Bored Ape Yacht Club (BAYC) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Bored Ape Yacht Club (BAYC) کیا ہوتا ہے؟

Bored Ape Yacht Club (BAYC) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Nov 16, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
5m

TL؛DR

Bored Ape Yacht Club (BAYC) مکمل طور پر منفرد خصوصیات پر مشتمل، 10,000 NFT Apes کی ایک کیلکشن ہے۔ چند خصوصیات دیگر کی نسبت زیادہ نایاب ہیں، یعنی جمع کار انہیں زائد قدر دیتے ہیں۔ آپ Ape خریدنے سے، BAYC ممبر کی حیثیت سے Future کلیکشنز تک خصوصی رسائی اور دیگر مراعات حاصل کرتے ہیں۔

BAYC ہولڈرز ایئر ڈراپ کے ذریعے سیرم کے ساتھ اپنے Apes کو میوٹنٹ Apes میں تبدیل کرنے کے اہل تھے۔ میوٹنٹس کو ہر 3 ETH کے لیے میسر عوامی سیل میں بھی منٹ کیا گیا تھا۔ حقیقی BAYC Apes کے ہولڈرز کو بھی Club Dog NFT مفت میں منٹ کرنے کا موقع ملا تھا۔ کلب کی جانب سے جانوروں کے عطیات کو ثانوی سیلز پر رایلٹی کی فیس عطیہ کی گئی۔

BAYC کامیابی کا ایک پہلو، NFTs کے پس پشت دنیا اور خصوصی کلب تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ میوٹنٹ Arcade، عطیاتی اقدامات، اور کلب فوائد جیسی گیمز کے ساتھ، BAYC کی جانب سے تشہیر اور نسبتاً فلور کی زیادہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔


تعارف

NFT کی تازہ ترین ریلیزز کے ساتھ منسلک رہنا ایک حقیقی چیلنج بن گیا ہے۔ ہر کامیاب پراجیکٹ کے لیے، انجام نہ دیے جانے کے علاوہ بھی بہت کچھ موجود ہوتا ہے۔ ایک بار کامیاب ہونے والے فارمولے اب نہایت عام ہیں، لیکن چند اب تلک سرمایہ کاران کے تصورات میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ Bored Ape Yacht Club کی جانب سے NFT ایکو سسٹم کے ساتھ وسیع پیمانے پر تشہیر ملاحظہ کی گئی ہے۔ لیکن یہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے اس کی جانب سے کون سے اقدامات لیے گئے ہیں؟ جیسا کہ فارمیٹ سے واقفیت ہے، اس کی جانب سے NFT دنیا میں حدود وسیع کرنے کی کاوش کی گئی ہے۔


Bored Ape Yacht Club (BAYC) کیا ہوتا ہے؟

Bored Ape Yacht Club، Ethereum بلاک چین پر تخلیق کردہ Apes کی طرز پر مشتمل، 10,000 نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی کلیکشن ہے۔ یہ CryptoPunks جیسے NFT پراجیکٹس سے متاثر ہے، جہاں ہر NFT مکمل طور پر منفرد اور انفرادی دکھائی دیتا ہے۔ ہر Ape کی نایابی Ape کی جانب سے پہننے، کام کرنے، اور اس کے پس منظر پر منحصر ہوتے ہوئے مختلف ہے۔

یہ پراجیکٹ Yuga Labs کے چار فرضی بانیوں کی جانب سے شروع کیا گیا تھا: Gargamel، Gordon Goner، Emperor Tomato Ketchup اور No Sass۔ ان کی ابتدائی منٹ کے بعد، BAYC کی جانب سے BAYC ہولڈرز کے لیے NFTs، NFT اپگریڈز، اور خصوصی کلب تخلیق کیا گیا۔ ان پیش رفت کے باعث پراجیکٹ میں دلچسپی برقرار رکھی گئی، جو Sotheby پر درج ذیل NFT کے لیے 3.4$ ملین (USD) جیسی سلیز کی بہترین قیمتوں کا باعث بنی۔

 


Bored Ape Yacht Club کے NFTs کس طرح کام کرتے ہیں؟

ہر Ape اواتار، Ethereum بلاک چین پر ERC-721 NFT ہوتا ہے۔ ہر ٹوکن نان فنجیبل ہے، یعنی یہ منفرد ہے اور کسی دیگر کرپٹو کرنسی یا ٹوکن کے ساتھ ناقابل تبدیل ہے۔ کوئی بھی Ape سات ممکنہ خصوصیات پر مشتمل ہوتی ہے:

1. پس منظر

2. لباس

3. ایئر رنگ

4. آنکھیں

5. فر

6. ٹوپی

7. منہ

ہر خصوصیت کے متنوع اقسام کے مختلف پہلو اور انداز موجود ہیں۔ مثلاً، آپ درج ذیل میں یہ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کوئی Ape دیگر کی نسبت ٹھوس طلائی، زبردست، اور شور فر موجود ہو سکتا ہے۔ ہر پہلو مخصوص تعداد تک محدود ہے، اس لیے شماریاتی اعتبار سے چند نایاب ہیں۔


عمومی طور پر، نایاب ترین خصوصیات زائد قیمت پر ٹریڈ کی جاتی ہیں۔ آپ کی جانب سے Ape خصوصیات ایک ساتھ ملاحظہ کرنے کی صورت میں، آپ انہیں نایابی کے لحاظ سے درجہ بند کر سکتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، نایاب خصوصیات کی حامل Ape عمومی خصوصیات کی حامل کی نسبت، اکثر اوقات زائد قیمت پر فروخت ہوں گی۔


Bored Ape Yacht Club کے کیا فوائد ہوتے ہیں؟

Bored Ape کے مالکان خصوصی کلبز اور BAYC کے شعبہ جات میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس میں نئے NFTs، NFT اپگریڈز، اور دیگر مراعات تک پہلی بار رسائی شامل ہے۔ Mutant Ape Yacht Club (MAYC) اور Bored Ape Kennel Club دونوں کی جانب سے BAYC ممبران کو مفت میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ ان دونوں کلیکشنز کی جانب سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کے سبب، BAYC میں شمولیت اختیار کرنے کے فوائد باآسانی ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔


میوٹنٹ Ape Yacht Club کیا ہوتا ہے؟

MAYC حقیقی BAYC جیسی لیکن زومبی طرز کی میوٹنٹ تھیم پر مبنی، Apes کی ایک کلیکشن ہے۔ حقیقی 10,000 BAYC NFTs کے ہولڈرز کو بےترتیب درجے: M1، M2، اور M3 کی میوٹنٹ سیرم کی بوتل ایئر ڈراپ کی گئی۔

NFTs ہولڈ کرنے والے والیٹس کو یہ بے ترتیب انداز میں دیے گئے تھے۔ M1 یا M2 میوٹنٹ سیرم کسی ape کو دیے جانے کی صورت میں، ان کی جانب سے ایسا نیا میوٹنٹ Ape تخلیق کیا جا سکتا ہے، جو اپنی حقیقی قسم کے ساتھ چند خصوصیات شیئر کرتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب، M3 سیرم کی بوتلیں ایک ایسا بالکل نیا میوٹنٹ Ape تخلیق کر سکتی ہیں، جو حقیقی سے غیر متعلقہ ہو اور یہ اس طرح مزید نایاب ہونے کا موقع حاصل کرتا ہے۔


Yuga Labs کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ MAYC، Ape ہولڈرز کے لیے "ممبرشپ کا حتمی درجہ" ہے۔ ٹیم کی جانب سے اب BAYC ممبران کے لیے مزید افادیت اور فوائد شامل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔


Bored Ape Kennel Club کیا ہوتا ہے؟

Bored Ape Kennel Club، Yuga Labs سے ایک اور ایسی NFT کلیکشن ہے، جو خصوصی طور پر Ape ہولڈرز کو تقسیم کر دی گئی تھی۔ Ape کے حامل والیٹس، متعدد خصوصیات اور نایابی کے ساتھ Club Dog NFT منٹ کرنے کے اہل تھے۔ یہ dogs گیس کی فیس سے قطع نظر دعویٰ کرنے کے لیے اہل تھے۔ کسی بھی ثانوی سیل پر محدود مدت کے لیے %2.5 کی رایلٹی فیس عائد کی گئی تھی، جسے جانوروں کے عطیات کے لیے مختص کر دیا گیا تھا۔


میوٹنٹ Arcade کیا ہوتا ہے؟

BAYC کے پُرکشش ہونے کی وجہ NFTs کی جانب سے آنے والی کہانی اور ماحول ہے۔ جیسا کہ CryptoPunks کے پاس صرف اس کے NFTs ہوتے ہیں، BAYC کی جانب سے موضوعاتی دنیا تخلیق کی گئی ہے۔ اس کی ایک مثال MAYC کلیکشن کے ساتھ ریلیز ہونے والا مختصر میوٹنٹ Ape Arcade تھی۔


Bored Ape Yacht Club Bathroom کیا ہوتا ہے؟

Bathroom ایک دیگر ممبر فائدہ ہے، جہاں Ape ہولڈرز کی جانب سے ورچوئل Bathroom والیٹ میں ہر پندرہ منٹ بعد ایک پکسلز کو پینٹ کیا جا سکتا ہے۔ Bathroom کی جانب سے کمیونٹی ڈرائنگ بورڈ کے سوا مزید کسی چیز کی پیشکش نہیں کی جاتی۔ تاہم، کلب کے دیگر فوائد کی طرح، اس کی جانب سے پراجیکٹ اور اس کی دنیا میں جمع کاران کی دلچسپی برقرار رکھنے میں معاونت کی جاتی ہے۔


میں Bored Ape Yacht Club کا NFT کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

BAYC اور اس کی دیگر کلیکشنز اپنی تشہیر کے باعث نسبتاً مہنگی ہو گئی ہیں۔ یہ صرف ثانوی مارکیٹس میں میسر ہیں، کیونکہ کوئی مزید منٹ سلاٹس میسر نہیں ہیں۔ آپ کے پاس فنڈز موجود ہونے کی صورت میں، آپ OpenSea اور Rarible پر انہیں خرید سکتے ہیں۔ 

کوئی Ape خریدنے کے لیے، آپ پر لاگت اور ٹرانزیکشن فیس ادا کرنے کے لیے، اپنے والیٹ میں کافی Ether (ETH) کی موجودگی یقینی بنانا لازم ہے۔ آپ پر کسی ایسے والیٹ کو استعمال میں لانا درکار ہو گا، جو Metamask یا Binance چین والیٹ جیسی DApps سے مربوط کر سکتا ہے۔


خلاصہ

Bored Ape Yacht Club کی جانب سے NFT کا مشہور ماڈل کامیابی کے ساتھ اپنایا گیا ہے اور جدت کے نئے طریقپ کار تلاش کیے گئے ہیں۔ خیرات پر مشتمل اخلاقی عطیات، اپگریڈز، اور ممبرشپ کے دیگر بونسز یکجا کرنے سے، Yuga Labs کی جانب سے CryptoPunks کے واقف فارمیٹ میں دلچسپی شامل کی گئی ہے۔ NFT کی باقی کمیونٹی کی طرح صرف جمع کرنے کی اہلیت کی بجائے، NFTs کے لیے افادیت پر نئی توجہ مرکوز ہے۔