WOOFi کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
WOOFi کیسے کام کرتا ہے؟
WOOFi سواپ
WOOFi DEX
WOOFi کے سپر چارجر والٹس
وہ کیا چیز ہے جو WOOFi کو منفرد بناتی ہے؟
WOO کیا ہوتا ہے؟  
Binance پر WOO کس طرح سے خریدا جائے؟  
اختتامی خیالات  
WOOFi کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
WOOFi کیا ہوتا ہے؟

WOOFi کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Oct 14, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 23, 2022
5m


TL;DR  

WOOFi، WOO نیٹ ورک کی طرف سے تیار کردہ ایک ہمہ گیر غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp) ہے۔ WOOFi کا بنیادی ہدف، کم سلِپیج، مسابقتی سواپ فیس، اور دوسرے کارآمد فیچرز فراہم کرتے ہوئے صارفین کے غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

WOOFi کے صارفین مقبول ڈیجیٹل اثاثوں کو سواپ کر سکتے ہیں اور اسٹیکنگ کے جیسے آمدنی کمانے کے مواقع تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اور نیٹ ورک کو لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔ DeFi صارفین کے لیے پلیٹ فارم کی اہم پیشکشوں میں سے ایک، گہری لیکویڈیٹی ہے۔

تعارف

2020 سے ان غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXes) نے تیزی سے ترقی کا سفر طے کیا ہے۔ محض اگست 2022 میں ہی DEX کا ماہانہ ٹریڈنگ کا کل حجم 66$ بلین سے تجاوز کر گیا تھا۔ WOO نیٹ ورک نے، آن چین ٹریڈنگ پر کم فیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، اکتوبر 2021 میں WOOFi اور جون 2022 میں WOOFi DEX کی شروعات کی۔ ایک ساتھ مل کر، WOOFi اور WOOFi DEX، ٹولز کے ایک ایسے مجموعے کی پیشکش کرتے ہیں، جو آسان سواپس سے لے کر ٹریڈنگ کے پیشہ ورانہ انٹرفیسز کو ممکن بناتے ہیں۔

WOOFi کیسے کام کرتا ہے؟

WOOFi کی پراڈکٹ کی پیشکشوں کو، مسابقتی قیمتوں، کم فیس، لگائی اور مانگی گئی قیمت کے کم فرق، نیز منافع کمانے کے دیگر کئی مواقع تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کی معاونت کی خاطر تیار کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم استعمال کی تین مرکزی صورتوں کی پیشکش کرتا ہے:

سواپنگ 

صارفین، WOOFi سواپ کے ساتھ کم سے کم %0.025 فیس ادا کرتے ہوئے، مقبول، مالیاتی لحاظ سے بہتر، WOOFi کی جانب سے معاونت یافتہ چینز میں موجود معتبر اثاثوں کو سواپ کر سکتے ہیں۔

کمائی

کوئی بھی فرد WOOFi کے یک طرفہ اسٹیکنگ کے حل، Supercharger Vaults کے ذریعے مسابقتی APYs کمانے کے لیے ڈیجیٹل اثاثے ڈپازٹ کروا سکتا ہے۔ یک طرفہ اسٹیکنگ انجام دینے کے لیے صارفین کو ٹوکن کی فقط ایک قسم اسٹیک کرنی ہوتی ہے۔ یہ ماڈل، WOOFi کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے میں اثاثوں کے ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریڈرز کو بہتر لیکویڈیٹی کی پیشکش کے لیے WOOFi کو فعال کیا جاتا ہے۔

اسٹیکنگ

ٹوکن ہولڈرز، WOOFi کی کم سے کم % 0.025 سواپ فیس سے منافع حاصل کرنے کے لیے WOOFi پلیٹ فارم پر اپنے WOO ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

WOOFi سواپ

دیگر DApps کے برعکس، WOOFi، WOO نیٹ ورک کے مرکزی ایکسچینج، WOO X سے گہری لیکویڈیٹی نقل کرتا ہے، جس سے مراد ہے کہ صارفین نسبتاً سستی، CeFi درجے کی قیمتوں کے ساتھ DeFi سروسز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

اس ماڈل کو استعمال کرنے کے دیگر فائدوں میں کم سلِپیج اور سینڈوچ حملوں کی جانب اضافی مزاحمت شامل ہے۔ سلِپیج سے مراد، آرڈر پر عمل درآمد کرنے کے بعد مارکیٹ میں اثاثے کی قیمت اور اس کی حقیقی قیمت کے مابین موجود فرق ہے۔ مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ یا کم لیکویڈیٹی کے حامل اثاثوں کے ساتھ ٹریڈ کرنے پر، اس میں توسیع کا امکان بڑھ جاتا ہے، جس سے ٹریڈرز اپنے اثاثوں کو امید سے زیادہ خرید یا فروخت کر سکتے ہیں۔

WOOFi DEX

جون 2022 میں لانچ کیا جانے والا،WOOFi DEX Orderly نیٹ ورک کی طرف سے تقویت یافتہ، WOO نیٹ ورک کا غیر مرکزی ایکسچینج ہے۔ یہ پلیٹ فارم، NEAR پروٹوکول کے لیے زیادہ لیکویڈیٹی، ٹریڈنگ کے جدید ٹولز، ایک حسبِ منشاء صارفی انٹرفیس (UI)، اور ایک شفاف آرڈر بک متعارف کروانے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ WOOFi DEX، ایک ایسے پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ہونے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے، جو صارفین کو اپنے اثاثوں پر اختیار برقرار رکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ، تیز تر عمل درآمد اور کم فیس کی پیشکش کرتا ہے۔ 

WOOFi DEX، مقبول معتبر اثاثوں جیسا کہ BTC، ETH، اور NEAR کی اسپاٹ ٹریڈنگ کی سہولت کاری کرتا ہے۔ مستقبل میں، اس پلیٹ فارم کی سروسز میں توسیع اور مارجن ٹریڈنگ، دائمی سواپس، قرض دینے، اور حتیٰ کہ ادھار لینے جیسی خصوصیات نافذ کرنے کی امید بھی کی جا رہی ہے۔ بہترین مارکیٹ میکرز جیسا کہ Kronos Research، AGBuild، اور Ledger Prime کی جانب سے مالی معاونت حاصل کرنے والے WOOFi DEX کو DeFi ٹریڈنگ کا بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جو کسی مرکزی ایکسچینج ہی کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ 

WOOFi کے سپر چارجر والٹس

WOOFi صارفین کو ان کے پسندیدہ اثاثوں سے مکمل واقفیت برقرار رکھتے ہوئے، ایک واحد ٹوکن ڈپازٹ کروانے اور مسابقتی منافع حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سپر چارجر والٹ میں موجود % 90 تک اثاثوں کو WOOFi کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے، مخصوص شرح پر WOOFi کے لیکویڈیٹی فراہم کنندہ کی جانب سے ادھار لیا جا سکتا یے۔ باقی رہ جانے والے اثاثوں کو بیرونی منافع جاتی فارمنگ کے لیے فریق ثالث کے DeFi پروٹوکولز پر تعینات کر دیا جائے گا۔ WOO نیٹ ورک کے مرکزی ایکسچینج WOO X پر ہیج کرتے ہوئے، اور اس طرح مارکیٹ میں غیر جانبدار رہتے ہوئے، WOOFi کے لیکویڈیٹی فراہم کنندگان، صارفین کے پاس معقول تعداد میں فنڈز کی موجودگی کو یقینی بنا سکتے ہیں، تاکہ درخواست کی صورت میں ان کو نکلوایا جا سکے۔

یہ دوہری حکمت عملی، ڈپازٹ کروانے والے افراد کو اس قابل بناتی ہے، کہ وہ WOOFi کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے منافعے کے دو الگ ماخذوں سے براہ راست مستفید ہو سکیں۔ صارفین، ایک مرتبہ 7 دنوں پر مشتمل تصفیے کا عمل مکمل ہونے پر، کسی بھی قسم کی فیس یا حدود کے بغیر (ماسوائے اس صورت میں کہ جب والٹ کا تصفیہ کیا جا رہا ہو) اپنے ڈپازٹ کردہ اثاثے نکلوانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ سپر چارجر والٹس کی ہر لاک کردہ کُل قدر (TVL) کا دس فیصد ہر ہفتے الگ کر دیا جائے گا تاکہ اسے فوری طور پر نکلوایا جا سکے، تاہم اس سسٹم کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے رقم کو نکلوانے پر %0.3 فیس عائد کی جائے گی۔

وہ کیا چیز ہے جو WOOFi کو منفرد بناتی ہے؟

sPMM کا لیکویڈیٹی ماڈل

دیگر DEXes کی مانند خودکار مارکیٹ میکر ماڈل (AMM) کو اپنانے کی بجائے، WOOFi، گہری لیکویڈیٹی حاصل کرنے کے لیے ایک اختراعی و مصنوعی اور پیشگی طور پر فعال مارکیٹ میکنگ کی حکمت عملی(sPMM) کو لیوریج کرتا ہے۔

sPMM کا ماڈل، WOO نیٹ ورک کے مرکزی ایکسچینج، WOO X سے گہری لیکویڈیٹی کی نقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو WOOFi سواپ کو غیر مرکزی رہتے ہوئے کم سلِپیج اور DeFi کی مسابقتی قیمتیں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

سینڈوچ حملوں سے بچاؤ

سینڈوچ حملہ اس وقت واقع ہوتا ہے، جب ایک بد نیت ٹریڈر، اثاثوں کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے کے لیے DeFi پروٹوکول پر کسی زیرِ التواء ٹرانزیکشن سے قبل اور بعد میں ایک آرڈر دیتا ہے۔ پھر یہ ناجائز فائدہ اٹھانے والا فرد، متاثرین کی لگائی گئی زیرِ التواء قیمت کی نسبت زیادہ قیمت لگا کر اثاثے کی قیمت کو بڑھا دیتا ہے۔ متاثرہ فرد کی جانب سے زائد قیمت پر خریدنے پر، حملہ آور کسی نئی، مصنوعی طریقے سے بڑھائی گئی قیمت پر اپنے اثاثوں کو فروخت کر سکتا ہے۔ 

سینڈوچ حملے ان بڑے ٹریڈرز کے مابین عام ہیں، جو اثاثوں کو AMM پر مشتمل DEXes کے ساتھ سواپ کرتے ہیں۔ چونکہ لیکویڈیٹی پول میں AMM کی قیمت کی دریافت ٹوکن بیلنسز کے ذریعے کی جاتی ہے، چنانچہ حملہ آور قیمتیں بڑھانے کے لیے اس شفاشیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس کے برعکس، WOOFi کے sPMM کی قیمت کی دریافت کا تعین، پول کی لیکویڈیٹی کی بجائے قیمت کی آن چین فیڈز کے پیرامیٹرز سے کیا جاتا ہے۔ برے ایکٹرز، ٹوکن بیلنسز کی بنیاد پر قیمتوں کے متعلق اندازہ لگانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

آرڈر جاری کرنے کے لیے ادائیگی کرنے والا DEX

فی الحال، WOOFi کا ایک بروکر پروگرام موجود ہے، جہاں یہ فریق ثالث کی DApps کی جانب سے بھیجے جانے والے حجم پر ریبیٹس کے طور پر 0.5 بنیادی پوائنٹس (bps) ادا کرتا ہے۔ 

WOO کیا ہوتا ہے؟  

WOO، WOOFi اور WOO پراڈکٹس کے بڑے مجموعے کی طرف سے استعمال کیا جانے والا مقامی ٹوکن ہوتا ہے۔ یہ WOO نیٹ ورک کے ایکو سسٹم میں اسٹیکنگ کے انعامات، فیس میں رعایت، اور گورننس کے حقوق فراہم کرتا ہے۔ 

Binance پر WOO کس طرح سے خریدا جائے؟  

آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر WOO خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔ 

2. ٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے سرچ بار میں "WOO" ٹائپ کریں۔ ہم WOO/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔

3۔ [Spot] باکس پر جائیں اور WOO کی اس تعداد کا اندراج کریں، جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy WOO] پر کلک کریں، اور خریدا گیا WOO آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات  

WOOFi کی طرف سے استعمال کیا جانے والا لیکویڈیٹی کا منفرد ماڈل، ایکسچینج کی آرڈر بک کی نقل بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاکہ گہری لیکویڈیٹی، مزید مسابقتی قیمتیں، اور مجموعی طور پر DeFi ٹریڈنگ کے بہتر تجربے جیسے بنیادی فوائد کے پیشکش کی جا سکے۔ کم سلِپیج کے متلاشی افراد، مزید معلومات کے لیے WOOFi اور WOO کا وسیع تر ایکو سسٹم ملاحظہ کر سکتے ہیں۔