BitTorrent (BTTC) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
BitTorrent (BTTC) کیا ہے؟

BitTorrent (BTTC) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Aug 29, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 23, 2022
5m




TL;DR

BitTorrent، پیئر ٹو پیئر (P2P) فائل شیئر کرنے کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ Tron بلاک چین اور BTTC، ایک TRC-10 سہولتی ٹوکن کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ BTTC کو نیٹ ورک پر صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ڈاؤن لوڈ کی تیز رفتار اور غیر مرکزی اسٹوریج کو محفوظ بنانے کے لیے ان کے مقامی کمپیوٹر کو وسائل فراہم کیے جائیں۔ BitTorrent کے ایکو سسٹم میں کمیونٹی پر مبنی لائیو اسٹریمنگ کا پلیٹ فارم بھی موجود ہوتا ہے، جہاں مواد کے تخلیق کاران اور ناظرین BTTC کے انعامات حاصل، اور ان کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

تعارف

سنہ 2000 میں، انٹرنیٹ پر موسیقی یا موویز کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کا ایک عام طریقہ BitTorrent جیسے پیئر ٹو پیئر (P2P) پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا تھا۔ اس کی مقبولیت کے باوجود، صارفین کے لیے سب سے زیادہ دشوار امر یہ تھا کہ ان کو اپنا مواد تلاش کر کے ڈاؤن لوڈ کرنے میں گھنٹے لگ جاتے تھے، کیوںکہ ایک مرتبہ اپنا مواد موصو ہو جانے کے بعد زیادہ تر صارفین کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی تھی کہ وہ نیٹ ورک پر فائلز شیئر کرنے کا عمل جاری رکھیں۔ 

BitTorrent کیا ہے؟ 

BitTorrent، ڈیٹا اور فائل شیئر کرنے کے سب سے بڑے اور طویل مدتی P2P پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ 2001 میں انٹرنیٹ کی مقبولیت کے ساتھ ہی ابتدائی طور پر ریلیز کیے جانے والے BitTorrent نے، صارفین کے انٹرٹینمنٹ میڈیا اور دیگر بڑی فائلز اور ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ اور حاصل کرنے کے طریقہ کار کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ 

بعد ازاں، 2018 میں، BitTorrent کو Tron Foundation نے حاصل کر لیا۔ اس کے نیٹ ورک میں موجود شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، متعدد نئے ٹولز کی پیشکش اور ایک TRC-10 ٹوکن، BitTorrent (BTTC) کا انضمام کرتے ہوئے، اس کو Tron بلاک چین پر غیر مرکزی P2P پلیٹ فارم کے طور پر دوبارہ سے لانچ کیا گیا۔

BitTorrent کیسے کام کرتا ہے؟

اصل BitTorrent پلیٹ فارم، انٹرنیٹ صارفین کے مابین انٹرٹینمنٹ میڈیا، جیسے کہ موویز اور موسیقی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے Bram Cohen اور David Harrison کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔ BitTorrent کسی ایک سرور پر مواد اسٹور نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، فائلز اور ڈیٹا کو ان کے صارفین کے کمپیوٹرز پر تقسیم اور ہوسٹ کیا جاتا ہے۔ جب صارف کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کرتا ہے، تو انہیں نیٹ ورک کے اندر موجود متعدد فراہم کنندگان کی جانب سے اس فائل (the torrent) کے حصے موصول ہوں گے، جس کے بعد وہ BitTorrent نیٹ ورک سے مربوط رہ سکتے ہیں اور فائل کو دیگر صارفین کے لیے "سیڈ" کر سکتے ہیں۔

BitTorrent نیٹ ورک کے اندر، مکمل فائل کا حامل کوئی بھی فرد سیڈر بن سکتا ہے۔ جتنے زیادہ سیڈرز فائل کی معاونت کریں گے، ڈاؤن لوڈ کی رفتار اتنی ہی تیز ہو گی۔ تاہم، فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد صارفین کے لیے نیٹ ورک پر مربوط رہنے پر دی جانے والی مراعات بہت ہی کم تھیں۔ فائل ٹرانسفر کرنے کی رفتار بڑھانے کے لیے، BitTorrent نے BitTorrent پروٹوکول کا اپ گریڈ کردہ ورژن لانچ کیا ہے جس میں مقامی کرپٹو کرنسی BTTC شامل ہے۔

BitTorrent کی رفتار

بلاک چین ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کردہ، BitTorrent Speed ایک ترغیباتی سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی تیز تر رفتار کو ممکن بناتا ہے۔ کسی فائل کی درخواست کرنے کے لیے، صارفین ("سروس کے درخواست گزاران") کو اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے ایک بولی جمع کروانی ہو گی کہ وہ فائل کو سیڈ کرنے والے افراد کے لیے کتنے BTTC ٹوکنز کی پیشکش کرنے پر راضی ہیں۔ جب دیگر فریقین ("سروس کے فراہم کنندگان") ان کی بولی کو قبول کر لیتے ہیں، تو سروس کے درخواست گزاران کو متفقہ BTTC رقم، Tron بلاک چین پر ادائیگی کے چینل کے اندر ایسکرو میں ٹرانسفر کرنی ہوتی ہے۔ فائل ٹرانسفر ہونے کے بعد BTTC فراہم کنندگان کو کریڈٹ کر دیا جائے گا، اور ٹرانزیکشن کو Tron بلاک چین پر لاگ آن کیا جائے گا۔

BitTorrent Speed فائلز کی سیڈ کا عمل جاری رکھنے کی خاطر صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے BTTC استعمال کرتا ہے، جو کہ فائل شیئر کرنے کی اہلیت اور ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔ P2P نیٹ ورک پر ہر وقت دستیاب رہنے والی مزید فائلز کے ساتھ، یہ ان صارفین کے لیے بھی مفید ہو سکتا ہے کہ جو اپنے ساتھیوں کی جانب سے فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اب بھی مفت BitTorrent کلائنٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ 

BitTorrent فائل سسٹم (BTFS)

فائل شیئرنگ کے علاوہ، BitTorrent ایک غیر مرکزی P2P فائل اسٹوریج سسٹم بھی پیش کرتا ہے جو کہ BitTorrent فائل سسٹم کہلاتا ہے (BTFS)۔ BTFS کا ہدف روایتی و غیر مرکزی کلاؤڈ اسٹوریج کے لیے قابل توسیع، سینسر شپ سے پاک، اور کم لاگت کے متبادل کی پیشکش کرنا ہے۔ 

BTFS نیٹ ورک میں لاکھوں BTFS نوڈز شامل ہوتے ہیں جو کہ کرایہ دار اور میزبان کہلاتے ہیں۔ کرایہ دار وہ صارفین ہوتے ہیں جو نیٹ ورک پر اسٹوریج کرائے پر لیتے ہیں اور میزبان وہ صارفین ہوتے ہیں جو BTTC انعامات کے لیے اپنی اضافی ڈسک اسپیس شیئر کرتے ہیں۔ جب کرایہ دار BTFS سروس کا استعمال کرتے ہیں، تو ان کی فائلز کو شارڈ کر کے نیٹ ورک پر موجود متعدد مقبول میزبانوں کے مابین تقسیم کیا جائے گا۔ ان کوڈنگ کے جدید ترین طریقہ کاروں اور فائل کی مرمت کرنے والی ٹیکنالوجیز کے ذریعے، BTFS فائلز کی رازداری اور سکیورٹی کی ضمانت دے سکتا ہے، اور صارفین کسی خلل کے بغیر ان تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

DLive

2020 میں، BitTorrent نے، BitTorrent کے ایکو سسٹم میں مزید غیر مرکزی سروسز کی پیشکش کرنے کے لیے، کمیونٹی پر مبنی بلاک چین کا لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم، یعنی DLive حاصل کیا۔ روایتی پلیٹ فارمز کے برخلاف، تخلیق کاروں اور ناظرین، دونوں کو پلیٹ فارم پر اپنا کردار ادا کرنے پر انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ مواد کو دیکھنے، چیٹ کرنے، بطور تحفہ دینے، اور شیئر کرنے والے صارفین بھی BTTC انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مزید انعامات حاصل کرنے اور DLive پر پریمیئم سروسز ان لاک کرنے کے لیے بھی BTTC کو اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔

BTTC کیا ہے؟

BTTC ایک BitTorrent ایکو سسٹم کا TRC-10 سہولتی ٹوکن ہے، جس کی کل سپلائی 990 بلین ہے۔ اس کو BitTorrent نیٹ ورک پر نیٹ ورکنگ، بینڈ وڈتھ شیئر کرنے، اور اسٹوریج کے وسائل کی حیثیت سے ٹوکن پر مبنی معیشت قائم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ 

BTTC کو غیر مرکزی اسٹوریج اسپیس کی ادائیگی کرنے، فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی بینڈ وڈتھ کے لیے بولی لگانے، ان سروسز کے فراہم کنندگان کو انعام سے نوازنے، اور مزید بہت سی چیزوں سمیت، نیٹ ورک پر P2P سروسز کی ادائیگی کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ BitTorrent، استعمال کی موجودہ صورتوں کے علاوہ بھی BTTC کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جیسا کہ نئے مواد کی تخلیق کی کراؤڈ فنڈنگ کرنا، تخلیق کاروں سے براہ راست قابل ڈاؤن لوڈ اثاثہ جات خریدنا، اور DLive پر لائیو اسٹریمنگ کے مواد کے تخلیق کاروں کو بطور بخشش، BTTC کے تحائف دینا۔

Binance پر BTTC کیسے خریدا جائے؟

آپ Binanceجیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے BitTorrent چین ٹوکن (BTTC) خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] - [Spot] پر کلک کریں۔

2۔ ٹریڈنگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے "BTTC" کو تلاش کریں۔ ہم BTTC/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔

3۔ [اسپاٹ] باکس پر جائیں اور خریدی جانے والی BTTC کی رقم کا اندراج کریں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر کا استعمال کریں گے۔ [BTTC خریدیں] پر کلک کریں اور خریدے گئے ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات

BitTorrent ایک منفرد پراجیکٹ ہے، جو اپنے فائل شیئر کرنے کے موجودہ پیئر ٹو پیئر پلیٹ فارم میں انقلاب برپا کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتا ہے۔ یہ فائل شیئر کرنے کے P2P پلیٹ فارم کے مقابلے میں ایک مزید غیر مرکزی، مؤثر، اور کم لاگت کے متبادل کی پیشکش کرتا ہے۔ مستقبل میں، BitTorrent کی ٹیم، BTTC ٹوکن میں استعمال کی مزید صورتیں شامل کرنے اور DApp کی مزید خصوصیات کی معاونت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ ایسے ڈویلپرز کے لیے ایک دلچسپ ٹول ثابت ہو سکتا ہے جو فائل شیئر کرنے اور اسٹور کرنے جیسی قابلیتوں کی حامل اپنی ذاتی DApps لانچ کرنا چاہتے ہیں۔