TL؛DR
WalletConnect متعدد کرپٹو والیٹس کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایک پروٹوکول ہے جو آپ کو غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی کئی DApps کے ساتھ باآسانی مربوط ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ بس وہ DApp تلاش کریں جس کے ساتھ آپ تعامل کرنا چاہتے ہیں، QR کوڈ یا ڈیپ لنک کے ساتھ مربوط ہوں، اور بس پھر آپ تیار ہیں۔ زیادہ سے زیادہ سکیورٹی کے لیے پر سیشن کے اختتام پر غیر مربوط ہونا ہمیشہ یاد رکھیں۔
تعارف
DApps (غیر مرکزی ایپلیکیشنز)، اپنی کرپٹو کے ساتھ محض HODLing سے بڑھ کر بہت کچھ کرنے کے شاندار مواقع فراہم کرتی ہیں۔ غیر مرکزی فنانس، گیمز، اور مارکیٹ پلیسز دریافت کی جانے والی پیشکشوں کا ایک مختصر سا انتخاب ہیں۔ DApp کے ساتھ کامیابی سے تعامل انجام دینے کی خاطر، آپ کو اپنا والیٹ مربوط کرنا ہو گا اور DApp کو دستخط شدہ ٹرانزیکشنز کرنے کی اجازت دینی ہو گی۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ کار WalletConnect ہے۔
WalletConnect کیا ہے؟
WalletConnect ایک اوپن سورس پروٹوکول ہے جو آپ کے والیٹ کو DApps اور دیگر والیٹس کے ساتھ مربوط ہونے اور تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ QR کوڈ اسکین کر کے یا ڈیپ لنک پر کلک کر کے، WalletConnect آپ کے والیٹ اور DApp کے درمیان ایک مزموز شدہ کنکشن قائم کر دیتا ہے۔ اس پروٹوکول میں، صارفین کو آنے والی ٹرانزیکشنز کی اطلاع دینے کے لیے پُش اطلاعات کی مراعت بھی موجود ہے۔ شاید آپ نے ٹرسٹ والیٹ اور MetaMask جیسے Android یا iOS موبائل والیٹس میں WalletConnect دیکھ رکھا ہو۔ آپ WalletConnect کی معاونت کرنے والی والیٹ ایپس کی فہرست یہاں پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
WalletConnect کے ساتھ DApps سے کیسے مربوط ہوا جائے
موبائل اور ڈیسک ٹاپ براؤزر پر، DApp کے ساتھ مربوط ہونے کے لیے WalletConnect کے استعمال کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔ تاہم، دونوں طریقہ کار آسان ہوتے ہیں اور ان میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ اگر آپ کو مربوط ہوتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنا پڑے، جو کہ بعض اوقات ہو جاتا ہے، تو ایک بار پھر شروعات کریں اور تمام مراحل کو دہرائیں۔ ہدایات کو آزمانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کا والیٹ WalletConnect کی معاونت کرتا ہے۔
1۔ وہ DApp کھولیں جس کے ساتھ آپ مربوط ہونا چاہتے ہیں۔ اپنی مثال میں، ہم PancakeSwap استعمال کریں گے۔ اکثر DApps کے بالائی دائیں کونے میں، آپ کو کلک کرنے کے لیے ایک [Connect] بٹن نظر آئے گا۔
2۔ اگر آپ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک ڈیسک ٹاپ براؤزر استعمال کر رہے ہیں، تو [Connect] بٹن پر کلک کریں۔ اب آپ کو ایک پاپ اپ نظر آئے گا جو آپ کے والیٹ کو مربوط کرنے کے مختلف آپشنز پیش کرے گا۔ ایک QR کوڈ ڈسپلے کرنے کے لیے [WalletConnect] پر کلک کریں۔
3۔ ہم اس QR کوڈ کو آپ کے اس موبائل والیٹ کے ساتھ اسکین کرنے کے لیے استعمال کریں گے جس پر WalletConnect فعال ہو گا۔ اپنی مثال میں، ہم ٹرسٹ والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے مربوط کریں گے۔
4۔ ٹرسٹ والیٹ میں، [Settings] اور پھر [WalletConnect] پر جائیں۔ پھر یہ انتخاب QR کوڈ اسکین کرنے کی خاطر آپ کے لیے کیمرے کو ظاہر کرے گا۔
5۔ QR کوڈ اسکین کرنے کے بعد، آپ کے والیٹ پر ایک پاپ اپ ظاہر ہو گا۔ DApp کو اپنے والیٹ کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دینے کے لیے [Connect] پر ٹیپ کریں۔ اب آپ کامیابی سے مربوط ہو جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر بالائی بائیں کونے میں [Cancel] پر ٹیپ کر کے غیر مربوط کر سکتے ہیں۔
6۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی موبائل ڈیوائس کے براؤزر کے اندر DApp سے بھی مربوط ہونا چاہیں۔ اس صورت میں، معمول کے مطابق مراحل 1 اور 2 کو فالو کریں۔ تاہم، QR کوڈ کی بجائے، آپ کو انتخاب کے لیے والیٹس کی ایک فہرست دکھائی دے گی۔ اپنا والیٹ منتخب کریں، ہمارے معاملے میں ٹرسٹ والیٹ کا آپشن، پھر آپ مرحلہ نمبر 5 پر واپس چلے جائیں گے۔
7۔ آیئے، WalletConnect استعمال کرتے ہوئے مربوط ہونے کے دوران ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے کے طریقہ کار پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں۔ یہاں میں نے PancakeSwap میں BNB سے BUSD پر ایک آسان سواپ کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد، میں [Confirm Swap] بٹن پر کلک کروں گا/گی۔
8۔ آپ کے والیٹ میں، اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق کا مطالبہ کرنے والا ایک پاپ اپ ظاہر ہو گا۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی ٹرانزیکشن درست ہے، اور اپنا تصدیق کریں کا بٹن دبائیں۔
WalletConnect کے ساتھ محفوظ رہیں
اس امر کو یقینی بنانا ہمیشہ بہتر ثابت ہوتا ہے کہ کام مکمل ہو جانے پر آپ اپنے والیٹ کو DApp سے غیر مربوط کر چکے ہوں۔ اس کے علاوہ، اس بات کی پڑتال کرنا بھی اہم ہے کہ آپ جس DApp سے مربوط ہو رہے ہیں، وہ قابل اعتماد ہے اور یہ کہ آپ نے درست URL کے ساتھ اس تک رسائی حاصل کی ہے۔ آخر میں، اپنی ایپ کو ری اسٹارٹ کرنا اور اپنے براؤزر کو ریفریش کرنا بھی آپ کو DApp سے مربوط ہوتے وقت اپنی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
اختتامی خیالات
DeFi DApp کی دنیا میں WalletConnect ایک مقبول ٹول ہے۔ یہ ایک ایسا ٹول ہے جس کے استعمال کے طریقہ کار کو سمجھنے میں صرف چند سکینڈز لگتے ہیں، تاہم یہ آپ کو مخلتف سروسز تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ چوںکہ کرپٹو والیٹس مزید متحرک ہوتے جا رہے ہیں، لہٰذا WalletConnect فعال طور پر DApps تک رسائی حاصل کرنے کا ایک مفید ٹول ہے۔