Shiba Inu (SHIB) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Shiba Inu (SHIB) کیا ہوتا ہے؟

Shiba Inu (SHIB) کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 8, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 14, 2023
6m

TL؛DR

Shiba Inu (SHIB) کتے کے تھیم پر مشتمل کرپٹو کرنسی میم ہے، جس کا نام جاپانی کتے کی نسل پر رکھا گیا ہے۔ 2020 میں اس کی تخلیق Ryoshi نامی مخفی ڈویلپر کی جانب سے کی گئی، جس نے Ethereum بلاک چین پر Dogecoin (DOGE) کے متبادل کے طور پر SHIB تشکیل کیا تھا۔

SHIB، ShibaSwap نامی ایک غیر مرکزی ایکسچینج کے ساتھ بنایا گیا ERC-20 ٹوکن ہے۔ SHIB کا روڈ میپ اور ایکو سسٹم، Shiba آرٹسٹ انکیوبیٹر نامی NFT آرٹ انکیوبیٹر، 10,000 "Shiboshi" NFTs اور Shiboshi نامی ایک NFT گیم پر مشتمل ہے۔

Shiba Inu کی ابتدائی گردشی سپلائی 1 کواڈریلین ٹوکنز تھی۔ Ryoshi کی جانب سے لیکویڈیٹی تخلیق کرنے کے لیے Uniswap میں %50 ٹوکن لاک کر دیے گئے تھے، اور بقایا %50 Ethereum کے شریک بانی Vitalik Buterin کے والیٹ میں بھیج دیے گئے تھے۔ تاہم، Vitalik کی جانب سے %90 کوائنز ضائع کرنے اور بقایا %10 بطور امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آپ Binance جیسی ایکسچینجز پر ٹریڈںگ کے مختلف جوڑوں، جیسا کہ SHIB/USDT اور SHIB/DOGE کے ساتھ SHIB خرید اور فروخت کر سکتے ہیں۔

 

تعارف

2021 پالتو جانوروں کے شوقین ٹریڈرز کے لیے، بالخصوص کتے کی تھیم پر مبنی کرپٹو کرنسیز کی ترقی کے ساتھ ایک پرجوش سال رہا ہے۔ Shiba Inu (SHIB) مارکیٹ میں ابھرنے والا ایک ایسا کوائن ہے، جس نے قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا۔ "Dogecoin killer" کے نام سے پہچانا جانے والا، SHIB کوائن سوشل میڈیا پر تبصرے کا مرکز بن گیا ہے۔ 2021 کے نومبر میں، SHIB مارکیٹ کیپ کے مطابق بہترین کرپٹو کرنسیز میں سے ایک رہا ہے۔ یہ CoinMarketCap پر #11 نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث یہ اپنے مخالف DOGE کے قریب آ گیا ہے۔

 

Shiba Inu (SHIB) کیا ہوتا ہے؟

Shiba Inu (SHIB)، ایک ایسی میم کرپٹو کرنسی ہے، جو Ethereum بلاک چین پر چلائی جاتی ہے۔ 2020 اگست میں اس کی تخلیق Ryoshi نامی مخفی ڈویلپر کی جانب سے کی گئی، جس کی شناخت Bitcoin کے تخلیق کار Satoshi Nakamoto جیسی خفیہ ہے۔ جیسا کہ SHIB کے نام سے ظاہر ہے، یہ Shiba Inu نامی جاپانی کتے کی نسل سے متاثر ہوا تھا۔

SHIB کی کُل سپلائی 1 کواڈریلین پر مشتمل تھی۔ اس کے پہلی بار لانچ کیے جانے پر، Ryoshi کی جانب سے لیکویڈیٹی تخلیق کرنے کے لیے Uniswap میں کُل سپلائی کے %50 ٹوکن لاک کر دیے گئے تھے۔ Ethereum بلاک چین پر موجود Uniswap ایک خودکار مارکیٹ میکر (AMM) پروٹوکول ہے اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) اسپیس میں سب سے کامیاب ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ بقایا 500 ٹریلین SHIB، Ethereum کے شریک بانی Vitalik Buterin کی بھیج دیے گئے تھے، جس کی جانب سے 90% ضائع کرنے اور بقایا بھارت کے COVID-19 ریلیف فنڈ میں بطور امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

Shiba Inu کا ایکو سسٹم

کتے پر مشتمل تھیم کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے، Shiba Inu کی جانب سے اپنے ایکو سسٹم میں کینائن شرائط کا استعمال کیا جاتا ہے۔ "WoofPaper" (وائٹ پیپر) کے مطابق، Shiba Inu کمیونٹی کے ذریعے چلایا جانے والا ایک ایسا پراجیکٹ ہے، جو غیر مرکزی کرپٹو کرنسی تخلیق کرنے کے لیے متوجہ ہے۔

SHIB ایکو سسٹم، ، ShibaSwap نامی ایک غیر مرکزی ایکسچینج کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ آپ ShibaSwap پر SHIB اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ انجام دے سکتے ہیں، لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے پپی پولز میں "جائیں"، یا SHIB اور دو دیگر ERC-20 ٹوکنز، Doge Killer (LEASH) اور Bone ShibaSwap (BONE) کے ساتھ سود کمانے کے لیے اسمارٹ معاہدہ جات میں اپنے ٹوکنز "چھپائیں"۔

Shiba Inu کی جانب سے تخلیق کیا جانے والا دوسرا ٹوکن LEASH ہے اور یہ ShibaSwap پر بھی موجود ہے۔ 107,646 ٹوکنز کی گردشی سپلائی کے ساتھ، Dogecoin کی قیمت ٹریک کرنے کے لیے ابتدائی طور پر LEASH کو بطور ری بیس ٹوکن استعمال میں لایا گیا تھا۔ تاہم، SHIB ڈویلپرز کی جانب سے LEASH کو ERC-20 ٹوکن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ LEASH ہولڈرز لیکویڈیٹی پول کے ذریعے اپنے ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں اور xLEASH کو انعامات کے طور پر جیت سکتے ہیں۔ 

BONE ایک گورننس ٹوکن ہے۔ اس کی سپلائی 250,000,000 ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ مستقبل میں، یہ Doggy DAO پر آنے والے پراجیکٹس پر ووٹ کرنے کے لیے ShibArmy (اس کی کمیونٹی کے لیے عرفی نام) کو اجازت دے گا۔

Shiba Inu کی جانب سے Shiba آرٹسٹ انکیوبیٹر نامی ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) آرٹ انکیوبیٹر بھی متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یہ NFT مارکیٹ میں اپنے Shiba Inus لانے کے لیے دنیا بھر سے کتے سے متاثر ساتھی آرٹسٹس کو مدعو کر رہا ہے، جس میں پینٹنگ، فوٹو گرافی، اور ڈیجیٹل طریقے سے مہیا کرنے والے آرٹ ورکس شامل ہیں۔ 

اکتوبر 2021 میں، SHIB ٹیم کی جانب سے Ethereum بلاک چین پر 10,000 "Shiboshi" NFTs لانچ کیے گئے اور Shiboshi گیم نامی ایک NFT کی آنے والی گیم کا اعلان کیا۔ اس اعلان میں ٹوکن خرچ کرنے کا ایک نئا میکانزم بھی شامل ہے۔ Shiboshi ہولڈرز کی جانب سے اپنے NFTs کا نام تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے پر، انہیں SHIB میں 100 USD کی فیس دینا ہو گی۔ فیس خرچ ہو جائے گی (مثلاً، SHIB کے ضائع کرنے کے والیٹ میں بھیج دی جائے گی)۔

 

Meme کوائنز کیا ہوتے ہیں؟ 

Dogecoin اور Shiba Inu، میم کرپٹو کرنسیز کی دیگر سینکڑوں تعداد کے ساتھ, Meme کوائنز یا میم ٹوکنز کے نام سے موسوم ہیں۔ مثلاً، Dogecoin اور Shiba Inu، ایک قابل تحسین Shiba Inu کتے کی میمز سے متاثر ہوئے تھے، جبکہ PepeCoin (MEME) کے متاثر ہونے کی وجہ ایک مشہور اینتھروپمورفک مینڈک کی میم، Pepe ایک مینڈک تھا۔

meme کوائنز کی زیادہ ترتعداد محدود افادیت یا استعمال کی صورتوں کے ساتھ تخلیق کی گئی ہے اور یہ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) کے جیسی مین اسٹریم کرپٹو کرنسیز کی نسبت کم مدت حیات کی حامل ہوتی ہیں۔ اس لیے، ٹریڈنگ کے بڑے پلیٹ فارمز پر meme کوائنز کی کثیر تعداد کی ٹریڈ نہیں کی جا سکتی۔ اور meme کوائنز کی قیمت ان کی کثیر سپلائی کے باعث عمومی طور پر کم ہے۔ حتیٰ کہ SHIB اور DOGE جیسی مشہور کی بھی قیمت صرف ایک سینٹ کے حصے کے برابر ہے۔

Meme کوائنز، کرپٹو کرنسیز کی بڑی مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں، لیکن ان کی ترقی کا سفر 2021 میں GameStop (GME) کے "میم اسٹاک" رجحان اور AMC تفریح (AMC) کے بعد شروع ہوا۔ 2021 کے جنوری میں، SatoshiStreetBets نامی ایک Reddit گروپ کی جانب سے DOGE کو GME کا کرپٹو مساوی سمجھا گیا اور اس کی قیمت بڑھانے سے متعلق ازراہ مذاق کیا گیا۔ DOGE کی قیمت بڑھتے ہی، ٹریڈرز کی جانب سے اس سلسلے سے نفع حاصل کرنے کے لیے DOGE اور دیگر meme کوائنز کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ 2021 کے مئی میں DOGE کی قیمت میں صرف پانچ دنوں میں %2,000 سے زائد اضافے کے ساتھ، اب تک 73 سینٹس کا سب سے بڑا اضافہ ہوا۔

تاہم، یہ امرذہن نشین کرنا اہم ہے کہ کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ مالیاتی خطرہ موجود ہوتا ہے۔ Meme کوائنز شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے آپ کی جانب سے ہمیشہ DYOR کرنے اور کبھی بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہیئے، جس کا نقصان آپ برداشت نہیں کرسکتے۔

 

SHIB کے مشہور ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

2020 میں دنیا بھر میں پھیلی وبا کے دورانیے میں، کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس کریش کر گئیں اور پھر سرمایہ کاران کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ہیج کرنے کے لیے Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) جیسے ڈیجیٹل اثاثہ جات کی جانب قدم بڑھائے گئے۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، اسٹاک مارکیٹس ساگا کے باعث meme کوائنز کی ترقی کا آغاز ہوا۔ چند افراد بالخصوص Tesla کے CEO، Elon Musk کی جانب سے SHIB کے مشہور ہونے کی وجہ سوشل میڈیا اثر قرار دیا گیا۔ اُس کی جانب سے مئی 2021 میں TV پر عوامی سطح کی بات کرتے ہوئے ازراہ مذاق Dogecoin کا ذکر کرنے اور اس کی قیمت گھٹانے کے بعد، SHIB اور دیگر meme کوائنز کی جانب سے میم ٹوکنز کی بڑھتی ہوئی مشہوری سے فائدہ حاصل کیا گیا۔ 2021 کے نومبر تک، SHIB کی قیمت میں جنوری سے %60,000,000 کا اضافہ ہوا ہے۔

Shiboshi NFTs اور گیم، SHIB کی اپنی ساتھی پپی کوائنز سے منفرد رہنے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ NFT مارکیٹ کی تشہیر کو جاننے پر، 35 منٹ کے اندر 10,000 Shiboshis فروخت کر دیے گئے۔ Shiba Inu کی جانب سے ShibaSwap پلیٹ فارم استعمال میں لاتے ہوئے، اس کے ذاتی NFTs لانچ کیے گئے۔ جیسا کہ ملکیت رکھنے والے افراد کی جانب سے ان کے Shiboshis کے نام رکھے جاتے ہیں اور SHIB ٹوکن ضائع کرنے کے عمل کو ٹریگر کیا جاتا ہے، Shiboshi کی NFT گیم کی ترقی کے ساتھ، Shiba Inu آگے بڑھنے کا عمل جاری رکھ سکتا ہے۔


Binance پر SHIB کیسے خریدا جائے؟

آپ SHIB کو Binance جیسی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔ 

1. اپنے Binance کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور ٹریڈنگ کے کلاسیک یا جدید صفحے کو منتخب کرنے کے لیے، بالائی بار میں موجود [Trade] پر جائیں۔

2. اسکرین کی دائیں جانب، سرچ بار پر "SHIB" کو ٹائپ کریں اور آپ کو دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے دکھائی دیں گے۔ ہم SHIB/BUSD کو بطور مثال لیں گے۔ SHIB/BUSD ٹریڈنگ کے صفحے کو کھولنے کے لیے اس پر کلک کریں۔


3. نیچے [Spot] باکس تک اسکرول کریں اور SHIB کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ SHIB خریدنے کے لیے آرڈر کی مختلف اقسام کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy SHIB] پر کلک کریں، اور آپ کو اپنے اسپاٹ والیٹ میں خریدی گئی SHIB دکھائی دے گی۔



اختتامی خیالات

2021 میں Shiba Inu میں خاطر خواہ نفع دیکھا گیا ہے۔ Shiboshi کے NFTs اور آنے والی Shiboshi گیم کی لانچ سے، SHIB کی افادیت اور اس کا ایکو سسٹم اپنے مخالف، DOGE سے ممکنہ طور پر آگے بڑھ سکتا ہے۔ تاہم، آپ کی جانب سے کرپٹو کرنسیز بالخصوص meme کوائنز میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل، احتیاط اور DYOR کرنی چاہیئے۔ یہ بڑی مارکیٹ کیپ کی کرپٹو کرنسیز سے زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں، جیسا کہ ان کی زیادہ تر قدر سوشل میڈیا جذبات پر مشتمل ہوتی ہے۔