NFT مسٹری باکسز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
NFT مسٹری باکسز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟

NFT مسٹری باکسز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 3, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
7m

TL؛DR

کون سا شخص ایک زبردست سرپرائز پسند نہیں کرتا؟ جبکہ سرپرائز ایک نہایت ہی نایاب نان فنجیبل ٹوکن (NFT) ہو۔ NFT مسٹری باکس بالکل مادی مسٹری باکس کی طرح ہوتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، باکس میں بے ترتیب انداز میں ایک مخصوص کلیکشن کا NFT موجود ہوتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں، NFT مسٹری باکس نایابی کی مختلف سطحوں کے حامل NFTs کو فیچر کرے گا۔ اگر آپ خوش قسمت ہیں، تو آپ کو ایک ایسا انتہائی نایاب NFT مل سکتا ہے، جسے ہزاروں یا ملینز ڈالرز کے عوض فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے، تو آپ کو ایک ایسا عام NFT ملنے کے امکانات موجود ہوں گے، جو آپ کے ساتھی مسٹری باکس کے مالکان کے پاس بھی ان کی کیلکشن میں موجود ہو گا۔

NFT مسٹری باکسز کو NFT مارکیٹ پلیسز جیسا کہ Binance NFT مارکیٹ پلیس سے خریدا جا سکتا ہے۔ آپ جب چاہیں مسٹری باکس کو کھول سکتے ہیں یا منافعے کا سوچے بغیر اسے فروخت کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔


NFT مسٹری باکس کیا ہوتا ہے؟

ایک مسٹری باکس ایسا باکس ہوتا ہے، جس میں کوئی خاص اتفاقی پراڈکٹ موجود ہوتی ہے۔ خریدار جب تک باکس کھول نہیں لیتے، تب تک وہ مواد جانے بغیر ہی مخصوص قیمت کی ادائیگی کے لیے تیار رہتے ہیں۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کوئی بھی شخص یہ جانے بغیر ایسی پراڈکٹ کیسے خرید سکتا ہے کہ اس کے اندر کیا ہے۔ وہ کسی تحفے کو کھولنے کی طرح، کم قیمت پر ایک خاص یا نایاب پراڈکٹ حاصل کرنے کی امید رکھتا ہے۔ امید اور تجسس، ہر عمر کے خریداروں کو متوجہ کرتے ہیں۔

آپ مسٹری باکسز کو، بچپن میں ملنے والی ایک مزیدار ٹریٹ، یعنی سرپرئز چاکلیٹ انڈوں کا اپ گریڈ شدہ ورژن سمجھ سکتے ہیں۔ ان چاکلیٹ انڈوں میں عمومی طور پر کوئی کھلونا یا پلاسٹک کے خول میں کوئی دیگر سرپرائز موجود ہوتا ہے۔ آپ کو انہیں کھولنے سے قبل اس بات کا اندازہ نہیں ہوتا کہ آپ کو کیا ملنے والا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ کھلونا پسند نہ آئے، لیکن سرپرائز ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں اس کے متعلق پرجوش رکھتا ہے۔ مسٹری باکسز بھی اسی طرح سے کام کرتے ہیں، بس فرق یہ ہے کہ آپ چاکلیٹ کا مزیدار خول نہیں ملتا، اور عمومی طور پر باکسز کی تعداد محدود ہوتی ہے۔

2021 کی شروعات میں NFT مارکیٹ پلیس کے عروج کے دور میں، کرپٹو کرنسی اسپیس میں مسٹری باکس ابھر کر آیا۔ بہت سی کمپنیاں اب مسٹری باکسز کے ایسے محدود ایڈیشن جاری کر رہی ہیں، جن میں خریداروں کو سرپرائز دینے کے لیے مختلف نایابی کے سطح کے حامل NFTs موجود ہوتے ہیں۔

مارکیٹ میں فی الوقت ہزاروں کی تعداد میں NFT مسٹری باکس سیریز موجود ہیں۔ آپ کی جانب سے کلیکشن سے مسٹری باکس خریدنے پر، آپ باکس پر دی گئی وضاحت پڑھ کر اس بات کے متعلق اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو کیا ملنے والا ہے۔ کچھ صورتوں میں آپ ہر قسم کے NFT کے حصول کا موقع بھی پا سکتے ہیں۔

NFT مسٹری باکسز میں آرٹ ورکس سے کہیں زائد اشیاء موجود ہوتی ہیں۔ مسٹری باکسز میں کچھ بلاک چین گیمز، جیسا کہ Axie Infinity، DeHero، اور Metamon کھلاڑیوں کو گیم کے نایاب آئٹمز فراہم کرتی ہیں۔ NFT کے یہ نایاب اثاثہ جات کردار، ورچوئل زمینیں، جلدیں، یا دیگر قابل جمع اشیاء ہو سکتی ہیں۔

آپ کو باکس کے اندر موجود NFT دونوں طریقوں سے سرپرائز کر سکتا ہے۔ جیسا کہ سب سے زیادہ عام NFTs ابتدائی فروخت کے بعد قدر کھو دیتے ہیں، تاہم نایاب NFTs، رسد کے ہونے تک قیمت کے ٹیگ سے زائد قدر برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ ان نہایت مطلوب مسٹری باکس کے NFTs ظاہر کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں، تو آپ انہیں NFT مارکیٹ پلیسز یا نیلام گھروں میں فروخت کر سکتے ہیں۔

نومبر 2021 تک، دنیا کا سب سے مہنگا NFT آرٹ ورک Beeple کی جانب سے بنایا جانے والا "Everydays: The First 5,000 Days" ہے۔ یہ NFT 2007 سے روزانہ کی بنیاد پر اب تلک تخلیق کیے جانے والی 5,000 تصاویر کے مجموعے پر مشتمل ہے۔ اسے NFT ایکو سسٹم کے لیے ایک نئے سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے Christie's میں $69.3 کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔


میں NFT مسٹری باکس کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں NFT کلیکشنز موجود ہیں، اور آپ انہیں NFT کی مختلف مارکیٹ پلیسز سے خرید سکتے ہیں۔ NFT کی نئی سیریز کے مکمل رفتار کے ساتھ ریلیز ہونے پر، مشہور NFT مارکیٹ پلیسز جن میں Binance NFT مارکیٹ پلیس، OpenSea، Rarible، اور SuperRare شامل ہیں، ان سے نئے مسٹری باکسز تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

NFT کے کچھ پلیٹ فارمز روزانہ کی بنیاد پر مسٹری باکسز ریلیز کرنے کے لیے مشہور برانڈز کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔ مثلاً، Vogue سنگا پور نے ایسے NFT مسٹری باکسز لانچ کیے ہیں، جن میں دنیا بھر سے طلوع آفتاب کے آرٹ ورکس موجود ہیں۔ آپ Binance کو فی الوقت میسر NFT مسٹری باکسز دیکھنے کے لیے Twitter اور Telegram پر فالو کر سکتے ہیں۔

Binance پر NFT مسٹری باکس خریدنے کے لیے، آپ کو اکاؤنٹ درکار ہو گا۔ اگر آپ کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے، تو آپ نیا تخلیق کیے بغیر ہی اسے استعمال میں لا کر NFT مسٹری باکس خرید سکتے ہیں۔

دیگر مارکیٹ پلیسز پر خریدنے کے لیے یا اپنے NFTs محفوظ کرنے کے لیے، آپ کو استعمال کیے جانے والے پلیٹ فارم کی بنیاد پر BNB اسمارٹ چین (BSC) یا Ethereum نیٹ ورکس پر کرپٹو والیٹ کی ضرورت ہو گی۔ MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، یا Binance والیٹ، یہ تمام ہی بہترین انتخاب ہیں۔

NFT مسٹری باکسز خریدنے کے لیے عمومی طور پر ETH، BNB، یا BUSD درکار ہوتے ہیں۔ آپ انہیں ہماری Binance رہنمائی برائے نوآموز افراد پر عمل کرتے ہوئے، اپنے Binance اسپاٹ والیٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔


Binance پر NFT مسٹری باکس کس طرح خریدا جائے

1. Binance NFT کی مارکیٹ پلیس پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ اگر آپ کے پاس Binance اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، تو تخلیق کرنے کے لیے [Register] پر کلک کریں۔

 

2. بالائی نیویگیشن بار پر [Mystery Boxes] پر کلک کریں۔ مسٹری باکس مارکیٹ تک جانے کے لیے پھر اسکرول ڈاؤن کریں اور [Explore Marketplace] پر کلک کریں۔

3. ایسے NFT مسٹری باکسز تلاش کرنے کے لیے [Unopened] کے فلٹر کا انتخاب کریں جو ابھی نہیں کھولے گئے۔


4. ہم مثال کے طور پر [VOGUE SG MYSTERY BOX] استعمال کریں گے۔ پراڈکٹ کا اندراج کروانے کے لیے اس کے نام پر کلک کریں۔


5. یہاں پر آپ NFT مسٹری باکس سے متعلق مزید معلومات تلاش کر سکتے ہیں، جس میں وضاحت، قیمت، زائد المیعاد ہونے کی تاریخ، اور دیگر معلومات شامل ہیں۔


6. مثلاً، آپ NFT کی نایابی کی سطح چیک کرنے کے لیے [Series Content] پر کلک کر سکتے ہیں، جیسا کہ، باکس سے "بہت زیادہ نایاب" NFT حاصل کرنے کے امکانات۔


7. مسٹری باکس خریدنے کے لیے [Buy Now] پر کلک کریں۔ آرڈر کی تفصیلات کے ساتھ ایک پاپ اپ دکھائی دے گا۔ اپنی خریداری کو حتمی بنانے کے لیے [Confirm] پر کلک کریں۔


NFT مسٹری باکس کی نیلامی کی فروخت

اگر وہ مسٹری باکس نیلامی میں موجود ہے جو آپ خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بولی لگانی ہو گی، اور نیلامی کے اختتام پر سب سے زائد بولی لگانے والے کو باکس مل جائے گا۔ آپ بولی کی قیمت کے سامنے نیلامی ختم ہونے کا وقت چیک کر سکتے ہیں۔ 

1. بولی لگانے کے لیے، [Place a Bid] پر کلک کریں۔ کچھ صورتوں میں، آپ [Buyout price] کو بھی دیکھ سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ فوری طور پر مسٹری باکس خریدنے کے لیے یہ قیمت ادا کر سکتے ہیں۔


2. اس کے بعد، آپ اپنی بولی لگا سکتے ہیں۔ آپ کی بولی کا، پچھلی بولی کے کم سے کم مارک اپ سے زائد ہونا لازم ہے۔ ایک مرتبہ آپ اس رقم سے راضی ہوں، تو تصدیق کرنے کے لیے [Place a Bid] پر کلک کریں۔


NFT مسٹری باکس کیسے کھولا جائے

آپ کی جانب سے NFT مسٹری باکس خریدنے کے بعد، اسے [Collection] - [Mystery Boxes] میں محفوظ کر لیا جائے گا۔ 

1. پراڈکٹ کے صفحے پر جانے کے لیے مسٹری باکس پر کلک کریں۔


2. اس کے بعد، کھولنے کے لیے [Click to reveal] پر کلک کریں۔


3. پاپ اپ پر [Open Box] پر کلک کریں۔


4. پھر آپ کو NFT آرٹ ورک دکھائی دے گا۔ یہ آپ کی [Collection] - [Mystery Boxes] میں محفوظ کر دیا جائے گا۔


Binance پر NFT مسٹری باکس کس طرح فروخت کیا جائے

آپ Binance NFT مارکیٹ پلیس پر ایسے NFT مسٹری باکسز یا ان سے حاصل کردہ NFTs فروخت کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جو کھولے نہیں گئے۔ 

1. پراڈکٹ کے صفحے پر [List NFT] پر کلک کریں۔


2. آپ کو فہرست سازی کے صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔ نیلامی کی فروخت انجام دینے کے لیے، [Highest Bid] کو منتخب کریں۔ آپ [Minimum Bid] فیلڈ میں اپنی فہرست سازی کی ابتدائی قیمت کا اندراج کر سکتے ہیں۔ آپ براہ راست خریداری انجام دینے کے لیے [Buy-out Price] بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ بولی کے بغیر فوری فروخت کرنے کے خواہاں ہیں، تو [Set Price] کا انتخاب کریں۔

3. پھر آپ کو [Price] فیلڈ دکھائی دے گی، تاکہ آپ اس امر کا انتخاب کر سکیں کہ آپ NFT کو کس قیمت پر بیچنا چاہتے ہیں۔ آپ ادائیگی کے لیے ETH، BNB، یا BUSD حاصل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

4. پھر، اپنی فروخت کے لیے حتمی تاریخ منتخب کریں۔ یہ تاریخ فہرست سازی کے وقت سے 12 گھنٹوں سے لے کر 7 دنوں تک مشتمل ہو سکتی ہے۔ ایک بار آپ کی جانب سے فہرست سازی کی شرائط پر رضامند ہونے پر، [Submit] پر کلک کریں۔



Binance سے NFT کو کیسے نکلوائیں

فی الوقت، Binance NFT کی مارکیٹ پلیس، NFT مسٹری باکسز نکلوائے جانے کی معاونت نہیں کرتی۔ اس کی بجائے، NFT نکلوانے کے لیے آپ کو پہلے آپ کو مسٹری باکس کھولنا ہو گا۔ 

1. مسٹری باکس کھولنے کے بعد، [Collection] - [Mystery Boxes] پر جائیں اور اس NFT پر کلک کریں جو آپ نکلوانا چاہتے ہیں۔ پھر، NFT کے صفحے پر [Withdraw] پر کلک کریں۔


2. اس والیٹ نیٹ ورک کا انتخاب کریں جس پر آپ نکلوا رہے ہیں، اور [Destination Wallet Address] پیسٹ کریں۔ اگر آپ نے کوئی والیٹ مربوط نہیں کیا، تو [Add a Wallet] پر کلک کریں۔ آپ کو [Connect Wallet] کے صفحے پر بھیجا جائے گا۔

3. براہ کرم اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ جس بلاک چین پر ٹرانسفر کر رہے ہیں، وہ مطابقت پذیر ہے، ورنہ آپ NFT کھو سکتے ہیں۔



اختتامی خیالات

NFT کے ٹریڈنگ کے حجم میں اضافے کے ساتھ، NFT مسٹری باکسز NFTs کے ساتھ شروعات کرنے کے لیے ایک زبردست طریقہ کار ہو سکتے ہیں۔ سرپرائز جیسا پہلو، اور کم قیمت پر نایاب NFT آرٹ ورکس حاصل کرنے کا موقع ہی وہ چیز ہے جو NFT مسٹری باکسز کے جذبے کو برقرار رکھتی ہے۔