Axie Infinity (AXS) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Axie Infinity (AXS) کیا ہے؟

Axie Infinity (AXS) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Feb 3, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 14, 2023
16m

TL؛DR

یہ 2021 ہے، اور اس کا مطلب ہے کہ آپ گیمز کھیلتے ہوئے اور ورچوئل پالتو جانوروں کی افزائش نسل کرتے ہوئے پیسے کما سکتے ہیں۔ Axie Infinity کو سمجھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کسی ایسی بلاک چین گیم کو تصور کریں جو Pokémon، CryptoKitties، اور کارڈ گیم کے عناصر کو یکجا کرتی ہو۔

زیادہ واضح لفظوں میں، Axie Infinity ایک ایسی NFT گیم اور ایکو سسٹم ہے جو Ethereum بلاک چین پر بنایا گیا ہے۔ اس کی مقامی کرپٹو کرنسیز ERC-20 ٹوکنز Axie Infinity Shard (AXS) اور Smooth Love Potion (SLP) ہیں۔ AXS ایک گورننس ٹوکن ہے، اور SLP کو نئی Axies کی افزائش نسل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ AXS BNB اسمارٹ چین (BSC) پر BEP-20 ٹوکن کی حیثیت سے بھی دستیاب ہے۔ 

ہر Axie مخلوق کی ایک الگ قسم ہوتی ہے اور یہ جسم کے مختلف حصوں، اعداد و شمار، اور دیگر خصوصیات سے بنتی ہے۔ اسے کھیلنے کے لیے، آپ کو Axies کی ایک ٹیم درکار ہو گی جو یا تو خریدی جا سکتی ہے یا کوئی دوسرا پلیئر فراہم کر سکتا ہے۔ آپ Ethereum والیٹ یا Ronin والیٹ میں سے کسی ایک میں اپنے ٹوکنز اور NFTs کو اسٹور کر سکتے ہیں۔ Ronin سائیڈ چین تقریباً فوری ٹرانزیکشنز کی اجازت دیتی ہے اور Ethereum بلاک چین کو استعمال کیے بغیر، پلیئرز کو ٹوکن اور Axies کا لین دین کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے ٹرانزیکشن کی لاگتوں میں کمی آتی ہے۔

مستقبل میں، آپ لینڈ NFTs بھی خرید سکیں گے۔ AXS اور SLP دونوں Binance پر خریدنے کے لیے دستیاب ہیں اور آپ کے Ronin والیٹ میں ٹرانسفر ہو سکتے ہیں۔ آپ Ethereum والیٹ سے Ronin والیٹ میں ٹوکنز بھیجنے کے لیے Ronin برج کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


تعارف

Axie Infinity اسی تصور کا تسلسل ہے جس کی بنیاد CryptoKitties نے رکھی تھی، اور یہ Ethereum پر مبنی قابلِ جمع اشیاء کی ایک گیم ہے جو 2018 سے ترقی پذیر ہے۔ یہ گیم ویتنام میں قائم شدہ Sky Mavis نامی اسٹارٹ اپ کی ذہنی تخلیق ہے، جو ایک شوقیہ پراجیکٹ کے طور پر شروع کی گئی تھی اور بعد ازاں یہ ایک مقبول Ethereum گیم بن گئی۔

Axie Infinity ایکو سسٹم کے ٹوکن کا نام Axie Infinity Shard (AXS) ہے۔ AXS ایک ERC-20 گورننس ٹوکن ہے جو نومبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ AXS ٹوکنز کو خریدا، ٹریڈ کیا جا سکتا ہے یا یہ گیم کھیلتے ہوئے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ AXS کے انعامات ہر سیزن کے بعد اعلیٰ درجے کے حامل پلیئرز میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

Axie Infinity کے دیگر ٹوکنز میں ERC-721 ٹوکنز اور ایک ERC-20 ٹوکن Smooth Love Potion (SLP)، کی شکل میں گیم اثاثے (آپ کے Axies) شامل ہیں۔ SLP کو کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی تحریک سے شہرت ملی ہے، جو گیمرز کو محض Axie Infinity کھیلتے ہوئے خاصی مستحکم آمدنی کمانے کا موقع دیتا ہے۔


Axie Infinity کیا ہے؟

Axie Infinity کے ایکو سسٹم میں، گیم کے کرداروں کو Axies کہا جاتا ہے۔ یہ ایسے نان فنجیبل ٹوکنز (NFT) ہیں جو آپ کی زیرِ ملکیت اور زیرِ نگرانی ہوتے ہیں۔ آپ انہیں اپنے کرپٹو والیٹس میں اسٹور کر سکتے ہیں، انہیں دیگر Ethereum ایڈریسز پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں، یا بلاک چین پر مبنی مارکیٹ پلیس کو استعمال کرتے ہوئے دیگر پلیئرز کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ Axies کے علاوہ، یہ گیم ورچوئل زمین اور اشیاء پر مشتمل ہے، اور وہ بھی ERC-721 ٹوکنز ہیں۔

ایکو سسٹم کے اندر، پلیئرز Axie ٹیمز کو ایڈونچر موڈ (PvE – پلیئر بمقابلہ ماحول) میں استعمال کر سکتے ہیں تاکہ وہ Axie Infinity کی سلطنت – Lunacia میں عفریتوں سے مقابلہ کر سکیں۔ وہ ارینا موڈ (PvP – پلیئر بمقابلہ پلیئر) میں حقیقی زندگی کے دیگر Axi ٹرینرز سے مقابلہ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ جب آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ کو Smooth Love Potion (SLP) (SLP) نامی ایک اثاثہ ملے گا، جو Axies کی افزائش نسل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ SLP ایک ERC-20 ٹوکن بھی ہے اور یہ Binance جیسے ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔

Axie کی نسبتاً زیادہ قیمتوں اور کبھی کبھار Ethereum گیس کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے نئے پلیئرز کے داخلے میں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ Ronin Ethereum کی سائیڈ چین اس مسئلے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔


Axie Infinity (AXS) کیا ہے؟

AXS کوائن (Axie Infinity Shard) نہ صرف ایک گورننس ٹوکن ہے، بلکہ یہ ہولڈرز کو اسٹیک کرنے اور AXS انعامات حاصل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ یہ انعامات کمیونٹی کے خزانے سے حاصل ہوتے ہیں، جو مارکیٹ پلیس کی فیسوں اور اندرون گیم خریداریوں سے بھرا جاتا ہے۔ AXS کی کُل سپلائی 270,000,000 ہو گی۔ کچھ ٹوکنز عوامی فروخت کے لیے، کچھ کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی فیچرز کے لیے، اور کچھ Sky Mavis اور پروجیکٹ کے مشاورت کاروں کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ پہلی عوامی فروخت میں ابتدائی سپلائی 60,000,000 سے کچھ کم تھی۔ ریلیز ہونے والے ٹوکنز کی تعداد میں 2026 تک سالانہ اضافہ متوقع ہے۔


AXS کے استعمال کی صورتیں

Axie Infinity ایک ایسی پختہ کار گیم بننا چاہتی ہے جو پلیئرز کو ایک مضبوط کمیونٹی اور ترقی پذیر ایکو سسٹم کے ساتھ جوڑ دے۔ Pokémon یا Final Fantasy کے فینز کے لیے، Axie Infinity گیمنگ کا ایک تفریحی تجربہ پیش کرتی ہے تاکہ وہ بھرپور شوق کے ساتھ اس میں مشغول ہو جائیں۔

اگست 2021 میں، Axi Infinity ایک ملین یومیہ فعال پلیئرز تک پہنچ گئی۔ دو ماہ بعد یہ تعداد دو ملین کے قریب پہنچ گئی تھی۔ اگر گیم اس سے بھی بڑی پلیئر بیس حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، تو یہ اس کے ایکو سسٹم میں مزید مالیتی قدر شامل کرے گی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے، مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے Ronin سائیڈ چین کو نافذ کیا گیا ہے۔ مستقبل میں آنے والا کھیلنے کے لیے مفت ورژن بھی ایسے ہی تعامل کرے گا۔

Axie Infinity کو کھیلتے ہوئے پلیئرز AXS اور SLP دونوں ٹوکنز کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ان ٹوکنز کو دیگر کرپٹو کرنسیز کے عوض ایکسچینج کیا جا سکتا ہے۔ 


AXS کو کیسے اسٹور کریں

چونکہ AXS ایک ERC-20 ٹوکن ہے، اس لیے اس کو کسی بھی ERC-20 کے موافق سافٹ ویئر والیٹ جیسے ٹرسٹ والیٹ، Binance چین والیٹ، Exodus، نیز Trezor One یا لیجر Nano X جیسے ہارڈویئر والیٹس میں اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ آپ AXS کو اپنے Ronin والیٹ میں بھی اسٹور کر سکتے ہیں، جو خاص طور پر Axie Infinity کے لیے بنایا گیا ایک والیٹ ہے۔


Ronin والیٹ کیا ہے؟

Ronin wallet ایک کرپٹو والیٹ ہے جو Ronin Ethereum سائیڈ چین پر آپریٹ کرتا ہے۔ یہ ایک براؤزر کی ایکسٹینشن ہے جو آپ کو Axie Infinity کی غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp) کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ چونکہ Ethereum پر زیادہ ٹریفک اور فیس کا سامنا ہو سکتا ہے، Ronin چین Axie Infinity کو کھیلنے اور اس کے اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کرنے کے عمل کو کافی سستا بنا دیتی ہے۔ یہ Ronin والیٹ دیگر گیمز کے ساتھ بھی مطابقت پذیر ہے جو Ronin بلاک چین کو استعمال کرتی ہیں۔


Ronin برج کیا ہوتا ہے؟

Ronin برج آپ کو Ethereum بلاک چین سے Ronin سائڈ چین میں ٹوکنز ٹرانسفر کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس بلاک چین پر بھییجے گئے ETH رواں کردہ ETH بن جاتے ہیں اور انہیں Axie مخلوقات، SLP اور دیگر آئٹمز خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ ٹوکنز کو Ronin بلاک چین سے Ethereum پر ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں تاکہ انہیں Binance جیسی مارکیٹس میں فروخت کر سکیں۔


Smooth Love Potion (SLP) کیا ہوتا ہے؟

Smooth Love Potion (SLP) Ethereum کے نیٹ ورک پر ایک ERC-20 ٹوکن ہے۔ کھلاڑیوں کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ SLP ٹوکنز ہوتے ہیں۔ انہیں فروخت کیا جا سکتا ہے یا نئی Axies کی افزائش نسل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹوکن کی سپلائی غیر محدود ہوتی ہے اور یہ روزانہ کی کھوج مکمل کر کے یا دیگر پلیئرز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار افزائش نسل کے لیے استعمال ہونے کے بعد SLP ٹوکنز ضائع ہو جاتے ہیں، اور آپ کے لیے فی یوم فارم کرنے کی تعداد محدود ہے۔


SLP کے استعمال کی صورتیں

بنیادی طور پر SLP کے تین عملی استعمالات ہیں جو اس کی ڈیمانڈ میں اضافے کا سبب ہیں:

یہ صارفین کو صلاحیت فراہم کرتا ہے کہ وہ دو پہلے سے موجود Axies کو استعمال کرتے ہوئے نئی Axies کی افزائش کر سکیں۔ Smooth Love Potions کی ایک خاص مقدار درکار ہوتی ہے، جس کا انحصار دو پیرنٹ Axies کی افزائش کے شمار پر ہوتا ہے۔

2. صارفین اپنی Axies کے ساتھ نئی سطحوں تک پہنچنے، کھوج مکمل کرنے، اور مقابلے جیتنے کے عوض ٹوکنز کو انعام کے طور پر وصول کر سکتے ہیں۔

3. SLP کے ہولڈرز اس کی قیمت پر پیسہ لگا سکتے ہیں اور اس کو Binance جیسے کرپٹو ایکسچینجز پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

درحقیقت انہی استعمال کی صورتوں کی بدولت کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی ماڈل قائم ہوا ہے جو ہمیں Axie Infinity کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین ٹوکن کے لیے ادائیگی کرنے پر رضامند ہوتے ہیں، اور فارمز اس کے حصول پر متفق ہوتے ہیں۔ کوئی بھی شخص SLP کو فارم کرنے کے نسبتاً آسان طریقے تخلیق کرتے ہوئے، Axie کی ابتدائی ٹیم کے ساتھ آمدنی کمانا شروع کر سکتا ہے۔


Ronin برج کو استعمال کرتے ہوئے Axie Infinity کے ساتھ کیسے آغاز کیا جائے

اگر آپ اپنی Axies کی پہلی ٹیم خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے Ronin والیٹ میں کچھ ETH حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ چونکہ Ronin ایک سائیڈ چین ہے، اس لیے آپ کو اپنے ETH( WETH) کو بھی Ronin برج کے ساتھ رواں کرنا ہو گا۔ یہ عمل بنیادی طور پر تین مراحل میں پورا ہوتا ہے:

1. Binance جیسے ایکسچینج سے ETH خریدنا۔

2. اپنے ETH کو Ronin برج کے ساتھ ملانا۔

3. اپنے WETH کے ساتھ Axie مارکیٹ پلیس تک رسائی حاصل کرنا۔

پہلے مرحلے کے لیے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے پہلے ہی Binance اکاؤنٹ رجسٹر کر رکھا ہے اور KYC اور AML دونوں مکمل کر لیے ہیں۔

ETH کو کیسے خریدتے ہیں اور اسے Ronin والیٹ میں کیسے ٹرانسفر کرتے ہیں

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، ماؤس کو [Trade] ٹیب پر لے جائیں، اور ٹریڈنگ کے [Classic] یا [Advanced] منظر کا انتخاب کریں۔


2. بائیں جانب ڈسپلے کردہ ٹریڈنگ کے جوڑے پر جائیں اور تلاش کی بار میں ETH ٹائپ کریں۔ ETH کا کوئی موزوں جوڑا منتخب کریں، جو مذکورہ صورت میں [ETH/BUSD] ہو گا۔

 

3. اپنی پسند کے آرڈر کی قسم کے ساتھ اپنا ETH خریدیں۔ ہم نے مارکیٹ آرڈر کو استعمال کرتے ہوئے آسان ترین طریقہ منتخب کیا ہے۔۔ اپنا آرڈر جمع کروانے کے لیے [Buy ETH] پر کلک کریں۔ 


ETH کو Ronin Bridge کے ساتھ کیسے ملایا جائے

1. سب سے پہلے، اگر آپ کے پاس پہلے سے کرپٹو والیٹ موجود نہیں ہے تو آپ کو اسے بنانے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کو خاص طور پر ایک ایسے والیٹ کی ضرورت ہوگی جو DApps سے مربوط ہو سکے۔ MetaMask یا Binance چین والیٹ دونوں ہی اچھے انتخاب ہیں۔

2. اپنے ETH کو برج کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے، [Wallet] کی مینو ٹیب پر جائیں اور [Fiat and Spot] کو منتخب کریں۔

 

3. ETH کو تلاش کریں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

 

4. اس Ethereum ERC-20 ایڈریس کو کاپی کریں جس پر آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ کے بیرونی کرپٹو والیٹ سے ڈپازٹ کرنے کا ایڈریس ہو گا۔


5. [Network] کی فیلڈ پر کلک کریں اور [Ethereum (ERC20)] کو منتخب کریں۔


6. ٹرانزیکشن کی تفصیلات چیک کریں اور اپنا ETH بھیجنے کے لیے [Withdraw] پر کلک کریں۔


7. اس کے بعد، ایک Ronin والیٹ تخلیق کریں۔ نوٹ کریں کہ یہ ڈیسک ٹاپ کلائنٹ کے صرف ایک براؤزر ایکسٹینشن کے طور پر دستیاب ہے۔ جعلسازیوں سے ہوشیار رہیں۔ Ronin ابھی تک موبائل صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

8. Ronin Bridge کی ویب سائٹ پر جائیں اور [Deposit] بٹن پر کلک کریں۔ اپنے MetaMask والیٹ کو وہاں پر ظاہر ہونے والے پاپ اپ کے ساتھ مربوط کریں۔


9. [Next] پر کلک کریں اور اپنے والیٹ کو مربوط کرنے کا عمل مکمل کریں۔


10. [Ronin Address] کی فیلڈ میں اپنے Ronin والیٹ کا ایڈریس کاپی کریں۔


11. [Asset] کی فیلڈ پر کلک کرتے ہوئے وہ اثاثہ منتخب کریں جسے آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اپنی اس مثال میں، ہم ETH کو ڈپازٹ کریں گے۔


12. حتمی طور پر، اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لیے صفحے کے زیریں حصے میں موجود [Next] پر کلک کریں اور اپنے ٹوکنز کو اپنے Ronin والیٹ کے ساتھ برِج کریں۔

13. اس سے پہلے کہ آپ کھیل سکیں، آپ کو اپنی Axie ٹیم بنانے کی ضرورت ہو گی۔ Axie مارکیٹ پلیس میں لاگ ان کریں اور Ronin والیٹ کا آپشن منتخب کریں۔ آپ کو صرف اس صورت میں ایسا کرنا پڑے گا اگر آپ نے اس سے قبل کبھی کوئی Axie اکاؤنٹ نہ بنایا ہو۔ اگر آپ پہلی بار لاگ ان کر رہے ہیں، تو آپ کو نیا اکاؤنٹ کھولنے کے حوالے سے ہدایات ملیں گی۔


Axie مارکیٹ پلیس پر Axie کیسے خریدی جائے

1. مارکیٹ پلیس پر، کوئی ایسی Axie منتخب کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ ان کے اعدادوشمار اور دیگر معلومات کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے اوتار پر کلک کریں۔ آپ تلاش میں مدد لینے کے لیے بائیں جانب موجود فلٹرز کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ گیم کی میکانکس سے واقف نہیں ہیں، تو ہم آپ کو تجویز دیں گے کہ آپ اپنی اولین Axies خریدنے سے قبل کچھ تحقیق کر لیں۔


2. Axie کے انفرادی صفحے پر، خریداری مکمل کرنے کے لیے [Buy now] بٹن پر کلک کریں۔ آپ کو اپنے Ronin والیٹ کی ایکسٹینشن استعمال کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کی تصدیق کی ضرورت ہو گی۔

یہ مت بھولیں کہ ایک مکمل ٹیم کو تین Axies درکار ہوتی ہیں۔ Axie Infinity کی کمیونٹی میں ٹیم تشکیل دینے کے لیے حکمت عملیاں اور ہدایت نامے دستیاب ہیں، اس لیے اپنے پیسے خرچ کرنے سے قبل کچھ تحقیق کرنے کو یقینی بنائیں۔ 


Axie Infinity کو کیسے ڈاؤن لوڈ کریں

Axie Infinity Windows، macOS، Android، اور iOS کے لیے دستیاب ہے۔ اس گیم کو انسٹال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے آپ Axie Infinity کے ہوم پیج پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں موجود [PLAY NOW] کے بٹن پر کلک کریں۔


ایسا کرنے سے آپ کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے لیے خودکار طور پر ایک کلائنٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ نوٹ کریں کہ اگر آپ اپنے iPhone کے لیے iOS ورژن کو منتخب کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی ڈیوائس پر TestFlight کو فعال کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سے آپ ان ایپلیکیشنز کو انسٹال کر سکیں گے جو ابھی تک ڈویلپمنٹ کے مرحلے میں ہیں۔ Android کے لیے، آپ کو اسپلیش اسکرین سے ڈاؤن لوڈ کردہ .apk فائل انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی۔


ایک Axie کا جائزہ    

ہر Axie ایک چھوٹی سی افسانوی مخلوق ہے جو مختلف خصائل اور خصوصیات کے امتزاج سے وجود میں آتی ہے۔ وہ خصوصیات ان کی کلاس، جسمانی حصے، اور اعدادوشمار ہیں۔ اکتوبر 2021 تک، Axies کی 9 مختلف کلاسز ہیں۔


Axie کی بنیادی کلاسز کون سی ہیں؟

Axie Infinity کی نو کلاسیں ہیں، جن میں سے تین خصوصی کلاسیں ہیں (جو نیچے بولڈ میں دکھائی گئی ہیں) جو منفرد جسمانی حصوں یا کلاس کارڈز کے بغیر ہیں۔

آبی

گروپ 1

پرندہ

گروپ 1

ڈان

گروپ 1

بّگ

گروپ 2

درندہ

گروپ 2

میک

گروپ 2

پودا

گروپ 3

ریپٹائل

گروپ 3

ڈسک

گروپ 3

کسی Axie کی کلاس اس حوالے سے اہم ہے کہ یہ کیسے لڑتی ہے۔ دوسری قسم کی کلاس سے لڑتے وقت ہر کلاس کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے مگر یہ دیگر کے خلاف مضبوط ہوتی ہیں۔ مخصوص کلاسز کے ساتھ کارڈز منسلک ہیں، اور جب وہ کمزور اقسام کے خلاف کارڈ استعمال کرتے ہیں تو انہیں حملے کا 10% بونس ملتا ہے۔ 

مثال کے طور پر، آبی، پرندہ، یا ڈان Axies بگ، درندے، یا میک Axies کو اضافی نقصان پہنچائیں گی، لیکن وہ پودے، ریپٹائل، اور ڈسک کلاسز سے اضافی نقصان لیں گی۔ بالفاظ دیگر، گروپ 1 کی کلاسز گروپ 2 کے خلاف مضبوط ہیں، لیکن گروپ 3 کے خلاف کمزور ہیں۔ گروپ 2 کی Axies گروپ 3 کے خلاف مضبوط ہیں لیکن گروپ 1 کے خلاف کمزور ہیں۔ آخر میں، گروپ 3 کی Axies گروپ 1 کے خلاف مضبوط ہیں لیکن گروپ 2 کے خلاف کمزور ہیں، اور اس طرح یہ دائرہ مکمل ہوتا ہے.


Axie کی صلاحیتیں/کارڈز کیا ہیں؟

Axie Infinity میں 132 کارڈز ہیں جو دستیاب نو کلاسوں میں سے چھ کے ساتھ منسلک ہیں۔ آپ ان کارڈز کو متعلقہ جسمانی حصوں، ان کی حد اور لاگت میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کوئی بھی Axie کلاس ایک کارڈ استعمال کر سکتی ہے، لیکن اگر یہ ان کی مخصوص کلاس سے منسلک ہو تو انہیں نقصان پہنچانے کی اضافی طاقت ملتی ہے۔


Axie کے اعداد و شمار کیا ہیں؟

Axies کے پاس اعداد و شمار کا ایک مجموعہ ہے جو مختلف خصوصیات کا تعین کرتا ہے:

HP

یہ ہر Axie کی کُل صحت یا ہٹ پوائنٹس فراہم کرتا ہے۔ زیادہ HP کی حامل Axies زیادہ نقصان برداشت کر سکتی ہیں۔

مہارت

یہ زوردار حملوں میں بونس نقصان کو شامل کرتا ہے۔

مورال 

ہر Axie کے اہم حملے کے موقع کا دارومدار اس کے مورال، نیز ان کے پاس موجود آخری اسٹینڈز پر ہوتا ہے۔

رفتار

زیادہ رفتار کی حامل Axies لڑائی میں پہلے حملہ کرتی ہیں۔ جب آپ دفاع کر رہے ہوتے ہیں تو رفتار آپ کے زوردار ضرب کھانے کے امکان کو کم کرتی ہے۔


Axie کے اعداد و شمار کیا ہیں؟

ہر Axie کے پاس چھ جسمانی حصوں کا مجموعہ ہوتا ہے: کان، آنکھ، سینگ، کمر، منہ اور دم۔ ان میں سے آخری چار اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آپ کی Axie لڑائی میں درحقیقت کون سے کارڈز استعمال کر سکتی ہے، اور ہر ایک مخلوق کے اعداد و شمار پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔


Axie Infinity کھیلنے کا آغاز کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟

اکتوبر 2021 تک، سب سے سستی Axies کی قیمت لگ بھگ $130 امریکی ڈالر (WETH کی صورت میں) تھی۔ آپ کی Axie ٹیم میں تین مخلوقات ہوں گی، جس کا مطلب ہے کہ آپ تقریباً $390 سے شروعات کر سکتے ہیں۔ کھیلنا شروع کرنے کی قیمت کے بارے میں جاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ Axie مارکیٹ پلیس پر جائیں اور قیمت کے لحاظ سے درجہ بندی کریں۔


اسکالر شپس کے ذریعے مفت Axies کیسے حاصل کریں

مفت Axies حاصل کرنے کے دو ممکنہ طریقے ہیں۔ پہلا یہ کہ، آپ دوسرے پلیئرز سے اسکالر شپس حاصل کر سکتے ہیں جو مفت ٹیمیں فراہم کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہر اسکالر اپنے کمائی کردہ Smooth Love Potion کا ایک حصہ عطیہ دہندہ کو دے گا۔ یہ ایک مقبول طریقہ ہے کیونکہ صارفین کو صرف ایک Axie اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اس لیے، لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ اپنی Axie کو استعمال میں لائیں۔ 

دیگر پلیئرز اسکالرشپس کی فراہمی اور نظم کاری انجام دیتے ہیں، Axie Infinity کی ٹیم یہ کام نہیں کرتی۔ لہٰذا اس میں شمولیت اختیار کرتے وقت آپ کو محتاط رہنا ہو گا۔ CoinGecko ایک ایسی جگہ ہے جہاں دستیاب اسکالرشپس کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ ایک بار جب آپ کے پاس اپنی ٹیم آ جائے، پھر آپ اسے ارینا یا ایڈونچر موڈ میں استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بات مدِنظر رہے کہ صرف Axies کا مالک (اسکالرشپ منیجر) ہی آپ کے فارم کردہ SLP ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتا ہے، اور معاملے میں آپ کا حصہ بھیجنا ان کی صوابدید پر ہے۔ اکثر صورتوں میں، اسکالرز اور منیجرز کمائیوں کا 50% شیئر کرتے ہیں۔

ایک متبادل طریقہ یہ ہے کہ Battles ورژن 2.0 کے ریلیز ہونے کا انتظار کیا جائے۔ یہ اپڈیٹ نئے گیم موڈز کو ان لاک کر دے گی جو صارفین کو ایک مفت Axie دیں گے جس کے ساتھ وہ مقابلہ کر سکیں۔ تاہم، یہ مخلوقات وہ ٹوکنز نہیں کما سکتی ہیں جو بیچے جا سکیں۔ اگر آپ Axie Infinity کو ایک کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی گیم کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، تب بھی آپ کو ٹیم ازخود خریدنی ہو گی یا اسکالرشپ حاصل کرنا ہو گی۔


کیا چیز Axie کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے؟

Axies کی قیمتیں تقریباً $130 سے شروع ہوتی ہیں اور یہ $100,000 سے زائد تک بھی جا سکتی ہیں۔ اگرچہ بنیادی طور پر ان کی مالیتی قدر کا دارومدار ان کی اندرون گیم طاقت اور سہولت پر ہوتا ہے، لیکن اس میں کافی حد تک قیاس آرائیاں بھی شامل ہیں۔ گیم کے ابتدائی دنوں کے قدیم Axies عام طور پر زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ اس میں افسانوی Axies بھی ہیں جو زیادہ خوشنما دکھائی دیتی ہیں اور خاص طور پر نایاب ہیں۔ عام طور پر، زیادہ نایاب خصوصیات اندرون گیم زیادہ سہولت فراہم کرتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ Axie Infinity کی بے پناہ مقبولیت کے تناظر میں، ان مخلوقات کی مارکیٹ اب نہ صرف پلیئرز بلکہ NFT کے جمع کاران کے ذریعے بھی متاثر ہوئی ہے۔


Axie Infinity پر SLP کی فارمنگ کیسے شروع کریں

صارفین ارینا میچز (PvP) یا ایڈونچر موڈ (PvE) سے SLP فارم کر سکتے ہیں۔ ان دونوں سرگرمیوں میں لڑنے کے لیے آپ کو قوت درکار ہو گی۔ جب آپ کی قوت ختم ہو گئی، تو اس کے بعد ہی آپ اپنا SLP فارم کرنے کے لیے ایڈونچرز مکمل کر سکیں گے۔

قوت کی مقدار کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ کے پاس کتنی Axies ہیں۔ آپ اسکرین کے بالائی حصے میں موجود مینو سے ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے پاس کتنی قوت موجود ہے۔


1. روزانہ کی کھوج سے آپ کو 25 SLP حاصل ہوں گے۔ یہ ٹاسکس ایک بار روزانہ چیک ان کرنے، ایڈونچر موڈ کے 10 لیولز مکمل کرنے اور 5 ارینا میچز جیتنے پر مشتمل ہوتے ہیں۔

2. ایڈونچر موڈ (PvE) آپ کو روزانہ 50 SLP تک کمانے کا موقع دیتا ہے۔ یہ خاص مقدار اس لیول کے لحاظ سے تبدیل ہوتی ہے جسے آپ کھیلتے ہیں۔ جب آپ پہلی بار کوئی لیول کھیلیں گے تو آپ کو SLP ملے گا۔ تاہم، کسی مخصوص لیول کو ایک سے زائد بار کھیلنے پر SLP کا انعام ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ اچھے کھلاڑیوں کو مات دینے سے بھی آپ کو SLP مل سکتا ہے۔

3. ایرینا (PvP) آپ کو آپ کی درجہ بندی کی بنیاد پر دوسرے پلیئرز سے ملاتا ہے۔ آپ کی درجہ بندی SLP کی اس مقدار پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جو آپ ہر جیت میں حاصل کرتے ہیں۔ ہر میچ میں قوت درکار ہو گی، لہٰذا ایک دن میں آپ کے کمائی کردہ SLP کی مقدار کا انحصار اس چیز پر ہو گا کہ آپ قوت کو استعمال کرتے ہوئے کتنے میچز کھیلتے ہیں۔

نوٹ کریں کہ اگر آپ کی انرجی ختم بھی ہو جائے تب بھی آپ گیم کھیل سکتے ہیں۔ تاہم، PvP میچز سے آپ کو SLP کے انعامات نہیں ملیں گے، اور PvP میچز آپ کو کوئی تجربہ بھی نہیں دیں گے۔ لیکن اس کے باوجود آپ درجات میں ترقی کر سکتے ہیں یا روزانہ کی کھوج مکمل کر سکتے ہیں۔


Axie Infinity سے اپنے SLP کا دعویٰ کیسے کریں

SLP حاصل کرنے کے بعد، آپ کو دستی طور پر اس کا دعوی کرنا پڑے گا۔ آپ ہر 14 دنوں میں صرف ایک بار اپنے SLP کا دعوی کر سکتے ہیں۔ 

1. Axie Infinity کے ہوم پیج سے، اپنے Ronin والیٹ کو مربوط کریں اور مینو سے [Claim Tokens] کو منتخب کریں۔ اس کے بعد ٹوکنز کو اپنے Ronin والیٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لیے [Claim SLP] پر کلک کریں۔ 

2. اپنے اکاؤنٹ پر جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا Ronin والیٹ مربوط کردہ ہے۔ مینو میں [Claim Tokens] پر کلک کریں اور اس کے بعد [Claim SLP] پر کلک کریں۔


3. اس مرحلے پر، اگر اپنے SLP کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنے Ethereum والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ آپ Ethereum گیس کی فیس کی ادائیگی بچنے کے لیے اسے براہ راست اپنے Binance Ronin والیٹ میں بھی بھیج سکتے ہیں۔


Axie Lands کیا ہیں؟

Axie Land Lunacia میں زمین کے ٹکڑے ہیں، وہ دنیا جہاں Axie نامی مخلوق قیام پذیر ہے۔ یہ کائنات 301x301 گرِڈ پر مشتمل ہے جو متعدد سیلز میں فروخت ہو گی۔ ابتدائی فروخت کے لیے 25% دستیاب ہے، اور مستقبل کی فروخت میں تمام قیمتیں 10% تک بڑھ جائیں گی۔


گلابی اسکوائر عالمی ایونٹس، قید خانوں، کائمیرا اسپان مقامات، اور عوامی وسائل کے نوڈز کی میزبانی کریں گے۔ اس کے نقشے میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود جو Luna کی لینڈنگ کے نام سے معروف ہے جو مواد کے تخلیق کاروں کے لیے مختص کیا گیا ہے اور اس میں سیر و تفریح کے لیے سڑکیں ہیں۔ زمین کی اقسام پر مشتمل چیسٹس خریدی جا سکتی ہیں، اور اگر ایک سے زائد چیسٹس اکٹھی خریدی جائیں تو یہ نواحی علاقے کی زمین پر مشتمل ہوں گی۔


AXS کو کیسے خریدتے ہیں اور اسے Ronin والیٹ میں کیسے ٹرانسفر کرتے ہیں

AXS کو گورننس، اسٹیکنگ یا افزائش نسل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ بریڈر ہیں یا Axies کی افزائش نسل شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ Ronin برج کے بغیر AXS کو براہ راست Binance سے اپنے Ronin والیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے Ethereum گیس کی فیس میں بچت ہو جائے گی کیونکہ آپ بیرونی والیٹ میں ٹرانسفر کرنے کا مرحلہ چھوڑ سکتے ہیں۔ بالکل ETH کی طرح، AXS بھی Binance پر خریدا جا سکتا ہے۔

1. پہلے، اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، [Trade] پر جائیں، اور [Classic] یا [Advanced] مناظر میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔


2. اس کے بعد، ڈسپلے کردہ ٹریڈنگ کے جوڑے پر جائیں اور ڈراپ ڈاؤن مینو میں AXS ٹائپ کریں۔ ان جوڑوں میں سے کوئی ایک منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم [AXS/BUSD] کو استعمال کریں گے۔

 

3. اپنے آرڈر کی قسم اور وہ تعداد منتخب کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ایک سادہ مارکیٹ آرڈر کا انتخاب کیا ہے۔ جب آپ اپنے آرڈر کی تفصیلات کی تصدیق کر لیں تو [Buy AXS] پر کلک کریں۔ 

 

4. اپنے Ronin والیٹ میں رقم نکلوانے کا عمل شروع کرنے کے لیے، آپ کو [Wallet] بٹن پر جانے اور [Fiat and Spot] کو منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔


5. AXS کو تلاش کریں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

 

[Network] فیلڈ کو منتخب کریں۔


7. اس انتخاب سے Ronin نیٹ ورک کو منتخب کریں۔

 

8. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے دکھایا گیا انتباہ پڑھ اور سمجھ لیا ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو ronin: کے سابقہ کو 0x کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

 

9. آخر میں، وہ رقم درج کریں جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں اور [Withdraw] پر کلک کریں۔

 

10. نکلوانے کا عمل مکمل ہونے پر، آپ کو اپنے Ronin والیٹ میں اپنا AXS یا WETH دکھائی دے گا۔ اس کے بعد آپ ان ٹوکنز کو افزائش نسل یا ان کی مارکیٹ پلیس میں ایکسیز خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

AXS اور SLP ٹوکنز کا مستقبل Axie Infinity کی کھیلنے کی اہلیت اور مقبولیت کے تسلسل پر منحصر ہے۔ اس کا گیم پلے تفریحی ہے، بہترین تیار ہے، اور کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی گیم کی حیثیت سے اپنی ساکھ کے ساتھ، اس میں اب بھی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ اس نے متعدد پلیئرز کو راغب کیا ہے کیونکہ اس کی ٹیم مسلسل اپڈیٹس پر کام اور نئے فیچرز شامل کرتی رہتی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ بلاک چین کی اسپیس میں Axie Infinity اور NFT گیمز مزید ترقی جاری رکھیں گی۔  

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں