Hooked پروٹوکول (HOOK) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Hooked پروٹوکول (HOOK) کیا ہوتا ہے؟

Hooked پروٹوکول (HOOK) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jan 17, 2023اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
3m


TL;DR

Hooked پروٹوکول ایک Web3 پر مبنی گیم کی طرز پر تیار کردہ سماجی تدریسی پلیٹ فارم ہے جو سیکھیں اور کمائیں پر مبنی خصوصی پراڈکٹس فراہم کر رہا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کو تیزی سے ترقی کرنے والی کمیونٹی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کے بعد شمولیتی انفراسٹرکچرز اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی تشکیل کے لیے فروغ دیا گیا تھا، تاکہ زیادہ کاروباری اداروں کو Web3 میں داخل ہونے میں مدد حاصل ہو اور حتمی طور پر کمیونٹی کا ملکیتی معاشیات کا ایکو سسٹم تشکیل دیا جا سکے۔

تعارف

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی اگلی جنریشن Web3 ہے۔ اگرچہ یہ اصطلاح نسبتاً نئی ہے، اور بلاک چین اسپیس میں موجود بہت سارے پراجیکٹس Web3 کی افادیت کی وجہ سے اس پر کام کر رہے ہیں، جس میں صارفین کو اختیار واپس کرنا شامل ہے۔ تاہم، یہ بڑے پیمانے پر Web3 کی مقبولیت کی خاطر ایک طویل جدوجہد ہے۔ 

Hooked پروٹوکول ان تین نمایاں چیلنجز سے نمٹنے کا خواہشمند ہے جو Web3 کی مقبولیت کو درپیش ہیں: صارفی ترغیب میں کمی، داخلے کے لیے بڑی رکاوٹیں، اور Web3 کا ناکافی علم۔

Hooked ان مسائل سے نمٹنے اور مزید صارفین کو ان کے Web3 کے سفر کا آغاز کرنے میں حوصلہ افزائی کے لیے، تعلیمی طریقہ کار استعمال کرتا ہے۔ گیم کی طرز پر حاصل ہونے والے تدریسی تجربات اور حوصلہ افزاء ماڈلز کے ذریعے، پروٹوکول پُرعزم ہے کہ وہ حقیقتاً بڑے پیمانے پر Web3 کی مقبولیت میں مدد فراہم کرے گا۔

بیک وقت، Hooked نئے صارف کی شمولیت کی خاطر ٹوکن کی مراعات کے ساتھ، صارف پر مرکوز پراڈکٹس کا ایک مجموعہ تشکیل دے رہا ہے۔ 

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

Hooked پروٹوکول کے تعلیمی نقطہ نظر میں تین عناصر شامل ہیں: جدید تعلیم پر مبنی پراڈکٹس، سوشل ریفرل میکانزم، اور کاروباری اداروں کے لیے شمولیت کے حل۔

اختراعی تعلیم کا طریقہ کار

Hooked اکیڈمی Web3 کے تدریسی عمل کے 30 سیکنڈ پر مشتمل Meme ویڈیو پورٹل کی حیثیت سے، Web3 کے صارف کی تعلیم کے لیے ایک بدیہی اسکیم فراہم کرتا ہے۔ Hooked بڑے پیمانے پر صارفی مقبولیت کے فروغ کے لیے مزید تعلیمی اقدامات متعارف کروانا جاری رکھے گا۔

سوشل ریفرلز

Hooked پروٹوکول نے اس اصطلاح کو 'سوشل گراف کی توسیع' کے طور پر متعارف کروایا، یعنی اس کی ٹیم اپنی کمیونٹی میں اضافے کے لیے سوشل ریفرلز کا استعمال کرتی ہے۔ صارفین دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے، نیا Web3 کا سوشل گراف تخلیق اور اس کو مونیٹائز کر سکتے ہیں۔

کاروباری اداروں کے لیے شمولیت کے حل

Hooked نے اپنے ضم شدہ انفراسٹرکچر کے ساتھ، کاروباری اداروں کے لیے Web3 کے شمولیت کے ہموار حل فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کسی بھی قسم کے مسئلے کے حل کے لیے ایپلیکیشنز کے مجموعے کے طور پر کام کرتے ہوئے، اس انضمام کاری میں Hooked DID انفراسٹرکچر کے ساتھ یکبارگی لاگ ان، بلٹ ان والیٹ کے حل، سوشل گرافس، اور صارفی ترقی کا انجن شامل ہے۔

Hooked پروٹوکول نے اب تک کیا کچھ حاصل کیا ہے؟

2022 کے آخری مہینوں میں بلاک چین پر آغاز کردہ، Wild Cash، Hooked پروٹوکول کی پہلی اور اب تک کی سب سے بڑی DApp ہے۔ ماہانہ بنیادوں پرتین ملین سے زائد فعال صارفین پر مشتمل، یہ ایپ ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں Web3 کے وسائل کا ایک طریقہ کار ہے۔ 

Wild Cash کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ گیم کی طرز پر بنائے گئے درج ذیل تجربات کے ذریعے صارفی شمولیت کی حوصلہ افزائی ہو سکے، مثلاً:

  • کمانے کے لیے کوئز

  • پروف آف ورک اور وقت (PoWT) پر مبنی مائننگ کی گیم

  • سوشل ریفرلز

  • Hooked والیٹ کے ذریعے اسٹیکنگ اور سواپنگ کرنا

ان سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے، صارفین Web3 کی تسلیم شدہ میکانکس میں مشغول ہو سکتے ہیں اور کرپٹو کی مد میں انعام حاصل کرتے ہوئے مزید سیکھ سکتے ہیں۔

Hooked ٹوکن (HOOK) کیا ہوتا ہے؟

Hooked پروٹوکول کے زیرِ استعمال دو ٹوکنز موجود ہیں: Hooked Gold کا ٹوکن (HGT)، جو اس کا سہولتی ٹوکن ہے، اور HOOK، جو اس کا گورننس ٹوکن ہے۔ HOOK درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے:

  • Hooked ایکو سسٹم کے لیے ووٹنگ کے فیصلے کرنا

  • کمیونٹی کے ایونٹ کی مراعات تک رسائی حاصل کرنا

  • خصوصی NFT منٹس تک رسائی حاصل کرنا

  • اسٹیکنگ کے عوض انعامات وصول کرنا

  • مخصوص درون ایپ خریداریوں کے لیے کرنسی

مستقبل میں، HOOK Hooked ایپلیکیشن رول اپ انفراسٹرکچر کے اندر تمام اقتصادی سرگرمیوں کے لیے گیس ٹوکن کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ مزید برآں، Hooked پلیٹ فارم پر تعمیر شدہ، ایکو سسٹم میں موجود تمام DApps آن چین ٹرانزیکشنز کی انجام دہی کے لیے گیس ٹوکنز بھی استعمال کریں گی۔

Binance پر Hook کیسے خریدا جائے

Binance Launchpad پر Hooked پروٹوکول کا گورننس ٹوکن، HOOK، خریداری اور ٹریڈ انجام دینے کے لیے دستیاب ہے۔ رجسٹر کریں اور اپنا HOOK حاصل کرنے کے لیے اس براہ راست لنک کو استعمال میں لاتے ہوئے شروعات کریں۔

Hooked پروٹوکول کا مستقبل کیا ہے؟

Hooked پروٹوکول نے اپنی مارکیٹ، کمیونٹی، اور ایکو سسٹم میں توسیع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ مواد اور پلیٹ فارم نیز socialFi کے اختراع کے ذریعے، Hooked ٹیم عالمی صارفین کے لیے ان کے گیم کی طرز پر حاصل ہونے والے تدریسی تجربے کو متنوع بنانے اور ان میں بہتری لانے کے لیے پُرامید ہے۔ اس میں Hooked کا SocialFi ماڈل شامل ہے، جہاں کمیونٹی کے ممبران ان کے سوشل روابط کو بہتر طریقے سے استعمال میں لاتے ہیں اور ایکو سسٹم کی ترقی میں حصہ لیتے ہیں۔

Hooked دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کے ذریعے، فلائی ویل پر مبنی خود کفیل ایکو سسٹم بھی تشکیل دے رہا ہے، جہاں Hooked پروٹوکول کی پیش کردہ تمام ایپلیکیشنز مزید ٹریفک پیدا کرتی ہیں اور اپنی کمیونٹی میں اضافہ کرتی ہیں۔

اختتامی خیالات

کمانے کے لیے سیکھیں ماڈل کرپٹو کی خواندگی اور مقبولیت میں ترقی کرنے کے طریقے کی حیثیت سے کافی شہرت حاصل کر رہا ہے۔ اگرچہ Hooked پروٹوکول کی Web3 کی مقبولیت کا طریقہ منفرد نہیں ہے، لیکن اس میں انٹرنیٹ کی اگلی نسل میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ترقی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔