FC Porto فین ٹوکن (PORTO) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
FC Porto فین ٹوکن (PORTO) کیا ہے؟

FC Porto فین ٹوکن (PORTO) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Feb 28, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
4m

TL؛DR

FC Porto فین ٹوکن (PORTO) FC Porto فٹ بال کلب کا ایک BEP-20 سہولتی ٹوکن ہے۔ PORTO 2021 میں بذریعہ Binance Launchpad سیل لانچ کیا گیا تھا، اور یہ پرستاروں اور ٹوکن ہولڈرز کو خصوصی تجربات اور مراعات فراہم کرتا ہے۔ 

PORTO ہولڈرز کلب سے متعلقہ فیصلوں کے لیے ووٹنگ پولز میں شریک ہو سکتے ہیں، جیسا کہ اگلے میچ میں وارم اپ گانے اور ڈسپلے کیے جانے والے خیر مقدمی پیغام منتخب کرنے میں۔ FC Porto کے NFT مسٹری باکسز کو خریدنے کے لیے بھی PORTO کو استعمال کیا جا سکتا ہے، اور NFTs پھر Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر اضافی PORTO انعامات کی اسٹیکنگ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔


تعارف

وقف پرستار کرپٹو کی دنیا میں اب اپنی پسندیدہ اسپورٹس ٹیموں اور معروف شخصیات کے ساتھ ایک زیادہ اختراعی اور براہ راست اندز میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ فین ٹوکنز وہ تازہ ترین رجحان ہے جو اسپورٹس کے شائقین اور پرستاروں، دونوں ہی کے لیے خصوصی تجربات کو تخلیق کرنے میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو لیوریج دیتا ہے۔


Binance فین ٹوکنز کیا ہیں؟

Binance فین ٹوکنز زیادہ پرستاروں کے حامل اسپورٹس کلبز، ٹیموں، معروف شخصیات، یا برانڈز سے وابستہ سہولتی ٹوکنز ہیں۔ فین ٹوکن ہولڈرز پرستاروں کی منفرد مراعات سے لطف اٹھا سکتا ہے، جیسا کہ ایونٹ ٹکٹوں کے لیے خصوصی پیشگی فروخت تک رسائی حاصل کرنا اور خاص نان فنجیبل ٹوکنز(NFTs) کو جمع کرنا۔ بعض صورتوں میں، وہ کلب سے متعلقہ فیصلوں جیسا کہ ٹیم کے نئے یونیفارمز، داخلی موسیقی، اور دیگر کو منتخب کرنے پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم کئی فٹ بال ٹیموں، بشمول S.S. Lazio (LAZIO)، FC Porto (PORTO)، اور Santos FC (SANTOS) کا آفیشل شراکت دار ہے۔

NFTs کے برعکس، Binance فین ٹوکنزمکمل طور پر فنجیبل ٹوکنز ہوتے ہیں۔ BNB ، Bitcoin (BTC)، Ethereum (ETH) اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی مانند۔ فنجیبل ہونے کا مطلب ہے کہ ہر ٹوکن یونٹ یکساں مالیت اور سہولت رکھتا ہے۔


FC Porto فین ٹوکن (PORTO) کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

1893 میں قائم کردہ، FC Porto فٹ بال کلب نے پرتگالی پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی خطابات اور یورپ بھر میں بہت ساری دیگر متاثر کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، جیسا کہ UEFA چیمپئنز لیگ۔ اپنے دنیا بھر میں پھیلے مداحوں کی حوصلہ افزئی کے لیے، کلب نے 2021 میں  FC Porto فین ٹوکن (PORTO)کو ریلیز کرنے کے لیے Binance کے ساتھ شراکت داری کی۔

Binance Launchpad پر PORTO، ٹوکن کی فروخت کے ذریعے ریلیزشدہ دوسرا سپورٹس فین ٹوکن ہے۔ یہ BNB چین ( سابقہ Binance اسمارٹ چین، BSC) پر، کل 40 ملین ٹوکن کی سپلائی کے ساتھ ایک BEP-20 سہولتی ٹوکن ہے۔

Binance ایکو سسٹم کے اندر PORTO کے پاس پرستاروں کی مصروفیت کے لیے استعمال کی متعدد صورتیں ہیں۔ بطور سہولتی ٹوکن، PORTO ہولڈرز کو پرتگالی فٹ بال کلب سے متعلقہ ووٹنگ پولز میں شریک ہونے کے لیے گورننس کے حقوق دیتا ہے۔ ان کے پاس جس قدر زیادہ فین ٹوکن ہوں گے، اتنا ہی زیادہ اُن کا ووٹ فین سے متعلقہ ان فیصلوں پر اثرانداز ہو گا۔ مثال کے طور پر، PORTO ہولڈرز آنے والے مقابلے کے لیے ٹیم کے وارم اپ گانے، اور ساتھ ہی ساتھ میچ کے دوران ڈسپلے کیے جانے والے خیر مقدمی پیغام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
گورننس کے حقوق کے علاوہ، ٹوکن ہولڈرز اپنا PORTO FC Porto کے  NFT مسٹری باکسز کو خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مسٹری باکسز منفرد کلیکشن سے نیوٹرل، نایاب، یا نادر NFTs پر مشتمل ہیں۔ مثال کے طور پر، پہلے PORTO NFT کی کلیکشن میں ٹیم کے لیجنڈری گول کیپرز شامل تھے۔

PORTO NFTs ڈیجیٹل قابل جمع اشیاء سے بڑھ کر ہیں۔ یہ NFT پاور اسٹیشن پہ اسٹیکنگ کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، جو کہ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر گیم سازی کی ایک اختراعی خصوصیت ہے۔ درکار NFTs کی چارجنگ کے ذریعے، پرستار اپنے جذبے میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اضافی PORTO کے انعامات کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ جتنی زیادہ دیر NFTs چارج کیے جاتے ہیں، وہ اتنے ہی زیادہ فین انعامات کو حاصل کر سکتے ہیں۔ NFTs Binance کی NFT مارکیٹ پلیس پر بھی ٹریڈ کی جا سکتی ہیں۔

مستقبل میں، ٹوکن ہولڈرز اپنے PORTO کو لایلٹی سبسکرپشن، جیسا کہ خاص انعامات اور فین بیجز کو حاصل کرنے، ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ "ملاقات اور استقبال" کے ایونٹس میں جانے، اور مفت سامان کو وصول کرنے کے لیے استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ فینز PORTO کو میچ کے ٹکٹس کو خریدنے اور FC Porto کے ای کامرس پلیٹ فارم پر بذریعہ Binance ادائیگی اپنی ممبر شپ کی ادائیگی کے لیے بھی ستعمال کر سکتے ہیں۔


Binance پر PORTO کو کیسے خریدیں؟

آپ Binance جیسے کرپٹو ایکسچینجز پر PORTO کو خرید سکتے ہیں۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Classic] یا [Advanced] ٹریڈنگ موڈ کو منتخب کرنے کے لیے [Trade] پر جائیں۔

2. سرچ بار کو کھولنے کے لیے [BTC/USDT] پر کلک کریں۔ ٹریڈنگ کے دستیاب جوڑوں کو دیکھنے کے لیے “PORTO'' درج کریں۔ ہم اس کی مثال کے لیے  PORTO/USDT کو استعمال کریں گے۔

دائیں جانب [Spot] کے باکس پر جائیں اور اپنے آرڈر کی قسم کو منتخب کریں۔ مثال کے طور پر، کوئی مارکیٹ آرڈر۔ PORTO کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا پسند کریں گے، پھر آرڈر دینے کے لیے [Buy PORTO] پر کلک کریں۔ آپ کا خریدا گیا PORTO آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔



اختتامی خیالات

فین ٹوکنز پرستاروں کے لیے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کے ایک اختراعی وسیلے کی پیشکش کے ذریعے پرستاروں کے تجربات کے ایک نئے دور کو ہوا دے رہے ہیں۔ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر فین ٹوکنز کے استعمال کی نئی صورتیں شامل کرنے کے ساتھ، مستقبل میں PORTO سے ہولڈرز کے لیے مزید دلچسپ تجربات لانے کی توقع کی جاتی ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں