TL؛DR
NFT اسٹیکنگ کرپٹو کی دنیا میں غیر فعال آمدنی کی کمائی کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ یہ انعامات وصول کرنے کے لیے NFT ہولڈرز کو DeFi پلیٹ فارمز میں اپنے اثاثہ جات لاک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اپنے NFT مجموعہ جات کو بیچنے کی ضرورت کے بغیر یہ سب کچھ ہوتا ہے۔
DeFi کے منافع کی فارمنگ کی طرح، NFT اسٹیکنگ شرکاء کو انعامات دینے کے لیے پروف آف اسٹیک (PoS) کے میکانزم پر انحصار کرتی ہے۔ NFTs کو لاک کر کے، صارفین سالانہ فیصدی منافع (APY) اور اسٹیک کردہ NFTs کی تعداد کی بنیاد پر انعامات وصول کر سکتے ہیں۔
انفرادی سطح پر، چونکہ مجموعی سپلائی کم ہوتی دکھائی دیتی ہے اس لیے NFT اسٹیکنگ سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ لیکن وسیع تناظر میں، NFT اسٹیکنگ NFTs پر استعمال کی نئی صورتیں لے کر آتی ہے جو ڈیجیٹل آرٹ جمع کرنے کے آئیڈیا سے کہیں آگے ہوتی ہیں۔
تعارف
لیکن جیسے جیسے NFT مارکیٹ بڑھ رہی ہے، ڈیویلپرز، آرٹسٹس، اور جمع کاران NFT مجموعہ جات کے استعمال کی نئی صورتیں دریافت کر رہے ہیں۔ تازہ ترین استعمال کی صورتوں میں سے ایک NFTs کو اسٹیکنگ پلیٹ فارمز میں استفادے کے ٹوکنز کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، کچھ گیمنگ میٹاورسز میں، NFT جمع کاران اپنے گیمنگ کے کردار کی صلاحیتیں بڑھانے اور اضافی انعامات کی کمائی کرنے کے لیے اپنے NFTs کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔
NFT اسٹیکنگ کیا ہوتی ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟
NFT کی اسٹیکنگ بالکل اسی طرح ہے جیسے آپ کے bitcoin (BTC) یا ether (ETH) کی اسٹیکنگ ہوتی ہے۔ آپ کو بس NFTs کے ساتھ کرپٹو کرنسی والیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ہر NFT کو انعامات کی کمائی کے لیے اسٹیک نہیں کیا جا سکتا۔ مختلف پراجیکٹس کے لحاظ سے تقاضے مختلف ہو سکتے ہیں، اس لیے NFTs حاصل کرنے سے پہلے اپنے ترجیحی پراجیکٹس کو چیک کر لینا بہتر ہوتا ہے۔
میں کہاں NFTs کو اسٹیک کر سکتا ہوں؟
دسمبر 2021 تک، NFT اسٹیکنگ کے اکثر مواقع کمائی کے لیے کھیلیں والی گیمز سے آئے۔ MOBOX اور Zookeeper دو مثالیں ہیں۔ کچھ پراجیکٹس اپنے پلیٹ فارمز جیسا کہ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم اور Doge Capital پر بھی، NFT اسٹیکنگ کی صلاحیت ڈیویلپ کر رہے ہیں۔
MOBOX (MBOX)
MOBOX میٹاورس MOMOverse کہلاتی ہے، اور NFTs MOMOs کہلاتے ہیں۔ آپ NFT مارکیٹ پلیس سے MOMOs کی خریداری، کمائی یا منٹ کر سکتے ہیں۔ ہر MOMO کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں اور بے ترتیب طور پر بنائی گئی ہیش کی طاقت ہوتی ہے۔ منفرد MOMOs کی اسٹیکنگ کر کے، آپ گورننس ٹوکن MBOX کو فارم کر سکتے ہیں۔ جتنے زیادہ MOMOs آپ جمع کرتے ہیں، آپ روزانہ اتنے ہی زیادہ MBOX کے انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ MOMO NFTs دیگر MOBOX کے شراکت دار پلیٹ فارمز پر استعمال کیے جا سکتے ہیں، اور اسی طرح شراکت دار پراجیکٹس سے NFTs کو MOBOX پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے اسٹیک کردہ PancakeSwap پروفائل کے NFTs کو PancakeSwap سے ان اسٹیک کیے بغیر MOMOverse پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو ٹیم کی مقابلوں میں داخل ہونے اور PancakeSwap پر CAKE اسٹیکنگ کے انعام کی کمائی کرنے، اور عین اسی وقت MBOX انعامات کی کمائی کے لیے MOBOX گیمز میں ان سے استفادہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
Zookeeper (ZOO)
APY انعامات میں اضافے کے لیے، آپ ایک خاص مدت، 180 دنوں تک اپنے ٹوکنز کو لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے انعامات کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے ZooBoosters کہلانے والے NFTs کو بھی اسٹیک کر سکتے ہیں اور اپنے WSLP کے لیے لاکنگ کی مدت کو کم کر سکتے ہیں۔ ZooBoosters ایسے NFT کارڈز ہوتے ہیں جو DApp میں خریدے گئے گولڈ چیسٹس یا ZOO ٹوکنز کی اسٹیکنگ کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر NFT پاور اسٹیشن
Binance فین ٹوکنز اسپورٹس فینز کو کلب کی خصوصی مراعات، جیسا کہ ٹکٹس پر خصوصی ڈسکاؤنٹس اور محدود کردہ ایڈیشن کی مرچنڈائز، کلب کے معاملات میں ووٹنگ اور فیصلہ سازی کے ان حقوق تک، رسائی کی اجازت دیتے ہیں جنہیں خصوصی طور پر ایسے ٹوکنز کے ہولڈرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اختتامی خیالات
NFT اسٹیکنگ شرکاء کو اپنے بے کار NFT مجموعہ جات سے اضافی آمدنی بنانے کی اجازت دیتی ہے۔ عین اسی وقت، NFT اسٹیکنگ NFTs کے لیے استعمال کی ایسی صورتیں تخلیق کر رہی ہے جنہیں اس سے پہلے کبھی بھی دریافت نہیں کیا گیا تھا۔ یہ کہنا قبل از وقت ہو گا، لیکن ہم شاید NFT اسٹیکنگ کے نئے مواقع تخلیق ہوتے دیکھیں گے۔ یہ نہ صرف جمع کاران کے لیے ہو گا بلکہ کمائی کے لیے کھیلیں کی گیمنگ انڈسٹری اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حمایت یافتہ دیگر ایریاز میں بھی ہو گا۔
اعلامیہ: یہ آرٹیکل صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اوریہ ان پراجیکٹس کی کوئی ستائش نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے مشورے یا تجویز پر مشتمل نہیں ہوتی۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت کو حاصل کریں۔