TL؛DR
ٹرسٹ والیٹ ایک ایسا غیر تحویلی، موبائل کرپٹو کرنسی والیٹ ہے جسے 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ خصوصیات کی وسیع اقسام کا حامل ہے اور صارفین کو بلاک چینز، ڈیجیٹل اثاثوں، اور DApps کے وسیع انتخاب تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کے پاس، TWT نامی، اپنا ذاتی گورننس ٹوکن بھی موجود ہے، جو ہولڈرز کو گورننس کے کلیدی ووٹس میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ، Binance کا آفیشل غیر مرکزی والیٹ ہے، جو اسے صارفین کے لیے ایک محفوظ اور سکیور آپشن بناتا ہے۔
تعارف
چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرپٹو کرنسیز اور غیرمرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کا استعمال شروع کر رہے ہیں، اسی لیے ان تک رسائی کے آسان طریقے کی موجودگی خاصی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ خواہ آپ سرمایہ کاری، ادائیگیوں، یا DApps میں دلچسپی رکھتے ہوں، مختلف سرگرمیوں کے لیے بہت سے حل اختیار کرنے سے خاصی زحمت ہو سکتی ہے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں استعمال کے لحاظ سے آسان، اور تمام سہولیات پر مشتمل ٹرسٹ والیٹ جیسا پیکیج مددگار ثابت ہوتا ہے۔ Binance ایکو سسٹم کے حصے کے طور پر، Binance صارفین کے لیے ٹرسٹ والیٹ ایک بہترین تجویز ہے۔ یہ تیس ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز کے ساتھ، کرپٹو کرنسی کے دستیاب مقبول ترین والیٹس میں سے ایک ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کیا ہے؟
نومبر 2017 میں Viktor Radchenko نے ٹرسٹ والیٹ لانچ کیا تھا اور اس کے صارفین کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ ہوا۔ Binance نے 2018 میں ٹرسٹ والیٹ خریدا تھا، اور Binance کے سابق مارکیٹنگ VP Eowyn Chen، نے 2021 کے اوائل میں CEO کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔
ٹرسٹ والیٹ کیسے کام کرتا ہے؟
ان بلٹ DApp براؤزر
صارف کے تحفظ اور سلامتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے، ٹرسٹ والیٹ کی ٹرسٹ کی DApp مارکیٹ پلیس آزمودہ DApps کے ایک ایسے انتخاب کی پیشکش کرتی ہے جو سخت معیار اور سکیورٹی کے معیارات پر پورا اترتا ہے۔ ان DApps کو موبائل کی کارکردگی کے لیے بھی بہتر بنایا جاتا ہے، جو ایسے صارفین کے لیے ایک عام مسئلہ ہے جو فونز کے ذریعے اپنی کرپٹو اور DApps کی نظم کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
آپ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
ٹرسٹ والیٹ متعدد ایسے فیچرز کی پیشکش بھی کرتا ہے جو ٹرسٹ والیٹ کی ایپ میں مقامی طور پر دستیاب ہیں:
اسٹیکنگ
سواپ اور ایکسچینج
صارفین، مقامی کراس چین سواپنگ کے ساتھ، ٹرسٹ والیٹ ایپ کے اندر ٹوکنز کے درمیان سواپ کر سکتے ہیں۔ یہ سروسز Binance DEX اور 1inch کی جانب سے تقویت یافتہ ہیں اور آپ کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر نیٹ ورکس کے درمیان اثاثہ جات کو ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
مثال کے طور پر، آپ BEP-2 ٹوکنز کو BEP-20 (BNB بیکن چین سے BSC اور اس کے برعکس) یا ERC-20 ٹوکنز کے عوض سواپ کر سکتے ہیں۔ اس سروس کے لیے ٹرسٹ والیٹ کوئی فیس عائد نہیں کرتا۔ آپ Binance DEX کے ذریعے خریدنے اور بیچنے کے آرڈرز بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔
خریدنا
میں ٹرسٹ والیٹ کو کہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟
ٹرسٹ والیٹ (TWT) ٹوکن کیا ہے؟
خلاصہ
ٹرسٹ والیٹ ہر اس فرد کے لیے ہمہ گیر پراڈکٹ کی پیشکش کرتا ہے جو کوائنز کی HODLing کرتا ہو، غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی DApps کے ساتھ تعامل انجام دیتا ہو، یا حتیٰ کہ کرپٹو کرنسیز خریدنے کا بھی ارادہ رکھتا ہو۔ کرپٹو کو اپنانے کے عمل کا ایک بڑ انحصار ایک واضح، اور جامع حل فراہم کرنے پر ہوتا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جس کی پیشکش ٹرسٹ والیٹ کرتا ہے۔ اگر آپ TWT خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ذاتی سطح پر تحقیق کو بھی یقینی بنائیں۔