TL؛DR
چونکہ 2022 اختتام کے قریب ہے، لہٰذا ہم ان سب وقتوں کو الوداع کہتے ہیں، جن کو کرپٹو اور بلاک چین اسپیس میں بالخصوص بہت سارے پلیئرز کے لیے کٹھن دور کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ کرپٹو کا موسمِ سرما آ گیا ہے، لیکن ٹریڈنگ مارکیٹس میں موسمیاتی تبدیلی سے بلاک چین ٹیکنالوجی کی مقبولیت اور ترقی میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ مختصر مدتی ڈرامے پر توجہ مرکوز رکھنے کو فوقیت دینے والی چند پُرزور آوازوں کے باوجود، اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ 2021 میں انڈسٹری نے ترقی کی ہے۔
کرپٹو مارکیٹ کُل وقتی بلند قیمتیں حاصل کرتے ہوئے 2022 میں داخل ہوئی اور اپنی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے اس وقت تک برسرِپیکار رہی، جب تک کہ مئی میں Terra مندی کا شکار نہیں ہوا، اس عمل کے نتیجے میں کرپٹو کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی۔ چونکہ اس تباہی کے نتیجے میں ہیج فنڈ کا Three Arrows Capital اور کرپٹو کا قرض دہندہ Celsius نیٹ ورک بھی ختم ہو گئے، اس لیے اعتماد بدستور متزلزل رہا۔
اس کے بعد نومبر میں، Coindesk نے FTX پر لیکویڈیٹی بحران کو رپورٹ کیا، جہاں لوگوں نے دھڑا دھڑ اپنے اثاثہ جات بیچنا شروع کر دیے جس کا اختتام FTX کے دیوالیہ پن پر ہوا، اس ضمن میں کمزور مالیاتی کنٹرولز، مشتبہ قرضہ جات، اور FTX عہدیداروں کی جانب سے صارفی ڈپازٹس کے ذاتی استعمال کی رپورٹس ہیں۔ اس بار، اس متعدی رجحان نے کرپٹو قرض دہندگان BlockFi اور Genesis Global Capital کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سیاق و سباق
یہ سچ ہے کہ 12 مہینے کے عرصے میں کُل وقتی بلند قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بہرحال، Chainalysis نے اس کے باوجود 2022 میں کرپٹو کی مقبولیت کے انڈیکس پر مبنی اپنی بلاگ پوسٹ میں اس چیز کا مشاہدہ کیا ہے، "یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ عالمی مقبولیت اب بھی بُل مارکیٹ 2019 سے پہلے کی سطوحات کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔"
ایک ہی ایونٹ میں Terra کی قیمت تقریباً $75 بلین کم ہوئی اور اس وجہ سے یہ دیوالیہ پن کے نزدیک پہنچ گیا، نتیجتاً DeFi میں موجود TVL تقریباً $190 بلین کی بلند قیمت سے گر کر $39 بلین تک آن پہنچا۔ تاہم، اس مالیتی قدر کے خسارے کی بڑی وجہ کرپٹو کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ مارکیٹ کی بحالی کے بعد DeFi بھی دوبارہ کامیابی کا سورج دیکھ سکے۔
ٹریڈنگ کے حجم کے 2021 کی سطوحات پر آ جانے سے NFT ٹریڈنگ کی سرگرمیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اپریل اور مئی 2022 کی بلند قیمتوں نے اعلیٰ معیار سیٹ کیا تھا اور صحافیوں نے ان منافع بخش ہفتوں اور سال کے اختتام پر نسبتاً کم ٹریڈنگ کے درمیان سنگین تضاد پر اعتراض کرنے میں جلدی کی۔ تاہم، یہ کہا جا سکتا ہے کہ ابھی تک یہاں NFT سے متعلقہ مضبوط استعمال کی صورتیں اور غیر دریافت شدہ ایپلیکیشنز موجود ہیں۔ اگر یہ عملی صورت اختیار کر لیں، تو NFT کی مقبولیت پر پیش رفت ممکنہ طور پر بدستور جاری رہے گی۔
روشن پہلو
اس سال کے دشوار حصوں میں بھی امید کی کچھ کرنیں باقی تھیں۔ بالآخر، "The Merge " کے نام سے موسوم اس ایونٹ کے دوران، Ethereum اپنے پروف آف ورک کے توثیق کاری میکانزم سے پروف آف اسٹیک پر منتقل ہو گیا۔ یہ منتقلی آسانی سے ہو گئی، جس سے زیادہ ماحول دوست ٹرانزیکشنز کے نئے دور کا آغاز ہوا اور نیٹ ورک کی کم فیس متوقع ہیں۔
اگرچہ NFT کی ٹریڈنگ کی سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوئی ہیں، تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ NFT کی مقبولیت کا سلسلہ، بالخصوص سوشل اسپیس میں بدستور جاری ہے۔ Twitter نے صارفین کو، NFTs بطور پروفائل تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت دی ہے۔ Facebook اور Instagram نے صارفین کو NFTs پوسٹ اور شیئر کرنے کی اجازت دی ہے۔ چونکہ سوشل پلیٹ فارم کی NFT کلیکشنز نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے، اب تک کی انتہائی نامور کلیکشنز میں جگہ بنا لی ہے، چنانچہ Reddit کے کئی ملین صارفین نے NFT والیٹس کے لیے سائن اپ کیا اور NFT اواتار کو منٹ کیا۔
انضباطی تناظر میں، یورپی یونین نے کرپٹو اثاثہ جاتی مارکیٹوں کا ضابطہ کاری بل منظور کیا، جو EU میں کرپٹو کی ضابطہ کاری کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔ اگرچہ اس قانون کا نفاذ 2024 میں عمل میں لایا جائے گا، یہ مرکزی ایکسچینجز کو تحویلی تقاضا جات، اثاثوں کی مارکیٹنگ، اور یہ کہ کس طرح خطرے کا جائزہ لیا جائے اور صارفین سے مواصلت کی جائے، کے متعلق مزید رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ درحقیقت انڈسٹری کے لیے ایسی ضابطہ کاری مفید ثابت ہو گی جو سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔
انڈیا نے 4 شہروں میں آزمائشی بنیاد پر اپنے ریٹیل مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کی شروعات کر دی ہے، اس ابتدائی پروگرام کو مستقبل میں 9 مزید شہروں تک توسیع دی جائے گی۔ یہ ممکنہ طور پر 1 بلین سے زیادہ افراد کی زندگیاں بہتر بنا سکتا ہے، جن میں سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہو گی جن کے پاس بینک کی سہولت موجود نہیں ہے۔ اور اس طرح CBDC کا آغاز کرنے والے ممالک کی کُل تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 100 سے زیادہ CBDC کے آغاز کے کسی مرحلے میں ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ، مارکیٹ سے اٹھنے والی تمام آوازوں کے باوجود، ٹیمز اب بھی تعمیر وترقی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سطح 1 کے مزید پروٹوکولز کا آغاز، بہتر Web3 انفراسٹرکچرز تخلیق کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے (zk) ثبوتوں جیسی نئی بہترین ٹیکنالوجیز ترقی کر رہی ہیں۔ اس سال BNB چین نے معلومات فراہم کیے بنا توسیع پذیر ٹیکنالوجی zkBNB testnet کا آغاز کیا ہے، اور اگلے سال کے لیے zk-EVMs کے متعدد پراجیکٹس کے آغاز کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ نمایاں طور پر بلاک چینز میں توسیع پذیری اور باہم عمل کی قابلیت کو بہتر بنائے گا۔ اکثر اوقات ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفتیں مندی کے دوران ہی سامنے آتی ہیں، اور اگر مارکیٹ کے رجحان کی پرواہ کیے بنا بلاک چین ٹیکنالوجی پیش رفت کا سلسلہ جاری رکھے، تو اس میں کچھ بھی حیرت انگیز نہیں ہو گا۔
کرپٹو کے اس موسمِ سرما میں Binance اکیڈمی کی محفوظ پناہ گاہ سے مستفید ہوں
بلاک چین کے متعلق اپنے علم کو مزید نکھارنے کے لیے موسمِ سرما سے بہتر وقت کون سا ہو گا؟ ہم نے نومبر سے اپنے پہلے مفت کرپٹو کے متعلق تعلیمی کورسز کا آغاز کیا تھا، اور اب تک 200,000 افراد نے مجموعی طور پر 8.3 سال کے بلاک چین کورس کے مشمولات کو (اوسطاً 22 منٹ فی صارف کی بنیاد پر) مکمل کرتے ہوئے، اپنی بلاک چین کی تعلیم اور ذاتی ترقی میں سرمایہ کاری کی۔
جنوری تک، ہر ایک کو بلاک چین، Web3 اور ٹریڈنگ کے حوالے سے بنیادی معلومات سکھانے کے لیے، ہمارے پاس 120 سے زیادہ منٹ کی ذاتی طور پر ہدایت یافتہ ویڈیو تعلیم دستیاب ہو گی۔ 6 ابتدائی ٹریک کورسز کی پوری سیریز کو مکمل کرنے کے بعد، کوئی بھی شخص Binance اکاؤنٹ کے ذریعے مفت NFT سرٹیفیکیٹ کا دعوٰی بھی کر سکتا ہے۔
2022 میں ہم نے اپنی ویب سائٹ پر 26 ملین منفرد ویزیٹرز کی میزبانی کی ہے اور ہماری YouTube اور Binance لائیو پر موجود ویڈیوز نے 25 ملین ویوز حاصل کیے۔ ہم نے اپنی علمی بنیادوں کو تقریباً 1000 آرٹیکلز اور لغت کے اندراجات تک وسعت بھی دی ہے۔ ہم نے سیکھیں اور کمائیں کی مہمات کے ذریعے 6.5 ملین سے زیادہ وزیٹرز کو $7.3 ملین کی مالیت کے انعامات سے نوازا، جہاں وہ مزید یہ سیکھنے کے قابل تھے کہ کیا چیز بلاک چین پراجیکٹس کو کامیاب بناتی ہے۔
Binance اکیڈمی نے دنیا بھر میں شراکت داریاں بنائیں، اور عالمی سطح پر 20 سے زیادہ ممالک کی 75 سے زائد یونیورسٹیوں کو کرپٹو اور web3 کی تعلیم دی۔ 5,500 سے زیادہ طالب علموں اور مہمانوں نے تعلیمی تقریبات میں شرکت کی، اور ہم نے ان افراد کی طرف سے جو 35+ سے زائد ممالک میں (اور اضافی!) طلباء کے ایمبیسیڈرز بننے کے خواہشمند ہیں، تقریباً ہزار گزارشات وصول کی ہیں۔
2022 کی 4 (چوتھی) سہ ماہی میں، ہمارے طلباء کے ایمبیسیڈر پروگرام کا آغاز ہوا تھا، جس نے بلاک چین انڈسٹری کے سربراہان کی اگلی نسل کے لیے سرمایہ لگایا تھا۔ ہمارے منتخب شدہ طلباء کے ایمبیسیڈرز اپنے کیمپسز میں کرپٹو کی تعلیم اور خواندگی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور ان میں حصہ لینے میں مدد کریں گے، بلاک چین کمیونٹیز کے مابین تعاملات اور علم و آگہی شیئر کرنے کے مواقع کی حوصلہ افزائی کریں گے، اور ان کو Binance اکیڈمی نیٹ ورکس تک رسائی - اور یہ بھی ممکن ہے کہ انٹرشپ کے مواقع مہیا کیے جائیں!
ہم نے بھی اپنے تعاون کو قازقستان جیسے ممالک کے ساتھ ملکی سطح تک وسیع کیا ہے، جہاں ہم ملک بھر کی یونیورسٹیز کو بلاک چین پر بنیادی تعلیمی پروگرامز کی ترقی کے لیے عمل درآمد اور تعمیل کرنے کی خاطر، تعلیمی امواد اور معاونت فراہم کریں گے۔
2023 کے لیے کیا کچھ موجود ہے؟
ہم مزید لوگوں کو بلاک چین کے حوالے سے بہت کچھ سکھانے کے لیے اگلے سال کے منتظر ہیں۔ ہماری شراکت داریوں میں اضافہ جاری رہے گا کیونکہ ہم ذاتی سطح پر ہونے والی ٹریننگ، ہیکاتھونز اور ورکشاپس فراہم کرنے کے لیے مزید اسکولوں، حکومتوں، اور ادارہ جات تک رسائی جاری رکھیں گے۔
ہم نے دنیا کے چند سرکردہ تعلیمی فراہم کنندگان کے ہمراہ کاموں میں شراکت داری کی ہے تاکہ ان لوگوں کے لیے سند یافتہ بلاک چین کی تعلیم مہیا کی جا سکے جو بلاک چین انڈسٹری میں اپنے کیریئرز بنانے کے خواہاں ہیں۔
ہم میں سے جو لوگ محض اس نئی شاندار ٹیکنالوجی کے متعلق ایکسپلور کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم 2023 میں اپنے کورسز پراڈکٹ کے ذریعے، 20 گھنٹوں کی درمیانی اور جدید سطح کی ویڈیو تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے تحت اپنے مفت آن لائن کورسز کی پیشکش میں بھی توسیع کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہر کوئی مفت تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہو جو انہیں بلاک چین ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ غیر مرکزی مستقبل سے مستفید ہونے کے قابل بنائے گا۔
2023 آ گیا ہے - ثابت قدم رہیں!
خلاصہ
2022 پر نظر ڈالتے ہوئے، یہ واضح ہے کہ بلاک چین ایکو سسٹم نے نمایاں ترقی اور ارتقاء کا مشاہدہ کیا ہے۔ خاطر خواہ ناکامیوں کا سامنا کرنے کے باوجود، کرپٹو کمیونٹی برقرار رہی اور بالآخر مضبوط تر اور مزید تجربہ کار بن کر سامنے آئے گی۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ ہر مارکیٹ سائیکل ان مارکیٹ پلیئرز کو مٹا دیتی ہے، جو غیر مستحکم کاروباری ماڈل پیش کرتے ہوں اور غالباً کرپٹو انڈسٹری بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔
اس لیے اگرچہ یہ بات سچ ہے کہ کرپٹو مارکیٹ طویل عرصے سے تغیر پذیر رہی ہے، تاہم نئے کرپٹو پروٹوکولز میں مسلسل توسیع اور پہلے سے موجود پروٹوکولز کی مقبولیت کے عمومی رجحان میں اضافہ، شاید ایسی وجوہات ہیں جن کے باعث ہم انڈسٹری کے امکانات کے حوالے سے پُر امید رہ سکتے ہیں۔ خواہ کوئی بھی صورت ہو، اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی اردگرد کی دنیا اور ٹیکنالوجیز کے متعلق مسلسل سیکھنے کے لیے (مارکیٹ سے قطع نظر) زندگی بھر مصروف عمل رہیں، لہٰذا اس تیزی سے ارتقاء پذیر بلاک چین انڈسٹری کے بارے میں مزید سیکھنے کا عمل جاری رکھیں! ہم آنے والے سالوں کے لیے نہایت پُرامید ہیں، اور یہ جاننے کے لیے شدت سے منتظر ہیں کہ اس انڈسٹری کے اگلے باب میں کیا چیز محفوظ ہے۔