ہوم
آرٹیکلز
متعین آرڈر کیا ہوتا ہے؟

متعین آرڈر کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 10, 2018اپڈیٹ کردہ Mar 20, 2023
7m

TL؛DR

متعین آرڈر وہ آرڈر ہوتا ہے جو آپ ایک مخصوص متعین قیمت کے ساتھ آرڈر بُک پر دیتے ہیں۔ متعین قیمت کا تعین آپ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ٹریڈ پر صرف اسی صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا جب مارکیٹ کی قیمت آپ کی متعین قیمت (یا اس سے بہتر) تک پہنچ جائے۔ لہٰذا، آپ موجودہ مارکیٹ کی قیمت کی نسبت زیادہ قیمت پر بیچنے یا کم قیمت پر خریدنے کے لیے متعین آرڈرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

مارکیٹ آرڈرز کے برعکس، جہاں موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر ٹریڈز پر فوری عملدرآمد کیا جاتا ہے، متعین آرڈرز کو آرڈر بُک پر دیا جاتا ہے اور ان پر فوری طور پرعملدرآمد نہیں ہوتا۔ اکثر صورتوں میں، متعین آرڈرز کم فیس کا سبب بنتے ہیں کیونکہ آپ ٹیکر کی بجائے میکر کے طور پر ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں۔


تعارف 

کیا آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے کہ bitcoin (BTC) یا ether (ETH) خریدتے وقت آرڈر کی کون سی قسم کو استعمال کیا جائے؟ آرڈر کی مختلف اقسام آپ کے ٹریڈز کو مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتی ہیں، اس لیے آپ کی جانب سے آرڈر دیے جانے سے قبل ان اقسام کے درمیان امتیازات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے ٹریڈز پر زیادہ کنٹرول کی تلاش میں ہیں، تو آپ کسی کوائن کی قیمت خرید یا قیمت فروخت کو کیپ کرنے کے لیے متعین آرڈرز کو استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ 


متعین آرڈر کیا ہوتا ہے؟

متعین آرڈر مخصوص قیمت خرید یا فروخت کا حامل آرڈر ہوتا ہے۔ متعین آرڈر دینے کے لیے، آپ کو زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم وہ قیمت سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس پر آپ کوئی اثاثہ خریدنے یا بیچنے کے لیے رضامند ہوں۔ اس کے بعد آپ کا آرڈر، آرڈر بُک پر دے دیا جائے گا اور اس پر صرف اسی صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا جب مارکیٹ کی قیمت متعین قیمت (یا اس سے بہتر) پر پہنچ جائے گی۔ 

مارکیٹ آرڈرز کے برعکس، جہاں موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر ٹریڈز پر فوری عمل درآمد کیا جاتا ہے، متعین آرڈر آپ کو عمل درآمد کی قیمت پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ چونکہ متعین آرڈرز خودکار بنائے جاتے ہیں، اس لیے آپ کو 24/7 مارکیٹ کو دیکھنے یا آپ کو نیند کے دوران خریدنے یا بیچنے کے موقع سے محروم ہونے کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

تاہم، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کے متعین آرڈر پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اگر مارکیٹ کی قیمت کبھی بھی متعین قیمت تک نہیں پہنچتی، تو آپ کا ٹریڈ آرڈر بُک پر غیر پُر کردہ رہے گا۔ عموماً، چند ماہ تک کے لیے ایک متعین آرڈر دیا جا سکتا ہے، لیکن اس کا انحصار اس کرپٹو ایکسچینج پر ہوتا ہے جو آپ استعمال کر رہے ہیں۔


متعین آرڈر کیسے کام کرتا ہے؟

جب کوئی متعین آرڈر جمع کروایا جاتا ہے، تو یہ فوری طور پر آرڈر بُک پر دے دیا جائے گا۔ لیکن یہ تب تک پُر نہیں ہو گا جب تک کہ کوائن کی قیمت مخصوص کردہ متعین قیمت (یا اس سے بہتر) تک نہیں پہنچ جاتی۔ مثال کے طور پر، آپ $600 پر 10 BNB بیچنا چاہتے ہیں، اور موجودہ قیمت $500 ہے۔ آپ $600 کا BNB بیچنے کا متعین آرڈر دے سکتے ہیں۔ جب BNB کی قیمت ہدفی قیمت یا اس سے زیادہ تک پہنچ جاتی ہے، تو مارکیٹ کی لیکویڈیٹی پر انحصار کرتے ہوئے آپ کے آرڈر پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اگر آپ کے آرڈر سے پہلے دیگر BNB بیچنے کے آرڈرز دیے گئے ہیں، تو سسٹم پہلے ان پر عملدرآمد کرے گا۔ آپ کا متعین آرڈر اس کے بعد بقایا لیکویڈیٹی کے ساتھ پُر کیا جائے گا۔

متعین آرڈر دیتے وقت ایک اور قابلِ غور چیز آرڈر کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ہے۔ عام طور پر، متعین آرڈرز 90 دنوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ جب تک کہ آپ مارکیٹ کو بغور نہیں دیکھتے، ہو سکتا ہے کہ آپ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے نسبتاً کم مطلوبہ قیمت پر بیچنے یا خریدنے پر اختتام کریں۔ مثال کے طور پر، BNB کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت $500 ہے، اور آپ نے $600 پر 10 BNB بیچنے کا متعین آرڈر دیا ہے۔ ایک ہفتے بعد، BNB کی قیمت $700 تک بڑھ گئی ہے۔ چونکہ مارکیٹ کی قیمت آپ کی سیٹ کردہ متعین قیمت کو کراس کر چکی ہے، اس لیے $600 پر آپ کے آرڈر پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔ اس صورت میں، آپ کے منافع جات کو اس ہدفی قیمت کے لحاظ سے محدود کیا گیا تھا جو آپ نے ایک ہفتہ قبل دی تھی۔ لہٰذا، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ تیزی سے بدلتے ہوئے مارکیٹ کے حالات کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے اپنے جاری متعین آرڈرز کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہیں۔


اسٹاپ خسارہ بمقابلہ متعین آرڈرز

آپ کرپٹو ٹریڈ کرتے وقت آرڈرز کی مختلف اقسام جیسا کہ متعین، اسٹاپ خسارہ اور اسٹاپ کی حد والے آرڈرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

 اسٹاپ خسارے کا آرڈر وہ مارکیٹ آرڈر ہوتا ہے جو اس وقت ٹریگر ہوتا ہے جب مارکیٹ آپ کی اسٹاپ قیمت پر پہنچتی ہے۔ ایک بار جب کوائن کی قیمت آپ کی سیٹ کردہ اسٹاپ قیمت تک پہنچتی ہے تو یہ آرڈر کسی کوائن کو مارکیٹ کی قیمت پر بیچنے یا خریدنے کے لیے ہوتا ہے۔

ٹریگر ہونے پر، اسٹاپ خسارے کا آرڈر مارکیٹ آرڈر میں تبدیل ہو جاتا ہے اور موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر عملدرآمد کرتا ہے۔ اگر اسٹاپ کی قیمت تک نہیں پہنچے، تو آپ کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔ مارکیٹ کے آپ کی پوزیشن کے خلاف حرکت کی صورت میں بیچنے کے اسٹاپ آرڈرز کو ممکنہ نقصانات کم کرنے کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ کسی پوزیشن سے خارج ہونے اور غیر حقیقی منافع جات کی حفاظت کے لیے انہیں "منافع لیں" آرڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خریدنے کے اسٹاپ آرڈرز کو نسبتاً کم قیمت پر مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 متعین آرڈر اور  اسٹاپ خسارے کے آرڈر میں فرق یہ ہے کہ پہلا آپ کی سیٹ کردہ متعین قیمت (یا اس سے بہتر) پر عمل درآمد کرے گا، جبکہ دوسرا (بطور مارکیٹ آرڈر) موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر عمل درآمد کرے گا۔ لیکن یاد رہے کہ اگر مارکیٹ کی قیمت بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، تو ہو سکتا ہے آپ کا آرڈر ایک ایسی قیمت پر پُر کیا جائے جو ٹریگر قیمت سے خاصی مختلف ہو۔


اسٹاپ کی حد بمقابلہ متعین آرڈرز

 اسٹاپ کی حد والے آرڈر میں اسٹاپ آرڈر اور متعین آرڈر کے فیچرز جمع ہوتے ہیں۔ ایک بار جب اسٹاپ کی قیمت تک پہنچ جائیں، تو یہ خودکار طور پر متعین آرڈر کو ٹریگر کرے گی۔ اس کے بعد اگر مارکیٹ کی قیمت متعین قیمت سے مماثل یا بہتر ہوتی ہے تو آرڈر عملدرآمد کرے گا۔ اگر آپ کے پاس اپنے پورٹ فولیو کی بغور نگرانی کا وقت نہیں ہے، تو آپ کسی ٹریڈ پر اپنے ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لیے اسٹاپ کی حد والے آرڈرز کو استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

اسٹاپ کی حد والا آرڈر دیتے وقت، آپ کو دو قیمتیں واضح کرنا ہوتی ہیں: اسٹاپ کی قیمت، اور متعین قیمت۔ اسٹاپ کی حد والے آرڈرز اور متعین آرڈرز کے درمیان فرق یہ ہے کہ پہلا صرف اسٹاپ کی قیمت تک پہنچنے کی صورت میں متعین آرڈر دے گا، جبکہ دوسرے کو فوری طور پر آرڈر بُک پر دے دیا جائے گا۔

مثال کے طور پر، اگر BNB $600 پر ٹریڈ ہو رہا ہے اور آپ $590 کی اسٹاپ کی قیمت کے ساتھ اسٹاپ کی حد والا بیچنے کا آرڈر دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ BNB کے $590 تک گرنے کی صورت میں، سسٹم خودکار طور پر آپ کی مخصوص کردہ متعین قیمت (مثلاً، $585) کے ساتھ بیچنے کا متعین آرڈر سیٹ کرے گا۔ تاہم، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کے آرڈرز پُر کیے جائیں گے۔ اگر مارکیٹ بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا آرڈر غیر پُر کردہ رہے گا۔


اسٹاپ کی حد بمقابلہ اسٹاپ خسارے کے آرڈرز

اسٹاپ کی حد اور اسٹاپ خسارے کے آرڈرز دونوں آپ کی اسٹاپ کی قیمت کی بنیاد پر متحرک ہوتے ہیں۔ تاہم، اسٹاپ کی حد والا آرڈر، ٹریگر ہونے کے بعد، ایک متعین آرڈر تخلیق کرے گا، جبکہ اسٹاپ خسارہ ایک مارکیٹ آرڈر تخلیق کرے گا۔


متعین آرڈر کب استعمال کیا جاتا ہے؟

آپ متعین آرڈر کو استعمال کر سکتے ہیں جب:

  • آپ مارکیٹ کی قیمت کے علاوہ کسی مخصوص قیمت پر خریدنا یا بیچنا چاہتے ہوں؛
  • آپ کو فوری طور پر خریدنے یا بیچنے کی جلدی نہ ہو؛
  • آپ غیر حقیقی منافع جات کو لاک یا ممکنہ نقصانات کو کم کرنا چاہتے ہوں؛
  • آپ ڈالر-لاگت کی اوسط (DCA) کا اثر حاصل کرنے کے لیے اپنے آرڈرز کو چھوٹے متعین آرڈرز میں تقسیم کرنا چاہتے ہوں۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ اگر متعین قیمت آ بھی جاتی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا آرڈر ہمیشہ پھر بھی پُر نہ ہو۔ اس تمام کا انحصار مارکیٹ کے حالات اور مجموعی لیکویڈیٹی پر ہوتا ہے۔ بعض صورتوں میں، ہو سکتا ہے آپ کا متعین آرڈر صرف جزوی طور پر پُر کیا جائے۔


Binance پر متعین آرڈر کیسے دیتے ہیں؟

بالفرض آپ موجودہ بولی کی نسبت کم قیمت پر BNB خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ خریدنے کا متعین آرڈر دے سکتے ہیں اور اس زیادہ سے زیادہ قیمت کی تخصیص کر سکتے ہیں جو آپ ادا کرنے پر رضامند ہوں۔
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور بالائی نیویگیشن بار پر [Trade] میں جائیں۔ [Classic] یا [Advanced] ٹریڈنگ کے صفحے میں سے کوئی ایک منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم [Classic] استعمال کریں گے۔
2. اپنے اسکرین پر دائیں جانب تلاش کریں کے بار پر جائیں اور “BNB” درج کریں۔ BNB جوڑا منتخب کریں جس کو آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم [BNB/BUSD] کو منتخب کریں گے۔


3. [Spot] باکس پر نیچے اسکرول کریں اور [Limit] کو منتخب کریں۔ اس کے بعد، وہ قیمت اور رقم منتخب کریں جس میں آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ فیصد کے بٹنز کو کلک کر کے خریداری کی رقم بھی سیٹ کر سکتے ہیں، تاکہ آپ اپنے بیلنس کے 25%، 50%، 75%، یا 100% کے لیے متعین فروخت کا آرڈر با آسانی دے سکیں۔ تصدیق کے لیے [Buy BNB] پر کلک کریں۔


4. آپ اسکرین کی دائیں جانب ایک تصدیقی پاپ اپ دیکھیں گے، اور آپ کا متعین آرڈر، آرڈر بُک پر دے دیا جائے گا۔ 

اپنے جاری آرڈرز کی نظم کاری کے لیے، [Open Orders] پر نیچے اسکرول کریں۔ متعین آرڈر پر صرف اسی صورت میں عمل درآمد ہو گا جب مارکیٹ کی قیمت آپ کی متعین قیمت (یا اس سے بہتر) تک پہنچ جائے۔ اگر مارکیٹ کی قیمت آپ کی سیٹ کردہ قیمت تک نہیں پہنچتی، تو متعین آرڈر کھلا رہے گا۔


اختتامی خیالات

جب آپ کسی کوائن کو مخصوص قیمت پر خریدنا یا بیچنا چاہتے ہوں تو متعین آرڈر ایک بہترین ٹریڈنگ ٹول ہو سکتا ہے۔ آپ اس کو غیرحقیقی نفع جات بڑھانے یا نقصان کے امکان کو محدود کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن آرڈر کی قسم منتخب کرنے سے پہلے، آپ کو مختلف آپشنز کو سمجھنا چاہیئے اور جائزہ لینا چاہیئے کہ آپ کے مجموعی پورٹ فولیو اور ٹریڈنگ کی حکمت عملی میں ہر ایک کا کتنا کردار ہے۔ اگر آپ آرڈر کی مختلف اقسام کے متعلق مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو ہمارا آرڈر کی مختلف اقسام کو سمجھنا ملاحظہ کریں۔