TL؛DR
کرپٹو ادائیگیاں ریٹیلرز، افراد، اور کاروباری اداروں کی جانب سے وسیع پیمانے پر قبول کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ آپ دستی طور پر فنڈزکو ٹرانسفر کر سکتے ہیں، تاہم ادائیگی کے طریقے کرپٹو ادائیگیوں کو قبول کرنے کا نسبتاً آسان راستہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ چیز آپ کو دستی طور پر ایڈریسز کو کاپی کرنے اور غلطیاں کرنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ آپ کسی منسلک کردہ اکاؤنٹ میں اپنے پاس موجود کرپٹو کے ذریعے فیاٹ ادائیگیاں کرنے کے لیے بھی کرپٹو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
کرپٹو ادائیگیاں فنڈز کو ٹرانسفر کرنے کے سستے، فوری، اور تیز طریقے کو فراہم کرتی ہیں۔ بین الاقوامی ٹرانسفرز کے لیے مقامی فیاٹ کرنسیز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ والیٹ کے مقابلے میں ادائیگی کی سروس سیکھنا عموماً زیادہ آسان ہو گا اور یہ کسٹمر سپورٹ کا حامل بھی ہو گا۔ دوسری جانب، کم اختیار کو فراہم کرنے والا ادائیگی کا طریقہ، فیس کو عائد کر سکتا ہے، اور اسے سیٹ کرتے ہوئے کسی معیاری والیٹ کے مقابلے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
آپ Binance ادائیگی کو استعمال کرتے ہوئے کرپٹو ادائیگیوں کو کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ یہ سروس کرپٹو والیٹ کے حامل تمام Binance صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اس پر صفر فیس عائد ہوتی ہے۔ جب آپ تیار ہوں، تو آپ Binance ادائیگی کے کسی دوسرے صارف یا معاونت یافتہ ریٹیلر کو ادائیگیاں کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ مفت Binance کارڈ کو آرڈر کر سکتے ہیں۔
تعارف
اگرچہ کرپٹو پیسہ لگانے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مقبول ہے، لیکن اس کے استعمال کی ایک اور صورت: یعنی ادائیگیاں بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھولنا آسان ہے کہ لوگ رقم کو ٹرانسفر کرنے کے لیے BNB، BTC، اور BUSD جیسی کرپٹو کرنسیز استعمال کرتے ہیں۔ Microsoft اور Starbucks جیسے بڑے ریٹیلرز، اور چھوٹے کاروباروں نے اپنی اشیاء اور سروسز کے عوض کرپٹو ادائیگیوں کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔
طریقہ کار آسان بنانے کے لیے عام طور پر اس عمل کو ادائیگی کے طریقے کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ آپ کسی کرپٹو کارڈ کے ذریعے فیاٹ کرنسی میں آئٹمز کی ادائیگی کو کرنے کے لیے بھی کرپٹو استعمال کر سکتے ہیں۔ لہٰذا خواہ آپ کسی دوست کی رقم کو واپس کرنا چاہیں یا پھر کسی آئٹم کو خریدنا چاہیں، ایسے متعدد آپشنز موجود ہیں جو بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔
کرپٹو ادائیگیاں کیسے کام کرتی ہیں؟
اس عمل کو غلطی سے پاک بنانے میں مدد کرنے کے لیے، Binance جیسے کرپٹو سروس کے فراہم کنندگان نے کرپٹو ادائیگی کے مزید آسان طریقے وضع کیے ہیں۔ یہ طریقے ایک پیچیدہ عمل کو ایک ایسے طریقے میں بدل دیتے ہیں جس کو محض چند سیکنڈز میں انجام دیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی کے طریقہ کار کے لحاظ سے اصل مراحل مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن عمومی طریقہ حسبِ ذیل ہوتا ہے:
1. کوئی صارف کسی چیز یا سروس کے لیے ادائیگی کا فیصلہ کرتا ہے، یا کوئی فرد اپنے دوست کو ادائیگی کرنا چاہتا ہے۔
2. وصول کنندہ اپنا ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے کی جانے والی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل انوائس تخلیق کرتا ہے۔ یہ عموماً وصول کرنے والے والیٹ ایڈریس اور درکار رقم پر مشتمل QR کوڈ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، $10 (امریکی ڈالر) کا کھانا خریدنے کے لیے موجودہ مارکیٹ ریٹ پر کسی مخصوص کرپٹو کرنسی کے $10 درکار ہوں گے۔
3. ادا کنندہ ایپ کے ذریعے QR کوڈ کو اسکین کرتا ہے اور ادائیگی کی تصدیق کرتا ہے۔
4. کرپٹو ادائیگی وصول کنندہ کے اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والیٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔
یہ مکمل طریقہ کار محض چند کلکس میں پورا کیا جا سکتا ہے۔ یہ تمام مراحل کو دستی طور پر مکمل کرنے کے مقابلے میں نسبتاً محفوظ اور زیادہ آسان ہوتا ہے۔
ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کارڈز
کرپٹو ادائیگیوں کے لیے مربوط کردہ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنا ایک دوسرا آپشن ہے۔ اگر ادائیگی کا وصول کنندہ صرف فیاٹ بھی قبول کرے تب بھی آپ اس طریقے کے ذریعے، کرپٹو کرنسیز کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کارڈ استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنے کارڈ فراہم کنندہ کے ساتھ کوائنز اور ٹوکنز کو اسٹور کرنے کی ضرورت ہو گی۔ جب آپ کسی چیز کو خریدتے ہیں، تو کرپٹو کرنسی ایکسچینج مطلوبہ فیاٹ کے عوض آپ کے ڈیجیٹل اثاثے کو بیچ دیتا ہے اور یہ ادائیگی کے وصول کنندہ کو بھیج دیتا ہے۔ بعض صورتوں میں، ہو سکتا ہے آپ کرپٹو کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ماہانہ کریڈٹ کی ادائیگی بھی کرنے لگیں۔ اجراء کار یا مالیاتی ادارے کے لحاظ سے اصل شرائط تبدیل ہو جائیں گی۔
آپ کرپٹو کارڈز کرپٹو ادائیگی کے طریقوں کی نسبت زیادہ جگہوں پر استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، جب تک آپ کا دوست کارڈ کی ادائیگی قبول نہیں کر سکتا اس کو براہ راست ادائیگی کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ اگر ادائیگی کا وصول کنندہ کرپٹو میں ادائیگی کو وصول کرنا چاہتا ہے، تب بھی کارڈ موزوں نہیں ہوتا۔ فی الوقت Visa اور Mastercard دونوں مالیاتی سروس کے مختلف فراہم کنندگان کے ذریعے کرپٹو کارڈ آپشنز کی پیشکش کر رہے ہیں۔
کرپٹو ادائیگیوں کے کیا فائدے ہیں؟
ادائیگی کا طریقہ یا کرپٹو کارڈ کا استعمال کیے بغیر بھی کسی کو کرپٹو میں ادائیگی کرنے کے فوائد ہوتے ہیں۔ ادائیگیوں کے سسٹم کے ساتھ باہم ملا کر استعمال کرنے سے، ہر لحاظ سے بہترین تجربہ حاصل ہوتا ہے:
2. کرپٹو ادائیگیوں کے فراہم کنندہ کے لحاظ سے، آپ کی ٹرانزیکشنز تقریباً فوری طور پر پوری ہو سکتی ہیں۔ یہ عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب آپ دونوں ایک ہی سروس استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کی ٹرانزیکشن فوری طور پر مکمل نہیں بھی ہوتی، تب بھی یہ عموماً نسبتاً کم ٹرانزیکشن فیس کے ساتھ بینک اکاؤںٹ ٹرانسفر کے مقابلے میں تیز رفتار اور سستی ہوتی ہے۔
4. بہت سے لوگوں کے لیے، از خود والیٹس سیٹ اپ اور اس کی نظم کاری کی نسبت کرپٹو ادائیگیوں کا طریقہ استعمال کرنا آسان ہوتا ہے۔
کرپٹو کرنسی ادائیگیوں کے نقصانات کیا ہیں؟
اگرچہ فوائد آسانی سے نظر آتے ہیں، تاہم کرپٹو ادائیگیاں کرتے وقت تجربہ کار صارفین کو کچھ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے:
1. آپ کے پاس اپنا والیٹ از خود سیٹ اپ کرنے کی نسبت کم کنٹرول ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اپنی کرپٹو ادائیگیوں پر مکمل اختیار رکھنے کے روایتی تجربے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ادائیگی کا طریقہ کار اس عمل میں موثر طور پر ایک درمیانی فریق شامل کرتا ہے۔
4. ادائیگی کے بعض نیٹ ورکس اپنی پیشکش کردہ سروس کے عوض فیس کو چارج کریں گے۔
5. کرپٹو کو ادائیگی کے طریقہ کار کے طور پر قبول کرنے کا رواج ابھی تک بڑے پیمانے پر عام نہیں ہوا۔
Binance ادائیگی کیا ہے؟
میں Binance ادائیگی کیسے استعمال کر سکتا ہوں؟

Binance کارڈ استعمال کرنا

اختتامی خیالات
2010 میں 10,000 BTC کے عوض حقیقی دنیا کی پہلی مقبول Bitcoin پیزا خریداری کے بعد سے، لوگ ادائیگیاں کرنے کے لیے کرپٹو استعمال کر رہے ہیں۔ تقریباً دس سال بعد، ہم نے ایک دستی طریقہ کار سے FinTech بینکنگ اور کرپٹو سروسز کے ذریعے پیشکش کردہ ڈیجیٹل کرنسی کے انضمام شدہ طریقوں پر ترقی کر لی ہے۔ اگر آپ بذات خود کرپٹو ادائیگیوں کا تجربہ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو یہ دیکھنے کے لیے اپنا کرپٹو ایکسچینج چیک کریں کہ وہ کون سی سروسز کی پیشکش کرتے ہیں۔