BNB چین: وہ پہلو جن سے اجتناب ضروری ہے
ہوم
آرٹیکلز
BNB چین: وہ پہلو جن سے اجتناب ضروری ہے

BNB چین: وہ پہلو جن سے اجتناب ضروری ہے

نو آموز
شائع کردہ Feb 20, 2019اپڈیٹ کردہ Feb 23, 2023
4m

1. BNB چین ٹیسٹ نیٹ کو حقیقی مین نیٹ ٹوکنز مت بھیجیں

BNB چین ٹیسٹ نیٹ محض ٹیسٹنگ کے مقاصد کے لیے ہے۔ عام صارفین اس کو استعمال میں لاتے ہوئے کسی بھی فیچر، اور کرپٹو سہولت کے فراہم کنندگان کو آزما سکتے ہیں، مثلاً، والیٹس کے تخلیق کاران BNB چین کے ساتھ انضمام کو آزما سکتے ہیں، اور ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کو آزما سکتے ہیں۔ لیکن ٹیسٹ نیٹ پر موجود تمام ٹوکنز ایسے ٹیسٹنگ ٹوکنز ہیں، جن سے کسی قسم کے مالی یا متعلقہ فوائد وابستہ نہیں ہوتے۔ BNB چین ٹیسٹ نیٹ کے فنڈز، BNB چین مین نیٹ کے فنڈز یا Binance.com اکاؤںٹ کے فنڈز کے مساوی نہیں ہیں۔

براہ کرم BNB چین ٹیسٹ نیٹ کو کسی بھی قسم کے حقیقی مین نیٹ ٹوکنز (BTC، ETH، BNB وغیرہ۔) مت بھیجیں۔ آپ کے ٹوکنز کھو جائیں گے اور بازیاب نہیں کروائے جا سکیں گے۔ اگر آپ چند ٹیسٹ ٹوکنز چاہتے ہیں، تو براہ کرم ٹیسٹ فنڈ فاسیٹ پر جائیں۔ یہ مفت ہے، اپلائی کرنے کے لیے آپ کو محض Binance.com پر اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ میں 1 BNB درکار ہے (ٹیسٹ فنڈ حاصل کرنے کے بعد آپ 1 BNB خرچ کر سکتے ہیں)، اور آپ ایک ہی اکاؤنٹ کے ساتھ متعدد ایڈریسز سے فنڈ وصول کر سکتے ہیں۔

2. کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی یادداشت میں معاون عبارت یا نجی کلید شیئر مت کریں

اگر آپ اپنی یادداشت میں معاون عبارت یا نجی کلید کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو آپ اپنے فنڈز سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے فنڈز سے محروم ہو جاتے ہیں، تو یہاں تک کہ BNB چین کے توثیق کاران یا Binance بھی آپ کے فنڈز کی واپسی میں مدد فراہم نہیں کر سکتا۔

لہٰذا براہ کرم اپنی نجی کلید خود تک محدود رکھیں، خواہ Binance سپورٹ کسٹمر یا خود CZ ہی اس کا مطالبہ کیوں نہ کرے۔

3. اپنی یادداشت میں معاون عبارت سے مت کھوئیں/مت بھولیں

جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے کہ جب آپ اپنی یادداشت میں معاون عبارت اور نجی کلید سے محروم ہو جاتے ہیں، تو آپ کو اپنے فنڈز تک رسائی سے محروم ہونے کا خطرہ لا حق ہو جاتا ہے۔ BNB چین کے توثیق کاران یا Binance بھی آپ کی نجی کلید یا یادداشت میں معاون عبارت کی بازیافتگی میں مدد فراہم نہیں کر سکتے۔ آپ کو اپنی یادداشت میں معاون عبارت کا لازمی طور پر بحفاظت ریکارڈ رکھنا ہو گا اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ضرورت پڑنے پر آپ (اور صرف آپ) اس کا پتا لگا سکتے ہیں۔

4. اپنی یادداشت میں معاون عبارت کو تحریر کرنا مت بھولیں

یادداشت میں معاون عبارت آپ کی نجی کلید کی بازیافتگی میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ عموماً یہ نجی کلید کو بازیافت کروانے کا واحد ذریعہ ہے، اس لیے براہ کرم اسے تحریر کر لیں اور کسی محفوظ مقام پر رکھیں۔

5. اپنے والیٹس کو ان لاک کرنے کے لیے یادداشت میں معاون عبارت یا نجی کلید کے استعمال سے اجتناب کریں

اگر آپ یادداشت میں معاون عبارت اور نجی کلید کا استعمال جاری رکھتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ فشنگ ویب سائٹس یا ایپلیکیشنز کی وجہ سے آپ ان سے محروم ہو جائیں گے۔ نجی کلیدوں اور یادداشت میں معاون عبارتوں کو محض اپنی کیی اسٹور فائل یا ہارڈ ویئر والیٹس یا موبائل والیٹس کی بازیافتگی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔ 

اپنے والیٹس کو ان لاک کرنے کے لیے ٹرسٹ والیٹ، ہارڈ ویئر والیٹس، یا اپنی کیی اسٹور فائل کے استعمال کے لیے ہمیشہ آپ کی حوصلہ افزائی جاتی ہے۔

6. SDK یا ان ٹریڈنگ باٹس کے استعمال سے گریز کریں جو 100% اعتماد کے قابل نہیں ہیں

جب آپ DEX پر SDK یا ٹریڈنگ باٹس کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو لائبریریوں یا سافٹ ویئرز میں اپنی نجی کلید درج کرنی پڑ سکتی ہے، اس وقت آپ نجی کلید کے لیک ہونے یا فشنگ کا شکار بننے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ SDK اور ٹریڈنگ باٹس لائبریریاں/سافٹ ویئر 100% اعتماد کے قابل ہیں۔ سائننگ سروس (جلد آ رہی ہے) کے استعمال کے لیے آپ کی انتہائی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

7. بڑے آرڈرز بیک وقت مت بھیجیں

Binance DEX Binance.com سے مختلف مماثلت رکھنے والی دلیل استعمال کرتی ہے۔ عام صارفین کے لیے بڑے، اندھا دھند آرڈرز کی ٹریڈنگ سرانجام دینا سب سے بڑا فرق ہو گا۔ اگر آپ انہیں بیک وقت بھیجیں گے، تو میچ انجن یہ خیال کرے گا کہ آیا یہاں کوئی بڑی خریداری یا اضافی فروخت انجام دی گئی ہے جس کا نتیجہ آپ کے لیے ٹریڈنگ کی نہایت ہی نامعقول قیمت کی صورت میں نکلے گا۔ لہٰذا، اگر آپ بڑی تعداد میں خریداری یا فروخت کرنے کے خواہاں ہیں تو براہ کرم یہ عمل چھوٹے حصوں میں انجام دیں۔ مثال کے طور پر EOS.B/BNB کے جوڑے کے لیے، اگر بہترین خریداری کا آرڈر 0.39 قیمت پر 100 EOS.B ہے، دوسرا بہترین 0.34 پر 100 EOS.B ہے، اور تیسرا بہترین 0.20 پر 100 EOS.B ہے، اور آپ کو 300 EOS.B کی فروخت کا آرڈر بھیجنا ہے، جبکہ کوئی بھی فروخت کنندہ آپ کو 0.39 یا 0.31 قیمت (وہ اوسط قیمت جو شاید آپ کو یکساں آرڈر بُک کے مقابلے میں Binance.com پر ٹریڈ کرنے سے حاصل ہو سکتی تھی) دینے کو تیار نہ ہو، تاہم، 0.20 قیمت کی پیشکش کا امکان ہو۔ یہ مثال کم لیکویڈ مارکیٹ کی ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ بھیجے جانے والے 3 آرڈرز میں سے ہر ایک 100 EOS.B پر مشتمل ہو۔ 

8. BNB چین ٹیسٹ نیٹ پر موجود ٹوکنز کے ساتھ کسی قسم کے فوائد یا نفع جات وابستہ نہ کریں

جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے کہ BNB چین ٹیسٹ نیٹ پر موجود ٹوکنز خالصتاً تجرباتی مقاصد کے لیے ہیں۔ آپ کے ایڈریسز میں موجود ٹوکنز اور ٹیسٹ نیٹ فنڈز، ٹیسٹ نیٹ کی اپ گریڈز کے دوران ری سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ براہ کرم ان دھوکے بازیوں اور فشنگ کے متعلق احتیاط برتیں جو BNB چین ٹیسٹ نیٹ پر موجود ٹوکنز پر فوائد اور نفع فراہم کرنے کا عہد کرتی ہیں۔ ٹیسٹ نیٹ پر موجود ٹوکنز کی کوئی مالی قدر نہیں ہوتی۔