Ronin والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟
امواد کا جدول
تعارف
Ronin والیٹ کیا ہے؟
Ronin والیٹ کیسے تخلیق کریں؟
Ronin والیٹ کے ساتھ ایک Axie Infinity اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟
Axies کیسے خریدیں
Binance پر ETH کیسے خریدا جائے
ETH کو Ronin Bridge کے ساتھ کیسے ملایا جائے
Binance سے Ronin والیٹ (RON نیٹ ورک) میں کیسے ٹرانسفر کیا جائے
Ronin والیٹ سے ٹرانزیکشن کرنے کا طریقہ
اختتامی خیالات
Ronin والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟
ہوم
آرٹیکلز
Ronin والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟

Ronin والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟

نو آموز
شائع کردہ Oct 28, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
8m

TL؛DR

کیا آپ نے Axi Infinity کے بارے میں سنا ہے؟ یہ بلاک چین کی ایک مقبول گیم ہے جسے Sky Mavis نے ڈویلپ کیا ہے۔ یہ Ethereum پر چلتی ہے اور پلیئرز کو Axies نامی خوبصورت NFT کرداروں کی افزائش، جمع کرنے اور ٹریڈ کرنے کا موقع دیتی ہے۔

Ronin والیٹ ایک ایسا کرپٹو والیٹ ہے جو Axie Infinity کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ Ronin بلاک چین پر کام کرتا ہے، جو Ethereum نیٹ ورک پر ایک سائیڈ چین کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ Ronin نیٹ ورک Axies کو ٹریڈ اور بریڈ کرنے کے عمل کو مزید سستا بنا دیتا ہے اور Axie Infinity کھیلنے کے اخراجات کو خاطر خواہ حد تک کم کر دیتا ہے۔ Ronin والیٹ Ronin بلاک چین پر موجود دیگر NFT گیمز کے ساتھ بھی مطابقت پذیر ہے۔


تعارف

اگر آپ ایک ساتھی NFT گیمنگ پلیئر ہیں، تو آپ Axie Infinity سے کافی حد تک واقف ہوں گے، یہ Ethereum پر مبنی قابلِ جمع اشیاء کی ایک گیم ہے اور 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے ہی اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے لوگ جنہیں اس گیم کے بارے میں علم نہیں ہے، آپ Axie Infinity کو Pokémon سے متاثر CryptoKitties کا ایک نسبتاً نیا ورژن خیال کر سکتے ہیں۔ 

پلیئرز Axies نامی خوبصورت مخلوقات کی افزائش، جمع کاری اور ٹریڈ کر سکتے ہیں، نیز اس میں ورچوئل لینڈز اور آئٹمز بھی ہیں - اور یہ سب بلاک چین پر مبنی مارکیٹ پلیس میں موجود ہیں۔ وہ گیم کی عفریتوں سے لڑائی کرنے یا دیگر پلیئرز کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے ٹیمز بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔ Axie Infinity اپنے پلیئرز کو Smooth Love Potion (SLP) ٹوکنز بطور انعام دیتی ہے، جو ایسی کرپٹو کرنسی ہیں جنہیں Binance جیسی کرپٹو ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔

Ethereum نیٹ ورک پر اکثر نسبتاً زیادہ فیس ہوتی ہیں، اور یہ چیز Axie Infinity کی ترقی پر اثر انداز ہو رہی تھی۔ پلیئرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں، Sky Mavis کے ڈویلپرز نے Ronin بلاک چین متعارف کروائی، یہ NFT گیمز کی توسیع کے لیے حسبِ منشاء بنائی گئی ایک سائیڈ چین ہے اور ٹرانزیکشن کی کم فیس لیتی ہے۔ اس ٹیم نے Ronin والیٹ بھی تیار کیا ہے، یہ ایک ایسا موبائل اور براؤزر ایکسٹینشن والیٹ ہے جس میں پلیئرز اپنے کرپٹو اثاثہ جات اور NFTs (بشمول Axies) کو اسٹور کر سکتے ہیں۔


Ronin والیٹ کیا ہے؟

جیسا کہ بتایا جا چکا ہے، Ronin Wallet ایک ایسا کرپٹو والیٹ ہے جو Ronin نیٹ ورک پر کام کرتا ہے، جو کہ Ethereum کی سائیڈ چین ہے۔ یہ براؤزر ایکسٹینشن یا موبائل ایپ (Android اور iOS) کے طور پر دستیاب ہے۔ 

Ronin والیٹ آپ کو Ronin بلاک چین پر چلنے والی دیگر غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApp) کے علاوہ، مقبول گیم Axie Infinity کے ساتھ تعامل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ Ronin والیٹ بنانے کے بعد، آپ Axie Infinity کی مارکیٹ پلیس میں لاگ ان کر سکیں گے تاکہ اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں اور گیم کھیلیں۔

آپ Ronin والیٹ کو گیس کی زیادہ فیس ادا کیے بغیر، کرپٹو کرنسیز اور NFTs بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ فی الوقت، Wrapped Ether (WETH)، Axie Infinity Shard (AXS) USDC، اور Smooth Love Potion (SLP) کو آپ کے Ronin والیٹ میں اسٹور کیا جا سکتا ہے۔

AXS اور SLP ایسے ERC-20 ٹوکنز ہیں جنہیں پلیئرز Axie Infinity پر روزانہ کی دریافتیں مکمل کرتے ہوئے اور دیگر پلیئرز سے مقابلہ کرتے ہوئے کما سکتے ہیں۔ نومبر 2021 تک، آپ نئی Axies کی افزائش کے لیے AXS اور SLP کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، مستقبل میں اس بات کی توقع ہے کہ AXS کے افزائشی تقاضے ختم کر دیے جائیں گے کیونکہ یہ ٹوکن صرف ایک گورننس ٹوکن کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا۔ آپ Binance جیسی کرپٹو ایکسچینجز پر SLP کو ٹریڈ بھی کر سکتے ہیں۔ چونکہ Ronin والیٹ اب Binance کے ساتھ ضم کردہ ہے، اس لیے صارفین کم سے کم گیس کی فیس ادا کرتے ہوئے، اپنے NFTs اور کرپٹو کرنسیز کو براہ راست ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔

Ronin والیٹ تخلیق کرنے کے لیے، آپ اس کی ایکسٹینشن کو Chrome یا Firefox پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ Apple Store یا Google Play پر اس کی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ جعلی ایپس سے ہوشیار رہیں۔


Ronin والیٹ کیسے تخلیق کریں؟

Ronin والیٹ ایک موبائل ایپ یا براؤزر ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب ہے۔ اس ہدایت نامے میں ہم براؤزر ایکسٹینش کی مثال لیں گے۔

1. سب سے پہلے، Chrome یا Firefox پر Ronin والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن کو شامل کریں۔ 

2. ایکسٹینشن کھولیں اور [Get Started] پر کلک کریں۔ آپ کو Ronin والیٹ سیٹ اپ کرنے کے صفحے پر بھیجا جائے گا۔ اب [I’m new. Let’s get set up!] پر کلک کریں۔


3. اپنے والیٹ کے لیے ایک مضبوط پاس ورڈ تخلیق کریں اور [Create Wallet] کا بٹن دبائیں۔


4. آپ کو اپنی سیڈ عبارت پوشیدہ نظر آئے گی۔ [Reveal Seed Phrase] پر کلک کریں اور اسے لکھیں۔ آپ کو اسے کسی محفوظ مقام پر رکھنا چاہیئے تاکہ اگر مستقبل میں آپ کو اپنا والیٹ بحال کرنے کی ضرروت ہو تو اسے استعمال کر سکیں۔ اپنی سیڈ عبارت کو کسی بھی شخص کے ساتھ کبھی شیئر نہ کریں۔


5. اب آپ وہ سیڈ عبارت درج کرنا ہو گی جو آپ نے ابھی بیک اپ کی ہے۔ اس کے بعد، [Continue] پر کلک کریں اور آپ کا Ronin والیٹ استعمال کے لیے تیار ہو گا!


اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ Ronin والیٹ ایک غیر تحویلی سروس ہے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی اور شخص آپ کے فنڈز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا – یہاں تک کہ Ronin کے ڈویلپرز بھی ایسا نہیں کر سکتے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کی سیڈ عبارت یا نجی کلیدیں گم، چوری، یا خراب ہو جاتی ہیں، تو کوئی بھی فرد آپ کے والیٹ کو بازیاب کرنے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہمیشہ اپنی سیڈ عبارت لکھ لینی چاہیئے اور اسے دو یا تین مختلف جگہوں پر اسٹور کرنا چاہیئے، تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال میں آپ اپنا اکاؤنٹ بحال کر سکیں۔

6. اب جب کہ آپ ایک Ronin والیٹ تخلیق کر چکے ہیں، اپنے والیٹ انٹرفیس کو کھولنے کے لیے براؤزر ایکسٹینشن پر کلک کریں۔


سب سے اوپر، آپ والیٹ کا نام [Account #] دیکھ سکتے ہیں، اس کے بعد آپ کے Ronin والیٹ کا ایڈریس موجود ہو گا۔ اثاثے ڈپازٹ یا وصول کرتے وقت آپ کو یہ ایڈریس فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی۔ [Assets] کا سیکشن آپ کے ERC-20 ٹوکنز اور ERC-721 NFT ٹوکنز پر مشتمل بیلنس کو ڈسپلے کرتا ہے۔ اپنی ٹرانزیکشن کی ہسٹری دیکھنے کے لیے، [Activities] پر کلک کریں۔


Ronin والیٹ کے ساتھ ایک Axie Infinity اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

Axie Infinity اکاؤنٹ بنانے کے لیے: 

1. Axie Marketplace پر جائیں اور [Login] پر کلک کریں۔ 



2. [Login with Ronin Wallet] کو منتخب کریں اور [Confirm] پر کلک کریں تاکہ یہ گیم آپ کے Ronin والیٹ سے مربوط ہو سکے۔


3. اب کوئی صارفی نام منتخب کریں اور [Save] پر کلک کریں۔ سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے، اپنی ای میل شامل کریں اور اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے پاس ورڈ تخلیق کریں۔ آپ کا Axie Infinity اکاؤنٹ اب تیار ہے۔


Axies کیسے خریدیں

Ronin والیٹ ETH کی معاونت نہیں کرتا، بلکہ صرف Wrapped ETH (WETH) کی معاونت کرتا ہے۔ Axies خریدنے کے لیے، آپ کو اپنے Ronin والیٹ میں WETH شامل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کے پاس دو آپشنز ہیں:

آپشن 1۔ ذاتی والیٹ (ETH) → Ronin برج → Ronin والیٹ (WETH)۔

پہلا آپشن تو یہ ہے کہ Ronin برج کے ذریعے ETH کو WETH میں تبدیل کرنے کے لیے MetaMask یا Binance چین والیٹ کی طرح کوئی ذاتی والیٹ استعمال کریں۔ اس سلسلے میں آپ کو Ethereum کی گیس کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ اگر آپ کے پاس ETH موجود نہیں ہے، تو آپ اسے Binance پر خرید سکتے ہیں (درج ذیل مراحل پر عمل کریں)۔

آپشن 2. Binance (WETH) → Ronin والیٹ (WETH)۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی اپنے Binance اکاؤنٹ میں نمائندہ ETH (WETH) موجود ہے، تو آپ اسے Ronin نیٹ ورک (RON) کے ذریعے Binance سے براہ راست اپنے Ronin والیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو MetaMask یا Binance چین والیٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ یہ ایک بہتر آپشن ہے کیونکہ آپ کو Ethereum کی گیس کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاہم، Binance پر WETH کی مارکیٹس دستیاب نہیں ہیں۔ لہذا اگر آپ کے پاس صرف ETH ہے لیکن WETH موجود نہیں، تو آپ کو آپشن 1 پر عمل کرنا ہو گا۔

جیسے ہی آپ کے Ronin والیٹ میں WETH آ جائیں گے، تو آپ اپنے Ronin والیٹ کو Axie Infinity مارکیٹ پلیس سے مربوط کر سکیں گے اور دیگر پلیئرز سے Axies خرید سکیں گے۔


Binance پر ETH کیسے خریدا جائے

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، [Trade] ٹیب کو کھولیں، اور ٹریڈنگ کے [Classic] یا [Advanced] انٹر فیس کا انتخاب کریں۔

 

2. اسکرین کے بائیں جانب ڈسپلے کردہ ٹریڈنگ کے جوڑے پر جائیں اور تلاش کی بار میں ETH ٹائپ کریں۔ اس مثال میں، ہم [ETH/BUSD] کو استعمال کریں گے۔

 

3. آرڈر کی قسم منتخب کریں اور رقم درج کریں۔ اپنا آرڈر جمع کروانے کے لیے [Buy ETH] پر کلک کریں۔

 

اب جبکہ آپ کے پاس ETH آ گیا ہے، تو آئیں دیکھتے ہیں کہ آپ اسے اپنے Ronin والیٹ میں کیسے بھیج سکتے ہیں۔


ETH کو Ronin Bridge کے ساتھ کیسے ملایا جائے

1. آپ کو MetaMask یا Binance چین والیٹ کی طرح ایک کرپٹو والیٹ کی ضرورت ہوگی۔

2. [Wallet] کی مینو ٹیب پر جائیں اور [Fiat and Spot] کو منتخب کریں۔

 

3. ETH کو تلاش کریں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

 

4. اس Ethereum ERC-20 ایڈریس کو پیسٹ کریں جس پر آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ کے بیرونی والیٹ (مثلاً، MetaMask) سے ڈپازٹ کرنے کا ایڈریس ہو گا۔

 

5. [Network] پر کلک کریں اور [Ethereum (ERC20)] کو منتخب کریں۔


6. ٹرانزیکشن کی تفصیلات چیک کریں اور اپنا ETH بھیجنے کے لیے [Withdraw] پر کلک کریں۔


7. اس کے بعد، Ronin برج کی ویب سائٹ پر جائیں اور [Deposit] پر کلک کریں۔ اپنے MetaMask کو وہاں پر ظاہر ہونے والے پاپ اپ کے ساتھ مربوط کریں۔


8. [Next] پر کلک کریں اور اپنے والیٹ کو مربوط کرنے کا عمل مکمل کریں۔


9. اپنے Ronin والیٹ میں لاگ ان کریں اور [Ronin Address] کی فیلڈ میں اپنے Ronin والیٹ کا ایڈریس کاپی کریں۔ اگر آپ کے پاس ابھی تک Ronin والیٹ نہیں ہے، تو براہ کرم اوپر اسکرول کرتے ہوئے اس سیکشن پر جائیں کہ Ronin والیٹ کیسے بنایا جائے؟


10. [Asset] پر کلک کرتے ہوئے وہ اثاثہ منتخب کریں جسے آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی اس مثال میں، ہم ETH کو ڈپازٹ کریں گے۔


11. اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لیے [Next] پر کلک کریں اور اپنے ٹوکنز کو اپنے Ronin والیٹ کے ساتھ برِج کریں۔ نوٹ کریں کہ آپ کو Ethereum گیس کی قیمتوں کی بنیاد پر ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

12. اس سے پہلے کہ آپ کھیل سکیں، آپ کو اپنی Axie ٹیم بنانے کے لیے اپنی Axies خریدنے کی ضرورت ہو گی۔ Axie مارکیٹ پلیس میں لاگ ان کریں اور Ronin والیٹ کا آپشن منتخب کریں۔ آپ کو صرف اس صورت میں ایسا کرنا پڑے گا اگر آپ نے اس سے قبل کبھی کوئی Axie اکاؤنٹ نہ بنایا ہو۔ اگر آپ پہلی بار لاگ ان کر رہے ہیں، تو آپ کو نیا اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے ہدایات ملیں گی۔


Binance سے Ronin والیٹ (RON نیٹ ورک) میں کیسے ٹرانسفر کیا جائے

نومبر 2021 تک، آپ Binance سے اپنے Ronin والیٹ پر AXS، SLP یا WETH کو نکلوا سکتے ہیں۔ اس طریقے میں MetaMask یا کوئی اور بیرونی والیٹ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، اس لیے آپ Ethereum کی گیس کی فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ہیں۔

1. [Wallet] پر جائیں اور [Fiat and Spot] کو منتخب کریں۔

 

2. WETH کو تلاش کریں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

 

3. اس Ronin ایڈریس کو پیسٹ کریں جس پر آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ کے Ronin والیٹ سے ڈپازٹ کرنے کا ایڈریس ہو گا۔ نوٹ کریں کہ آپ کو ronin کے سابقہ کو: 0x کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

 

4. اس کے بعد، RON نیٹ ورک کو منتخب کریں، رقم درج کریں، اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

5. رقم نکلوانے کی تصدیق کریں اور اس وقت تک انتظار کریں جب تک آپ کو اپنے Ronin والیٹ میں WETH موصول نہیں ہوتے۔

 

Ronin والیٹ سے ٹرانزیکشن کرنے کا طریقہ

1. اپنے Ronin والیٹ کی ایکسٹینشن کھولیں اور [Send] پر کلک کریں۔


2. موصولی کا ایڈریس پیسٹ کریں اور اثاثہ (WETH، AXS، یا SLP) منتخب کریں۔ اس کے بعد، رقم درج کریں اور [Next] پر کلک کریں۔


3. آخر میں، تفصیلات کو ایک بار پھر چیک کر لیں اور [Confirm] پر کلک کریں۔ Ronin یومیہ 100 مفت ٹرانزیکشنز کی اجازت دیتا ہے، یعنی آپ کو ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔



 

اختتامی خیالات

Ronin والیٹ نہ صرف آپ کو Axie Infinity کی تفریحی دنیا میں شامل ہونے کا موقع دیتا ہے۔ بلکہ آپ ٹرانسفرز کر سکتے ہیں، Axies کو ٹریڈ کر سکتے ہیں، یا نہایت آسانی سے دیگر NFTs کا لین دین بھی کر سکتے ہیں۔ ایک سائڈ چین کی حیثیت سے، Ronin نیٹ ورک تقریباً فوری اور ورچوئل طور پر مفت ٹرانزیکشنز کی اجازت دیتا ہے۔ آپ Ronin کو Axie Infinity کے علاوہ، دیگر DeFi پراجیکٹس اور NFT گیمز سے مربوط کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔