Highstreet (HIGH) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Highstreet (HIGH) کیا ہے؟

Highstreet (HIGH) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Sep 1, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 23, 2022
5m



TL;DR

Highstreet ایک کمائی کے لیے کھیلیں (P2E)، اور کامرس پر مرکوز میٹاورس ہے جو خریداری اور گیمنگ کو یکجا کرتا ہے۔ Highstreet کی پراڈکٹس فیٹیگل ہوتی ہیں، مطلب یہ کہ وہ ڈیجیٹل اور طبعی دونوں پلیٹ فارمز میں وجود رکھ سکتی ہیں۔ اگرچہ ڈیجیٹل شکل کو معمولی سی قیمت پر اندرون گیم آئٹمز کے طور پر خریدا جا سکتا ہے، تاہم فزیکل شکل پلیئرز کو خود گیم کے اندر سے حقیقی زندگی کی خریداریاں کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ Highstreet مرکزی دھارے کے خریداروں کو میٹاورس میں لانے کے لیے دنیا بھر کے ڈپارٹمنٹ اسٹورز کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔ پلیئرز خصوصی ٹیگز کی حامل مخصوص کلیکشنز ملاحظہ کریں گے، جو خریداروں کو Highstreet میں مفت ڈیجیٹل اثاثے ریڈیم کرنے اور ان کا دعویٰ کرنے کی اجازت دیں گے۔

تعارف

آج بہت سے خریدار ای کامرس پلیٹ فارمز پر چیک آؤٹ کے ہموار تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم، کچھ روایتی برانڈز کو اس رجحان کے ساتھ چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آف لائن ریٹیل اور Web3 اسپیس کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے کے لیے، Highstreet چند مختلف طریقوں سے کامرس سے نمٹ رہی ہے۔

Highstreet کیا ہے؟

Highstreet ایک کمائی کے لیے کھیلیں (P2E)، اور کامرس پر مبنی میٹاورس ہے جو ویڈیو گیمز کی دنیا میں فیٹیگل (فزیکل اور ڈیجیٹل) خریداری کو متعارف کرواتا ہے۔ یہ اپنی ورچوئل دنیا میں لاکھوں روایتی اور کرپٹو برانڈز کی طرف سے فزیکل پراڈکٹس متعارف کرواتے ہوئے آف لائن ریٹیل اور Web3 اسپیس کے درمیان ایک برج کا کردار ادا کرتا ہے۔ 

Highstreet LumiereVR کی جدید شکل ہے، جو کہ ایک کمپیوٹر کے وژن پر مبنی VR ریٹیل کمپنی ہے جو 2015 میں قائم کی گئی تھی۔ اس ٹیم کی توجہ، بہت سے مشہور زمانہ ناموں اور قائم شدہ برانڈز کے اجزاء کے ساتھ کامرس پر مبنی میٹاورس تعمیر کرنے پر مرکوز رہی ہے۔ Highstreet پر، پلیئرز NFT کے اندرون گیم آئٹمز خرید، ٹریڈ، استعمال، یا تخلیق کر سکتے ہیں اور اپنی ذاتی ڈیجیٹل شناختیں قائم کر سکتے ہیں۔ ای کامرس کے موجودہ سسٹمز میں براہ راست انضمام کے ساتھ، پلیئرز کے پاس اصل زندگی میں پارٹنر اسٹورز سے ان آئٹمز کو ریڈیم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔ 

Highstreet کیسے کام کرتا ہے؟

اس دہائی کے دوران، صارف کے رویوں میں نہایت تیزی سے بدلاؤ آیا ہے، اور پہلے کی نسبت ہر نسل، ڈیجیٹل سطح کی طرف کہیں زیادہ مائل ہونے لگی ہے۔ Highstreet، نہایت ہی کم خرچ کے ساتھ میٹاورس میں آسان داخلے کی پیشکش کر رہا ہے۔ 

اب سے ٹی شرٹس اور اسنیکرز جیسی مادی اشیاء کو NFTs میں ٹوکنائز کیا جا سکتا ہے اور دنیا بھر میں مزید صارفین تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اپنی پراڈکٹس کو میٹاورس پر منتقل کرنے کے لیے، Highstreet آئٹم کو دو جزوی NFTs میں ٹوکنائز کرے گا۔ پہلا جزو قدرے کم قیمت پر بیچا جاتا ہے اور Highstreet کی دنیا میں موجود پلیئرز کے لیے ایک اندرون گیم آئٹم کا کردار ادا کرتا ہے۔ برانڈ کو اس NFT کی فروخت سے فائدہ ہو گا، جبکہ اشیاء کی فہرست یا اضافی اخراجات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہو گی۔

دوسرا جزو، ایک کامرس ایونٹ کے محرک کا کردار ادا کرتا ہے۔ ایک مرتبہ کسی پلیئر کی جانب سے دوسرا جزو خریدے جانے پر، برانڈ کے موجودہ ای کامرس بیک اینڈ سسٹم پر ایک آرڈر کیا جائے گا۔ Shopify کا انضمام کاری کا فیچر، پلیئرز کو وہ مادی پراڈکٹس ریڈیم کرنے کی اجازت دیتا ہے جو انہوں نے برانڈ کے آف لائن اسٹورز پر موجود ورچوئل شاپس سے خریدی تھیں۔ فزیکل اسٹورز سے ویب پر موجود Highstreet پر یہ ہموار منتقلی ایک منفرد فیجیٹل کاروباری ماڈل کی بنیاد رکھ رہی ہے جو پہلے کے مقابلے میں ایک یکسر نئے انداز میں ڈپارٹمنٹ اسٹورز کو Web3 کے ساتھ ملاتا ہے۔

Highstreet، اپنے کاروبار میں توسیع کے خواہش مند نئے اور بااثر افراد کی زیر قیادت برانڈز کے لیے ایک Launchpad بھی پیش کرتا ہے۔ Highstreet، محدود ایڈیشن کی پراڈکٹس کے لیے ایک کرو پر مبنی مارکیٹ پلیس ہے۔ یہ پراڈکٹس کی لیکویڈیٹی کو یقینی بنانے کے لیے، اسٹریٹ اسمارٹ بانڈنگ کروز کا استعمال کرتی ہے۔ قیمت معلوم کرنے کے خودکار میکانزم کے تحت، کسی آئٹم کی قیمت ہر خریداری کے ساتھ تبدیل ہوتی رہے گی۔ اس کا مطلب ہے، کہ تشہیر، کمیونٹی، یا مقبولیت، قیمت کو براہ راست متاثر کر سکتے ہیں۔ بیک وقت، برانڈز، زیادہ ٹرانزیکشنز یا آف لائن پراڈکٹ کی ریڈمپشنز کی سہولت کاری کے لیے اپنے بونڈنگ کروز کو ڈھلواں یا ہموار رکھنے کے لیے انہیں اپنے مطابق بنا سکتے ہیں۔

Highstreet کی دنیا کیا ہے؟

Highstreet کی دنیا، Highstreet کے ای کامرس انفراسٹرکچر پر موجود گیمنگ لیئر ہے۔ یہ چھ کناروں والی ٹائلز سے بنی ہے جو اس کے پورے میپ پر پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ تمام خطے برانڈز کے تعاون سے، ان کے موجودہ ای کامرس کے وجود کی توسیع کے طور پر بنائے گئے ہیں۔ ستمبر 2022 تک، Highstreet کی دنیا کے تجارتی خطوں میں Binance Beach، AVAX Alps، اور Animoca Archipelago شامل ہیں۔

پلیئرز مہمات مکمل کر کے اپنے پلیئر لیول اور کلاس لیول میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ گھر کی ابتدائی پیشکشوں (IHOs) کے ذریعے خطوں میں پراپرٹیز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، Highstreet، مطابقت پذیر VR ہیڈ سیٹس کے ذریعے انہیں اپنے گھروں کا دورہ کرنے کے قابل بناتے ہوئے انہیں ایک گہرے تجربے کی پیشکش کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ اندرون گیم آئٹمز کے ساتھ اپنے گھروں کو سجا سکتے ہیں، دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں، اپنے ورچوئل گھروں میں ویڈیوز اسٹریم کر سکتے، اور اپنے ورچوئل پالتو جانوروں کی پرورش کر سکتے ہیں۔

گھر کے مالکان Highstreet میٹاورس میں اندرون گیم فوائد اور ممکنہ آمدنی کے ممکنہ مواقع سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، وہ خطے میں ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کے لیے رہائشیوں کو تفویض کردہ 3% ٹرانزیکشن کی فیس کے حصے کے حقدار ہوتے ہیں۔ 

HIGH کیا ہے؟

HIGH Highstreet کا مقامی سہولتی ٹوکن ہے۔ یہ 100 ملین کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کا حامل ایک ملٹی چین ٹوکن ہے جو پراجیکٹ میں پیش رفت کے ساتھ ان لاک ہوتا ہے۔ 

HIGH ٹوکنز کو انعامات حاصل کرنے کے لیے اسٹیک کیا جا سکتا ہے، اور Highstreet مارکیٹ میں موجود اندرون گیم آئٹمز اور Highstreet دنیا میں رئیل اسٹیٹ خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے، گیم پلے میں متعدد خطوں تک پیش رفت کرنے اور Highstreet میٹاورس میں خصوصی ایونٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Binance پر HIGH کیسے خریدا جائے؟

آپ HIGH کو Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔

2. ٹریڈنگ کے دستیاب جوڑے دیکھنے کے لیے 'HIGH' تلاش کریں (مثلاً، HIGH/BUSD)

3. [Spot] باکس پر جائیں اور HIGH کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ [HIGH خریدیں] پر کلک کریں اور خریدے گئے ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات

Highstreet، نئے صارفین کو مائل کرنے اور میٹاورس کے اندر ہموار انداز میں اسٹورز قائم کرنے کے لیے برانڈز کو اپنی آن لائن موجودگی میں توسیع کرنے کا آسان طریقہ پیش کرتا ہے۔ پراجیکٹ میں پیش رفت کے ساتھ، اس کے نتیجے میں تخلیق ہونے والا فیجیٹل تجربہ، ای کامرس کے پلیٹ فارمز کے منظر کو واضح طور پر تبدیل کر سکتا ہے اور مزید صارفین کو Web3 پر لا سکتا ہے۔









پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں