TL؛DR
Binance کی کمائی آپ کا کرپٹو سیونگز اکاؤنٹ ہے۔ یہاں، آپ کو اپنی کرپٹو ہولڈنگز کے ساتھ اضافی آمدنی کو کمانے کے لیے بڑی تعداد میں آپشنز ملیں گے۔
تعارف
آپ سرمایہ کار Warren Buffett کا یہ مشہور مقولہ دیکھ چکے ہوں گے:
اگر آپ کو سونے کے دوران پیسے کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ملتا، تو آپ مرتے دم تک کام ہی کرتے رہیں گے۔
Binance کمائی بھرپور نیند کے دوران بھی آپ کی سیونگز بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ کے فنڈز آپ کے لیے تمام کام کر رہے ہیں۔ اس میں کئی مختلف آپشنز ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک آپ کی خطرے کی پروفائل، ٹائم ہورائزن، اور مطلوبہ ریٹرنز کے حوالے سے اپنے مفروضے رکھتا ہے۔
نیند کے مزے لیتے ہوئے کرپٹو کو کمانا چاہتے ہیں؟
Binance کی کمائی کیا ہے؟
آئیں Binance کی کمائی کے بنیادی زمرہ جات کو دیکھتے ہیں تاکہ آپ جانچ کر سکیں کہ ان میں سے کونسا طریقہ آپ کے سرمایہ کاری کے انداز کے لحاظ سے مناسب ترین ہے۔
لچک پذیر سیونگز
لہٰذا، اگر آپ اپنے اسپاٹ والیٹ کے اندر کچھ پیسہ ہولڈ کیے ہوئے ہیں، تو کیوں نہ اس کو لچک پذیر سیونگز اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کر دیں؟ چونکہ آپ کسی بھی وقت اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، تو یہ فنڈز بروئے کار لانا آسان ہوتا ہے جبکہ وہ کسی اور جگہ استعمال بھی نہیں ہو رہے ہوتے۔
یاد رہے کہ سود کا حساب اسی روز سے نہیں لگایا جائے گا جس دن آپ لچک پذیر سیونگز کی کوئی پراڈکٹ سبسکرائب کرتے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ کی سبسکرپشن کے بعد اگلے روز سے پہلی سود کی ادائیگی کا حساب لگایا جاتا ہے۔

لاک شدہ سیونگز
لاک شدہ سیونگز کی پراڈکٹس 7 سے 90 تک محیط ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ کو علم ہو کہ وقت کی ایک خاص مدت کے لیے آپ کو کسی اور جگہ پر اپنے فنڈز درکار نہیں ہوں گے، تو آپ نسبتاً زیادہ APY کو کمانے کے لیے انہیں لاک کر سکتے ہیں۔

سرگرمیاں

لاک شدہ اسٹیکنگ
اگر آپ اپنے PoS کوائنز 7 سے 90 روز کی مدتوں کے لیے لاک کرنے کی غرض سے مختص کرتے ہیں، تو آپ نسبتاً بڑا انعام کما سکتے ہیں۔ یہ صرف اسٹیکنگ کے فرق کے ساتھ، کم و بیش ویسا ہی معاملہ ہے جیسا کہ لچک پذیر بمقابلہ لاک شدہ سیونگز میں ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں، بعض کوائنز آپ کو لچک پذیر لاک لگانے کی اجازت بھی دیں گے، جہاں آپ اسٹیکنگ کے لیے اپنے فنڈز مختص تو کر دیتے ہیں، لیکن پھر بھی اگر آپ چاہیں تو رقم نکلوانے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں.

Launchpool
لہٰذا ایک IEO اور منافع جاتی فارمنگ یکجا کرنے پر آپ کو کیا ملتا ہے؟ Launchpool۔ آپ Binance پر لانچ ہونے والے ایک نئے ٹوکن کا حصہ حاصل کرنے کے لیے اپنے BNB، BUSD اور دیگر کرپٹو کرنسیز لاک کر سکتے ہیں۔ بعض اوقات، ٹوکنز Launchpad اور Launchpool دونوں پہ بیک وقت بھی لانچ ہو جائیں گے۔

اثاثہ کی تنظیم کاری
اثاثہ جاتی نظم کاری ٹیب آپ کو کچھ مزید اعلی سطحی سیونگز پراڈکٹس تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ، یہ کوئی فکر کی بات نہیں۔ یہ پھر بھی استعمال میں کافی آسان ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں۔
Binance لیکویڈ سواپ
بہترین، مگر اس کا سیونگز سے کیسے تعلق بنتا ہے؟ جی، Uniswap اور دیگر AMMs کی مانند، آپ بھی ایک مارکیٹ میکر بن سکتے ہیں۔ بس معاونت یافتہ اسٹیبل کوائنز میں سے ایک (یا متعدد) کو جمع کروائیں، اور سود کی کمائی شروع کریں۔ کون جانتا ہے، آپ کو یہاں ملنے والے منافعے اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں کہ جب آپ Binance کی کمائی کی دیگر پراڈکٹس کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔
دوہری سرمایہ کاری
مارکیٹ چاہے کسی بھی سمت چلی جائے Binance دوہری سرمایہ کاری آپ کے لیے کچھ اضافی آمدنی کو کمانے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔ یہ قیمت کے خطرے کو کم کرتے ہوئے آپ کی سیونگز پر منافعے کو بڑھانے کا موقع دیتی ہے۔ یہ کس طرح کام کرتا ہے؟ آئیے ایک فوری جھلک ملاحظہ کرتے ہیں۔
آپ کسی کرپٹو کرنسی کو جمع کرواتے ہیں اور دو اثاثوں کی بنیاد پر کوئی منافع کماتے ہیں۔ آپ اپنی ہولڈنگز مختص کرتے ہیں، منافع لاک کرتے ہیں، لیکن اگر لاک اپ کی مدت کے دوران آپ کی ہولڈنگز کی مالیت بڑھ جاتی ہے تو آپ زیادہ کمائی کرتے ہیں۔

BNB Vault
BNB Vault BN منافعے کا ایک جمع کار ہے جو سیونگز، BNB DeFi اسٹیکنگ، اور Launchpool یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کو APY کے بہترین منافع جات مل سکیں۔ BNB Vault کے ساتھ کمائی کا عمل شروع کرنا بہت آسان ہے۔
اپنا BNB اسٹیک کرنے کے بعد، آپ کو BNB Vault کے اثاثہ جات موصول ہوں گے۔ سود کا حساب دوسرے دن لگنا شروع ہو جائے گا اور انعامات روزانہ کی بنیاد پر آپ کے اکاؤنٹ میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

آپ دو طریقوں سے کسی بھی وقت اپنے فنڈز ریڈیم کر سکتے ہیں: تیز ریڈمپشن اور معیاری ریڈمپشن۔ تیز ریڈمپشن آپ کو اسی روز ہی اپنے BNB ریڈیم کرنے کی اجازت دیتی ہے جس دن آپ نے درخواست کی، لیکن آپ اس روز کے جمع کردہ سود سے محروم ہو جائیں گے۔ معیاری ریڈمپشن اگلے ہی روز آپ کے فنڈز کو واپس کر دے گی، لیکن پھر بھی آپ اس روز جمع ہونے والے سود کے مستحق رہیں گے۔
