اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API) کلید ایک ایسا منفرد کوڈ ہے، جسے API کالنگ ایپلیکیشن یا صارف کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ API کلیدیں اس عمل کو ٹریک اور کنٹرول کرنے کہ API کو کون اور کس طرح استعمال کر رہا ہے، نیز ایپلیکیشنز کو مجاز اور منظور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں — بالکل اُس طرح جیسے صارفی نام اور پاس ورڈز کام کرتے ہیں۔ ایک API کلید کسی واحد کلید یا متعدد کلیدوں کے مجموعے کے طور پر آ سکتی ہے۔ صارفین کو چاہیئے کہ API کلید کی چوری کے خلاف اپنی مجموعی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے بہترین اقدامات لیں، تاکہ اپنی API کلیدوں کی چوری کی صورت میں آنے والے نتائج سے اجتناب برت سکیں۔
API بمقابلہ API کلید
یہ سمجھنے کے لیے کہ API کلید کیا ہوتی ہے، آپ کو پہلے یہ سمجھنا ہو گا کہ API کیا ہوتا ہے۔ اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس یا API ایک ایسا سافٹ ویئر ثالث ہے، جو دو یا اس سے زائد ایپلیکیشنز کو معلومات شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ مثلاً، CoinMarketCap کا API دیگر ایپلیکیشنز کو کرپٹو ڈیٹا بازیافت اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، جیسے کہ قیمت، حجم، اور مارکیٹ کیپ۔
ایک API کلید مختلف اقسام میں موجود ہوتی ہے — یہ ایک واحد کلید یا متعدد کلیدوں کا مجموعہ ہو سکتی ہے۔ مختلف سسٹمز، ایپلیکیشن کو مجاز اور منظور کرنے کے لیے ان کلیدوں کا استعمال کرتے ہیں، بالکل اس طرح جیسے کہ صارف کا نام اور پاس ورڈ استعمال ہوتے ہیں۔ API کا صارف، API کلید کو ایسی ایپلیکیشن کی منظوری کے لیے استعمال کرتا ہے، جو API استعمال کرتی ہے۔
مثلاً، اگر Binance اکیڈمی CoinMarketCap کا API استعمال کرنا چاہتی ہے، تو CoinMarketCap ایک API کلید تشکیل کرے گا اور یہ Binance اکیڈمی (API صارف) کی منظوری کے لیے استعمال ہو گا، جو API تک رسائی کی درخواست کر رہا ہے۔ Binance اکیڈمی کی طرف سے CoinMarketCap کے API تک رسائی کرنے پر، API کی یہ کلید درخواست کے ساتھ CoinMarketCap تک بھیج دی جائے گی۔
API کی اس کلید کو صرف Binance اکیڈمی کی طرف سے استعمال کیا جانا چاہیئے اور نہ تو اسے دیگر افراد کے ساتھ شیئر کیا جائے اور نہ ہی ان کو بھیجا جائے۔ API کی اس کلید کو شیئر کرنے سے Binance اکیڈمی کی طرح کسی فریق ثالث کو CoinMarketCap تک رسائی کی اجازت مل جائے گی، اور فریق ثالث کی طرف سے ہونے والے کام ایسے ظاہر ہوں گے، جیسے وہ Binance اکیڈمی کی جانب سے کیے جا رہے ہوں۔
API کلید کو CoinMarketCap کا API اس امر کی تصدیق کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے، کہ آیا ایپلیکیشن کو درخواست کردہ ذرائع تک رسائی کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ، API مالکان API سرگرمی کی نگرانی کرنے کے لیے API کلیدیں استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ درخواستوں کی اقسام، ٹریفک، اور حجم۔
API کلید کیا ہوتی ہے؟
ایک API کلید یہ کنٹرول اور ٹریک کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے کہ API کو کون اور کس طرح استعمال کر رہا ہے۔ مختلف سسٹمز کے لیے "API کلید" کی اصطلاح مختلف معنی رکھ سکتی ہے۔ کسی واحد "API کلید" کے لیے چند سسٹمز ایک واحد کوڈ رکھ سکتے ہیں، جبکہ دیگر کے متعدد کوڈز ہو سکتے ہیں۔
اس طرح، ایک "API کلید" ایک منفرد کوڈ یا منفرد کوڈز کا مجموعہ ہو سکتی ہے، جسے API کالنگ صارف یا ایپلیکیشن کو مجاز اور منظور کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ چند کوڈز منظوری کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور چند کرپٹو گرافک دستخط تخلیق کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، تاکہ کسی درخواست کی قانونی حیثیت ثابت ہو سکے۔
مجموعی طور پر منظوری کے یہ کوڈز "API کلید" کہلاتے ہیں، جبکہ کرپٹو گرافک دستخط کے لیے استعمال ہونے والے کوڈز کے کئی نام ہیں، جیسے کہ "مخفی کلید"، "عوامی کلید"، یا "نجی کلید"۔ منظوری کے عمل میں، شامل ادارہ جات کی نشاندہی اور اس امر کی تصدیق شامل ہوتی ہے کہ آیا یہ وہی افراد ہیں، جن کا یہ دعویٰ کرتے ہیں۔
دوسری جانب، مجاز ہونے کا عمل API کی اُن سروسز کو واضح کرتا ہے، جن تک رسائی کی اجازت ہے۔ API کلید کا فنکشن اکاؤنٹ کے صارفی نام اور پاس ورڈ کے جیسا ہوتا ہے؛ یہ مجموعی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی کے دیگر فیچرز سے بھی مربوط ہو سکتا ہے۔
روایتی طور پر، API کی ہر کلید کو API مالک کسی مخصوص ادارے کے لیے تشکیل کرتا ہے (نیچے مزید تفصیلات موجود ہیں) اور ہر مرتبہ API اینڈ پوائنٹ سے درخواست کی جاتی ہے — جسے صارفی منظوری یا توثیق، یا پھر دونوں ہی درکار ہوتی ہیں — متعلقہ کلید استعمال ہوتی ہے۔
کرپٹوگرافک دستخط
API کی چند کلیدیں، توثیق کی اضافی سطح کے طور پر کرپٹو گرافک دستخط استعمال کرتی ہیں۔ اگر صارف کسی API پر ایک مخصوص ڈیٹا بھیجنا چاہے، تو درخواست میں ایسا ڈیجیٹل دستخط شامل ہو سکتا ہے، جسے کسی دیگر کلید نے تشکیل کیا ہو۔ API مالک کرپٹو گرافی کو استعمال کرتے ہوئے اس امر کی توثیق کر سکتا ہے کہ آیا یہ ڈیجیٹل دستخط ارسال کردہ ڈیٹا سے مماثل ہے۔
متوازن اور غیر متوازن دستخط
API کے ذریعے شیئر کردہ ڈیٹا پر کرپٹو گرافک دستخط حاصل کیے جا سکتے ہیں، جو درج ذیل زمرہ جات میں آتے ہیں:
متوازن کلیدیں
اس عمل میں ڈیٹا پر دستخط اور دستخط کی توثیق، دونوں اعمال انجام دینے کے لیے ایک خفیہ کلید کا استعمال شامل ہے۔ متوازن کلیدوں کے ساتھ، عمومی طور پر API مالک API کلید اور خفیہ کلید تشکیل کرتے ہیں اور دستخط کی توثیق کرنے کے لیے API سروس کو لازماً وہی خفیہ کلید استعمال کرنی ہو گی۔ واحد کلید استعمال کرنے کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ یہ عمل تیز ہوتا ہے اور دستخط کی تشکیل اور ان کی توثیق کے لیے کم کمپیوٹیشنل پاور درکار ہوتی ہے۔ HMAC متوازن کلید کی ایک بہترین مثال ہے۔
غیر متوازن کلیدیں
ان میں دو کلیدوں کا استعمال شامل ہے: ایک نجی کلید اور ایک عوامی کلید، جو ایک دوسرے سے الگ لیکن کرپٹوگرافک اعتبار سے منسلک ہوتی ہیں۔ نجی کلید کو دستخط تشکیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور عوامی کلید کو دستخط کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ API مالک API کلید تشکیل کرتا ہے لیکن نجی کلید اور عوامی کلید کا جوڑا صارف تشکیل کرتا ہے۔ دستخط کی توثیق کرنے کے لیے API مالک کو صرف عوامی کلید کا استعمال کرنا ہو گا، اس لیے نجی کلید مقامی اور خفیہ رہ سکتی ہے۔
غیر متوازن کلیدیں استعمال کرنے کا بنیادی فائدہ، دستخط تشکیل کرنے کے عمل اور توثیقی کلیدوں کو الگ کرنے کی اعلیٰ سکیورٹی ہے۔ یہ عمل، دستخط تشکیل کرنے کا اہل ہوئے بنا ہی بیرونی سسٹمز کو دستخط کی توثیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک اور فائدہ یہ ہے کہ چند غیر متوازن مرموز کاری کے سسٹمز، نجی کلیدوں میں پاس ورڈ شامل کرنے کے عمل میں معاونت کرتے ہیں۔ RSA کلید کا جوڑا ایک بہترین مثال ہے۔
کیا API کلیدیں محفوظ ہیں؟
API کلید کی ذمہ داری صارف پر ہوتی ہے۔ API کلیدیں پاس ورڈز کی طرح ہی ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ بھی یکساں احتیاط برتنا لازم ہے۔ API کلید شیئر کرنا، پاس ورڈ شیئر کرنے کے مترادف ہے، اسی لیے ایسا نہ کیا جائے، کیونکہ ایسا کرنے سے صارف کا اکاؤنٹ خطرے کی زد میں آ سکتا ہے۔
API کلیدوں کو عمومی طور پر سائبر حملوں میں ہدف بنایا جاتا ہے، کیونکہ یہ سسٹمز پر طاقت ور کارروائیاں کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، جیسا کہ ذاتی معلومات کی درخواست کرنا یا مالیاتی ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرنا۔ در حقیقیت، ایسی صورتیں بھی موجود ہیں، جن میں چال باز افراد API کلیدیں چرانے کے لیے کامیابی سے آن لائن کوڈ کے ڈیٹا بیسز پر حملے کرتے ہیں۔
API کلید چوری ہونے کے اثرات شدید ہو سکتے ہیں اور بڑے مالی نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، جیسا کہ چند API کلیدیں زائد المیعاد نہیں ہوتیں، حملہ آور انہیں چرانے کے بعد ان کا لا محدود استعمال کر سکتے ہیں، جب تک کلیدیں خود منسوخ نہ ہو جائیں۔
API کلیدیں استعمال کرتے ہوئے بہترین اقدامات
حساس ڈیٹا تک ان کی رسائی اور ان کی عمومی کمزوریوں کے باعث، API کلیدوں کا باحفاظت استعمال نہایت ضروری ہے۔ ان کی مجموعی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے API کلیدیں استعمال کرتے ہوئے، آپ یہ بہترین اقدامات لے سکتے ہیں:
اگر ممکن ہو سکے، تو اکثر اپنی API کلیدوں کو گردش میں لاتے رہیں۔ یعنی، آپ کو اپنی موجودہ API کلید کو حذف کرنا ہو گا اور ایک نئی کلید بنانی ہو گی۔ متعدد سسٹمز کے ساتھ، API کلیدیں تشکیل اور حذف کرنا آسان ہے۔ بالکل اس طرح، جیسے چند سسٹمز آپ سے ہر 30 سے 90 دنوں کے بعد اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے کا تقاضا کرتے ہیں، اگر ممکن ہو سکے تو آپ کو اپنی API کلیدوں کو بھی اسی تواتر کے ساتھ گردش میں لانا چاہیئے۔
IP وائٹ لسٹنگ کا استعمال کریں: آپ کے API کلید تخلیق کرنے پر، اُن IPs کی فہرست (IP وائٹ لسٹ) مرتب کریں جو کلید استعمال کرنے کی مجاز ہیں۔ آپ بلاک شدہ IPs کی فہرست بھی واضح کر سکتے ہیں (IP کی بلیک لسٹ)۔ اس طرح، اگر آپ کی API کلید چوری ہو بھی جائے، تو اس تک غیر تسلیم کردہ IP سے رسائی ہو سکتی ہے۔
مختلف API کلیدیں استعمال کریں: مختلف کلیدیں ہونے اور ان کے مابین ذمہ داریاں تقسیم کرنے سے سکیورٹی کا خطرہ کم ہو جائے گا، جیسا کہ آپ کی سیکورٹی کا دارومدار مفصل اجازتوں کی حامل کسی ایک کلید پر نہیں ہو گا۔ آپ ہر کلید کے لیے مختلف IP وائٹ لسٹس بھی سیٹ کر سکتے ہیں، جس سے آپ کا سکیورٹی کا خطرہ مزید کم ہو سکتا ہے۔
API کلیدیں باحفاظت اسٹور کریں: اپنی کلیدیں عوامی جگہوں، عوامی کمپیوٹرز، یا ان کے اصلی سادہ متن کے فارمیٹ میں اسٹور نہ کریں۔ درحقیقت، بہترین سکیورٹی کے لیے ہر ایک کو مرموز کاری یا خفیہ مینیجر استعمال کرتے ہوئے اسٹور کریں، اور احتیاط برتیں کہ کہیں آپ انہیں غلطی سے ظاہر نہ کر دیں۔
اپنی API کلیدیں شیئر نہ کریں۔ اپنی API کلید شیئر کرنا، اپنا پاس ورڈ شیئر کرنے کے مترادف ہے۔ ایسا کرنے سے، آپ کسی دیگر فریق کو منظوری اور توثیق کے وہی اختیارات فراہم کر دیتے ہیں، جو آپ کے پاس ہوتے ہیں۔ اگر ان پر سمجھوتہ ہو جائے، تو آپ کی API کلید چوری ہو سکتی ہے اور آپ کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ API کی کلید کو صرف آپ اور اس سسٹم کے مابین استعمال کیا جانا چاہیئے، جو اسے تشکیل دیتا ہے۔
اگر آپ کی API کلید پر سمجھوتہ ہو جاتا ہے، تو آپ پر پہلے اسے غیر فعال کرنا لازم ہے، تاکہ مزید نقصان سے اجتناب ہو سکے۔ اگر کوئی مالیاتی نقصان ہو جائے، تو واقعے سے متعلق مرکزی معلومات کا اسکرین شاٹ لیں، متعلقہ ادارہ جات سے رابطہ کریں، اور پولیس رپورٹ کا اندراج کروائیں۔ یہ بہترین طریقہ ہے، جس کے ذریعے آپ کے لیے کھوئے ہوئے فنڈز دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اختتامی خیالات
API کلیدیں منظوری اور توثیق کے بنیادی فنکشنز فراہم کرتی ہیں، اور صارفین کو چاہیئے کہ اپنی احتیاط سے ساتھ اپنی کلیدوں کی نظم کاری کریں اور انہیں محفوظ بنائیں۔ API کلیدوں کے محفوظ استعمال کی یقین دہانی کے لیے کئی سطوحات موجود ہیں۔ مجموعی طور پر، API کلید کو اپنے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ جیسا ہی سمجھا جانا چاہیئے۔