TL؛DR
COTI، سطح 1 پر مبنی بلاک چین کا ایکو سسٹم ہے جسے ادائیگی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ روایتی بلاک چینز کے برعکس، COTI، ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے پروف آف ورک (PoW) یا پروف آف اسٹیک (PoS) پہ انحصار نہیں کرتا۔ یہ پروف آف ٹرسٹ (PoT) نامی منفرد معاہداتی الگورتھم کو اختیار کرتا ہے، جوکہ ڈائریکٹڈ اے سائیکلک گراف (DAG) کا ڈیٹا اسٹرکچر PoW کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ PoT، ٹرانزیکشنز کی لاگتیں کم کر سکتا ہے اور تھروپٹ میں 100,000 TPS تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔
اس کا مقامی ٹوکن COTI، ایک ایسی کرپٹو کرنسی ہے جو تین مختلف مین نیٹس پر کام کرتی ہے۔ COTI کو ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور خزانے میں انعامات حاصل کرنے کے لیے اسٹیک بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ COTI کے ویزا اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے اشیاء و سروسز کی ادائیگی کے لیے بھی COTI اور دیگر کرپٹوکرنسیز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ COTI MultiDAG 2.0، ڈویلپرز، مرچنٹس، اور انٹرپرائزز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اس قسم کے ٹوکنز کو جاری کر سکیں جو ٹرسٹ چین کی صلاحیتوں کے حامل ہوں، جیسے کہ توسیع پذیری، زائد تھروپٹ، کم لاگت، اور ادائیگی کے لیے استعمال میں آسان ٹولز، جیسے کہ COTI Pay Business۔
تعارف
COTI، بلاک چین کا ایک ایسا ایکو سسٹم ہے جو کم فیس کے ساتھ تیز اور محفوظ ٹرانزیکشنز کی سہولت کاری کرتا ہے۔ اس کا مقصد، ثالثین کی ضرورت ختم کرتے ہوئے اور تنظیموں کو اس قابل بناتے ہوئے روایتی مالیاتی نظام میں انقلاب برپا کرنا ہے، کہ وہ ٹرسٹ چین پروٹوکول پر ادائیگی کے لیے اپنا ذاتی حل اور ڈیجیٹل کرنسیز یا اسٹیبل کوائنز بنا سکیں۔
COTI کیا ہے؟
COTI، سطح 1 پر مبنی مالیاتی ٹیکنالوجی کی بلاک چین کا ایکو سسٹم ہے جسے بالخصوص ادائیگی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ COTI، DAG پر مبنی پروٹوکول اور انفراسٹرکچر کی ایک ایسی نئی قسم متعارف کرواتے ہوئے، مرکزی اور غیر مرکزی فنانس (CeFi اور DeFi)، دونوں کے مسائل حل کر رہا ہے، جو کم لاگت کی حامل، تیز رفتار، توسیع پذیر، نجی، اور جامع ہے۔ یہ کسی ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے، DAG اور PoW کے مرکب، یعنی پروف آف ٹرسٹ (PoT) کو استعمال کرتا ہے۔
COTI کیسے کام کرتا ہے؟
COTI، مالی اور ڈیجیٹل پراڈکٹس کی ایک ایسی کھیپ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں نئی ڈیجیٹل معیشت کے متعدد پہلو شامل ہوں گے۔ سطح 1 سے لے کر ایپس تک پر مشتمل، ایک نئے سرے سے تیار کردہ یہ ایکو سسٹم، مکمل طور پر جامع خدمات سر انجام دے گا۔
توسیع پذیری، ہمیشہ سے ہی Bitcoin (BTC) اور Ethereum (ETH) جیسی مرکزی بلاک چینز کے لیے مشکل کا باعث رہی ہے۔ یہ بلاکس کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشنز کو انجام دیتی ہیں، جوکہ وقتاً فوقتاً بلاکس کی بڑھتی ہوئی چین میں شامل کیے جاتے ہیں۔ تاہم، بلاکس کی قبولیت کے لیے ایک مخصوص مدت تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے باعث ٹرانزیکشنز کی تصدیق میں ایک طویل وقت لگ سکتا ہے۔ مثلاً، Visa کی 65,000 TPS کی نسبت، Bitcoin، فی سیکنڈ صرف تقریباً 20 ٹرانزیکشنز سے نمٹ سکتا ہے۔
پروف آف ٹرسٹ (PoT)
COTI DAG ایک "کلسٹر" کہلاتا ہے، جوکہ نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ایک منقسم لیجر ہے۔ ٹرانزیکشنز بلاکس پر جمع کرنے کی بجائے، ٹرانزیکشنز کو یکے بعد دیگرے، ترتیب دیا جاتا ہے۔ کوئی نئی ٹرانزیکشن تسلیم کروانے کے لیے، توثیقی نوڈز پر یہ لازم ہے کہ اسے گزشتہ دو ٹرانزیکشنز سے مربوط کریں۔
تاہم انہیں کون کون سی ٹرانزیکشنز کو مربوط کرنا ہو گا؟ یہ ان کے ٹرسٹ اسکور پر منحصر ہے۔ PoT کے سسٹم میں، توثیق کاران کا انتخاب اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ وہ کس قدر قابل اعتبار ہیں۔ کلسٹر میں موجود ہر صارف اور نوڈ کی درجہ بندی، ان کے ٹرسٹ اسکورز کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جس کا حساب ان کے گزشتہ رویے اور ادائیگی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ یہ ٹرسٹ اسکور جس قدر زیادہ ہو گا، اتنی ہی تیزی سے ان کی ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کیا جائے گا اور فیس بھی اتنی ہی کم عائد کی جائے گی۔
COTI میں، PoW اُس طریقے سے اختیار نہیں کیا جاتا جس کے ہم عادی ہیں۔ یہ ٹرسٹ جیتنے کے لیے مائننگ پر انحصار نہیں کرتا۔ PoW محض اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ COTI کو دھوکہ دہی کی کوششوں سے محفوظ رکھا جا سکے اور نیٹ ورک کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ PoW کے ٹاسکس کو مکمل کرنے کا عمل توثیق کاران کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنی ٹرانزیکشنز کلسٹر سے مربوط کر سکیں، تاہم یہ اس بات کی ضمانت نہیں کہ آیا وہ یقیناً ایسا کر سکتے ہیں۔ ان سب باتوں کا انحصار ان کے ٹرسٹ اسکورز پر ہے، جوکہ PoW کی سطحیں سیٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں، جوکہ بالواسطہ طور پر ٹرانزیکشن فیس کی سطحوں پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ COTI، مائننگ کی ضرورت پڑے بغیر، ٹرانزیکشن کی نہایت کم فیس کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔
MultiDAG سطح
COTI MultiDAG کا ایکو سسٹم، Ethereum کے جیسا ہی ہے۔ نیٹ ورک پر مختلف مقاصد کے حامل، کئی خودمختارانہ DAGs موجود ہیں۔ ان میں سے ہر ایک مکمل طور پر حسب منشاء ٹوکنز اور ایپلیکیشنز برقرار رکھتا ہے، تاہم پورا نیٹ ورک مزید مؤثر بنانے کے لیے یہ سب مل کر ایک ہی انفراسٹرکچر پر چلتے ہیں۔
COTI MultiDAG 2.0، ڈویلپرز، مرچنٹس، اور انٹرپرائزز کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اس قسم کے ٹوکنز کو جاری کر سکیں جو ٹرسٹ چین کی صلاحیتوں کے حامل ہوں، جیسے کہ توسیع پذیری، زائد تھروپٹ، کم لاگت، اور ادائیگی کے لیے استعمال میں آسان ٹولز، جیسے کہ COTI Pay Business۔
کوائن کے اجراء کی سروس
Djed
COTI Pay Business
مرچنٹس COTI Pay Business کی پراڈکٹ کے ذریعے، ریٹیل اور مرچنٹ ٹرانزیکشنز کے لیے ادائیگی کے طریقوں کے طور پر COTI کے نئے مقامی اثاثہ جات استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ COTI کی ٹرسٹ چین اور MultiDAG کا محفوظ اور اختراعی انفراسٹرکچر، ہر سائز کے مرچنٹس اور کاروباری اداروں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ محدود لاگتوں کے ساتھ COTI کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔
COTI کا خزانہ: ڈپازٹ کریں اور کمائیں
COTI کا خزانہ، $COTI پر مشتمل ایک الگورتھمک اور غیر مرکزی پول ہے جوکہ صارفین کو $COTI کو ڈپازٹ کروانے اور اپنی شرکت کے بدلے میں انعامات حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ پول وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگتا ہے کیونکہ پورا ایکو سسٹم، بلا واسطہ یا بالواسطہ، خزانے پہ فیس کی ادائیگی کرتا ہے۔ $COTI کے تمام پراڈکٹس سے حاصل ہونے والی فیس خزانے میں شامل کی جاتی ہے اور بطور انعام، اس کے صارفین کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے۔ اس سال COTI ایک گورننس ٹوکن کو بھی متعارف کروائے گا۔ یہ گورننس ٹوکن، خزانے کے صارفین سمیت ایسے افراد میں تقسیم کیا جائے گا جو خزانے کے اضافے میں مسلسل کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اپنے ہولڈرز کو اس قابل بنائے گا کہ پروٹوکول میں آنے والی تبدیلیوں پہ مباحثہ کر سکیں، تجویز دے سکیں، اور ووٹ کر سکیں۔
COTI ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
COTI کوائن، COTI ایکو سسٹم کا مقامی ٹوکن ہے۔ یہ DAG پر مبنی کرپٹو کرنسی ہے جس کی کل سپلائی 2 بلین ہے۔ COTI کو نیٹ ورک کے تحفظ کے لیے PoW مائننگ کی ضرورت نہیں۔ COTI، تین مختلف مین نیٹس پر کام کرتا ہے: ٹرسٹ چین، Etereum، اور BNB چین۔
ٹرسٹ چین: COTI کا مقامی مین نیٹ۔
- Ethereum: COTI Ethereum نیٹ ورک پر ایک ERC-20 کے طور پر بھی وجود رکھتا ہے۔ اسے کچھ کرپٹو ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جاتا ہے اور DeFi DApps میں استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
- BNB چین (اس سے پہلے Binance چین اور Binance اسمارٹ چین کے نام سے جانی جاتی تھی): COTI کے BEP-2 اور BEP-20 ورژنز۔
Binance پر COTI کس طرح خریدا جائے؟
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] پر جائیں۔ ٹریڈنگ کے کلاسک یا جدید موڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
3۔ دائیں جانب موجود [Spot] باکس پر جائیں اور COTI کی اس رقم کو درج کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ آرڈر کی مختلف اقسام، جیسا کہ مارکیٹ آرڈر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ [Buy COTI،] پر کلک کریں، اور ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات
کرپٹو کو سطح 1 کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ صارفی مرچنٹ کی ادائیگیوں کی منفرد ضروریات کے لیے موزوں ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو COTI اپنی DAG پر مبنی ٹرسٹ چین کے ساتھ فراہم کر رہا ہے۔ ٹیم کے مطابق، 2022 ہی وہ سال ہے جس کے دوران COTI کا نیٹ ورک ایک وسیع پیمانے پر ایک کوائن سے لے کر متعدد ٹوکنز تک پھیل جائے گا: انٹرپرائز، ٹوکنز، مرچنٹس ٹوکنز، گورننس ٹوکنز، Djed، اور مزید۔ مزید براں، COTI مزید پراجیکٹس اور مرچنٹس کے ساتھ شراکت داری میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ عنقریب پلیٹ فارم پر استعمال کی نئی صورتوں کو متعارف کروائے گا۔ COTI کے ایکو سسٹم سے حاصل ہونے والی تمام فیس خزانے میں بھیج دی جائے گی اور بطور انعام اس کے صارفین میں تقسیم کی جائے گی۔