Illuvium (ILV) کیا ہوتی ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Illuvium کس طرح کام کرتی ہے؟
آپ Illuvium کس طرح کھیلیں گے؟
Illuvium کے درجات
Illuvium affinities
Illuvium کی دیگر خصوصیات
Illuvium (ILV) ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
Illuvium (ILV) کس طرح خریدیں
IIlluvium (LV) کو کس طرح اسٹیک کریں
اختتامی خیالات
Illuvium (ILV) کیا ہوتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Illuvium (ILV) کیا ہوتی ہے؟

Illuvium (ILV) کیا ہوتی ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 10, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
7m

TL؛DR

Illuvium مستقبل قریب کی ایک بلاک چین گیم ہے جو RPG سیٹنگ، یعنی کھلی دنیا میں کھیلی جاتی ہے۔ اس میں پلیئرز Illuvials نامی مخلوقات کو جمع کرتے ہیں، جن سے ہر ایک کی اپنا درجہ اور affinity ہے۔ یہاں پانچ درجات اور پانچ affinities موجود ہیں جن کی اپنی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ جیسے ہی آپ دیگر پلیئرز کے خلاف جنگ جیتتے ہیں اور مقابلے مکمل کرتے ہیں، تو آپ کے Illuvials مزید طاقتور ہو جاتے ہیں۔

Ethereum پر Illuvium کے دو ERC-20 پراجیکٹ پر مشتمل altcoins موجود ہیں: ILV (Illuvium) اور sILV۔ ٹوکن ہولڈرز لیکویڈیٹی مائن کرنے، گورننس میں حصہ لینے، اور انعامات حاصل کرنے کے لیے ILV استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں ILV انعامات کے لیے لاک اپ کی مدت موجود ہے، لیکن sILV فوری طور پر درون گیم استعمال ہو سکتا ہے۔

Illuvium، ہر Illuvial اور درون گیم آئٹم کی نمائندگی کے لیے NFTs کو بھی استعمال کرتی ہے جو کہ بیرونی NFT مارکیٹ پلیسز پر بھی ٹریڈ ہو سکتے ہیں۔ ILV اور sILV کمانے کا آغاز کرنے کے لیے، آپ Binance پر ٹوکن خرید سکتے ہیں اور Illuvium کے اسٹیکنگ پلیٹ فارم پر اسٹیکنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔ آپ ILV حاصل کرنے کے لیے شریک ٹوکنز کو ان کے فلیش پولز میں بھی اسٹیک کر سکتے ہیں۔


تعارف

حالیہ سالوں میں گیمنگ میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے نفاذ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، ہم نے ابھی تک ایسی گیم دیکھنی ہے جس کا بجٹ اور چمک دمک ایک بلاک بسٹر ریلیز کی طرح ہے۔ Illuvium بلاک چین گیم کا اعلیٰ سطحی تجربہ فراہم کرنے کا عزم کرتی ہے جو میٹاورس اور کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی ماڈلز کو دریافت کرے گا۔ لیکن اصل میں یہ سب کچھ کیسے حاصل ہو گا، اور کیا یہ ویسا ہی بھرپور گیم پلے فراہم کر پائے گی جس کا دعویٰ اس نے اپنے آغاز پر کیا تھا؟


Illuvium کس طرح کام کرتی ہے؟

Illuvium Ethereum پر تعمیر شدہ کھلی دنیا میں کھیلی جانے والی RPG بلاک چین گیم ہے جو 2022 میں ریلیز ہو گی۔ پلیئرز تصوراتی دنیا میں سفر کرتے ہوئے، Illuvials نامی مخلوقات کو شکست دیتے اور پکڑتے ہیں۔ عفریتوں کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے کے بعد، آپ انہیں دیگر پلیئرز کے خلاف لڑائیوں میں اس وقت استعمال کر سکتے ہیں جب آپ مقابلے کرتے ہیں، چیلنجز مکمل کرتے ہیں یا Illuvium کی کہانی میں پیش رفت کرتے ہوئے کھیل جاری رکھتے ہیں۔

Illuvium کے پاس اپنے ٹوکنز، ILV اور sILV، اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) موجود ہیں جو مخلوقات، آرائشی اپ گریڈز، اور فنکشنل آئٹمز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس گیم میں کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی فیچرز موجود ہوں گے، جو گیمرز کو چیلنجز، مہمات، اور جنگوں کو مکمل کرنے کے بدلے میں ILV ٹوکنز کا انعام دیں گے۔


آپ Illuvium کس طرح کھیلیں گے؟

تا وقتِ تحریر، Illuvium ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جو ممکنہ طور پر 2022 کی کسی تاریخ پر ریلیز کی جائے گی۔ گیم کلائنٹ ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن کی حیثیت سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہو گا، جسے اکاؤنٹ بنانے کے بعد حاصل کیا جا سکے گا۔ یہاں دونوں کھیلنے کے لیے مفت موڈ اور پریمیئم سبسکرپشنز موجود ہوں گی۔

Illuvium پراجیکٹ کی بنیادی میکانک اپنے NFT Illuvials کو جمع کرنا اور اپنے مطابق بنانا ہے۔ ہر درون گیم Illuvial کے پاس متعلقہ affinity اور درجہ موجود ہے۔ زیادہ طاقتور Illuvials درجات اور affinities کو یکجا بھی کر سکتے ہیں۔ جب مقابلوں میں کھیلتے وقت یکساں affinities اور درجات کے حامل Illuvials کو باہم ملا کر استعمال کیا جائے، تو بونسز بھی ملیں گے۔ یہ عمل مطابقت پذیری کی تخلیق کرنا کہلاتا ہے اور ان Illuvials کے حوالے سے تدبیری چناؤ فراہم کرتا ہے جو آپ استعمال اور جمع کرتے ہیں۔ ایک بار جب صارفین ایک مخصوص سطح پر پہنچ جاتے ہیں، تو وہ اپنے Illuvials کو ضم بھی کر سکتے ہیں تاکہ ایسے نئے تخلیق کر سکیں جو اضافی طاقت کے حامل ہوں گے۔


Illuvial کو حاصل کرنے کے لیے، آپ کو اسے شارڈ میں رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ Illuvial جتنا زیادہ طاقتور ہو گا، شارڈ کو بھی لازماً اتنا ہی زیادہ طاقتور ہونا چاہیئے تاکہ اسے کامیابی سے پکڑ سکے۔ اگر آپ کا Illuvial زخمی ہو جائے، تو وہ اپنے شارڈ میں رہ کر وقت کے ساتھ صحت یاب ہونا شروع ہو جائے گا۔ تاہم، اگر آپ عمل کاری کو تیز کرنے کے خواہشمند ہیں، تو آپ صحت کی از سرِنو بحالی کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں یا آئٹمز استعمال کر سکتے ہیں۔ چند Illuvials دوسروں کی نسبت نایاب ہیں اور Shiny، Gold، یا Holographic کی حیثیت سے ڈسپلے کیے جاتے ہیں۔


Illuvium کے درجات

Illuvium میں پانچ مختلف درجات شامل ہیں: Fighter، Guardian، Empath، Rogue، اور Psion۔ ان کے تفرقات کی اصل تفصیلات ابھی تک ریلیز ہونا باقی ہیں۔ ٹیم، درجے اور affinity کی تخلیق کے دوران، بالخصوص "بڑھتے ہوئے" ہائبرڈ درجات تخلیق کرتے ہوئے مطابقت پذیری کو مد نظر رکھنا چاہیئے۔ مثلاً، Fighter Illuvial کو Rogue Illuvial کے ساتھ ضم کرنے سے Slayer بنتا ہے۔ آپ ایک ایسا Illuvial بنانے کے لیے جو اس مخصوص کلاس کی مضبوط مہارتوں کا حامل ہو، ایک ہی درجے سے دو کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔


Illuvium affinities

Illuvium پانچ affinities کا حامل ہے: Air، Nature، Fire، Water، اور Earth۔ ہر Illuvial اپنی affinity کی قسم کے حساب سے نقصان اٹھاتا اور اس سے نمٹتا ہے۔ مثلاً، Water Illuvial، Fire Illuvial کی نسبت زائد نقصانات سے نمٹے گا، لیکن Earth سے کمزور ہو گا۔ آپ Dust (Air اور Earth) یا Frost (Air اور Water) جیسی affinities کا مجموعہ تخلیق کرنے کے لیے، بڑھتے ہوئے Illuvials میں پانچ affinities کا امتزاج اکٹھا کر سکتے ہیں۔


Illuvium کی دیگر خصوصیات

کلاس اور affinity کے علاوہ، ہر Illuvial کے پاس دیگرخصوصیات موجود ہیں جو اس کی قوت، صحت، رفتار، اور نقصان کا تعین کرتی ہیں۔ آپ کے Illuvials جتنا زیادہ جیتیں گے، اتنے زیادہ تقویت یافتہ بنیں گے۔ آپ ان درون گیم آئٹمز سے Illuvial کی چند نمایاں خصوصیات کو بھی بہتر کر سکتے ہیں، جو حاصل کی جا سکتی ہوں، خریدی، یا کرافٹنگ کے اجزاء سے بنائی جا سکتی ہوں۔


Illuvium (ILV) ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

Ethereum بلاک چین پر موجود Illuvium (ILV)، گیم اور ایکو سسٹم میں متعدد استعمال کی صورتوں کا حامل، ایک ERC-20 ٹوکن ہے۔ ILV کی قیمت کا تعین گیم کی کامیابی اور اسٹیکنگ میں اس کے استعمال پر مبنی قیاس آرائیوں کے امتزاج سے کیا جاتا ہے۔ ٹوکن کی دو اقسام ہوتی ہیں، ILV، اور sILV۔ ILV انعامات ایک سال کے عرصے کے لیے ملکیت میں رکھے جاتے ہیں، لیکن sILV فوری طور پر گیم میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ یہاں ILV اور sILV کی مجموعی طور پر کُل سپلائی ہمیشہ صرف 7 ملین ہو گی۔ 3 ملین اسٹیکنگ انعامات کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ سپلائی 10 ملین ہو جائے گی۔ چونکہ بہت سے صارفین پہلے سے اپنے کوائنز اسٹیک کر چکے ہیں، اس لیے گردشی سپلائی کم ہو جائے گی۔ ILV کے لیے تین بنیادی استعمال ہیں:

1. پلیئرز کو گیم کھیلتے ہوئے، ان کی کامیابیوں اور کارناموں کے عوض، ILV کوائنز سے نوازا جاتا ہے۔

2. ہولڈرز Illuvium Vault میں ILV اسٹیک کر سکتے ہیں۔ اسٹیکرز ILV یا sILV میں انعامات حاصل کرتے ہیں۔

3. ہولڈرز Illuvium غیر مرکزی خودکار تنظیم (DAO) کے ذریعے گیم کی گورننس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ Illuvinati کونسل گیم کی بہتری کی تجاویز تخلیق کرنے اور گورننس ماڈل میں دیگر تبدیلیاں کرنے کے لیے کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

ERC-20 ٹوکن کی حیثیت سے، ILV اور sILV کو منتقل کرنے والے صارفین کو Ethereum گیس کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ چونکہ ERC-20 کی ٹرانزیکشنز بعض اوقات مہنگی بھی ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے ہمیں ابھی یہ ملاحظہ کرنا ہے کہ انہیں گیم میں کیسے کامیابی سے استعمال کیا جا سکے گا اور اس سب کے باوجود کم قیمت بنایا جائے گا۔ آپ Binance اور Coinmarketcap پر تازہ ترین مارکیٹ کی قیمت اور کُل وقتی بلند قیمت حاصل کر سکتے ہیں۔


Illuvium (ILV) کس طرح خریدیں

آپ بآسانی Binance کرپٹو ایکسچینج پر Illuvium خرید سکتے ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے Binance اکاؤنٹ میں رجسٹر ہونے اور دونوں KYC اور AML کارروائیاں مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ ایک مرتبہ آپ کے رجسٹر شدہ ہونے اور لاگ ان ہو جانے پر، آپ کو ذیل کی ضرورت ہو گی:

1. ماؤس کو [Trade] کی ٹیب پر لے جائیں اور [Classic] یا [Advanced] ٹریڈنگ کے منظر کا انتخاب کریں۔


2. ٹریڈنگ کے جوڑے پر ہوور کریں اور ILV کے لیے تلاش کریں، اس کے بعد ایک موزوں ٹریڈنگ کے جوڑے کا انتخاب کریں۔ ہم مثال کے طور پر [ILV/BUSD] کا استعمال کریں گے۔

 

3. اس رقم کا اندراج کریں جس سے آپ خریداری کرنا چاہتے ہیں اور آرڈر کی قسم کا انتخاب کریں۔ مارکیٹ آرڈر کے ساتھ ILV کی خریداری کرنا، تیز ترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔ [Buy ILV] پر کلک کرنے سے قبل اپنے آرڈر کی تفصیلات چیک کریں۔


IIlluvium (LV) کو کس طرح اسٹیک کریں

ILV اسٹیک کرنے والے صارفین دو طریقوں سے انعامات حاصل کر سکتے ہیں:

1. ILV یا sILV کی منافع جاتی فارمنگ کے ذریعے۔ ILV انعامات 12 مہینوں کے لیے لاک شدہ ہیں، لیکن صارفین sILV حاصل کرنے کے لیے ان کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو درونِ گیم استعمال ہو سکتے ہوں 

2. آمدنی شیئر کرنے کے ذریعے۔ Illuvium میں پلیئرز کی جانب سے خرچ کردہ Ethereum، ILV کی دوبارہ خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بعد اسٹیکرز میں منقسم ہو جاتا ہے۔ یہ میکانزم گیم کی شروعات ہوتے ہی، آن لائن ہو جائے گا۔

ILV اسٹیک کرنے کے لیے، آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ آپ نے اپنا ILV ایک ایسے بیرونی والیٹ کو ٹرانسفر کر دیا ہے جو Metamask یا Binance چین والیٹ جیسی DApps سے مربوط ہو سکتا ہے۔

1. اپنا والیٹ Illuvium اسٹیکنگ DApp سے مربوط کریں۔


2. اس سے آگے، ہم [CORE POOLS] پر جائیں گے۔


3. یہاں، آپ SushiSwap سے ILV یا ILV/ETH لیکویڈیٹی پول(LP) ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں۔ آپ جس پول میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں، اس پر موجود [STAKE] پر کلک کریں۔

 

4. [FLEXIBLE] یا [LOCKED] پولز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ لاک شدہ پول کا آپ کے انعامات کے انعامات کو دگنا کرنے کا عمل، اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ آپ کتنے عرصے تک (ایک سال تک) اپنے اسٹیک کو لاک کر سکتے ہیں۔ آپ جتنی رقم اسٹیک کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ درج کریں اور تصدیق کے لیے [STAKE] پر کلک کریں۔


5. متبادل طور پر، آپ ILV اور sILV انعامات کے لیے فلیش پول میں اپنے شریک ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

 

6. جب آپ اپنے انعامات کا دعوٰی کریں، تو آپ ان کو ILV یا sILV میں سے کسی ایک کی شکل میں حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا کے تحت، sILV انعامات فوری حاصل ہوتے ہیں، جبکہ ILV انعامات کا دعوٰی محض ایک سال بعد کیا جا سکتا ہے۔


اختتامی خیالات

Illuvium نے اپنی ILV کرپٹو کرنسی اور اپنے غیر مرکزی فنانس (DeFi) اسٹیکنگ پلیٹ فارم کے ریلیز ہوتے ساتھ ہی ہلچل مچائی، دلچسپی، اور ٹریڈنگ کا حجم تخلیق کیا۔ اس کے ریلیز ہوتے ساتھ ہی Illuvium کی قیمت نے بھی بڑے پیمانے پر تیزی دکھائی ہے۔ اگرچہ گیم پلے کی میکانکس Axie Infinity جیسی بلاک چین گیمز کی طرح ہیں، تاہم، Illuvium کی ظاہری شکل، حساسیت، اور فنکشنیلٹی اعلٰی معیار کی معلوم ہوتی ہے۔ کیا یہ NFT گیمنگ کی دنیا میں، بڑا بجٹ رکھنے والے AAA گیمنگ کے تجربات میں سے اولین منصوبے کی صورت میں سامنے آئے گا؟ ہمیں اس کا انتظار کرنا پڑے گا اور اس کے تجرباتی مرحلے کے دوران اس کی کھوج لگانا ہو گی جو 2022 میں کسی وقت سامنے آئے گا۔