Binance کی آمدنی کے لیے آپ کی رہنمائی
امواد کا جدول
تعارف
Binance کی کمائی کیا ہے؟
لچک پذیر سیونگز
لاک شدہ سیونگز
سرگرمیاں
لاک شدہ اسٹیکنگ
Launchpool
اثاثہ کی تنظیم کاری
Binance لیکویڈ سواپ
دوہری سرمایہ کاری
BNB Vault
اختتامی خیالات
Binance کی آمدنی کے لیے آپ کی رہنمائی
ہومآرٹیکلز
Binance کی آمدنی کے لیے آپ کی رہنمائی

Binance کی آمدنی کے لیے آپ کی رہنمائی

نو آموز
شائع کردہ Jan 22, 2021اپڈیٹ کردہ Aug 11, 2022
6m

TL؛DR

ٹریڈنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن پھر بھی اپنی کرپٹو ہولڈنگز بڑھانے کے خواہش مند ہیں؟ کیا آپ کے سیونگز اکاؤنٹ پر آپ کے مقامی بینک کی طرف سے 0.05% APY کی پیشکش زیادہ پر کشش نہیں ہے؟ ٹھیک ہو گیا، آپ کو Binance کی کمائی کے پراڈکٹ سوئیٹ میں یقیناً کچھ دلکش ضرور ملے گا۔

Binance کی کمائی آپ کا کرپٹو سیونگز اکاؤنٹ ہے۔ یہاں، آپ کو اپنی کرپٹو ہولڈنگز کے ساتھ اضافی آمدنی کو کمانے کے لیے بڑی تعداد میں آپشنز ملیں گے۔


تعارف

آپ سرمایہ کار Warren Buffett کا یہ مشہور مقولہ دیکھ چکے ہوں گے:

اگر آپ کو سونے کے دوران پیسے کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ملتا، تو آپ مرتے دم تک کام ہی کرتے رہیں گے۔


Binance کمائی بھرپور نیند کے دوران بھی آپ کی سیونگز بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ کے فنڈز آپ کے لیے تمام کام کر رہے ہیں۔ اس میں کئی مختلف آپشنز ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک آپ کی خطرے کی پروفائل، ٹائم ہورائزن، اور مطلوبہ ریٹرنز کے حوالے سے اپنے مفروضے رکھتا ہے۔ 

چاہے آپ اپنے پروف آف اسٹیک (PoS) کوائنز اسٹیک کرنے کے خواہاں ہوں، اپنے فنڈز سود کے لیے ادھار پر دینا چاہتے ہوں، یا Binance کے ذریعے انہیں کسی DeFi سروس میں بحفاظت ڈپازٹ کرنا چاہتے ہوں، بہرصورت ہمارے پاس آپ کے لیے حل موجود ہے۔ لہٰذا، آئیں دیکھتے ہیں کہ Binance کی کمائی کے پاس پیشکش کرنے کے لیے کیا ہے۔

نیند کے مزے لیتے ہوئے کرپٹو کو کمانا چاہتے ہیں؟


Binance کی کمائی کیا ہے؟

Binance کی کمائی مالیاتی پراڈکٹس کا ایسا مکمل سوئیٹ ہے جس کو آپ اپنی کرپٹو ہولڈنگز میں اضافہ کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے آپ اپنے کرپٹو سیونگز اکاؤنٹ کے طور پر تصور کر سکتے ہیں۔ ایک باقاعدہ سیونگز اکاؤںٹ اور اس والے میں فرق یہ ہے کہ کرپٹو بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے!

آئیں Binance کی کمائی کے بنیادی زمرہ جات کو دیکھتے ہیں تاکہ آپ جانچ کر سکیں کہ ان میں سے کونسا طریقہ آپ کے سرمایہ کاری کے انداز کے لحاظ سے مناسب ترین ہے۔


لچک پذیر سیونگز

لچک پذیر سیونگز آپ کو اپنے فنڈز پر سود کی کمائی کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اسے استعمال کرنا بےحد آسان ہے، اور حیرت کی بات نہیں، یہ آپ کو بہترین لچک پذیری فراہم کرتا ہے! آپ اپنے فنڈز ڈپازٹ کر سکتے ہیں، سود کی کمائی کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت ان کو ریڈیم کر سکتے ہیں۔

لہٰذا، اگر آپ اپنے اسپاٹ والیٹ کے اندر کچھ پیسہ ہولڈ کیے ہوئے ہیں، تو کیوں نہ اس کو لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دیں؟ چونکہ آپ کسی بھی وقت اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، تو یہ فنڈز بروئے کار لانا آسان ہوتا ہے جبکہ وہ کسی اور جگہ استعمال بھی نہیں ہو رہے ہوتے۔

یاد رہے کہ سود کا حساب اسی روز سے نہیں لگایا جائے گا جس دن آپ لچک پذیر سیونگز کی کوئی پراڈکٹ سبسکرائب کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ کی سبسکرپشن کے بعد اگلے روز سے پہلی سود کی ادائیگی کا حساب لگایا جاتا ہے۔


لاک شدہ سیونگز

لاک شدہ سیونگز آپ کو بہتر منافعوں کی پیشکش کرتے ہیں لیکن ان میں آپ کے فنڈز تک رسائی کے حوالے سے لچک پذیری محدود ہوتی ہے۔ اس میں فرق یہ ہے کہ آپ اپنے فنڈز پر سود کو اکٹھا کرنے کے لیے پہلے سے متعین کردہ دورانیہ سیٹ کریں گے۔ یہ بہتر کیوں ہے؟ جی، یہ آپ کو عام طور پر لچک پذیر سیونگز کی پراڈکٹس کے مقابلے میں زیادہ شرح سود دے گا کیونکہ مدت اور شرح سود دونوں طے شدہ ہوتے ہیں۔

لاک شدہ سیونگز کی پراڈکٹس 7 سے 90 تک محیط ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ کو علم ہو کہ وقت کی ایک خاص مدت کے لیے آپ کو کسی اور جگہ پر اپنے فنڈز درکار نہیں ہوں گے، تو آپ نسبتاً زیادہ APY کو کمانے کے لیے انہیں لاک کر سکتے ہیں۔


سرگرمیاں

سرگرمیاں ایسے خاص ایونٹس ہوتے ہیں جو سرگرمیوں کی ٹیب کے ذیل میں وقتاً فوقتاً پاپ اپ ہوتے رہتے ہیں۔ عام طور پر ان کی سپلائی محدود ہوتی ہے، یعنی آپ کو سبسکرائب کرنے کے لیے جلدی کرنی پڑے گی۔ یہ طے شدہ سیونگز کی نسبت زیادہ منافعوں کی پیشکش کر سکتی ہیں۔
بصورت دیگر، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ادھار دینے کی پراڈکٹس طے شدہ سیونگز سے بالکل مماثل ہوتی ہیں۔ لیکن، چونکہ یہ صرف وقتاً فوقتاً دستیاب ہوتی ہیں، لہٰذا اگر آپ تازہ ترین چیزیں وقتاً فوقتاً دیکھتے رہیں تو آپ بڑے انعامات کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے سلاٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اعلانات پر نظر رکھنا یقینی بنائیں!


لاک شدہ اسٹیکنگ

اپنے اسپاٹ والیٹ میں پروف آف اسٹیک کے کوائنز بآسانی ہولڈ کر کے، آپ اپنی ہولڈنگز پر اسٹیکنگ کے انعامات کو کما سکتے ہیں – بہترین، اور آسان۔ تاہم، اسٹیکنگ پر نسبتاً بڑے انعامات کو کمانے کا بھی ایک طریقہ ہے۔

اگر آپ اپنے PoS کوائنز 7 سے 90 روز کی مدتوں کے لیے لاک کرنے کی غرض سے مختص کرتے ہیں، تو آپ نسبتاً بڑا انعام کما سکتے ہیں۔ یہ صرف اسٹیکنگ کے فرق کے ساتھ، کم و بیش ویسا ہی معاملہ ہے جیسا کہ لچک پذیر بمقابلہ لاک شدہ سیونگز میں ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں، بعض کوائنز آپ کو لچک پذیر لاک لگانے کی اجازت بھی دیں گے، جہاں آپ اسٹیکنگ کے لیے اپنے فنڈز مختص تو کر دیتے ہیں، لیکن پھر بھی اگر آپ چاہیں تو رقم نکلوانے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں.


Launchpool

اب تک، آپ شاید Binance Launchpad کے بارے میں سن چکے ہوں گے، درست؟ یہ ٹوکن کی لانچ کا ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں امید افزا پراجیکٹس ابتدائی ایکسچینج کی آفر (IEO) نامی طریقہ کار کے ذریعے Binance کی صارفی بیس سے فنڈ کو حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ نے شاید منافع جاتی فارمنگ یا لیکویڈیٹی مائننگ کے بارے میں بھی سن رکھا ہو گا، جہاں صارفین ایک نیا ٹوکن "مائن" کرنے کے لیے لیکویڈیٹی پولز میں فنڈز لاک کرتے ہیں۔

لہٰذا ایک IEO اور منافع جاتی فارمنگ یکجا کرنے پر آپ کو کیا ملتا ہے؟ Launchpool۔ آپ Binance پر لانچ ہونے والے ایک نئے ٹوکن کا حصہ حاصل کرنے کے لیے اپنے BNB، BUSD اور دیگر کرپٹو کرنسیز لاک کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات، ٹوکنز Launchpad اور Launchpool دونوں پہ بیک وقت بھی لانچ ہو جائیں گے۔

Launchpool اضافی آمدنی کو کمانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، کیونکہ نئے ٹوکنز کو حاصل کرنے کی قیمت آپ کے ٹوکنز کو لاک کرنے کی موقع کی قیمت ہوتی ہے۔ پھر بھی، آپ ایونٹ کے دوران ان کو کسی بھی پوائنٹ پر ریڈیم کر سکتے ہیں۔

کچھ غیر فعال آمدنی بنانا چاہتے ہیں؟

اثاثہ کی تنظیم کاری

اثاثہ جاتی نظم کاری ٹیب آپ کو کچھ مزید اعلی سطحی سیونگز پراڈکٹس تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ، یہ کوئی فکر کی بات نہیں۔ یہ پھر بھی استعمال میں کافی آسان ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں۔


Binance لیکویڈ سواپ

Binance کا لیکویڈ سواپ ایکسچینج کی وہ خاص قسم ہے جو آرڈر بُک کے بجائے ایک ریاضی کے فارمولے کے مطابق اثاثوں کی قیمتیں مقرر کرتا ہے۔ اگر آپ ہمارے Uniswap آرٹیکل کو پڑھ چکے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اس قسم کا لیکویڈیٹی پروٹوکول کس طرح کام کرتا ہے۔ اس کے لیے ایک اور نسبتاً بہتر اصطلاح خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ہے۔
Binance کا لیکویڈ سواپ کسی حد تک Uniswap اور Curve Finance جیسے دوسرے AMMs سے ملتا جلتا ہے، لیکن اس کو Binance آپریٹ کرتی ہے۔ یہ کم فیس اور سلِپیج کے ساتھ اسٹیبل کوائنز جیسے اثاثوں کے درمیان تیزی سے تبدیل کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ ہے۔

بہترین، مگر اس کا سیونگز سے کیسے تعلق بنتا ہے؟ جی، Uniswap اور دیگر AMMs کی مانند، آپ بھی ایک مارکیٹ میکر بن سکتے ہیں۔ بس معاونت یافتہ اسٹیبل کوائنز میں سے ایک (یا متعدد) کو جمع کروائیں، اور سود کی کمائی شروع کریں۔ کون جانتا ہے، آپ کو یہاں ملنے والے منافعے اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں کہ جب آپ Binance کی کمائی کی دیگر پراڈکٹس کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔


دوہری سرمایہ کاری

مارکیٹ چاہے کسی بھی سمت چلی جائے Binance دوہری سرمایہ کاری آپ کے لیے کچھ اضافی آمدنی کو کمانے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔ یہ قیمت کے خطرے کو کم کرتے ہوئے آپ کی سیونگز پر منافعے کو بڑھانے کا موقع دیتی ہے۔ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟ آئیے ایک فوری جھلک ملاحظہ کرتے ہیں۔

آپ کسی کرپٹو کرنسی کو جمع کرواتے ہیں اور دو اثاثوں کی بنیاد پر کوئی منافع کماتے ہیں۔ آپ اپنی ہولڈنگز مختص کرتے ہیں، منافع لاک کرتے ہیں، لیکن اگر لاک اپ کی مدت کے دوران آپ کی ہولڈنگز کی مالیت بڑھ جاتی ہے تو آپ زیادہ کمائی کرتے ہیں۔

آسان الفاظ میں، یہ آپ کے لیے اپنے خطرے پر قابو پانے کا ایک طریقہ ہے۔ اگر آپ مزید تفصیل کے ساتھ اسے پڑھنا چاہیں گے، تو Binance دوہری سرمایہ کاری سے متعلق فوری رہنمائی ملاحظہ کریں۔


BNB Vault

BNB Vault BN منافعے کا ایک جمع کار ہے جو سیونگز، BNB DeFi اسٹیکنگ، اور Launchpool یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کو APY کے بہترین منافع جات مل سکیں۔ BNB Vault کے ساتھ کمائی کا عمل شروع کرنا بہت آسان ہے۔

اپنا BNB اسٹیک کرنے کے بعد، آپ کو BNB Vault کے اثاثہ جات موصول ہوں گے۔ سود کا حساب دوسرے دن لگنا شروع ہو جائے گا اور انعامات روزانہ کی بنیاد پر آپ کے اکاؤنٹ میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔


آپ دو طریقوں سے کسی بھی وقت اپنے فنڈز ریڈیم کر سکتے ہیں: تیز ریڈمپشن اور معیاری ریڈمپشن۔ تیز ریڈمپشن آپ کو اسی روز ہی اپنے BNB ریڈیم کرنے کی اجازت دیتی ہے جس دن آپ نے درخواست کی، لیکن آپ اس روز کے جمع کردہ سود سے محروم ہو جائیں گے۔ معیاری ریڈمپشن اگلے ہی روز آپ کے فنڈز کو واپس کر دے گی، لیکن پھر بھی آپ اس روز جمع ہونے والے سود کے مستحق رہیں گے۔



اپنے Binance اکاؤنٹ میں موجود کرپٹو سے اضافی نفع جات کو حاصل کریں


اختتامی خیالات

واہ، یہ تو اضافی آمدنی کو کمانے کے اچھے خاصے آپشنز ہیں! Binance سیونگز سے اپنے لیے کام کروانا اتنا آسان کبھی نہ تھا، اور اس میں منافعے بھی اچھے خاصے ہو سکتے ہیں۔ Binance کی کمائی آپ کو ایسا پراڈکٹ منتخب کرنے کا موقع دیتی ہے جو آپ کے سرمایہ کاری کے انداز کے اعتبار سے مناسب ترین ہوتا ہے، لہٰذا آپ مزے سے بیٹھ سکتے ہیں اور آپ کے فنڈز آپ کے لیے کام کرتے ہیں۔