Avalanche والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟
ہوم
آرٹیکلز
Avalanche والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟

Avalanche والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 28, 2022اپڈیٹ کردہ Sep 1, 2022
7m

TL؛DR

Avalanche والیٹ Avalanche بلاک چین پر موجود ایک کرپٹو کرنسی کا ویب والیٹ ہے۔ یہ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کے Avalanche ایکو سسٹم پر ٹیپ کر سکیں۔

ایک Avalanche والیٹ ایڈریسز کی تین اقسام کا حامل ہوتا ہے: X-Chain، C-Chain، اور P-Chain۔ آپ مختلف مقاصد کے لیے ان تینوں میں سے کسی بھی چین پر کرپٹو کرنسیز محفوظ کر سکتے ہیں۔ مختصراً، X-Chain کو مرکزی طور پر اثاثہ جات محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، C-Chain آپ کو اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل انجام دینے کے قابل بناتی ہے، اور P-Chain اسٹیکنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ آپ Avalanche والیٹ کے اندر بھی ان تین چینز کے مابین اپنے ٹوکنز منتقل کر سکتے ہیں۔

اپنے Avalanche والیٹ سے اپنے اثاثہ جات منتقل کرتے ہوئے، ایسی چین کے استعمال کو یقینی بنائیں جو آپ کے ہدفی والیٹ سے مطابقت پذیر ہو۔ مثلاً، صرف C-Chain والیٹ ہی MetaMask اور Binance والیٹس کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ آپ کراس چین خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے Avalanche ٹوکنز کو C-Chain والیٹ پر منتقل کر سکتے ہیں۔


تعارف

Avalanche غیرمرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کے لیے ایک اوپن سورس پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد اپنی تینوں چینز کے اندر اسکیل ہونے کی قابلیت، باہمی عمل کی قابلیت، اور استعمال کی قابلیت کو بہتر بنانا ہے۔ اگر آپ Avalanche ایکو سسٹم اور DApps کو دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ تعامل انجام دینا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک Avalanche والیٹ کی ضرورت ہو گی۔


Avalanche والیٹ کیا ہوتا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

Avalanche والیٹ ایک غیر تحویلی کرپٹو کرنسی براؤزر والیٹ ہے جس کے ذریعے Avalanche ایکو سسٹم کے ساتھ تعامل انجام دیا جا سکتا ہے۔ آپ کئی مختلف کرپٹو کرنسیز محفوظ، ٹرانسفر، اور اسٹیک کر سکتے ہیں، اور حتیٰ کہ اپنے ذاتی NFTs (نان فنجیبل ٹوکنز) بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔ آپ MultiChain (جسے اس سے قبل AnySwap کے نام سے جانا جاتا تھا) جیسی مصالحتی سروسز کا استعمال کرتے ہوئے Binance اسمارٹ چین، Ethereum، Polygon، اور دیگر چینز سے DeFi ٹوکنز کو Avalanche پر سواپ کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ذکر کیا گیا؛ Avalanche نیٹ ورک میں بلاک چینز کی تین نمایاں اقسام ہیں: ایکسچینج چین (X-Chain)، معاہداتی چین (C-Chain)، اور پلیٹ فارم چین (P-Chain)۔ X-Chain ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد Avalanche کے مقامی ٹوکن یعنی AVAX اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی تخلیق اور ٹریڈنگ ہے۔ C-Chain صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ اسمارٹ معاہدے تخلیق کر سکیں اور DApps اور DeFi سروسز کے ساتھ تعامل انجام دے سکیں۔ P-Chain نیٹ ورک کے توثیق کاروں کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور Avalanche والیٹ پر اسٹیکنگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ آپ Avalanche (AVAX) کیا ہے؟پر اس حوالے سے مزید پڑھ سکتے ہیں کہ تینوں چینز کس طرح سے کام کرتی ہیں۔

آپ مختلف مقاصد کے لیے ان تینوں میں سے کسی بھی چین پر کرپٹو کرنسیز محفوظ کر سکتے ہیں۔ AVAX کی ہی مثال لے لیں: یہ X-Chain پر محفوظ کی جا سکتی ہے اور اس پر ٹریڈ کی جا سکتی ہے، ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی اور اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے C-Chain پر استعمال کی جا سکتی ہے، یا انعامات حاصل کرنے کے لیے P-Chain پر اسٹیک کی جا سکتی ہے۔ پہلے پہل یہ عمل پیچیدہ معلوم ہو سکتا ہے، تاہم آپ Avalanche والیٹ کی کراس چین خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ ٹوکنز کو ایک چین سے دوسری پر منتقل کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ ہر چین کا اپنا والیٹ ایڈریس اور فارمیٹ ہوتا ہے۔ X-Chain کے تمام والیٹ ایڈریسز کا آغاز "X" سے ہوتا ہے، جبکہ P-Chain کے ایڈریسز کا آغاز "P" سے ہوتا ہے۔ Ethereum یا Binance اسمارٹ چین (BSC) کے ایڈریسز کی طرح، C-Chain ایڈریسز کا آغاز بھی "0" سے ہوتا ہے۔

اپنے Avalanche والیٹ پر یا اس سے ٹوکنز ٹرانسفر کرنے کے لیے، آپ کو چاہیئے کہ متعلقہ چین کا ایڈریس منتخب کریں۔ مثلاً، Binance اور MetaMask کے والیٹس صرف C-Chain کے ساتھ ہی مطابقت پذیر ہیں۔ دھیان رکھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ ٹرانزیکشنز سے قبل دو مرتبہ ایڈریسز چیک کر لیں۔ اگر آپ کسی غیر مطابقت پذیر نیٹ ورک پر ٹوکنز بھیج دیتے ہیں تو اس صورت میں یہ فنڈز ضائع بھی ہو سکتے ہیں۔


Avalanche والیٹ کیسے تخلیق کیا جائے؟

1. Avalanche والیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں اور [Create New Wallet] پر کلک کریں۔ دھوکے بازوں کی جانب سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹس سے بچ کر رہیں۔ آغاز سے قبل اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ سرکاری URL پر ہی ہوں۔


2. کلیدی عبارت ظاہر کرنے کے لیے [Generate Key Phrase] پر کلک کریں۔


3. آپ کو اسکرین پر 24 الفاظ دکھائی دیں گے۔ یہ آپ کے والیٹ کی کلیدی عبارت (یا سیڈ عبارت) ہوتی ہے۔ اگر آپ سے یہ کلیدی عبارت کھو جاتی ہے، تو آپ اپنے والیٹ تک رسائی کے قابل نہیں رہیں گے۔ کھوئی ہوئی کلیدی عبارت کو بحال کرنے کا کوئی طریقہ نہیں۔

یہ 24 الفاظ بالکل اسی ترتیب میں تحریر کریں اور خانے پر چیک لگائیں۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنی کلیدی عبارت کو چند آف لائن مقامات پر بھی محفوظ رکھیں اور کبھی بھی کسی کے بھی ساتھ اس کا اشتراک نہ کریں۔ جاری رکھنے کے لیے [Access Wallet] پر کلک کریں۔


4. سسٹم اس امر کو یقینی بنانے کے لیے آپ سے کلیدی عبارت کے مخصوص الفاظ دہرانے کا کہے گا کہ آیا آپ نے اس کا درست بیک اپ رکھا ہوا ہے۔ اپنی سیڈ عبارت میں سے غائب الفاظ درج کریں اور [Verify] پر کلک کریں۔


5. اب آپ کا Avalanche والیٹ تیار ہے۔ اپنے والیٹ پر جانے کے لیے [Access Wallet] پر کلک کریں۔


AVAX کو Binance سے Avalanche پر کیسے بھیجا جائے؟

Avalanche پر DeFi DApps کے ساتھ تعامل کے آغاز سے قبل، آپ کو ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے اپنے Avalanche والیٹ میں AVAX ٹوکنز درکار ہوں گے۔ آپ Binance جیسے ایکسچینجز سے AVAX حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں اپنے Avalanche والیٹ پر بھیج سکتے ہیں۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ Binance سے Avalanche پر AVAX کس طرح سے بھیجا جائے۔ 

یاد رکھیں کہ صرف C-Chain ہی Binance ایکسچینج کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ آپ Binance سے اپنے Avalanche والیٹ پر صرف AVAX ٹرانسفر کرنے کے لیے ہی C-Chain استعمال کر سکتے ہیں۔ محتاط رہیں! اگر آپ غلط چین کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اپنے ٹوکنز سے محروم ہو سکتے ہیں۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں اور [Wallet Overview] - [Withdraw] پر جائیں۔


2. ٹوکن کی فہرست سے [AVAX] منتخب کریں۔


3. اپنے Avalanche والیٹ پر جائیں اور اپنی C-Chain کے والیٹ کا ٰایڈریس حاصل کرنے کے لیے [C] پر کلک کریں اور اسے کاپی کریں۔


4. Binance پر واپس جائیں اور ایڈریس کو [Address] کے نیچے پیسٹ کریں۔ پھر Avalanche C-Chain نیٹ ورک [AVAXC] منتخب کرنے کے لیے [Network] پر کلک کریں۔


5. ٹرانسفر کی جانے والی رقم درج کریں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔


6. [Confirm] پر کلک کرنے سے قبل خطرے کا انتباہ دھیان سے پڑھ لیں۔


7. اپنی نکلوائی جانے والی رقم کی تفصیلات چیک کریں۔


8. اب اپنے رقم نکلوانے کے عمل کی 2FA کی توثیق کریں اور [Submit] پر کلک کریں۔ آپ کا AVAX آپ کو Avalanche C-Chain والیٹ پر بھیج دیا جائے گا۔


Avalanche X-Chain، C-Chain، اور P-Chain کے مابین ٹوکنز کس طرح سے ٹرانسفر کیے جائیں؟

اپنے فنڈز کو ایک چین سے دوسری پر منتقل کرنے کے لیے، آپ کو کراس چین ٹرانسفر کی خصوصیت استعمال کرنی ہو گی۔ مثلاً،  AVAX کو اپنے MetaMask والیٹ پر بھیجنے کے لیے، پہلے آپ کو اپنے ٹوکنز اپنے C-Chain والیٹ پر بھیجنے ہوں گے، کیونکہ صرف C-Chain ہی MetaMask کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ اگر آپ غلط چین منتخب کر لیتے ہیں، تو آپ اپنے ٹوکنز سے محروم ہو سکتے ہیں اور انہیں بحال کرنا بھی ممکن نہیں۔ 

اس مثال میں، ہم X-Chain سے C-Chain پر AVAX منتقل کرنے کے لیے کراس چین خصوصیت کا استعمال کریں گے۔

1. اپنے Avalanche والیٹ پر لاگ ان کریں اور اوپر دیا اپنا والیٹ بیلنس چیک کریں۔ اس صورت میں، ہمارے AVAX ٹوکنز X-Chain والیٹ میں موجود ہوں گے۔


2. بائیں جانب موجود مینو بار پر [Cross Chain] پر کلک کریں۔


3. بطور ہدفی چین [C Chain] کو منتخب کریں اور وہ رقم درج کریں جو آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔ یاد رکھیں کہ ہر مرتبہ چینز کے مابین اثاثہ جات منتقل کرنے پر آپ کو ایک معمولی سی ٹرانزیکشن فیس ادا کرنی ہو گی۔



4. اب آپ کے AVAX ٹوکنز آپ کے C-Chain والیٹ میں موجود ہیں۔ آپ انہیں MetaMask یا کسی دیگر مطابقت پذیر والیٹ پر منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔


AVAX پر اسٹیکنگ کس طرح سے کام کرتی ہے (توثیق کار بمقابل۔ ڈیلیگیٹر)؟

آپ مزید AVAX ٹوکنز کمانے کے لیے اپنے Avalanche والیٹ کے ساتھ بھی AVAX پر اسٹیک کر سکتے ہیں۔ AVAX انعامات حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں: آپ یا تو توثیق کار بن سکتے ہیں یا پھر کوئی ڈیلیگیٹر۔ 
توثیق کار ایسے فعال نوڈز ہوتے ہیں جو ٹرانزیکشنز کی توثیق کرتے ہیں اور بلاک چین کو محفوظ بناتے ہیں۔ آپ جتنے زیادہ AVAX ٹوکنز پر اسٹیک کریں گے، اس بات کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا کہ آپ کو ایک بلاک توثیق کار کی حیثیت سے حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ 

ڈیلیگیٹرز ٹرانزیکشنز پر عملدرآمد نہیں کرتے تاہم توثیق کاران کے کام میں ان کی معاونت ضرور کرتے ہیں۔ جب توثیق کاروں کو اپنے انعامات موصول ہوتے ہیں، تو ڈیلیگیٹرز بھی AVAX کی اس تعداد کے برابر حصہ حاصل کر سکتے ہیں جتنی پر انہوں نے اسٹیک کیا تھا۔

جنوری 2022 تک، اسٹیکنگ کے تقاضے مندرجہ ذیل ہیں:


توثیق کار

ڈیلیگیٹرز

کم سے کم تقاضا

2,000 AVAX

25 AVAX 

اسٹیکنگ کی مدت

کم سے کم: 2 ہفتے

زیادہ سے زیادہ: 1 سال

کم سے کم: 2 ہفتے

زیادہ سے زیادہ: 1 سال

ایک توثیق کار بننے کے لیے مزید تکنیکی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں آپ سے یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر ایک مخصوص سافٹ ویئر کے ذریعے ہی Avalanche نوڈ چلائیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم تکنیکی تفصیلات میں نہیں جائیں گے، لہٰذا مزید معلومات کے لیے براہ کرم Avalanche کی سرکاری دستاویزات سے رجوع کریں۔


ایک ڈیلیگیٹر کی حیثیت سے Avalanche والیٹ کے ساتھ AVAX پر کس طرح سے اسٹیک کیا جائے؟ 

شروعات سے قبل، آپ کو AVAX ٹوکنز کی مطلوبہ اسٹیکنگ رقم کو P-Chain والیٹ پر ٹرانسفر کرنا ہو گا۔

1. اپنے Avalanche والیٹ پر لاگ ان کریں اور بائیں جانب موجود مینو بار میں [Earn] پر کلک کریں۔


2. [Add Delegator] پر کلک کریں۔


3. آپ کو فعال توثیق کاروں کی ایک فہرست دکھائی دے گی۔ [Select] پر کلک کرتے ہوئے اس کا انتخاب کریں جسے آپ اپنے AVAX ٹوکنز سونپنا چاہتے ہیں۔


4. اسٹیکنگ کی مدت منتخب کریں اور اسٹیک کرنے کے لیے AVAX ٹوکنز کی تعداد درج کریں۔ یاد رکھیں کہ آپ توثیق کار کی جانب سے سیٹ کی جانے والی اختتامی تاریخ کے بعد سونپنے کی مدت سیٹ نہیں کر سکتے۔

اپنا انعامی ایڈریس چیک کریں۔ اس میں آپ کا P-Chain والیٹ ایڈریس ڈسپلے ہونا چاہیئے۔ [Confirm] پر کلک کریں۔


5. پھر آپ کو سونپنے کی تفصیلات دکھائی دیں گی اور آپ کو AVAX انعامات ملنے شروع ہو جائیں گے۔


اختتامی خیالات

Avalanche والیٹ آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ Avalanche کے ایکو سسٹم میں موجود DeFi DApps کی مسلسل بڑھتی ہوئی کلیکشن پر ٹیپ کر سکیں۔ اسی والیٹ انٹرفیس کے اندر، آپ Avalanche کی تین چینز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں سے ہر کسی کے استعمال اور مقاصد مختلف ہیں۔ Avalanche بلاک چین کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، براہ کرم Avalanche (AVAX) کیا ہے؟چیک کریں۔