسے اسمارٹ معاہدے میں بھیجتے ہیں جو رواں کردہ ٹوکنز فراہم کرتا ہے۔ XRP کو اسٹور کر دیا جاتا ہے اور پھر اس وقت واپس کیا جاتا ہے جب کوئی دوسرا اپنے رواں کردہ ٹوکن کو غیر رواں کرتا ہے۔
رواں کردہ XRP اور XRP کے مابین آزادانہ تبدیل کرنے کی یہ صلاحیت پیگ کو برقرار رکھتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسا کہ BUSD اور US ڈالر (USD) میں ہوتا ہے۔ جب رواں کردہ XRP کی قیمت XRP کی قیمت سے کم ہو جاتی ہے، تو ٹریڈرز نسبتاً سستے رواں کردہ XRP کو خرید لیں گے اور اسے XRP بیچنے کے لیے غیر رواں کر دیں گے۔ یہ بیک وقت خرید و فروخت کا عمل رواں کردہ XRP کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور سپلائی کو کم کرے گا، جس کے نتیجے میں پیگ تک پہنچنے تک اس کی قیمت بڑھے گی۔ اگر رواں کردہ XRP کی قیمت XRP کی قیمت سے بڑھ جاتی ہے، تو ٹریڈرز بیچنے کے لیے XRP کو رواں کریں گے۔ یہ نیلامی رواں کردہ XRP کے فروخت کے دباؤ اور سپلائی میں اضافہ کرے گی، جس کے نتیجے میں پیگ ہونے تک اس کی قیمت میں کمی ہو گی۔


ہمیں XRP کو رواں کرنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

XRP کو رواں کرنے کا عمل مطلوبہ بلاک چین پر XRP ہولڈرز اور صارفین دونوں کو کئی فوائد فراہم کرتا ہے:

1. رواں کرنے کا عمل دیگر بلاک چینز پر DApps اور DeFi پروٹوکولز تک رسائی کو فعال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، Ethereum ایک بڑے، اچھی طرح سے ڈیویلپ کردہ ایکو سسٹم کا حامل ہے، اور XRP نئے طریقوں سے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک اور استعمال کر سکیں گے۔ یہ فائدہ XRP کے لیے مزید استعمال کی صورتیں بھی تخلیق کرتا ہے۔
2. ایسے سرمایہ کاران جو صرف Ethereum بلاک چین کو استعمال کرتے ہیں وہ XRP کے ذریعے اپنے پورٹ فولیوز کو متنوع بنا سکتے ہیں۔ متعدد بلاک چینز پر اثاثوں کی نظم کاری وقت لیتی ہے اور عموماً مختلف کرپٹو والیٹس کی متقاضی ہوتی ہے۔ XRP ایک مشہور بڑی حد والا کوائن ہے، اور رواں کرنے سے اس کو نئی آڈینس ملے گی جو اپنے منتخب کردہ بلاک چین پر مقامی سطح پر کوائن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔


Wrapped کون ہیں، اور رواں کردہ XRP (wXRP) کیا ہوتا ہے؟

Wrapped ایک ایسا بلاک چین پراجیکٹ ہے جو متعدد بلاک چینز اور کوائنز پر رواں کرنے کی آڈٹ کردہ سروسز فراہم کرتا ہے۔ ٹیم Tokensoft اور اس کے محافظین (Anchorage، Hex Trust، اور Coinmetro) پر مشتمل ہوتی ہے جو رواں کردہ ٹوکنز کو ضمانت یافتہ بنانے کے لیے درکار ذخیرہ جات کو سنبھالتے ہیں۔ 

Wrapped پہلے ہی رواں کردہ ٹوکنز کا نظم کرتی ہے اور دسمبر 2021 سے Ethereum پر ERC-20 کے رواں کردہ XRP کی پیشکش کر چکی ہے۔ wXRP کے ذخیرہ جات Hex Trust نے سنبھال رکھے ہیں، جو ایشیا میں بیمہ شدہ اور لائسنس یافتہ محافظ ہے، اور آپ Binance پر بآسانی ٹوکن ٹریڈ کر سکتے ہیں۔


XRP کو رواں اور wXRP کو غیر رواں کیسے کرتے ہیں؟

اگر آپ XRP کو رواں یا wXRP کو غیر رواں کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ Typeform استعمال کرتے ہوئے Wrapped پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہو گی۔ اس کے بعد Wrapped مزید تفصیلات کے ساتھ رابطے میں رہے گی کہ آپ اپنے XRP اور wXRP کو تبدیل کرنے کا عمل کیسے شروع کر سکتے ہیں۔


میں wXRP کے ساتھ کون سی DeFi ایپس کو استعمال کر سکتا ہوں؟

اگر آپ اپنے wXRP کی سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں، تو Ethereum پر ایکسپلور کرنے کے لیے DeFi DApps کی بڑی حد موجود ہے۔ آپ تقریباً ہر غیر مرکزی کردہ ایکسچینج (DEX) پر wXRP جوڑے کے ذریعے لیکویڈیٹی پول تخلیق کر سکتے ہیں یا اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لیکویڈیٹی فراہم کر کے، آپ ان صارفین سے فیس کی کمائی شروع کر سکتے ہیں جو پول کو استعمال کرتے ہوئے سواپ کرتے ہیں۔ 
تاہم، یہ مت بھولیں کہ جوڑے کی قیمت میں تبدیلی کی صورت میں عارضی خسارہ آپ کے ڈپازٹ کردہ فنڈز میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ SushiSwap کے ذریعے ان کے wXRP/wETH اور wXRP/USDC جوڑوں میں اسٹیک کرنے کا ایک امکان ہوتا ہے۔ زیادہ لیکویڈیٹی کے ساتھ قائم کردہ پول کو استعمال کرنے سے عارضی خسارے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ Uniswap کے ایسے پولز بھی چل رہے ہیں جن میں آپ wXRP اور کسی دوسرے ٹوکن کے جوڑے کے ساتھ شامل ہر سکتے ہیں۔


خلاصہ

ٹوکنز کو رواں کرنے کا عمل کراس چین فعالیت اور باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں ایک بہترین اقدام ہے۔ اگر آپ Ethereum DeFi کے فین کے ہیں، تو اب آپ کے پاس XRP کو ہولڈ کرنے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ہے۔ اگر آپ XRP کے ہولڈر ہیں، تو ایکسپلور کرنے کے لیے مواقع کی ایک بڑی تعداد موجود ہے کیونکہ اب آپ کو Ethereum کے ایکو سسٹم تک رسائی حاصل ہے۔ خواہ آپ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتے ہوں، ایک ایسے اعتماد یافتہ رواں کردہ ٹوکن کے استعمال کو یقینی بنائیں جو آڈٹ ہو سکتا ہو۔