Bitcoin کی نصف کاری کی الٹی گنتی

Countdown
204
دن
4
گھنٹے
40
منٹ
19
سیکنڈز
موجودہ بلاک کی لمبائی
موجودہ بلاک کی لمبائی
810,156
نصف ہونے تک موجود بلاکس
نصف ہونے تک موجود بلاکس
29,844
BTC کی قیمت
BTC کی قیمت

بلاک کو نصف کرنے سے کیا مراد ہے؟

نئے کرپٹو کرنسی یونٹس تخلیق کرنے کے ریٹ کو کم کرنے کا عمل بلاک کا نصف ہونا کہلاتا ہے۔ خاص طور پر، اس سے مراد تواتر کے ساتھ نصف کرنے کے وہ ایونٹس ہوتے ہیں جو مائنرز کو فراہم کردہ بلاک کے انعامات کو کم کرتے ہیں۔

نصف کرنے کے عوامل کیوں اہم ہوتے ہیں؟

نصف کرنے کے عوامل کرپٹو کرنسی کے معاشی ماڈلز میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک قابلِ پیشن گوئی تخریبی شرح پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، ایک مستحکم رفتار کے ساتھ کوائنز کے اجراء کو یقینی بناتے ہیں۔ مالیاتی افراط زر کی اس طرح کی کنٹرول کردہ شرح کرپٹو کرنسیز اور ان روایتی فیاٹ کرنسیز کے مابین بنیادی فرق میں سے ایک ہے، جن کی سپلائی لازمی طور پر لا محدود ہوتی ہے۔

اس سے پہلے Bitcoin کو کتنی بار نصف کیا جا چکا ہے؟

جولائی 2019 تک، Bitcoin کو نصف کرنے کے صرف دو سابقہ ایونٹس ہوئے تھے۔ یہ 28 نومبر 2012 اور 9 جولائی 2016 کو وقوع پذیر ہوئے تھے۔ پہلی بار نصف کرنے کے ایونٹ کے وقت، Bitcoin کی قیمت $12.31 تھی اور دوسری بار نصف کرنے کے ایونٹ کے وقت Bitcoin کی قیمت $650.63 تھی۔

ہمیشہ کے لیے bitcoin کو نصف کرنے کے صرف 32 ایونٹس ہوں گے۔ جب یہ تمام وقوع پذیر ہو جائیں گے، تو مزید کسی قسم کے نصف کرنے کے عوامل نہیں ہوں گے اور مزید Bitcoin بھی نہیں تخلیق کیے جائیں گے کیونکہ زیادہ سے زیادہ سپلائی مکمل ہو چکی ہو گی۔

Bitcoin بلاک کو نصف کرنے کا عمل کیسے کام کرتا ہے؟

Bitcoin کو نصف کرنے کا عمل Bitcoin پروٹوکول کا ایک اہم فنکشن ہے۔ کوڈ کو Bitcoin Core Github پر تلاش کیا جا سکتا ہے اور ذیل میں اس کوڈ کا اسنپٹ موجود ہے جو bitcoin نصف کرنے کو ممکن بناتا ہے۔ جیسا کہ کوڈ میں درج کیا گیا ہے، بلاک کی سبسڈی ہر 210,000 بلاکس کے بعد نصف ہو جائے گی۔

ہمارے ٹائمر کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے؟

آپ نے غور کیا ہو گیا کہ bitcoin کو نصف کرنے کے دیگر کاؤنٹ ڈاؤنز کے مقابلے میں ہمارے کاؤنٹ ڈاؤن کا تخمینہ مختلف ہوتا ہے اور پوچھیں کہ "ایسا کیوں ہوتا ہے؟"

ہمارا ماننا ہے کہ یہ چیز ہمارے کاؤنٹ ڈاؤن کو زیادہ درست بناتی ہے کیونکہ عام طور پر کوٹ کردہ اوسط بلاک کے وقت (10 منٹ) کو استعمال کرنے کے بجائے، ہم لائیو بلاک چین کے اعداد و شمار کو استعمال کر رہے ہیں اور موجودہ اوسط بلاک کے وقت کا تخمینہ حاصل کر رہے ہیں، پھر اس کے بعد ان کی بنیاد پر اپنا حساب لگا رہے ہیں۔ ہمارا ٹائمر رد و بدل کا شکار ہو سکتا ہے، تاہم، ہمارا ماننا ہے کہ یہ بلاک کو نصف کرنے والی سب سے زیادہ درست کلاک ہے۔

Binance اکیڈمی پر Bitcoin نصف کرنے کے ٹائمر کا حساب مندرجہ ذیل فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے:

(نصف ہونے والا بلاک - اگلے بلاک کی لمبائی) * بلاکس کے درمیان اوسط وقت - اگلے بلاک تک کا تخمینی وقت۔

نصف کرنے کے عوامل سے متعلق مزید مطالعے کے لیے ہماری گلاسری ملاحظہ کریں۔

CAmount GetBlockSubsidy(int nHeight, const Consensus::Params& consensusParams)
{
  int halvings = nHeight / consensusParams.nSubsidyHalvingInterval;
  // Force block reward to zero when right shift is undefined.
  if (halvings >= 64)
    return 0;

  CAmount nSubsidy = 50 * COIN;
  // Subsidy is cut in half every 210,000 blocks which will occur approximately every 4 years.
  nSubsidy >>= halvings;
  return nSubsidy;
}

تفصیلی ڈیٹا شیٹ

گردش میں موجود مجموعی BTC
19,500,975
اب تک تیار کیا گیا مجموعی BTC
21,000,000
مائن کردہ BTC کی فیصد
92.86%
BTC کی مارکیٹ کیپ (USD)
0
ہر روز پیدا کیا جانے والا BTC
0
اندازاً بلاک کا وقت
9.85 منٹ