PAX Gold (PAXG) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
PAX Gold (PAXG) کیا ہے؟
PAXG کس طرح کام کرتا ہے؟
PAXG اور سونے کے ETFs کے درمیان کیا فرق ہے؟
Binance پر PAXG کس طرح سے خریدا جائے؟
اختتامی خیالات
PAX Gold (PAXG) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
PAX Gold (PAXG) کیا ہوتا ہے؟

PAX Gold (PAXG) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jul 7, 2022اپڈیٹ کردہ Oct 18, 2022
4m



TL;DR

PAX Gold (PAXG) ایک ERC-20 اسٹیبل کوائن ہے جسے لندن کے محفوظ والٹس میں موجود حقیقی سونے کے ذخائر کی حمایت حاصل ہے۔ PAXG ذرائع آمدورفت کی فیس اور اسٹوریج کا بوجھ ڈالے بنا صارفین کو مادی سونے کے کچھ حصوں کو رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے سونے میں سرمایہ کاری کے آغاز کی راہ میں حائل رکاوٹ کو کم کرتا ہے۔ صارفین DEXs اور مرکزی کرپٹو ایکسچینجز پر بطور ڈیجیٹل اثاثہ جات PAXG کی ٹریڈ انجام دے سکتے ہیں۔ 

تعارف

ہزاروں سال سے ایک قیمتی شئے کے طور پر سونے نے اپنی حیثیت برقرار کھی ہوئی ہے۔ اسے زیور بنانے، مالیت کو برقرار رکھنے، اور مہنگائی کے خلاف بطور ہیج استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، ایک اوسط ریٹیل سرمایہ کار کے لیے مادی سونا خریدنا مہنگا اور پیچیدہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کسی بھی شخص کے لیے، سونا اسٹور کرنے کے لیے، بینک والٹ جیسا محفوظ مقام درکار ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، سونے کے وزنی ہونے کے باعث اس کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

Paxos ٹرسٹ کمپنی PAX Gold (PAXG) کے ساتھ ان چیلنجز کو حل کرنے کا عزم رکھتی ہے — جوکہ بلاک چین پر رکھا جانے والا ٹوکن کردہ سونا ہے۔ 


PAX Gold (PAXG) کیا ہے؟

PAX Gold (PAXG) ایک ERC-20 اسٹیبل کوائن ہے جوکہ مادی سونے کے ذخائر کی جانب سے حمایت یافتہ، اور Paxos Trust کمپنی کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ ہر PAX Gold کا ٹوکن سونے کے محفوظ والٹس جیسا کہ Brink’s میں رکھے جانے والے لندن گڈ ڈیلیوری کے 400-اونس پر مشتمل گولڈ بار کے ایک ٹرائے اونس کے مساوی ہوتا ہے۔ جیسا کہ PAXG مادی سونے کی نمائندگی کرتا ہے، اس کی قدر کا تعلق، براہ راست مارکیٹ میں اس مادی سونے کی حقیقی وقت کی قدر سے ہوتا ہے۔

PAXG باضابطہ اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز سے منظور شدہ ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ Paxos اپنے ذخائر برقرار رکھتا ہے، ایک فریق ثالث کی آڈٹ کرنے والی تنظیم ماہانہ بنیاد پر اس بات کی پڑتال کرتی ہے کہ Paxos کے سونے کا ذخیرہ PAXG ٹوکنز کی سپلائی سے مماثلت رکھتا ہو، اور تصدیق کرنے والی یہ رپورٹس Paxos کی آفیشل ویب سائٹ پر ریلیز کی جاتی ہیں۔ PAXG’s کے ڈویلپرز ممکنہ بگز اور خطروں کی نشاندہی کرنے کے لیے باقاعدگی کے ساتھ اسمارٹ معاہدے کے آڈٹس سر انجام دیتے ہیں۔

اضافی طور پر، PAXG سمیت، Paxos کے تمام صارفین کے اثاثوں کو دیوالیہ ہونے سے محفوظ اور کمپنی کے اثاثوں سے الگ رکھا جاتا ہے۔

PAXG کس طرح کام کرتا ہے؟

PAX Gold کو کام کرنے کے لیے Ethereum بلاک چین درکار ہوتی ہے۔ ایک ERC-20 ٹوکن کے طور پر، PAXG Ethereum پر مبنی والیٹس سے مسابقت رکھتا ہے، DeFi کی DApps اور Ethereum پر DEXs کے ساتھ ضم کیا جا سکتا ہے، اور Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ 

مادی سونے کے بار کو زیر ملکیت رکھنے کے مقابلے میں، PAXG کو زیر ملکیت رکھنے کے لیے کسی قسم کے والٹ کی اسٹوریج یا تحویل کی فیس درکار نہیں ہوتی۔ ہر PAXG ٹرانزیکشن پر %0.02 کی معمولی سی ٹرانزیکشن فیس اور بحیثت گیس فیس کچھ ETH عائد کیا جاتا ہے۔ یہ کسی بھی قسم کی فیس، اسٹوریج، یا ذرائع آمدورفت پر آنے والی لاگتوں کا بوجھ ڈالے بنا صارفین کو مادی سونے کے بارز کے کچھ حصوں کو رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے سونے میں سرمایہ کاری کے آغاز کی راہ میں حائل رکاوٹ کو کم کرتا ہے۔ 

PAXG ٹوکنز کو سیریل نمبرز تفویض کیے جاتے ہیں جو کہ انفرادی گولڈ بارز سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہولڈرز اپنے مادی گولڈ کا سیریل نمبر، قدر، اور دیگر خصوصیات PAXG کے تلاش کریں کے ٹول پر اپنے Ethereum والیٹ کے ایڈریس کو درج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔ وہ کسی بھی وقت سونے کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر سونے کے ریٹیلرز سے سونے کے تفویض کردہ اور غیر تفویض کردہ بلین بارز، کرپٹو کے کسی اور اثاثے، یا فیاٹ کرنسی کے لیے اپنے PAXG کو ریڈیم کر سکتے ہیں۔

PAXG اور سونے کے ETFs کے درمیان کیا فرق ہے؟

سونے کے ایکسچینج کا تجارت کردہ فنڈ (ETF) بنیادی سونے کی قدر کو ٹریک کرتا ہے۔ وہ سرمایہ کاروں کو محض گولڈ کی قیمت سے متعارف کرواتے ہیں، لیکن اس کی ملکیت نہیں دیتے۔ سونے کے ETF کے شیئرز کی ملکیت رکھنے والا سرمایہ کار، معاہدے کا ایک ایسا فرہق ہے جو پول میں شامل سونے پر ایک مخصوص تناسب کے ساتھ حق کی نمائندگی کرتا ہے۔ سونے کے ETFs، سونے کی مکمل ملکیت کا متبادل نہیں ہیں۔ مثلاً، مشکل اور اتار چڑھاؤ کے عرصے میں، معاہدے کی قدر، اس سونے کی بنیادی قدر سے کم ہو سکتی ہے، جس کی نمائندگی یہ تصفیے کے وقت کے دوران کرتا ہے۔

اس کے برعکس، PAXG، سونے کی ایک ڈیجیٹل نمائندگی ہے۔ PAXG کا ہر ٹوکن لندن کے محفوظ والٹس میں موجود سونے کے ٹھیک ایک ٹرائے اونس کی نمائندگی کرتا ہے جن کی شناخت سیریل نمبرز کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ سونے کے فزیکل بارز کی ٹریڈنگ کے برعکس، PAXG کی ٹریڈنگ کے مستحکم ہونے میں اتنے دن نہیں لگتے۔ جیسا کہ PAXG، ایک ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے Ethereum پر وجود رکھتا ہے، PAXG کی ٹریڈنگ، کسی تقریباً فوری تصفیے کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔


Binance پر PAXG کس طرح سے خریدا جائے؟

آپ Binance جیسے کرپٹو ایکسچینجز پر PAX Gold (PAXG) کو خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔

2۔ ٹریڈنگ کے میسر جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے “PAXG” کو تلاش کریں، جن میں PAXG/BUSD، PAXG/USDT، PAXG/BNB، اور PAXG/BTC شامل ہیں۔

3۔ [Spot] باکس پر جائیں اور خریدی جانے والی PAXG کی رقم کو درج کریں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ [Buy PAXG] پر کلک کریں، اور خریدے گئے PAXG کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔


اختتامی خیالات

اگرچہ حالیہ کچھ سالوں میں کرپٹو کی سرمایہ کاری کے بہت سے آپشنز نے شہرت حاصل کی ہے، تاہم روایتی سرمایہ کاروں کے پورٹ فولیوز میں مادی اشیاء اب بھی عام ہیں۔ PAXG، کرپٹو کے اثاثوں کی رفتار اور لیکویڈیٹی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس قائم شدہ مارکیٹ کو بلاک چین سے معاونت یافتہ متبادل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔