Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ
Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ
ہوم
آرٹیکلز
Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ

نو آموز
شائع کردہ Feb 20, 2019اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
3m

Binance چین ایکسپلورر پر جائیں


Binance چین ایکسپلورر کیا ہوتا ہے؟ 

ایکسپلورر، صارفین کو بلاک چین کے ساتھ تعامل کی اجازت دینے کی خاطر ڈیزائن کردہ ایک گرافک صارفی انٹرفیس ہے۔ اس انٹرفیس کے ذریعے، صارف ان بلاکس کے متعلق جو بلاک چین میں شامل کیے گئے ہیں، بلاک چین پر انجام دی گئی ٹرانزیکشنز، والیٹ بیلنسز اور BNB کے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔


Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


مجموعی جائزہ

اگر آپ ایک مخصوص بلاک، ٹرانزیکشن، آرڈر، اثاثے یا ایڈریس کی تلاش کے خواہش مند ہیں، تو آپ Binance چین ایکسپلورر کے بینر میں تلاش کی بار کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔ 

آپ BNB کے لیے تازہ ترین قیمت، مارکیٹ کیپ، اور 24 گھنٹے کے حجم کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


ٹرانزیکشنز

Binance چین ایکسپلورر کے سامنے والے صفحے پر، آپ Binance چین پر انجام دی گئی 6 انتہائی تازہ ترین ٹرانزیکشنز کا خلاصہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید ملاحظہ کرنے کے خواہش مند ہیں، تو آپ "سبھی دیکھیں" پر کلک کر سکتے ہیں>>۔

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


تمام ٹرانزیکشنز کو ملاحظہ کرتے ہوئے، آپ کو یہ معلوم ہو جائے گا، کہ TxHash (ٹرانزیکشن ہیش، یا ٹرانزیکشن ID)، بلاک کی لمبائی کیا ہے، ٹرانزیکشن کا دورانیہ، اور قسم (آرڈر دینا، آرڈر منسوخ کرنا یا ٹرانسفر کرنا) کیا ہے، اور اگر ٹرانزیکشن کی قسم 'ٹرانسفر کرنا' تھی، تو وہ ایڈریس جس سے ٹرانزیکشن کا آغاز ہوا، اور اثاثے کا وصولی ایڈریس کیا ہے۔ 

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


مخصوص ٹرانزیکشن کے متعلق مزید تفصیل ملاحظہ کرنے کے لیے، TxHash پر کلک کرنے سے آپ اس مخصوص ٹرانزیکشن کے پیرامیٹرز کا مزید وسیع مجموعی جائزہ لے سکیں گے۔ 

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


بلاکس

Binance چین ایکسپلورر کے سامنے والے صفحے سے، آپ Binance چین پر بنائے گئے 10 انتہائی تازہ ترین بلاکس کا خلاصہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مزید ملاحظہ کرنے کے خواہش مند ہیں، تو آپ "سبھی دیکھیں" پر کلک کر سکتے ہیں>>

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ

بلاک چین پر تمام بلاکس کو ملاحظہ کرتے ہوئے، آپ بلاک کی لمبائی، بلاک کے بننے کا وقت، بلاک کی عمر، بلاک میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کی تعداد، نوڈ جو بلاک بناتا ہے، اور اس بلاک سے متعلقہ فیس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ

مخصوص بلاک کے متعلق مزید تفصیل ملاحظہ کرنے کے لیے، بلاک کی لمبائی پر کلک کرنے سے آپ اس مخصوص بلاک کے پیرامیٹرز کا مزید وسیع مجموعی جائزہ لے سکیں گے۔ 

Binance چین ایکسپلورر کا ہدایت نامہ


اثاثہ جات

آپ اثاثہ جاتی ایکسپلورر پر جا کر Binance چین پر جاری کردہ تمام اثاثہ جات بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ اثاثے کا نام، مارکیٹ میں کل مالیت، موجودہ قیمت، کُل سپلائی، اور تخلیق کار کے ایڈریس جیسی معلومات جان سکتے ہیں۔