رینج باؤنڈ ٹریڈںگ کیا ہے؟ یک طرفہ مارکیٹ کے لیے رینج باؤنڈ حکمت عملیوں کی اقسام
ہوم
آرٹیکلز
رینج باؤنڈ ٹریڈںگ کیا ہے؟ یک طرفہ مارکیٹ کے لیے رینج باؤنڈ حکمت عملیوں کی اقسام

رینج باؤنڈ ٹریڈںگ کیا ہے؟ یک طرفہ مارکیٹ کے لیے رینج باؤنڈ حکمت عملیوں کی اقسام

جدید
شائع کردہ Mar 15, 2023اپڈیٹ کردہ Mar 31, 2023
6m

TL؛DR

رینج باؤنڈ حکمت عملیوں سے مراد ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے ٹریڈرز کسی ایسی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، جو ایک سمت میں حرکت کر رہی ہوتی ہے — جسے یک طرفہ مارکیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایسے صارفین جو یک طرفہ حالات میں ٹریڈنگ انجام دیتے ہیں، وہ مزاحمتی سطح پر ایک اثاثے کو متواتر کم قیمت پر خریدیں گے، اور پھر معاونتی سطح پر اس اثاثے کو مہنگا فروخت کریں گے۔

یک طرفہ مارکیٹ کس طرح کام کرتی ہے؟

ٹریڈرز کے لیے رینج باؤنڈ حکمت عملیوں کو سمجھنے کی خاطر، پہلے یک طرفہ مارکیٹ (یا رینج مارکیٹ) کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا لازم ہے۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یک طرفہ مارکیٹ ٹریڈنگ کا ایک ایسا ماحول ہے جس میں قیمت کی حرکات زیادہ اور کم ترین قیمتوں کے مابین افقی انداز میں حرکت کرتی ہیں۔ اس کا بنیادی تصور یہ ہے کہ یک طرفہ نقل و حرکت ٹریڈنگ کے اثاثہ جات کے لیے نسبتاً قابل پیشن گوئی عروج اور زوال تخلیق کرتی ہے۔ آپ رینج باؤنڈ مارکیٹس کی شناخت کرنے کے لیے چند تکنیکی اشارہ جات جیسا کہ اوسط حقیقی حد (ATR) اور زائد کم ترین بینڈز (HLB) استعمال کر سکتے ہیں۔

یقینی طور پر کسی مارکیٹ کے رویے کی %100 درستگی کے ساتھ پیشگوئی کرنا ناممکن ہے۔ مثال کے طور پر، یک طرفہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کرنے والے ٹریڈرز متوقع بریک آؤٹ سے محروم ہو سکتے ہیں یا اس سے بُرا یہ ہو سکتا ہے کہ — انہیں گھٹتے ہوئے رجحان میں کافی زیادہ نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 

رینج باؤنڈ ٹریڈںگ کیا ہے؟

اگرچہ یہ اسٹاک ایکسچینج اور Forex جیسی روایتی مارکیٹس سے اخذ ہوتی ہے، لیکن رینج باؤنڈ ٹریڈنگ کرپٹو ٹریڈرز کے درمیان بھی کافی مقبول ہے۔

کرپٹو ٹریڈرز بنیادی معاونت (کم ترین قیمت) اور مزاحمت (زائد قیمت) کی سطحوں کی شناخت کرتے ہوئے یک طرفہ مارکیٹس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اثاثہ جات معاونتی سطح کی رجحانی لائن پر موجود ہوتے ہوئے کم قیمت پر خریدنے کے اچھے موقع کی پیشکش کرتے ہیں، جبکہ ٹریڈرز اثاثہ جات کے مزاحمت کی رجحانی لائن تک پہنچنے پر زائد پر فروخت کرتے ہیں۔ ایسا مقام جس کے مابین قیمت میں کمی اور زیادتی ہوتی ہے، وہ رینج کہلاتی ہے جو قیمت کے چینل کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

آپ کے لیے اس عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں معاونت کی غرض سے یہاں پر ایک مثال موجود ہے: یہ فرض کرتے ہیں کہ کوئی اثاثہ گزشتہ چند دنوں میں معمول کے مطابق 50$ اور 53$ کے مابین منتقل ہوا ہے۔ ایسے ٹریڈرز جو رینج باؤنڈ حکمت عملی استعمال کرتے ہیں، وہ اثاثے کو 50$ (معاونت) پر خریدیں گے اور اثاثے کو 53$ (مزاحمت) پر فروخت کریں گے۔ 

بڑھتا ہوا رجحان بریک آؤٹ کے اوقات سے نمایاں طور پر کم ہے، لیکن مارکیٹس ہمیشہ ایک ہی سمت میں حرکت نہیں کرتی ہیں۔ اکثر اوقات، مارکیٹ اپنے گزشتہ رجحان کو جاری رکھنے سے قبل وقفہ لے گی اور ایک سمت میں حرکت کرے گی۔ جبکہ دوسری طرف، مخالف فریق کی جانب سے تبدیلی کا اصرار کرنے سے قبل، مارکیٹ غیر فیصلہ کن مدت میں موجود ہو سکتی ہے۔

رینج باؤنڈ ٹریڈنگ حکمت عملیوں کی مختلف اقسام کیا ہیں؟

اسپاٹ

ٹریڈرز کے رینج کی شناخت کرنے کے بعد، سب سے آسان حکمت عملی یہ ہے کہ خرید کے آرڈر کو معاونت کے قریب دیا جائے اور فروخت کے آرڈر کو مزاحمت کے قریب دیا جائے۔

بریک آؤٹس اور بریک ڈاؤنز

رینج باؤنڈ حکمت عملیوں کا فطری خطرہ نامناسب وقت پر بریک آؤٹ یا اس سے بُرا یہ کہ، ایک گھٹتے ہوئے بریک ڈاؤن کی امید کرنا ہے۔ 

ٹریڈرز اکثر اوقات اس خطرے کو کم کرنے کی خاطر، اثاثے کی معاونت اور مزاحمتی سطحوں کے قریب خسارہ روکیں کے آرڈرز سیٹ کرتے ہیں۔ اگر اثاثہ قیمت کے چینل سے تجاوز کر جاتا ہے، تو ٹریڈرز اکثر اوقات اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہیں، یا رینج باؤنڈ کے حالات واپس آنے تک انتطار کرتے ہیں۔

رینج باؤنڈ ٹریڈنگ کی مثال اور خودکار ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں

کرپٹو کے چند صارفین محنت طلب کام جیسا کہ چارٹس کا تجزیہ کرنا اور دستی طور پر آرڈرز دینے پر وقت بچانے کے لیے اُن پراڈکٹس سے لیوریج کرتے ہیں، جنہیں رینج باؤنڈ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں کی نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ صارفین کو یہ پراڈکٹس ٹریڈنگ آرڈر دیے بناء ہی یک طرفہ مارکیٹ میں لیوریج کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ وہ عمومی طور پر ایک ایسا قابلِ رسائی انٹرفیس فراہم کرتی ہیں: 

  1. گھٹتے ہوئے اور بڑھتے ہوئے خطرات پر حدود مقرر کرتی ہیں۔

  2. صارفین کو مزید لچک پذیر ٹائم فریم کے اندر کسی مارکیٹ میں داخل اور خارج ہونے کا موقع ملتا ہے۔

مثلاً، Binance کی پراڈکٹ رینج باؤنڈ ایسی پیچیدہ حکمت عملیوں کو آسان بناتی ہے، جو ٹریڈرز کو یک طرفہ مارکیٹ کا سامنا کرنے پر درکار ہوتی ہیں۔ صارفین کے رینج باؤنڈ کو سبسکرائب کرنے پر، وہ دو منظر نامے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

منظرنامہ 1

اگر سبسکرپشن کی مدت کے دوران اثاثہ طے شدہ قیمت کی حد میں رہتا ہے، تو صارف کو تصفیہ جاتی تاریخ پر ڈسپلے کردہ ممکنہ سالانہ فیصدی شرح (APR) پر مبنی انعامات حاصل ہوں گے۔ 

رینج باؤنڈ کی سبسکرپشن مدت کے دوران قیمت رینج کے اندر رہتی ہے۔

منظرنامہ 2

اگر سبسکرپشن کی مدت کے دوران اثاثہ طے شدہ قیمت کی رینج تک پہنچ جاتا ہے یا اس سے تجاوز کر جاتا ہے، تو صارف کو اپنی ابتدائی ڈپازٹ کی رقم سے کم رقم موصول ہو گی۔ 

رینج باؤنڈ کی سبسکرپشن کی مدت کے دوران قیمت حدود سے تجاوز کر جاتی ہے۔

رینج باؤنڈ اثاثہ جات میں ٹریڈنگ انجام دینے کا سب سے نمایاں خطرہ، مارکیٹ میں غلط جانب موجود ہونے کا باعث بنتا ہے۔ کرپٹو کرنسی ایک ایسا تغیر پذیر اثاثہ ہے جس کے متعلق پیشن گوئی کرنا مشکل ہے۔ کوئی بھی فرد، ٹریڈنگ کی حکمت عملی، یا الگورتھم قیمت کی حرکات کا درست تعین نہیں کر سکتے۔ 

اگرچہ ایک مارکیٹ تبدیلیوں کی حامل ہو سکتی ہے، اور یوں ظاہری طور پر ایک جیسے پیٹرنز تخلیق کرتی ہے، لیکن اس امر کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اثاثہ رجحانی لائنز تک کب پہنچے گا یا ان سے تجاوز کرے گا۔ اثاثہ جات اُس وقت تک منجمد یا لاک ہوتے ہیں، جب تک قیمت کی خرید یا فروخت کی سطحیں متحرک نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ، ایسے ٹریڈرز جو خسارہ روکیں کے آرڈرز سیٹ نہیں کرتے، وہ نقصان کے اضافی خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔

صارفین کو بنیادی اثاثے کی ریفرنس قیمت کے پہلے سے طے شدہ قیمت کی حد سے تجاوز کرنے پر، رینج باؤنڈ کی مخصوص پراڈکٹس کے لیے اُن کی ابتدائی ڈپازٹ کردہ رقم سے کم رقم موصول ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، ٹریڈرز کے ایک بار رینج باؤنڈ پراڈکٹ کو سبسکرائب کرنے کی صورت میں، اُن کے اثاثہ جات لاک کر دیے جاتے ہیں اور وہ تصفیہ جاتی تاریخ سے قبل انہیں منسوخ یا ریڈیم کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اختتامی خیالات

رینج باؤنڈ ٹریڈنگ ایسے تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے، جو اپنی خطرے کی برداشت سے باخبر ہیں اور تکنیکی تجزیے کا مضبوط فہم رکھتے ہیں۔ عمومی طور پر کرپٹو مارکیٹس کی تغیر پذیر فطرت کے باعث رینج باؤنڈ کی ایک مضبوط ٹریڈنگ حکمت عملی تیار کرنے کی خاطر محنت، نظم و نسق، اور محتاط رویہ درکار ہوتا ہے۔ 

اگر آپ یک طرفہ مارکیٹ میں ٹریڈ انجام دینے کے متعلق سوچ رہے ہیں، تو آپ اس آرٹیکل میں شاملِ فہرست مثالوں کو شروعات کرنے کی غرض سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز کو ہمیشہ کی طرح کسی بھی مالیاتی مواقع میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل، اپنی مطلوبہ احتیاط کو انجام دینا چاہیئے۔

مزید مطالعہ


اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔