- کرپٹو کرنسی 101
- بلاک چین کیسے کام کرتا ہے؟
- میں کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیسے کرسکتا ہوں؟
- کرپٹو کرنسی کے اکثر پوچھے گئے سوالات
امواد
کرپٹو کرنسی (یا "کرپٹو") ڈیجیٹل رقم کی ایک قسم ہے جو کہ افراد کو مالیت ڈیجیٹیل ترتیب میں بھیجنے کے قابل بناتی ہے۔
آپ کو حیرت ہو رہی ہو گی کہ اس طرح کا سسٹم PayPal یا آپ کے فون پر موجود ڈیجیٹل بینکنگ ایپ سے کس طرح مختلف ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بظاہر وہ اسی طرح کی صورتوں میں استعمال ہوتی ہیں – دوستوں کو ادائیگی کرنا، اپنے پسندیدہ ویب سائٹ سے خریداریاں کرنا – لیکن درِ پردہ، وہ بہت زیادہ مختلف ہیں۔
کرپٹو کرنسی کئی وجوہات کی بنا پر منفرد ہے۔ در اصل، اس کا بنیادی کام ایسے الیکٹرانک رقم کے سسٹم کی طرز پر کام کرنا ہے جو کسی کی ملکیت نہیں ہے۔
ایک اچھی کرپٹو کرنسی
غیر مرکزی کردہ ہو گی۔ اس میں کوئی مرکزی بینک یا صارفین کا ذیلی گروہ نہیں ہے جو سب کی رضامندی کے بغیر قواعد کو تبدیل کر سکے۔ نیٹ ورک کے شرکاء (
نوڈز) سافٹ ویئر چلاتے ہیں جو انہیں دوسرے شرکاء سے مربوط کرتا ہے تاکہ وہ آپس میں معلومات کو شیئر کر سکیں۔
مرکزی کردہ بمقابلہ غیر مرکزی کردہ نیٹ ورکس۔
بائیں طرف وہی چیز جسے آپ ایک بینک کی طرح استعمال کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ صارفین کا مرکزی سرور کے ذریعے رابطہ کرنا لازمی ہے۔ دائیں جانب، کوئی درجہ بندی نہیں ہے، نوڈز باہم مربوط ہیں اور معلومات کا آپس میں تبادلہ کرتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کی غیر مرکزیت انہیں
بند کرنے یا پابندیوں کے لیے انتہائی مزاحم بناتی ہے۔ اس کے برعکس، مرکزی کردہ نیٹ ورک کو ناکارہ کرنے کے لیے، آپ کو صرف مرکزی سرور کو تباہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کسی بینک کا ڈیٹا بیس صاف ہو گیا ہو اور کوئی بیک اپ موجود نہ ہو، تو صارفین کے بیلنسز کا تعین کر پانا بہت مشکل ہو گا۔
کرپٹو کرنسی میں، نوڈز ڈیٹا بیس کی ایک کاپی رکھتے ہیں۔ ہر ایک موثر طور پر اپنے خود کے سرور کے طور پر کام کرتا ہے۔ انفرادی نوڈز آف لائن ہو سکتے ہیں، لیکن ان کے پیئرز پھر بھی دوسرے نوڈز سے معلومات کو حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔
اس لیے کرپٹو کرنسیز سال کے 365 دن، دن میں 24 گھنٹے کام کرتی ہیں۔ وہ دنیا بھر میں کہیں بھی ثالثوں کی مداخلت کے بغیر مالیت کے ٹرانسفر کی اجازت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر انہیں عوامی بھی کہتے ہیں: انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ کوئی بھی شخص فنڈز کو بھیج سکتا ہے۔
"کرپٹو کرنسی" کرپٹو گرافی اور کرنسی کے الفاظ سے وضع ہونے والی ترکیب ہے۔ یہ محض اس لیے ہے کہ کرپٹو کرنسی صارفین کے درمیان ٹرانزیکشنز کو محفوظ بنانے کے لیے کرپٹوگرافک تکنیکوں کا وسیع پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔
پبلک-کیی کرپٹو گرافی کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کا استعمال کرتی ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس پر صارفین فنڈز بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔
پبلک-کیی کرپٹو گرافی اسکیم میں، آپ کے پاس ایک
عوامی کیی اور ایک
نجی کلید ہوتی ہے۔ ایک نجی کلید بنیادی طور پر بہت بڑا ہے جس کا اندازہ لگانا کسی کے لیے بھی ناممکن ہو گا۔ عموماً یہ نمبر اس قدر بڑا ہوتا ہے کہ اس کا تصور میں آنا بھی محال ہوتا ہے۔
Bitcoin کے لیے، نجی کلید کا اندازہ لگانا بالکل ویسے ہی مشکل ہے جیسے 256 بار کوائن ٹاسز کے نتیجے کا اندازہ لگانا۔ موجودہ کمپیوٹرز کے ساتھ، آپ زمان و مکان کے خاتمے تک بھی کسی کی کیی کا اندازہ نہیں لگا سکیں گے۔
بہر حال، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، آپ کو اپنی نجی کلید کو خفیہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کیی سے، آپ ایک عوامی کیی بنا سکتے ہیں۔ جو عوامی ہو اسے محفوظ طریقے سے کسی کے بھی حوالے کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی طور ناممکن ہے کہ وہ عوامی کیی کو ریورس انجینیئر کر کے نجی کا پتہ لگا سکیں۔
آپ اپنی نجی کلید کے ساتھ ڈیٹا پر دستخط کرکے
ڈیجیٹل دستخط بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔ یہ حقیقی دنیا میں کسی دستاویز پر دستخط کرنے کے مترادف ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ کوئی بھی شخص اس کا موازنہ مماثل عوامی کلید سے کر کے یقینی طور پر بتا سکتا ہے کہ آیا دستخط درست ہے یا نہیں۔ اس طرح، صارف کو اپنی نجی کلید ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ اس پر اپنی ملکیت ثابت کر سکتا ہے۔
کرپٹو کرنسیز میں، آپ اپنے فنڈز صرف اس صورت میں خرچ کر سکتے ہیں جب آپ کے پاس متعلقہ نجی کلید موجود ہو۔ جب آپ کوئی ٹرانزیکشن کرتے ہیں، تو آپ نیٹ ورک پر اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ اپنی کرنسی کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا اعلان ایک پیغام (یعنی ٹرانزیکشن) میں کیا جاتا ہے، جس پر دستخط کر کے کرپٹو کرنسی کے ڈیٹا بیس (
بلاک چین) میں شامل کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ مذکور ہے، آپ کو ڈیجیٹل دستخط تخلیق کرنے کے لیے اپنی نجی کلید کی ضرورت ہے۔ اور چونکہ کوئی بھی ڈیٹابیس کو دیکھ سکتا ہے، اس لیے وہ دستخط چیک کر کے آپ کی ٹرانزیکشن کے درست ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
Bitcoin نے بعد میں آںے والی کرپٹو کرنسیز کی بڑی تعداد کو جنم دیا – جن میں سے کچھ Bitcoin کے ساتھ مقابلہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، اور کچھ ان فیچرز کا انضمام چاہتے ہیں جو Bitcoin میں دستیاب نہیں ہیں۔ ان دنوں، کئی بلاک چینز صارفین کو صرف فنڈز بھیجنے اور وصول کرنے کی نہیں، بلکہ
اسمارٹ معاہدہ جات کا استعمال کرتے ہوئے
غیر مرکزی کردہ ایپلیکیشنز چلانے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔ شاید
Ethereum ایسے بلاک چینز کی سب سے معروف مثال ہے۔
پہلی نظر میں، کرپٹو کرنسیز اور ٹوکنز ایک جیسے لگتے ہیں۔ دونوں کو ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے اور بلاک چین
ایڈریسز کے مابین بھیجا جا سکتا ہے۔
کرپٹو کرنسیز کا مقصد خصوصی طور پر رقم کی طرح کام کرنا ہے، چاہے وہ ایکسچینج کے میڈیم کی صورت میں ہو،
مالیت کے ذخیرے کی صورت میں ہو، یا دونوں صورتوں میں۔ ہر یونٹ فعال طور پر
فنجیبل ہے، اس کا مطلب ہے کہ ایک
کوائن کی قیمت دوسرے کے برابر ہے۔
Bitcoin اور دیگر ابتدائی کرپٹو کرنسیز کو بطور کرنسی ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں بلاک چینز نے مزید کام انجام دینے کی کوشش کی۔ مثلاً،
Ethereum صرف کرنسی کی فنکشنالٹی فراہم نہیں کرتا۔ یہ ڈویلپرز کو منقسم نیٹ ورک پر کوڈ (
اسمارٹ معاہدہ جات) چلانے، اور مختلف
غیر مرکزی کردہ ایپلی کیشنز کے لیے ٹوکنز تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ٹوکنز کو کرپٹو کرنسیز کی طرح استعمال کیا جا
سکتا ہے، لیکن وہ زیادہ لچک پذیر ہیں۔ آپ لاکھوں کو منٹ کر سکتے ہیں جو یکساں ہوں، یا
منفرد خصوصیات کے حامل چند ایک کو منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ کمپنی کے اسٹیک کی نمائندگی کرنے والے ڈیجیٹل رسیدوں سے لیکر وفاداری کے پوائنٹس تک ہر چیز کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
اسمارٹ معاہدہ کے قابل پروٹوکول پر، بنیادی کرنسی (جس کا استعمال ٹرانزیکشنز یا ایپلیکیشنز کی ادائیگی کے لیے ہوتا ہے) اس کے ٹوکنز سے الگ ہے۔ مثلاً، Ethereum میں مقامی کرنسی
ether (ETH) ہے، اور اس کا استعمال لازماً Ethereum نیٹ ورک کے اندر ٹوکنز تخلیق اور ٹرانسفر کرنے کے لیے کیا جانا چاہیئے۔ ان ٹوکنز کا اطلاق معیارات جیسے کہ
ERC-20 یا
ERC-721 کے مطابق کیا جاتا ہے۔
والیٹس وہ انٹرفیس ہیں جن پر کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس کا استعمال کرنے والے صارفین سب سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ مختلف اقسام مختلف قسم کی فنکشنالٹی کی پیشکش کریں گے – ظاہر ہے، کہ ایک کاغذی والیٹ ٹرانزیکشنز پر دستخط نہیں کر سکتا یا
فیاٹ کرنسی میں موجودہ قیمت ڈسپلے نہیں کر سکتا۔
آسانی کے لیے، سافٹ ویئر والیٹس (مثلاً
ٹرسٹ والیٹ) کو روزمرہ کی ادائیگیوں کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ سکیورٹی کے لیے، ہارڈویئر والیٹس نجی کلیدوں کو متلاشی نظروں سے دور رکھنے کی صلاحیت کے لحاظ سے ورچوئیلی بے مثال ہیں۔ کرپٹو کرنسی صارفین دونوں طرح کے والیٹس میں فنڈز رکھتے ہیں۔
امواد
بلاک چین ایک خاص قسم کا ڈیٹابیس ہے جہاں ڈیٹا صرف شامل کیا جا سکتا ہے (اور ہٹایا یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا)۔ ٹرانزیکشنز کو وقتاً فوقتاً بلاک چین میں شامل کیا جاتا ہے جسے ہم
بلاکس (ٹرانزیکشن کی معلومات اور دیگر اہم
میٹا ڈیٹا سے بنا ہوا) کہتے ہیں۔
ہم اس اسٹرکچر کو چین اس لیے کہتے ہیں کیونکہ ہر بلاک کے میٹا ڈیٹا میں معلومات کا ایک ایسا حصہ شامل ہوتا ہے جو اسے پچھلے حصے سے جوڑتا ہے۔ خاص طور پر، اس میں پچھلے بلاک کا ایک
ہیش شامل ہوتا ہے، جس کو آپ ایک منفرد ڈیجیٹل فنگر پرنٹ سمجھ سکتے ہیں۔
اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر کم ہیں کہ
ہیش فنکشن سے ڈیٹا کے دو ٹکڑے ایک ہی آؤٹ پٹ دیں۔ اس وجہ سے، اگر کوئی کسی پرانے بلاک کو تبدیل کرنا چاہے، تو اس کا ہیش مختلف ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ اگلا ہیش بھی مختلف ہو گا، اور اس سے اگلے بھی۔ لہذا اگر کسی بلاک کو تبدیل کیا گیا ہے یہ بالکل واضح ہو گا، کیونکہ اس کے بعد آنے والے تمام بلاکس بھی ضرور تبدیل شدہ ہوں گے۔
ہر بلاک کا ہیش اگلے بلاک میں شامل ہوتا ہے۔ یہ بلاکس کی چین، یا بلاک چین بن جاتا ہے۔
بلاک چین کو نیٹ ورک کے شرکاء مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔ یاد ہے ہم نے کیا کہا تھا کہ کیسے کوئی بھی عوامی کیی کی کرپٹو گرافی کے ساتھ ٹرانزیکشنز اور دستخطوں کی توثیق کر سکتا ہے؟ جب ایک نوڈ کو بلاک وصول ہوتا ہے، تو یہ متعدد چیکس انجام دیتا ہے۔ اگر کچھ غلط ہو ، تو بلاک کو مسترد کر دیا جاتا ہے.
جب ایک نوڈ کو ایک درست بلاک وصول ہوتا ہے، تو وہ اس کی اپنی کاپی بناتا ہے اور پھر اس بلاک کو دوسرے نوڈز کو بھیجتا ہے۔ پھر وہ یہی عمل دہراتے ہیں حتٰی کہ بلاک سارے نیٹ ورک میں پھیل جاتا ہے۔ یہ عمل غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز کے لیے بھی انجام دیا جاتا ہے - یعنی وہ ٹرانزیکشنز جو نشر ہو چکے ہیں، لیکن ابھی تک بلاک چین میں شامل نہیں ہیں۔
اگر غلط مالی معلومات کو ریکارڈ کیا جا سکتا ہو تو بلاک چین کی سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ بیک وقت، منقسم سسٹم میں کوئی نظم کار یا لیڈر نہیں ہوتا جو لیجر کو برقرار رکھے – تو ہم اس بات کو کیسے یقینی بناتے ہیں کہ شرکاء دیانت داری سے کام کر رہے ہیں؟
Satoshi نے
کام کے ثبوت کا سسٹم متعارف کروایا، جس نے ہر ایک کو بلاک چین سے جوڑنے کے لیے بلاک تجویز کرنے کی اجازت دی۔ کسی بلاک کو آگے بڑھانے کے لیے، صارفین کو پروٹوکول کے ذریعے سیٹ کردہ چیلنج کا اندازہ لگانے کے لیے کمپیوٹیشنل طاقت کی قربانی لازماً دینی ہو گی۔
کام کا ثبوت صارفین کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ آزمودہ اور جانچ کردہ اسکیم ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ایک ہی ہے۔
اسٹیک کے ثبوت جیسے متبادلات بڑی سرعت سے تلاش کیے جا رہے ہیں، اگرچہ ان کی حقیقی روح کے ساتھ ان کا باقاعدہ اطلاق ابھی ہونا باقی ہے (باوجود یہ کہ
ہائبرڈ رضامندی کے طریقہ ہائے کار کچھ عرصے سے موجود ہیں)۔
مذکورہ بالا عمل کو
مائننگ کہا جاتا ہے۔ اگر مائنر کو کوئی حل مل جائے، تو وہ بلاک جو انہوں نے بنایا ہے وہ چین کی توسیع کرے گا۔ نتیجتاً، انہیں بلاک چین کی مقامی کرنسی میں ڈینامینیٹ کردہ انعام وصول ہو گا۔
وہ چیزیں جنہیں کرپٹو گرافک پہیلی کے مائنرز کو لازماً حل کرنا چاہیئے ان میں ایسا نمبر تخلیق کرنے کے لیے بار بار ڈیٹا کو
ہیش کرنا شامل ہے جو کہ ایک خاص مالیت سے کم ہوتا ہے۔ یک طرفہ فنکشن کے ساتھ ہیشنگ کا مطلب یہ ہے کہ دیے گئے آؤٹ پٹ کو دیکھتے ہوئے، اِن پٹ کا اندازہ لگانا عملی طور پر ناممکن ہے۔ لیکن اِن پٹ کی موجودگی میں، آؤٹ پٹ کی توثیق آسان کام ہے۔ اس طرح، کوئی بھی شریک اس بات کی توثیق کر سکتا ہے کہ مائنر نے ایک 'درست' بلاک تیار کیا ہے، اور ان کو مسترد کر سکتا ہے جو غلط ہیں۔ اس صورت میں، مائنر کو کوئی انعام نہیں ملتا اور اس نے غلط بلاک بنانے کی کوشش کر کے وسائل ضائع کیے ہیں۔
اس کا نتیجہ ایک دلچسپ
گیم تھیوری کی صورت میں نکلتا ہے جس میں کسی بھی عنصر کو نقل کرنے کی کوشش مہنگی پڑ سکتی ہے، لیکن ایماندارانہ کام ان کے لیے منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔ کسی بھی بدنیتی پر مبنی ادارے کے پاس لامحدود طور پر مضبوط نیٹ ورک پر حملہ کرنے کے وسائل نہیں ہوتے۔ چنانچہ، ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ لوگ جن کے پاس وسائل ہیں وہ درست طور پر شرکت کر کے اپنی سرمایہ کاری سے منافع حاصل کریں گے۔
جیسا کہ شاید آپ کو معلوم ہو گا کہ، منقسم نیٹ ورکس بہت زیادہ موثر نہیں ہیں۔ بدقسمتی سے، کرپٹو کرنسیز صرف تب محفوظ اور پابندی کے لیے مزاحم ہوں گے جب تمام نوڈز بلاک چین کی کاپی کو ہم آہنگ کر سکیں۔ رفتار برقرار رکھنے کے تقاضے جتنے کم ہوں گے، لوگوں کے لیے شامل ہونا اتنا ہی آسان ہو گا۔
آپ واضح نظر آئے گا کہ اس ضمن میں، ایک چھوٹا بلاک چین جو ہر دس منٹ میں صرف ایک چھوٹا بلاک شامل کرتا ہے اس کے مقابلے میں زیادہ قابل ترجیح کیوں ہے جو ہر پانچ منٹ میں ایک بڑا بلاک شامل کرتا ہے۔ موخرالذکر میں نوڈز کو ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے زیادہ طاقت والے کمپیوٹرز چلانے کی ضرورت پڑے گی، اور کم طاقت والوں کو آف لائن رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ اس کا نتیجہ زیادہ مرکزیت کی صورت میں نکلے گا، کیوں کہ نیٹ ورک پر کم پیئرز ہوتے ہیں۔
لیکن چھوٹے بلاکس کے ساتھ، ہم بہت زیادہ
فی سیکنڈ ٹرانزیکشنز (TPS) تک نہیں پہنچ سکتے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ مصروف اوقات میں، ٹرانزیکشنز کو بلاک چین پر شامل ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔ اگر آپ فوری ادائیگی کرنا چاہتے ہوں تو یہ تھوڑا مشکل ثابت ہو سکتا ہے، لیکن یہ وہ قیمت ہے جو غیر مرکزی کرنے کے لیے آپ کو لازماً ادا کرنی ہو گی۔
ہم اسے قابل اسکیل ہونے کا المیہ کہتے ہیں۔ اسکیل کرنے والا سسٹم وہ ہے جو کہ آسانی سے اضافہ شدہ تھرو پُٹ کو کم سے کم نقصانات کے ساتھ اختیار کر سکتا ہے۔ بلاک چینز ٹھیک طرح سے اسکیل نہیں ہوتے – جیسا کہ ہم نے وضاحت کی، محض زیادہ بڑے بلاکس کے تھرو پُٹ میں اضافہ کرنا منقسم شدہ نیٹ ورک کے پورے مقصد کو پس منظر میں لے جاتا ہے۔
TPS میں اس طرح سے اضافہ کرنے کے لیے کہ اس سے نیٹ ورک کی غیر مرکزیت کو نقصان نہ پہنچے، آف چین اسکیلنگ ایک مناسب طریقہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ حل کی ایک وسیع حد – مرکزی اور غیر مرکزی – کا احاطہ کرتی ہے جو کہ انہیں بلاک چین پر لاگ کیے بغیر ٹرانزیکشنز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس
اپنی مرضی کے مطابق اختیار کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی آپ کو ایسا سافٹ ویئر چلانے پر مجبور نہیں کر رہا جو آپ چلانا نہیں چاہتے۔ ایک اچھے پروٹوکول میں، کوڈ مکمل طور پر
اوپن-سورس ہو گا تاکہ صارفین کو سسٹم کی شفافیت اورسکیورٹی کے بارے میں یقین ہو۔
عموماً، کرپٹو کرنسیز کسی کو بھی ان کی تیاری میں شرکت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ ان پر متفق ہونے اور شائع کرنے سے قبل نئی فیچرز یا کوڈ میں ایڈٹس کی نگرانی ڈویلپرز کی ایک کمیونٹی کی جانب سے کی جاتی ہے۔ وہاں سے، صارفین خود کوڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں اور انہیں چلانے یا نہ چلانے کا چناؤ کر سکتے ہیں۔
کچھ اپڈیٹس گزشتہ چیزوں کے ساتھ مطابقت پذیر ہوں گی، جس کا مطلب ہے کہ اپڈیٹ شدہ نوڈز تب بھی پرانے نوڈز کے ساتھ رابطہ کر سکیں گے۔ دیگر گزشتہ چیزوں کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں ہوں گی – پرانے نوڈز کو تب تک نیٹ ورک پر "شروع" نہیں کیا جائے گا جب تک کہ انہیں اپڈیٹ نہیں کیا جاتا۔ اس کی وضاحت کے لیے
ہارڈ فورکس اور سافٹ فورکس چیک کریں۔
امواد
یہ ایک ایسا انتخاب ہے جو صرف آپ کر سکتے ہیں – آپ کو
اپنی تحقیق کرنی چاہیئے(DYOR) اور اپنے
تجزیے کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ، بہت سارے ایسے ٹولز بھی موجود ہیں جو کہ بہتر فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ مثلاً،
Binance تحقیق مارکیٹ کے بارے میں بہترین سمجھ بوجھ اور تجزیہ فراہم کرتی ہے، بشمول انفرادی پراجیکٹس پر جامع رپورٹ۔
اگر آپ اس بات کا درست جائزہ لینا چاہتے ہیں کہ کونسی کرپٹو کرنسی خریدی جائے، تو یہ بنیادی لوازم میں سے ہے کہ آپ پہلے یہ سمجھیں کہ Bitcoin کام کیسے کرتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ، ہم نے بالکل اسی لیے ہمارا
Bitcoin کیا ہے؟ کی گائیڈ تخلیق کی تھی!
ہم آخر شروع کہاں سے کریں؟ مالیاتی مارکیٹس کا جائزہ لینے کے بےشمار طریقے ہیں، اور عموماً، زیادہ تر پیشہ ورانہ سرمایہ کاران بڑے پیمانے پر مختلف حکمت عملیاں استعمال کریں گے۔ لیکن بڑے پیمانے پر، سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے حوالے سے دو مرکزی مکاتبِ فکر پائے جاتے ہیں:
بنیادی تجزیہ (FA) اور
تکنیکی تجزیہ (TA)۔
بنیادی تجزیہ معاشی اور مالیاتی عوامل کی بنیاد پر اثاثے کی مالیت کا تعین کرنے کا طریقہ ہے۔ تجزیہ کاران جو اس طریقے کا استعمال کرتے ہیں وہ میکرو معاشیات اور مائیکرو معاشیات دونوں، انڈسٹری کے حالات، اور کاروبار کے بنیادی اثاثے (اگر کوئی ہوں) پر نظر رکھتے ہیں۔ کرپٹو کرنسیز کی صورت میں، وہ عوامی بلاک چین کے ڈیٹا پر بھی نظر ڈال سکتے ہیں، جو کہ کبھی کبھار آن چین میٹرکس بھی کہلاتے ہیں۔
اس میں ٹرانزیکشنز کی تعداد، مقبول ترین ہولڈرز، نیٹ ورک کا
ہیش ریٹ، اور معلومات کے بیش بہا دیگر ٹکڑوں پر نظر ڈالنا شامل ہو سکتا ہے۔ اس تجزیے کا مقصد اثاثہ جاتی مالیت کا تعین کرنا اور اس کا موجودہ مالیت کے تعین کے ساتھ موازنہ کرنا ہے۔ آخری بات یہ ہے کہ، یہ طریقہ کار اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا اثاثہ کی مالیت فی الوقت کم ہے یا زیادہ ہے۔
ان سب کے ساتھ، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسی ایک نئے اور وسعت پذیر اثاثے کا طبقہ ہے۔ جب مالیت کا تعین کرنے کی بات ہو تو بنیادی تجزیے کی افادیت اس قدر زیادہ نہیں ہوتی۔ آسان لفظوں میں یہ کہ، کرپٹو کرنسیز کی مالیت کا تعین کرنے کے لیے کوئی ایسے فریم ورکس نہیں ہیں کہ جنہیں معیار قرار دیا جا سکے، اور اکثر موجودہ ماڈلز پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ کرپٹو کرنسی پراجیکٹ کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار بہت سارے مخلتف عوامل پر ہو سکتا ہے، جن کا احاطہ فی الوقت کوئی فریم ورک نہیں کر سکتا۔
تکنیکی تجزیہ کاران الگ روش اختیار کرتے ہیں۔ بنیادی تجزیہ کاران کے برخِلاف، تکنیکی تجزیہ کاران اثاثہ کی بنیادی فطری مالیت کو نظر انداز کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اس کے بجائے، وہ گزشتہ ٹریڈنگ کی سرگرمی کی بنیاد پر ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے وہ قیمت میں تغیر، چارٹ کے پیٹرنز، اشارہ جات، اور دیگر چارٹنگ ٹولز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ کے مضبوط یا کمزور ہونے کا جائزہ لیا جا سکے۔ در اصل، تکنیکی تجزیہ کاران کا ماننا یہ ہے کہ کسی اثاثہ کی گزشتہ قیمتیوں میں تغیرات اس کی مستقبل کی قیمت کے تغیرات کے بارے میں پیش گوئی کرنے کے ضمن میں کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
چونکہ تکنیکی تجزیہ بنیادی طور پر گزشتہ ڈیٹا کے حامل کسی بھی مارکیٹ پر لاگو کیا جا سکتا ہے، کرپٹو کرنسی ٹریڈز وسیع پیمانے پر اس کا استعمال کرتے ہیں۔
تو ہمیں کونسا سیکھنا چاہیئے؟ اچھا، تو دونوں کیوں نہیں؟ اکثر مارکیٹ کے تجزیہ کے ٹولز تبھی بہترین طریقے سے کام کرتے ہیں جب دیگر ٹولز کے ساتھ اکھٹے استعمال کیے جائیں۔ دونوں صورتوں میں، یہ بہت ضروری ہے کہ
مالیاتی خطرہ اور
خطرے کی نظم کاری کا فہم حاصل کیا جائے، اور اس سے زیادہ سرمایہ کاری نہ کی جائے جتنا خسارہ آپ کے لیے قابلِ برداشت ہے۔
کرپٹو کرنسیز خریدنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ لیکن پہلا کام جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہے، وہ اپنی
فیاٹ کرنسی کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کے بعد، آپ یا تو دیگر کرنسیز کے ساتھ اسے
HODL، ٹریڈ کرنے ، یا اسے
ادھار دینے اور سود کمانے کا چناؤ کر سکتے ہیں۔ آئیں مختلف قسم کی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
مرکزی کردہ ایکسچینجز (CEX)
ہو سکتا ہے کہ آپ کو مرکزی کردہ ایکسچینج کا تصور تھوڑا عجیب لگے کیونکہ کرپٹو کرنسیز کو عموماً غیر مرکزی کردہ کہا جاتا ہے۔ مختصراً، مرکزی کردہ ایکسچینجز آنلائن پلیٹ فارمز ہیں جو کہ خریداروں اور بیچنے والوں کو مربوط کر کے ٹریڈز کی سہولت کاری کرتے ہیں۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صارفین اپنی فیاٹ رقم یا کرپٹو کرنسی ایکسچینج میں ڈپازٹ کرتے ہیں اور اس کے اندرونی سسٹمز کے میں موجود رہ کر ٹریڈ کرتے ہیں۔ اگر آپ اس بات سے واقف ہیں کہ کرپٹو کرنسی والیٹس کیسے کام کرتے ہیں، تو اس صورت میں، آپ کو معلوم ہو گا کہ، آپ کی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی
نگرانی ہو رہی ہے۔ لیکن یہ آپ کے لیے بہت زیادہ آسان ہو گا کہ اگر آپ چاہیں، تو اپنے فنڈز نکلوا سکیں اور انہیں اپنے والیٹ میں رکھ سکیں۔
کچھ لوگ اپنے فنڈز کو ایکسچینج میں رکھنے کو ترجیح دے سکتے ہیں، یا تو اس لیے کہ وہ باقاعدگی سے ٹریڈ کرتے ہیں یا آسانی کے لیے۔ تاہم، اگر ایکسچینج ہیک ہو جائے، تو صارف کے فنڈز کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX)
غیر مرکزی کردہ ایکسچینجز مختلف ہیں۔ جب آپ DEX استعمال کر رہے ہوں، تو اس میں کوئی نگران شامل نہیں ہوتا۔ دراصل، اس طرح کے ایکسچینج کو بغیر نگران والا ایکسچینج کہنا زیادہ درست ہو گا۔
جب آپ DEX پر ٹریڈ کرتے ہیں تو کچھ یوں ہوتا ہے۔ ایکسچینج والیٹ میں اپنے فنڈز ڈپازٹ کرنے کے بجائے، آپ براہ راست اپنے والیٹ سے ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ جب ٹریڈنگ پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، تو فنڈز
اسمارٹ معاہدہ جات کا سحر انگیز طریقہ استعمال کر کے براہِ راست بلاک چین میں ٹرانسفر کر دیے جاتے ہیں۔
چونکہ نگران کے طور پر کام کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے، اس لیے کچھ لوگ اسے CEXs کے مقابلے میں زیادہ محفوظ انتخاب سمجھتے ہیں۔ ایک اور نقصان یہ ہو سکتا ہے کہ اکثر DEXs میں آپ کو بلاک چین والیٹ ایڈریس کے علاوہ کوئی اور ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیک وقت، آپ کے اپنے فنڈز کی نگرانی کرنے کے لیے کچھ حد تک تکنیکی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، اور آپ کی ذمہ داری مکمل طور پر آپ پر عائد ہوتی ہے۔
P2P ایکسچینجز
پیئر ٹو پیئر (P2P) ایکسچینج بھی ایک ایسی جگہ ہے جو خریداروں اور بیچنے والوں کو مربوط کرتی ہے، لیکن یہ CEX اور DEX دونوں سے مختلف ہے۔ اس صورت میں، ایکسچینج خود خریداروں اور بیچنے والوں کو مربوط کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا، اور وہ ٹرانزیکشن کا تصفیہ کسی بھی ایسے طریقے سے کر سکتے ہیں جس پر ان کا اتفاق ہو۔ لہذا، ہر ٹرانزیکشن کے لیے ڈپازٹ اور تصفیہ کا طریقہ کار خریداروں اور بیچنے والوں کی جانب سے طے کیا جا سکتا ہے۔
Binance پر کرپٹو کرنسیز کیسے خریدیں
- Binance میں لاگ ان کریں، یا اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو رجسٹر کریں۔
- کرپٹو کرنسی خریدنے اور بیچنے کے پورٹل پر جائیں۔
- وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں، اور وہ کرنسی جس سے آپ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
- اپنا ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- اگر ہدایت دی جائے، تو اپنا کارڈ یا بینک کی معلومات داخل کریں، اور شناختی توثیق مکمل کریں۔
- آپ کا کام مکمل ہو گیا ہے! آپ کی کرپٹو کرنسی کو آپ کے Binance اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
Binance DEX پر کرپٹو کرنسیز کیسے خریدیں
DEX کا استعمال کرنا دیگر دستیاب آپشنز کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہے۔
شروع کرنے سے پہلے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہو گی:
- ایک والیٹ جو کہ Binance DEX سے مربوط ہو سکے (ہم ٹرسٹ والیٹ کی تجویز دیتے ہیں)۔
- ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کے لیے چند BNB۔
جب آپ کے پاس یہ چیزیں موجود ہوں، تو ہماری تفصیلی Binance DEX رہنمائیوں میں ہدایات کی پیروی کریں:
Binance P2P پر کرپٹو کرنسیز کیسے خریدی جائیں
- Binance میں لاگ ان کریں، یا اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو رجسٹر کریں۔
- Binance P2P پورٹل پر جائیں۔
- منتخب کریں کہ آیا آپ خریدنا چاہتے ہیں یا بیچنا۔
- کرنسی، ادائیگی کے طریقے، یا دیگر ٹریڈ کی ضروریات کے حساب سے فلٹر کریں۔
- ایک فہرست منتخب کریں جو کہ آپ کے تقاضوں پر پورا اترتی ہے، یا اپنی خود کی فہرست پوسٹ کریں۔
امواد
بہت کم ممالک ایسے ہیں جن میں کرپٹو کرنسی خریدنے، بیچنے، اور محفوظ کرنے پر مطلق پابندی ہے۔ دنیا کے اکثر حصوں میں، Bitcoin اور دیگر ورچوئیل کرنسیز مکمل طور پر قانونی ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ شروع کرنے سے پہلے، آپ کو یہ چیک کرنا چاہیئے کہ آیا آپ کے علاقے میں اس کی اجازت ہے۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہر ملک میں کرپٹو کرنسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے قواعد سازی کا طریقہ مختلف ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ ٹیکسیشن اور مطابقت پذیری سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کر رہے۔
میڈیا نے پچھلی دہائی میں سینکڑوں بار کرپٹو کرنسی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اب بھی، یہ بالکل اسی طرح کام کر رہی ہے جیسا کہ 2009 میں کر رہی تھی۔ یہ دعویٰ البتہ نہیں کیا جا سکتا کہ یہ
تغیر تذیر نہیں ہے–قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ وہ جو اس سے صرف منافع کمانا چاہتے ہیں، ان کے لیے
بیئر مارکیٹ کافی مایوس کن ثابت ہو سکتا ہے۔
تاہم، ایسا کہنا بھی غلط ہو گا کہ کرپٹو کرنسی بالکل ختم ہو چکی ہے۔ یہ نئے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، اور صرف اس کی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
Bitcoin اور Ethereum کی بنیادی اختراعات بلاشبہ ہمارے موجودہ مالیاتی نظام کو عصرِ حاضر کے لیے زیادہ موزوں بنانے میں ایک اہم کردار ادا کریں گی۔
تغیر پذیری، پابندی کی مزاحمت،
بے اعتمادی، یا عوامی مالیاتی سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرانزیکشنز انٹرنیٹ پر معاشی سرگرمیوں کی جہات کو مکمل طور پر از سر نو مرتب کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی میں کسی حد تک خطرہ مول لیا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو آپ اسے کسٹمر کی معاونت کے ذریعے ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن، اگر آپ ان نجی کلیدوں کو بھول جاتے ہیں یا کھو دیتے ہیں جو آپ کو آپ کے کرپٹو تک رسائی فراہم کرتی ہیں، تو کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔ ایک بااعتبار ایکسچینج کا استعمال زیادہ قابلِ برداشت آپشن ہے – اس کے لیے بھروسہ درکار ہوتا ہے، لیکن آپ کو آپ کے نجی کلیدوں کے کھونے کا خوف نہیں ہوتا۔
پبلک-کیی کرپٹو گرافی کا توڑ ابھی نہیں بن سکا۔ اچھے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی صورت میں، آپ کے آن لائن اکاؤنٹس میں سے کسی کے ہیک ہونے کا خطرہ شاید آپ کے فنڈز چوری ہونے سے زیادہ ہے۔ بہترین طریقوں میں
عمومی دھوکے بازیوں (
سوشل انجینیئرنگ،
فشنگ، وغیرہ)، سے آگاہ ہونا، اپنی نجی کلیدوں کو تمام وقت آن لائن رکھنا، اور ایک محفوظ جگہ پر ان کا بیک اپ رکھنا شامل ہے۔
آپ کا نام آپ کے کرپٹو کرنسی
ایڈریسز سے مربوط نہیں ہے – وہ بلاک چین پر نمبروں اور حروف کے بے ترتیب جملوں کی طرح ہوتے ہیں۔ لیکن، یہ فرض کرتے وقت محتاط رہیں کہ یہ آپ کی شناخت کو خفیہ بنا دیتے ہیں۔ آپ
نامعلوم ہیں – لیکن تب بھی آن چین آپ کی ایک ہی شناخت ہے، بات محض اتنی ہے کہ یہ وہ نہیں جو آپ حقیقی زندگی میں استعمال کرتے ہیں۔
متعدد ایسے طریقے ہیں جو لوگوں کو IP ایڈریسز آپ کی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس پہلو سے،
ڈسٹنگ حملے اور اس طرح کی دیگر تجزیہ جاتی طریقے آپ کی شناخت ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ بلاک چینز بنیادی طور پر بہت بڑے عوامی ڈیٹابیسز ہیں۔ اگر آپ اپنی رازداری کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ کو کوشش کرنی چاہیئے کہ دوسروں کے لیے اپنے ٹرانزیکشن کو اپنے نام سے جوڑنا ممکنہ حد تک مشکل بنائیں۔ Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز بطور ڈیفالٹ نجی نہیں ہوتیں،
لیکن کوائن مکسنگ اور CoinJoins جیسے طریقے تجزیہ نگاری کو ناقابل اعتبار بنا سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز کا ایک چھوٹا ذیلی سیٹ (جنہیں
رازداری کے کوائنز کے نام سے جانا جاتا ہے)
خفیہ ٹرانزیکشنز جیسے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے، ٹرانزیکشنز میں ماخذ، ہدف اور فنڈز کی رقم کو مبہم رکھنے کے قابل ہوتا ہے۔ ان کی ڈیفالٹ رازداری مضبوط ہوتی ہے لیکن وہ شناخت ظاہر کرنے کی کوششوں کے خلاف کُلی طور پر مزاحم نہیں ہیں۔
مالیاتی سسٹمز میں، مالیت کے نظریے پر سب کو یقین ہوتا ہے۔ کسی بھی دوسری قیمتی چیز کی طرح، کرپٹو کرنسی کی بھی بذات خود کوئی مالیت نہیں ہے – یہ لوگوں کا تفویض کردہ ہے۔ دیگر الفاظ میں، مالیت اسی چیز کی ہوتی ہے جس کے بارے میں لوگوں کو یقین ہے کہ اس کی مالیت ہے۔ یہ اس سے قطع نظر درست ہے کہ مالیت والی چیز کوئی قیمتی دھات، کاغذ کا ٹکڑا، یا ڈیٹا بیس میں کچھ بٹس ہو۔
اس سب کے ساتھ، کچھ لوگ کرپٹو کرنسیز اور
Bitcoin کو ایک کمیاب ڈیجیٹل شے کی طرح گردانتے ہیں۔ اس کی قابلِ پیشن گوئی شرحِ اجراء اور مانیٹری پالیسی کی وجہ سے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ Bitcoin مستقبل میں سونے کی طرح،
قیمت کے ذخیرہ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ چونکہ Bitcoin کو وجود میں آئے ہوئے صرف ایک دہائی سے کچھ زیادہ عرصہ ہوا ہے، اس لیے یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا یہ اس سلسلے میں وقت کی کسوٹی پر پورا اترے گا۔
نہیں۔ آپ نے سنا ہو گا کہ کئی ملکی ریاستیں اور مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے اپنے ورژنز بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم، یہ صرف وہی چیزیں ہیں – ڈیجیٹل کرنسیاں۔ در حقیقت، اجتماعی طور پر اکثر انہیں
مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسیز (CBDCs)کہا جاتا ہے. یہ بنیادی طور پر
فیاٹ رقم کے ڈیجیٹل ورژنز ہیں، اور ان میں کرپٹو کرنسیز کی اکثر سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے قانونی ٹینڈر جاری اور اعلان کیا جاتا ہے اور عموماً یہ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے منقسم شدہ لیجر، جیسے کہ بلاک چین، استعمال نہیں کرتے۔
آپ نے
Facebook Libra کے بارے میں بھی سنا ہو گا، جو کہ ڈیجیٹل کرنسی کی ایک اور قسم ہے۔ اضافی فائدہ یہ ہے، کہ اسے
اوپن-سورس بلاک چین سسٹم کے طور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تاہم، یہ Bitcoin یا Ethereum کی طرح عوامی نہیں ہو گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ شرکاء کو اسے استعمال کرنے کے لیے ایک سادہ انٹرنیٹ کنکشن کے علاوہ اور چیزوں کی بھی ضرورت ہو گی۔ مزید برآں، اس پر پراجیکٹ اور سرگرمی چند منتخب شدہ ممبرز پر مبنی تنظیم کی جانب سے چلایا اور اس کا نظم کیا جائے گا۔
لہٰذا، باوجود یکہ CBDCs اور ڈیجیٹل رقم کی دیگر صورتیں بلاک چین یا کرپٹو گرافی کا استعمال کرتے ہیں، یہ
Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز سے کافی مختلف ہیں۔
جب آپ کرپٹو کرنسی کی قیمت دیکھ رہے ہوتے ہیں، تو آپ کو تصویر کا صرف ایک رخ نظر آتا ہے۔ اتنا ہی اہم ایک پیمانہ یہ ہے کہ اس کرپٹو کرنسی کی کتنی انفرادی اکائیاں موجود ہیں، یعنی، سپلائی۔
مزید تخصیص کریں تو یہ کہ، کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کی مالیت کے تعین کا جائزہ لینے کے لیے، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ
اس وقت کتنی انفرادی اکائیاں موجود ہیں۔ اسے
گردشی سپلائی کہا جاتا ہے۔ مختلف کرپٹو کرنسیز اجراء کا مختلف شیڈول اپنا سکتی ہیں، اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہر نیٹ ورک کے ساتھ اجراء کیسے کام کرتا ہے۔
کسی انفرادی اکائی کی قیمت کو گردشی سپلائی سے ضرب دیا جائے تو وہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن (یا مارکیٹ کیپ) کہلاتی ہے۔
مارکیٹ کیپیٹلائزیشن = گردشی سپلائی٭قیمت
جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن نیٹ ورک کی مالیت کی زیادہ درست نمائندگی ہے بمقابلہ انفرادی اکائی کی قیمت کے۔ کم تر قیمت لیکن زیادہ گردشی سپلائی کے حامل کوائن والے نیٹ ورک کی کل مالیت کا تعین (مارکیٹ کیپ) زیادہ ہو سکتا ہے بمقابلہ زیادہ قیمت لیکن کم تر گردشی سپلائی کے حامل کوائن کے۔ اور مختلف صورتوں میں اس کا معکوس بھی درست ہو سکتا ہے۔
تاہم، یہ بات قابل توجہ ہے کہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن اس بات کی نمائندگی نہیں کرتی ہے کہ کسی خاص مارکیٹ میں کتنی رقم داخل ہوئی۔ مثال کے طور پر، نئے آنے والوں میں یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ Bitcoin مارکیٹ کیپ Bitcoin میں سرمایہ کاری کردہ کُل رقم کی نمائندگی کرتی ہے۔ لیکن یہ درست نہیں ہے کیوںکہ مارکیٹ کیپ قیمت اور سپلائی پر منحصر ہے۔
اگر آپ ایک bitcoin کسی دوسرے
ایڈریس پر بھیجتے ہیں، تو آپ نوٹ کریں گے کہ ایڈریس پر اس سے تھوڑا کم موصول ہو گا جو آپ نے بھیجا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بلاک چین میں اپنی ٹرانزیکشن شامل کرنے کے لیے مائنرز کو انعام دینے کے لیے ایک چھوٹی سی فیس ادا کرتے ہیں۔
بہت سی کرپٹو کرنسیز صارفین کو نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کی ترغیب دینے کے لیے اسی طرح کا طریقہ کار استعمال کرتی ہیں۔
کام کے ثبوت کے سسٹمز میں، ٹرانزیکشن کی فیس کو عام طور پر
بلاک کا انعام بنانے کے لیے حالیہ منٹ کردہ کوائنز (
بلاک سبسڈی) کے ساتھ بنڈل بنایا جاتا ہے۔
آپ ٹرانزیکشن کی فوری ضرورت کی بنیاد پر فیس ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ معقول مائنرز ہمیشہ اتنی آمدنی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جتنی ممکن ہو، چنانچہ وہ ان ٹرانزیکشنز کو ترجیح دیں گے جن کی فیس زیادہ ہو۔ آپ اوسط فیس کا اندازہ حاصل کرنے کے لیے موجودہ زیر التواء ٹرانزیکشنز کو دیکھ سکتے ہیں، اور اس کے مطابق خود اپنے لیے تعین کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے اپنی کییز کھو دی ہیں، تو امکانات یہی ہیں کہ آپ انہیں کبھی واپس نہیں پا سکیں گے۔ کرپٹو کرنسیز کا بڑا فائدہ مالی ٹرانزیکشنز کے انتظام سے نگرانیوں اور درمیانی افراد کو ہٹانا ہے۔ تاہم اس کا نقصان یہ ہے، کہ اس کی ذمہ داری اب مکمل طور پر آپ کے اپنے کندھوں پر ہے۔ لہذا آپ کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنی نجی کلیدیں کھو نہ دیں، کیونکہ یہ وہی چیزیں ہے جو آپ کو آپ کے فنڈز کی ملکیت عطا کرتے ہیں۔
اس سوال کا جواب کہ کرپٹو کرنسی کیا ہے اس بات پر منحصر ہے کہ آپ یہ سوال کس سے پوچھتے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ
Bitcoin ڈیجیٹل دور میں سونے کا متبادل ہو گا اور موجودہ مالیاتی سسٹم کو ختم کر دے گا۔ کچھ لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ کرپٹو کرنسیز ہمیشہ ثانوی سسٹم رہیں گے، جو مخصوص مارکیٹ کے طور پر موجود ہوں گی۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہمارے بیچ موجود ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ Ethereum ایک منقسم شدہ کمپیوٹر بن جائے گا، جو کہ نئے انٹرنیٹ کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرے گا۔
شاکی رویے والے لوگ یہ پیشن گوئی بھی کرتے ہیں یہ انڈسٹری آخر کار تباہ ہو جائے گی، جبکہ پرامید لوگ بھی موجود ہیں جو اس بات پر خوش ہیں کہ کرپٹو کرنسیز خاص مالیاتی سسٹمز کے طور پر موجود رہیں گے۔ بہت سارے ممکنہ نتائج ہیں – ابھی یقین کے ساتھ یہ دعویٰ کرنا کہ ایک سال بعد کیا ہو گا بہت زیادہ قبل از وقت ہو گا۔ لیکن ہم اس بات سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ بڑھوتری کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔